Tag: شکست

  • تیسراون ڈے: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

    تیسراون ڈے: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

    ہملٹن : راس ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 24رنز سے شکست دے کرسیریزدوصفر سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ہملٹن کے سیڈن پارک میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔

    راس ٹیلر نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن ایسٹل کا سب سے زیادہ 16 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر لیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنزکے عوض چھ وکٹیں لیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے آسٹریلیاکےخلاف107 رنز بنائے جبکہ اوپنر ڈین براؤنلی نےٹیم کے لیے63رنزکی شاندار اننگ کھیل کرجیت میں اہم کردار اداکیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور فاکنر نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ دو وکٹیں ہیزل ووڈ کے حصے میں آئی۔

    نیوزی لینڈ کے281رنزکےجواب میں آسٹریلیا نے عمدہ آغاز کیا لیکن پھرفاسٹ باؤلر نے آسٹریلوی بلے بازوں کو کریز پر ٹھہرنے نہ دیا۔کپتان ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے۔ان کے علاوہ ٹریوس ہیڈ نے 53 رنز جبکہ اسٹیونز نے 42 رنز بنائے۔

    پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن ہدف سے 25 رنز کی دوری پر پوری ٹیم 257 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس کے ساتھ اپنی سر زمین پر آٹھویں بار لگاتار اس دو طرفہ ’چیپل ہیڈلی‘سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ڈربن ون ڈے: جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو121رنزسے شکست دے دی

    ڈربن ون ڈے: جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو121رنزسے شکست دے دی

    ڈربن : جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے سری لنکا کو 121رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ کےشہر ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن کپتان اپل تھرنگا نےٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور 71رنزکے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    ہاشم آملہ لکمل کی گیند پر 19 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 17 اور کپتان ڈی ولیئرز صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    فیف ڈیوپلیسی اور ملر کے درمیان 117 رنز کی شراکت بنی اور اسکور 225 پر پہنچا تھا کہ ڈیوپلیسی نے 105 رنز کی اننگز کھیل کر کلاسیکرا کی گیند پر مینڈس کو کیچ دے کر پویلین کی طرف واپسی کی۔

    جنوبی افریقہ کے بلے باز ملر نے آؤٹ ہوئے بغیر 117 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 6 چھکے بھی شامل تھے۔میزبان ٹیم نےمقررہ اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے۔

    دوسری جانب سری لنکا کےکپتان اپل تھرنگا اور نیروشان ڈکویلا نے 45 رنز کا اچھا آغاز کیا تھا لیکن یہ تسلسل جاری نہ رہ سکا اور مہمان ٹیم کے بلے باز لڑاکھڑا گئے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ میں 121 رنز سے شکست ہوئی۔

    واضح رہےکہ سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کے باؤلرز عمران طاہر، پارنل اور ڈومینی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220 رنزسے شکست

    سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220 رنزسے شکست

    سڈنی : سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرےٹیسٹ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا نے پاکستان کو220 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔

    تفصیلات کےمطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 465 رنز کا ہدف دیا تھا،تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 244رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

    ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز ایک وکٹ کےنقصان پر55 رنز سےکیا تواظہرعلی 11رنز پر ہی ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    post-1

    بابر اعظم ایک بار پھر صرف 9 رنز بنا سکے۔پہلی اننگز میں 175 رنز بنانے والے یونس خان دوسری اننگز میں 13 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔انہیں نیتھن لیون نے اپنا شکار بنایا۔یاسر شاہ 13رنز بنائےانہیں اسٹیو او کیفے نے آؤٹ کیا۔

    post-2

    اسد شفیق 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان مصباح الحق ایک بار پھر چھکا لگانے کی کوشش میں اوکیفے کی گیند پر لیون کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

    post-3

    وہاب ریاض نے3 چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنائےاور اوکیفے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کھڑے میتھیو ویڈ نے کیچ کی اپیل کی جسے امپائر نے مسترد کر دیا جس پر آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ریویو لےلیا جس پرانہیں آؤٹ قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں پاکستان کو یہ مسلسل چوتھا وائٹ واش اور لگاتار 12ویں شکست ہے۔

  • میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    میلبورن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 18رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن آسٹریلیا کی پہلی اننگز 642 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 163رنزپرڈھیر ہوگئی۔

    پاکستان ٹیم کے اوپنرز پانچویں روزاچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور سمیع اسلم 2 اور بابر اعظم صرف 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مصباح االحق صفر، یونس خان 24 اور اسد شفیق 16 رنز بناکر ہینڈز کومپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    post-1

    اظہر علی نے 43رنز بنائے اور وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے،جبکہ محمد عامر نے سرفراز احمد کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائےاور وہ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    post2

    پاکستان کی آٹھویں وکٹ اس وقت گری جب سرفراز احمد 43 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،جبکہ فاسٹ بولر وہاب ریاض اور لیگ اسپنریاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    post-3

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنےنام کرلی۔

    post4

  • لیبیا کےشہر’’سرت‘‘میں داعش کو شکست

    لیبیا کےشہر’’سرت‘‘میں داعش کو شکست

    طرابلس : لیبیا میں سیکورٹی فورسز نےامریکی فضائی مدد کے ساتھ ملک کے اہم شہر’’سرت‘‘میں داعش کے دہشت گردوں کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق لیبیا کے شہر سرت میں سیکورٹی فورسزکی جانب سے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کو بے دخل کرنے کے بعد باقی رہ جانے والےدہشت گردوں کو تلاش کر رہی ہے۔

    post-1-l

    فوجی ترجمان کاکہناہےکہ دہشتگرد ساحل کے قریب دس سے بھی کم مکانات میں چھپےہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کا کہناہےکہ داعش سےقبضہ چھڑوانےکامطلب یہ نہیں ہےکہ فوجی کارروائیاں ختم ہوگئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:لیبیا میں فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی

    خیال رہے کہ فورسز نے پیر کو سرت پر مکمل قبضے کا اعلان کر دیا تھاجبکہ اس سے قبل دولت اسلامیہ کے زیرانتظام اس علاقے سے اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے قبضہ چھڑوایا تھا۔

    post-2l

    یاد رہے کہ جون 2015 میں سرت پرداعش نے اپنا کنٹرول کرلیاتھا اور اسے دولت اسلامیہ کا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا۔

    مزید پڑھیں:امریکی اتحادی افواج کا شامی شہر’’رقہ‘‘میں آپریشن کا اعلان

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کرد اور عرب افواج نےشام کے شہر ’’رقہ‘‘ میں دوباہ کنٹرول حاصل کرنےکے لیے داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیاتھا۔

  • ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 138رنز سے شکست دے دی

    ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 138رنز سے شکست دے دی

    ہملٹن : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 138رنز سےشکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اپنےنام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ہملٹن میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو 138رنزسے شکست دے کر سیریز 0-2سے جیت لی۔

    ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان کیویز نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے369 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا،جس کے ہدف میں پاکستانی ٹیم صرف 230 رنز بناسکی۔

    پاکستان نے دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم نے ٹیم کو 131رنزکاعمدہ آغاز فراہم کیا کپتان اظہرعلی 58اور سمیع اسلم 91رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم کے آؤٹ ہونے کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی کریز پر ٹھہر نہ پایا اور پوری ٹیم 230رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 22 سیریز کھیلی گئی ہیں اور اب تک نیوزی لینڈ صرف دو سیریز جیت سکا ہے۔

    واضح رہے کہ ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر31 سال بعدمیزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نےپاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق تفصیلات کےمطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 105 رنز کا ہدف ملا جومیزبان ٹیم نے 31.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    میچ کے چوتھے روز کھیل آغاز ہوا تو پاکستان کی جانب سے اسد شفیق اور سہیل خان نے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم سہیل خان 40 رنز بناکر ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے۔اس کے بعد اسد شفیق 17 رنز اور راحت علی صرف 2 رنز بناکر پولین لوٹ گئے جبکہ یاسر شاہ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور وینگر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گرینڈ ہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جیت راول 36 اور کین ولیم سن 61 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور اظہر علی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر گرینڈ ہوم کے نام رہا جنہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

  • ایف بی آئی ڈائریکٹرانتخابات میں شکست کا ذمہ دار،ہلیری کلنٹن

    ایف بی آئی ڈائریکٹرانتخابات میں شکست کا ذمہ دار،ہلیری کلنٹن

    واشنگٹن: ہلیری کلنٹن نے امریکی انتخابات میں اپنی شکست کا ذمہ دار ایف بی آئی ڈائریکٹر کو قراردے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہناتھا کہ انتخابات سے دو ہقتے قبل ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی جانب سے ای میلز کی دوبارہ تحقیقات ان کی شکست کی وجہ بنا۔

    خیال رہے کہ 28 اکتوبر کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کی جانب سے کانگریس کو ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کے لیے خط لکھا گیا تھا جو رواں سال جولائی میں ایف بی آئی کی جانب سے ختم کردی گئی تھی۔

    ایف بی آئی ڈائریکٹر کی جانب سے امریکی انتخابات سے دو روز قبل لکھا جانے والا خط جس میں ان کا کہناتھا کہ وہ اپنی پہلی تحقیقات پر قائم ہیں جو جولائی میں کی گئی تھی لیکن انہوں نے کہا تھا کہ دوبارہ تحقیقات میں ایسے شواہد نہیں ملے جوانہیں قصوار ٹھہراتے ہوں۔

    ہلیری کلنٹن ٹیلیفون پر ڈیموکریٹک پارٹی کے ڈونرز سے گفتگوکررہی تھیں جو امریکی میڈیا کی جانب سے جاری کردی گئی۔

    دوسری جانب امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جن میں شامل افراد کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے صدر نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ ہلیری کلنٹن 2009 سے 2013 تک صدر اوباما کی انتظامیہ میں وزیرِ خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

  • جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    سینچورین : جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    سینچورین میں ورلڈ چیمپئنز کی دال نہ گل سکی، آسٹریلیا نے آغاز اچھا کیا آسٹریلین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹ پر دو سو چورانوے رنز بنائے، جارج بیلے چوہتر رنز بناکر نمایاں رہے، جان ہیسٹگنز نے نصف سنچری اسکور کی،وارنر40 اور آرون فنچ نے 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    جواب میں جنوبی افریقہ نے اوپنر کوانٹن ڈی کوک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف سینتیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کوانٹن ڈی کوک نے رلی روسو کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کیلئے ایک سو پینتالیس رنزکا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

    روسو نے تریسٹھ رنز بنائے، ڈی کوک نے گیارہ چھکوں اور سولہ چوکوں کی مدد سے ایک سو اٹھتر رنز کی اننگز کھیلی، دوسرا ون ڈے کل جوہانسبرگ میں ہوگا۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن کو دوسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

    دبئی میں اکستان اور ویسٹ انڈیز درمیان کھیلے جانے والے تین میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف اوپننگ کرنے آئے۔ تاہم شرجیل جلد ہی 2 کے انفرادی اسکور پر بدری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    252579.3

    خالد لطیف نے 39 رنز بنائے، وہ رن آؤٹ ہو ئے جبکہ بابر اعظم 19 کے انفرادی اسکور پر بریتھویٹ کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    252622

    شعیب ملک 37 رنز بنا کر براوو کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، سرفراز 46 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر اکمل نے کوئی رن نہیں بنایا، مقررہ اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 4 کھلاڑی ے نقصان پر مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جواب میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو قابو کرلیا، اوپنرز نے جان چھڑائی تو مڈل آڈرنے بھی جان نہ لڑائی، سیمویلز، براوؤ اور کیرون پولارڈ کسی کا بلا نہ چل سکا۔

    DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - SEPTEMBER 24:  Andre Fletcher of West Indies bats during the second T20 International match between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Stadium on September 24, 2016 in Dubai, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سنیل نرائن نے جان ماری لیکن بہت دیر ہوچکی تھی، پاکستان نے میچ سولہ رنز سے جیت کر ورلڈ چیمپیئن کےخلاف سیریز جیت لی۔

    DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - SEPTEMBER 24:  Sohail Tanvir of Pakistan celebrates after dismissing Evin Lewis of West Indies during the second T20 International match between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Stadium on September 24, 2016 in Dubai, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج ہم پاکستانی اسپینرز کو کھیلے کی کوشش کریں گے ۔

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کل کی جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں اور اہم گزشتہ میچ کی طرح آج بھی کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔