Tag: شکیل آفریدی

  • عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے کی تجویز سامنے آگئی

    عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے کی تجویز سامنے آگئی

    اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے شکیل آفریدی اور ڈاکٹر عافیہ کے تبادلے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کیس میں متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، وکیل عمران شفیق، عدالتی معاون زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے نیا ڈکلیرشن عدالت میں جمع کروا دیا۔

    امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے قیدیوں عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے کی تجویز پیش کر دی اور کہا شکیل آفریدی امریکہ کے حوالے کر کے عافیہ صدیقی کو وطن واپس لایا جا سکتا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ شکیل آفریدی امریکہ کو دے کر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق حکومت کا کیا موقف ہے؟

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا جس کا کوئی جواب نہیں آیا، وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب سے متعلق وزارت خارجہ نے کیا قدم اٹھایا؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے کلائیو سمتھ کے ڈکلیرشن پر 21 فروری تک جواب طلب کر لیا

    نمائندہ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ داخلہ کی قائم مقام امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی، جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ ڈکلیرشن میں جو بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں ہر ایک سوال کا جواب دیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے کلائیو سمتھ کے ڈکلیرشن پر 21 فروری تک جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

  • ’امریکا شکیل آفریدی کو مانگ رہا ہے، چاہتے ہیں عافیہ صدیقی کو بھی رہائی ملے‘

    ’امریکا شکیل آفریدی کو مانگ رہا ہے، چاہتے ہیں عافیہ صدیقی کو بھی رہائی ملے‘

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکا کافی عرصے سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مانگ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں ہماری بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو بھی رہائی ملے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ پاکستانی قوم فخر سے کھڑی ہے، امریکی صدر نے پاکستانیوں کی تعریف کی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا بالکل آزاد ہے، میڈیا کو شاید اتنی آزادی بھارت میں بھی حاصل نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دورہ امریکا مثبت سمت میں چل رہا ہے، شکیل آفریدی کے معاملے پر ابھی کسی فورم پر بات نہیں ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: شکیل آفریدی کے معاملے پر ابھی کسی فورم پر بات نہیں ہوئی: شاہ محمود قریشی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کے کیس پر ابھی بات کی جائے گی.

    بعد ازاں انھوں نے امریکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی کے تبادلے کو امکانی قرار دیا تھا.

    یاد رہے کہ پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کو نیویارک کی ایک عدالت نے 86 برس کی قید کی سزا سنائی تھی، عافیہ صدیقی امریکا کے بین الاقوامی سطح پر مشہور تعلیمی ادارے میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم رہ چکی ہیں اور وہ ایک ہونہار نوجوان سائنس دان تصور کی جاتی تھیں۔

  • شکیل آفریدی کے معاملے پر ابھی کسی فورم پر بات نہیں ہوئی: شاہ محمود قریشی

    شکیل آفریدی کے معاملے پر ابھی کسی فورم پر بات نہیں ہوئی: شاہ محمود قریشی

    واشنگٹن: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر ابھی کسی فورم پر بات نہیں ہوئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ دورہ امریکا مثبت سمت میں چل رہا ہے.

    شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ وزیراعظم نے کہا تھا عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر غور ہوسکتا ہے.

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ماضی کو دفن کرکے مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں، دورہ امریکا سے نئے باب کاآغاز ہوا ہے.

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیپٹل ہل میں ارکان کانگریس سے خطاب کریں گے، کیپٹل ہل میں کانگریس ارکان کی اتنی بڑی تعداد پہلے کبھی نہیں آئی.

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں نہ تو امداد مانگی، نہ ہی ہم امداد چاہتے ہیں، عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کے کیس پر ابھی بات کی جائے گی.

    بعد ازاں انھوں نے امریکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی کے تبادلے کو امکانی قرار دیا تھا.

  • امریکہ کا امداد کو شکیل آفریدی سے مشروط کرنا درست نہیں،دفتر خارجہ

    امریکہ کا امداد کو شکیل آفریدی سے مشروط کرنا درست نہیں،دفتر خارجہ

    پاکستان کا کہنا ہےکہ امریکہ کا امداد کو شکیل آفریدی سے مشروط کرنا درست نہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی، ان کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

    دفترخارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شکیل آفریدی پاکستانی شہری ہے اور اس پر ملکی قوانین کو سبوتاژ کرنے کا الزام ہے، شکیل آفریدی کی جانب سے کئے جانیوالے اقدام کے باعث ملک میں پولیو مہم کوشدید نقصان پہنچا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے منظور کردہ بل میں پاکستان کو دی جانیوالی مجوزہ تینتس ملین ڈالرامداد کو شکیل آفریدی کی رہائی تک روکے رکھنے پر سخت مایوسی ہوئی ہے اور امریکی امداد کو شکیل آفریدی کے معاملے سے مشروط کرنا دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کے منافی اقدام تصور ہوگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کا کیس عدالت میں ہے اور اس کا فیصلہ عدالت ہی نے کرنا ہے، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ سے باہمی احترام، دلچسپی اور قریبی تعاون پر تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، انھوں نے توقع ظاہر کی کہ امداد کی فراہمی کا معاملہ تعمیری انداز میں آگے بڑھے گا۔