Tag: شکست

  • براہ راست اپڈیٹ: پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو 3 رنز سے شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ: پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو 3 رنز سے شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو تین رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    مقررہ اوورز میں پشاور  زلمے نے 4 وکٹ کھوکر  182رنز بنا ئے۔حفیظ 59 ،تمیم اقبال 37،کامران اکمل 30اور ڈیوڈ میلن 12رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی 17اور سمی 18 پر ناٹ آوٹ رہے۔

    تاہم پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 183رنز کا ہدف دیا ۔

    ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی تھی،اننگز کا آغاز نعمان انور اور لینڈل سیمنز نے کیا۔نعمان 14 ،سیمنز9 ،عماد وسیم صفر ، شکیب الحسن ایک،جیمز ونس 44 اورشعیب ملک 8 بنا کر آوٹ ہوگئے۔

    اس موقع پر سہیل تنویر23اور روی بوپارا 67نے انتہائی جارحانہ بلے بازی کی لیکن یکے بعد دیگرے آوٹ ہوگئے جس سے ان کی ٹیم میچ نہ سکی۔

    کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر 179رنز بنا سکی، اس طرح میچ پشاور زلمے نے 3رنز سے جیت لیا۔

     


    براہ راست اپڈیٹ


     


    کراچی کنگز اننگز


     

    نویں وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی اسامہ میر 1  رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    آٹھویں وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی روی بھوپارا 67  رن بنا کر سیمی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 19  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 9 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 170/7 ہوگیا۔

    ساتویں وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی سہیل تنویر 23  رن بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 18  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 26 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 161/6 ہوگیا۔

    اوور نمبر 17  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 9 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 135/6 ہوگیا۔

    اوور نمبر 16  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 15 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 126/6 ہوگیا۔

    اوور نمبر 15  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 7 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 111/6 ہوگیا۔

    چھٹی وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی جے ایم ونس 44  رن بنا کر شان ٹیٹ کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 14  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 10 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 104/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 16 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 94/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 7 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 78/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 10 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 71/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 12 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 61/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 09  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 3 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 49/5 ہوگیا۔

    پانچویں وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی شکیب الحسن 1 رن بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 08  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 6 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 46/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک 8 رن بنا کرمحمد اصغر کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 07  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 7 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 40/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 6 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 33/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم بغیر کوئی رن بنا ئے رن  آوٹ ہوگئے ۔

    دوسری وکٹ: کراچی کنگز کے اوپنر نعمان انور 14 رن بنا کر رن  آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 05  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 1 رنز بنایا ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 27/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: کراچی کنگز کے اوپنر  لینڈل سمنز 9 رن بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 04  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 6 رنز بنا لئے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 26/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 10 رنز بنا لئے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 20/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 8 رنز بنا لئے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 10/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 01  ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے 2 رنز بنا لئے ، کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 2/0 ہوگیا۔

     


     پشاور زلمی کی اننگز


    آخری اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 18 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 182/4 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر)

    انیسویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 9 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 164/4 ہوگیا۔ (بالر محمد عامر)

    آٹھارہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 9 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 155/4 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر)

    چوتھی وکٹ: پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈی جے ملان 12 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر  آوٹ ہوگئے ۔

    سترہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 4 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 117/3 ہوگیا۔ (بالر محمد عامر)

    تیسری وکٹ: پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل 30 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر  آوٹ ہوگئے ۔

    سولہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 16 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 142/2 ہوگیا۔ (بالر عماد وسیم )

    پندرہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 9 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 126/2 ہوگیا۔ (بالر روی بھوپارا )

    چودہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 8 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 117/2 ہوگیا۔ (بالر اسامہ میر )

    تیرویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 3 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 109/2 ہوگیا۔ (بالر روی بھوپارا )

    دوسری وکٹ: پشاور زلمی کے کھلاڑی محمد حفیظ 37 رنز بنا کر روی بھوپارا کی گیند پر  آوٹ ہوگئے ۔

    بارہویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 7 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 106/1 ہوگیا۔ (بالر اسامہ میر )

    گیارویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 13 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 99/1 ہوگیا۔ (بالر روی بھوپارا )

    پہلی وکٹ: پشاور زلمی کے کھلاڑی محمد حفیظ 59 رنز بنا کر روی بھوپارا کی گیند پر  آوٹ ہوگئے ۔

    دسویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 8 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 86/0 ہوگیا۔ (بالر اسامہ میر )

    نویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 7 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 78/0 ہوگیا۔ (بالر روی بھوبارا )

    آٹھواں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 9 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 71/0 ہوگیا۔ (بالر اسامہ میر )

    ساتواں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 14 رنز بنائے، پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 62/0 ہوگیا۔ (بالر شکیب الحسن)

    چھٹے اوور میں پشاور کی ٹیم چار رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

    پانچوان اوور شکیب الحسن نے کرایا جس میں پشاورزلمی نے سات رنز بنائے

    چوتھا اوور سہیل تنویر نے کرایا جس میں ٹیم پشاور نے پانچ رنز بنائے

    تیسرا اوور محمد عامر نے کرایا جس میں پشاور زلمی بغیر کسی نقصان کے 7 رنز اسکورکرنے میں کامیاب رہی۔

    دوسرااوور عماد وسیم نے کرایا جس میں پشاور کی ٹیم تین چوکوں کی مدد سے 12رنز اسکورکرنے میں کامیاب رہی۔

    پہلا اوور محمد عامر نے کرایا جس میں پشاور زلمی نے 6 رنز اسکور کیے.


           ٹاس


     

    پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ Toss   https://twitter.com/TheRealPCB/status/697738897808297984


          میچ سے قبل مناظر


     

     

  • پانچواں ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 68 رنز سے شکست

    پانچواں ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 68 رنز سے شکست

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن میچ میں اڑسٹھ رنز سے شکست دیکر ون ڈے سیریز جیت لی۔

    کیویز نے پاکستانی شاہینوں کو فیصلہ کن معرکہ میں چاروں شانے چت کرتے ہوئے ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ڈرا ہونے کے بعد کیویز نے اڑسٹھ رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ون ڈے سیریز تین دو سےاپنے نام کی۔

    کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا، مارٹن گپٹل کے جلد ہونے کےبعد کین ولیمسن نے بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، راس ٹیلر نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی، کپتان کے ساتھ مل کر ایک سو سولہ رنز کی شراکت قائم کی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں شار وکٹ پر دو سو پچہتر رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی، احمد شہزاد اور یونس خان کی ضرورت سے زیادہ محتاط بیٹنگ نے شکست کا گھیرا تنگ کیا، حارث سہیل پینسٹھ اور احمد شہزاد نے چوون رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے،میٹ کینری کی تباہ کن بولنگ نے بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دی، کینری نے پانچ شاہینوں کا شکار کرکےقومی ٹیم کا ڈبا دو سو سات پر گول کردیا۔

  • پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پی سی بی نے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا، سولہ رکنی اسکواڈ میں سے گیارہ کھلاڑیوں کا حتمی اعلان ہوگیا۔ دو سو اکیس رنز سے کامیابی سمیٹنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم وننگ کمبینشن ساتھ میدان میں اترے گی، کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر راحت علی اور عمران خان کی کارکردگی سے خوش ہے۔ ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ کی انجری معمولی نوعیت کی ہے دونوں آخری میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔

  • سوئس انڈور ٹینس:رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    سوئس انڈور ٹینس:رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    بیسل : سوئس انڈور ٹینس میں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    بیسل میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سترہ سال نوجوان ٹینس اسٹار کروشیا کے بورنا کوریک نے تجربہ کار رافیل نڈال کی ایک نہ چلنے دی۔

    بے بی ڈوکوچ کے نام سے مشہور نوجوان کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں اسپینش کھلاڑی کو چھ دو سے آپ سیٹ کیا۔ دوسرے سیٹ میں نڈال نے کچھ مزاحمت کی تاہم کوریک نے اپنی پھرتی اور مہارت سے ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔

    دوسرے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروو کو دلچسپ مقابلے کے بعد مات دی۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ جبکہ دوسرے سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔

    ادھر سنگاپور میں جاری ڈبیلو ٹی اے فائنلز ایونٹ میں ڈینمارک کی کیرولین وزنیاکی نے چیک رپی پبلک کی پیٹرا کویٹوا کو آسان مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

    ڈینش کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ تین رہا۔ دوسرے میچ میں سربیا کی اینا ایوانوک نے رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مات دی۔ سرب کھلاڑی نے سات چھ ،تین چھ اور چھ تین کے اسکور سے مقابلہ جیتا۔

  • ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    کوچی : ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں ایک سو چوبیس رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    کوچی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے مارلون سیمیولز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو اکیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    سیمیولز نے ایک سو چھبیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دنیش رامدین نے سیمیولز کا بھرپور ساتھ دیا، رامدین نے اکسٹھ رنز اسکور کئے۔ جواب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو انچاس رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن وہ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    بھارتی ٹیم اکتالیس اوورز میں ایک سو ستانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شیکھر دھون ارسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے، سیمیولز اور روی رامپال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

    سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

     لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کی شکست کی وجوہات جاننے کے لئے آج ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طلب کرلیاہے۔

    دورہِ سری لنکا میں پاکستان کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق نو منتخب چئیرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان سے ون آن ون ملاقات کرکے شکست کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

    چئیرمین پی سی بی بدھ کو ٹیم مینجر معین خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ سری لنکا میں ٹیم ناقص کارکردگی نے مصباح الحق کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے، اس سے قبل تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے جائیں گے

  • انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی

    انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی

    ساؤتھ ہیمٹن : انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں دو سو چھیاسٹھ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی، انگلش اسپنر معین علی نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

    ساؤتھ ہیمٹن میں انگلینڈ نے بھارت سے دوسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لے لیا، کھیل کے آخری روز بھارت نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو بارہ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور ایک کے بعد ایک بھارت کی وکٹیں گرتی رہیں۔

    آف اسپنر معین علی نے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا، مہمان ٹیم دوسری اننگز میں صرف ایک سو اٹھتر رنز پر ڈھیر ہوگئی، معین علی نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں، سیریز کا چوتھا ٹیسٹ سات اگست سے مانچسٹر میں ہوگا۔