Tag: شکیب الحسن

  • ’ورلڈ کپ سے قبل بنگلا دیش کیلئے بری خبر‘

    ’ورلڈ کپ سے قبل بنگلا دیش کیلئے بری خبر‘

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہورہا ہے، تاہم اس سے قبل بنگلا دیش ٹیم بڑی مشکل کا شکار ہوگئی ہے۔

    بنگلا دیش کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل انجری میں مبتلا ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا۔

    وارم اپ میچ میں شکیب الحسن ٹاس کے وقت گراؤنڈ میں نہ آئے اور بتایا گیا کہ ان کی ایڑھی پر سوجن آگئی ہے، جبکہ ایڑھی میں بہت زیادہ درد بھی ہورہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف بھی شکیب الحسن ایکشن میں نظر نہ آئیں۔ ایڑھی کی انجری کے باعث شکیب الحسن دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شکیب الحسن اور تمیم اقبال کے درمیان اختلافات کی خبروں کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ تمیم اقبال انجری سے مکمل نجات حاصل نہ کرنے کے باعث ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

  • شکیب الحسن بھی آئی پی ایل سے باہر ہوگئے

    شکیب الحسن بھی آئی پی ایل سے باہر ہوگئے

    ممبئی: بنگلہ دیشی آل راؤنڈر اور کپتان شکیب الحسن بھی آئی پی ایل 2023 سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

    بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی فرنچائز کو باضابطہ طور پر سیزن کے لیے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

    کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی نمائندگی اور ذاتی وجوہات کے باعث شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں، انتظامیہ کی منظوری ملنے کے بعد فرنچائز متبادل کی تلاش کا عمل شروع کرے گی۔

    ویڈیو: شکیب الحسن مداحوں کی افراتفری سے فرش پر گر پڑے، پھر کیا ہوا؟

    رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن  کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز فرنچائز نے بنیادی قیمت 1.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

    اس سے پہلے بنگلادیشی وکٹ کیپر بلےباز لٹن داس نے بھی آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے باعث پنجاب کنگز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

  • ویڈیو: شکیب الحسن مداحوں کی افراتفری سے فرش پر گر پڑے، پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو: شکیب الحسن مداحوں کی افراتفری سے فرش پر گر پڑے، پھر کیا ہوا؟

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنے ملک میں ناقابل یقین حد تک مقبل شخصیت ہیں، وہ کہی بھی جاتے ہیں ان کے مداح کھلاڑی سے ملنے پہنچ جاتے ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر ایک تقریب سے واپسی نکل رہے تھے کہ بھگدڑ مچ گئی اور اس دوران وہ گرتے ہوئے بال بال بچ گئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے واپسی پر شکیب الحسن کو مداحوں نے گھیر لیا، اس دوران ان کو دھکے دیے گئے اور شرٹ بھی کھینچی گئی۔

    ایک موقع پر شکیب بھی تقریباً فرش پر گر گئے لیکن وہ خود کو توازن میں رکھنے میں کامیاب رہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے غصے پر قابو رکھا اور مسکراتے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش میں آگے بڑھتے رہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ بھی ایک تقریب کے دوران شکیب الحسن کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی تاہم اس وقت انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا تھا ، انہوں نے مداح کو اپنی ٹوپی سے ہی پٹائی کردی تھی۔

  •  ویڈیو: شکیب الحسن نے مداح کی پٹائی کر دی

     ویڈیو: شکیب الحسن نے مداح کی پٹائی کر دی

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن اکثر گراؤنڈ میں آپے سے باہر نظر  آتے ہیں تاہم اس مرتبہ آف دی فیلڈ اپنے رویے کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود شکیب الحسن کو ایک تقریب کے دوران مداحوں نے گھیر لیا جس کے بعد وہ اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن ایک تقریب سے نکل رہے تھے تھے انہیں دیکھنے کے لیے مداحوں نے گھرلیا، جس کے بعد ان کی کیپ کسی مداح کے ہاتھ لگ گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے آنے والے ایک مداح پر انہیں نے اسی کیپ سے پٹائی کردی جس کے بعد اپنی کیپ لے کر روانہ ہوگئے۔

  • پی ایس ایل 8: شکیب الحسن پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل

    پی ایس ایل 8: شکیب الحسن پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل

    بنگلادیش کے آل راؤنڈر ٹائیگر شکیب الحسن ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی فرنچائز پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

    پشاور زلمی نے پی ایس ایل 8 میں شکیب الحسن کو ریزرو سپلیمنٹری پک استعمال کرتے ہوئے لیا ہے، وہ 26 فروری تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    شکیب الحسن آج کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلیکشن کےلیے دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آج کراچی کی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے، میچ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا۔

  • ہم ٹی‌ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے نہیں آئے، کپتان شکیب الحسن

    ہم ٹی‌ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے نہیں آئے، کپتان شکیب الحسن

     ایڈیلیڈ: بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ہم ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم بھارت کو اپ سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    شکیب الحسن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم بھارت ہے جسے ہماری ٹیم اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم کوئی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم نہیں اس لیے ہم نے ورلڈکپ جیتنے کا نہیں سوچا، ہماری صورتحال سمجھی جاسکتی ہے۔

    کپتان نے کہا کہ ہم اپنے بقیہ دو میچوں میں اچھا کھیلنا چاہتے ہیں، اگر ہم بھارت اور پاکستان کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ اپ سیٹ ہو گا۔ گروپ میں دونوں ٹیمیں ہم سے بہتر ہیں۔

    بنگلا دیش کے کپتان نے کہا کہ کل کے میچ میں پاورفل سائٹ بھارت کو ہلانے کی اپنی بہترین کوشش کریں گے، اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں تو یہ ایک اپ سیٹ کہلائے گا اور اس اپ سیٹ کو کرنے کے لیے بہترین کوشش کریں گے۔

    بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن  نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو ایک بڑا خطرہ ہے جسے جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان مقابلہ 2 نومبر کو ہوگا جب کہ دونوں ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز ہیں کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنے تین میچوں میں سے دو میچز جیت چکی ہیں۔

     

  • ’’امپائر پر کیوں چیخے؟‘‘ آئی سی سی نے شکیب الحسن پر جرمانہ عائد کر دیا

    ’’امپائر پر کیوں چیخے؟‘‘ آئی سی سی نے شکیب الحسن پر جرمانہ عائد کر دیا

    دبئی: آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیشں کے مابین ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امپائر پر چلانے پر بنگلہ دیشی کپتانی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے 14 ویں اوور کی ایک گیند کو ’وائیڈ‘ قرار نہ دینے پر شدید احتجاج کیا تھا، شکیب الحسن پہلے امپائر پر چلائے، بعد ازاں ان کے اور امپائر کے درمیان بحث ہوئی۔

    واضح رہے کہ میچ میں شکیب کی نصف سنیچری کے باوجود بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    آئی سی سی کے مطابق شکیب کا رویہ افسوس ناک تھا، انھوں نے میچ کے بعد اپنی حرکت کا اقرار کیا۔

    بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کے جارحانہ رویے پر ان کی کارکردگی کے پوائنٹس میں بھی کٹوتی کی گئی ہے، 2016 میں پوائنٹس میں کمی کا نظام متعارف ہونے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے، جب شکیب الحسن کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔


    مزید پڑھیں: فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید پر برطانیہ میں فرد جرم عائد


    خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

  • وہاب ریاض اور شکیب الحسن پر جرمانہ عائد

    کھلنا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں میچ ریفری نے وہاب ریاض اور شکیب الحسن کے درمیان گرماگرمی کا نوٹس لے لیا، دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ عائد کردیاگیا۔

    وہاب ریاض اور شکیب الحسن پہلے ٹیسٹ کے آخری روز گرما گرمی کا واقع ہوا، وہاب ریاض نے وکٹ نہ لینے کا سارا غصہ بنگلادیشی کھلاڑی پر نکال دیا،دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تو تو میں میں اتنی بڑھ گئی کہ دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو انگلیاں دکھانے لگے۔

    کھلنا ٹیسٹ کے میچ ریفری جیف کرو نے رپورٹ کی روشنی میں دونوں پر میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ لگادیا۔

     ذرائع کے مطابق شکیب الحسن نے جنید خان کو چیٹر کہا جس پر وہاب ریاض آگ بگولہ ہوگئے اور شکیب پر برس پڑے، مصباح الحق نے معاملہ رفع دفع کرایا۔

     وہاب ریاض پر اس سے قبل ورلڈ کپ کوارٹرفائنل میں بھی شین واٹسن سے نوک جھونک کا چارج لگاکر پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔