Tag: شہادت

  • راشد منہاس شہید کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    راشد منہاس شہید کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    (20 اگست 2025): پاک فضائیہ کے جانباز ہیرو پائلٹ افسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا آج 54واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جانباز ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کا 54 واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے، بیس اگست انیس سو اکہتر کو پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے قربانی کی ناقابل فراموش داستان رقم کی تھی۔

    راشد منہاس معمول کی ٹریننگ فلائٹ کیلئے طیارے میں سوار ہوئے تو ان کا بنگالی انسٹرکٹر زبردستی کاک پٹ میں گھس آیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا، راشد منہاس کو احساس ہوا طیارے کا رخ بھارتی سرحد کی طرف ہے تو انسٹرکٹر سے کہا میں تمہیں کسی صورت بھارتی سرحد عبورنہیں کرنے دونگا۔

    اس کے بعد راشد منہاس نے جہاز کارخ زمین کی جانب موڑدیا اور بھارتی سرحد سے بتیس میل کی دوری پر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے جان کی قربانی دے کر طیارے کو دشمن ملک لے جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کا اعزازپانے والےسب سے کم عمرمجاہد ہیں۔

     دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے راشد منہاس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس کی عظیم قربانی ہمت اور لگن کی اعلیٰ روایات کی مظہر ہے، راشد منہاس نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا، ان کا جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی افواج اورقوم کے لیے لازوال ترغیب کاباعث ہے۔

  • فلسطینی بچوں کی شہادت پر آسٹریلوی کرکٹر نے بھی آواز اٹھا دی

    فلسطینی بچوں کی شہادت پر آسٹریلوی کرکٹر نے بھی آواز اٹھا دی

    صہیونی ریاست اسرائیل کی بربریت میں 174 فلسطینی بچوں کی شہادت پر آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بھی آواز اٹھا دی ہے۔

    صہیونی ریاست اسرائیل اپنے ناجائز قیام کے بعد سے ہی مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے لیکن حالیہ ڈیڑھ سال میں اس کی بربریت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ میں پے در پے فضائی حملے کر کے 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ان میں 80 سے زائد خواتین اور 174 بچے بھی شامل ہیں۔

    اس بربریت پر پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بھی آواز اٹھا دی اور سوشل میڈیا پر لکھا کہ بغیر کسی وجہ سے جنگ بندی معاہدے کو توڑ کرایک دن میں 100 سے زائد بچوں کو شہید کردیا گیا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ تصور کریں اگریہ سب مخالف فریق کی جانب سے ہوتا تو پھر کتنےغصے کا اظہار کیا جاتا، یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ ان کی نظر میں تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں۔

    عثمان خواجہ نے مزید لکھا جو شہید ہوئے، ان کے بھی نام ہیں۔ مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں، ہم اس بربریت کو معمولی نہیں بنا سکتے لیکن خدشہ ہے ہم پہلے ہی کر چکے ہیں۔

    عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور سیکڑوں شہادتوں پر پھر بول پڑے

    آسٹریلوی کرکٹر نے یہ بھی لکھا کہ مجھے بالکل یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ اب بھی ہورہا ہے۔

    عثمان خواجہ نے غزہ کیلیے آواز اٹھانے کا نیا انداز اپنا لیا

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ عثمان خواجہ اس سے قبل بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے میدان اور میدان سے باہر آواز بلند کر چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/israels-worst-bombing-in-ramadan-174-children-martyred/

  • اسلام آباد احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

    اسلام آباد احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ ترنول کی حدود میں رینجرز اہلکار مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، رینجرز اہلکار لانس نائیک تنویر 3 ہفتے سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا۔

    وفاقی پولیس نے رینجر اہلکار کی شہادت کی تصدیق کر دی، جبکہ پولیس نے مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی ’فائنل کال‘ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد جانے کے لیے نکلا تھا۔

    یہ قافلہ رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے 26 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچا، تاہم بعدازاں سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کرکے علاقے کو پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خالی کروا لیا۔

  • بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، مسلمانوں کے زخم آج بھی تازہ

    بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، مسلمانوں کے زخم آج بھی تازہ

    بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل ہوگئے 1992 سے اب تک صرف بھارتی ریاست گجرات میں 500 مساجد اور مزارات گرائے جا چکے ہیں.

    بابری مسجد کو شہید ہوئے آج 32 سال مکمل ہو گئے، مگر مسلمانوں کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ 1992 میں 6 دسمبر کے روز ہی اترپردیش کے شہر ایودھیا میں انتہا پسند ہندووٴں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔

    حملہ کرنے والوں کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ، وشوا ہندو پریشاد اور بجرنگ دل سے تھا۔ ایل کے ایڈوانی اور منوہر جوشی نے مجمع کو بابری مسجد شہید کرنے کے لئے اشتعال دلایا تھا۔ انتہا پسندوں نے کلہاڑیوں، ہتھوڑوں اور دیگر اوزاروں سے بابری مسجد کو نشانہ بنایا۔

    بابری مسجد کی شہادت کے دوران مسلمانوں کی طرف سے شدید احتجاج اور مزاحمت کی گئی. اس دوران فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد مسلمان شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

    2009 میں جسٹس منموہن سنگھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بی جے پی رہنماوٴں سمیت 68 لوگوں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ سربراہ بھارتی انٹیلی جنس بیورو ملوئے کرشنا کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کا منصوبہ بی جے پی، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور وشوا ہندو پریشاد نے 10 ماہ پہلے بنایا۔

    بابری مسجد کی شہادت کے بعد بی جے پی کی لوک سبھا میں سیٹیں 121 سے بڑھ کر 188 ہوگئی۔ 9 نومبر 2019 کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی شہادت میں ملوث تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

    ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی بے حرمتی بین الاقوامی اصولوں کے منافی اور اقلیتوں کے مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ 1992 سے اب تک صرف بھارتی ریاست گجرات میں 500 مساجد اور مزارات گرائے جا چکے ہیں.

  • برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    مظفرآباد: عظیم کشمیری آزادی پسند رہنما برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔

    برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارت مخالف جلسے، جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، برہان وانی کو 8سال قبل آج ہی کے دن بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا۔

    برہان وانی 19 ستمبر 1994 کو پلوامہ کے گاؤں دداسر میں پیدا ہوئے،برہان وانی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے، آٹھویں جماعت سے لیکر ہر کلاس تک 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے رہے۔

    2010 میں قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے رشوت کے طور پر سگریٹ نہ دینے پر برہان وانی کو کزن سمیت شدید شدد کا نشانہ بنایا، تشدد اور بعد ازاں پولیس کی مسلسل ہراسگی سے تنگ آکر 16 سال کی عمر میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی۔

    برہان وانی نے سوشل میڈیا کے بے باک اور منفرد استعمال سے بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو متاثر کیا، 13 اپریل 2015 کو بھارتی فوج نے برہانی وانی کے بھائی کو حراست کے دوران شدید تشدد کرکے شہید کردیا۔

    برہان وانی اور دیگر کشمیری شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ختم نبوت چوک میں سلامی دینے والے نوجوانوں نے برہان وانی شہید کی تصاویر والی شرٹ پہنی ہوئی تھیں۔

    ’کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کی اجازت ملنی چاہیے‘

    برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا جائیگا، کراچی میں برہان وانی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی جائیگی، ریلی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک نکالی جائیگی۔

  • برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل

    برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل

    سری نگر: بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے برہانی وانی کے یوم شہادت پر آج مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے 2016ء کی عوامی احتجاجی تحریک کے دوران شہید ہونے والے ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی اور دیگر 126شہداء سمیت تمام شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج سوموار کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مزاحمتی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرکے کشمیر ی نوجوانوں کو طاقت کا جواب دینے پر مجبور کیا ہے۔

    قیادت نے کہا کہ بھارت کو اس کے سابق فوجی جرنیل، بالغ النظر سیاست دان اور دانشور یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ تنازعہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے لیکن وہ ہمیشہ کشمیریوں کی آواز کو دباکر انہیں پشت بہ دیوار کرتارہا ہے اور اس کے نتیجے میں یہاں روز نوجوانوں کا لہو بہہ رہا ہے جس کا عالمی برادری کو سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے۔

    مشترکہ قیادت نے کہا کہ کوئی قوم اپنی نوجوان نسل کے لہو کی ارزانی کی متحمل نہیں ہوسکتی اور کشمیری بھی جنگ وجدل کے بجائے پرامن ماحول میں اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے نو جوانوں کے مستقبل کی فکر ہے جو سیاسی ماحول کا دائرہ تنگ پاکر میدانوں اور بیابانوں کا رُخ کررہے ہیں جس سے ان کے اہل خانہ کے سمیت پوری قوم رنج والم کے عالم میں ہے۔

    قائدین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکمرانوں کے غیر حقیقت پسندانہ رویے کے باعث مسئلہ کشمیر ایک ایسے دیو کی شکل اختیار کرگیا ہے جو ہر طرف سے قیمتی انسانی زندگیوں کو نگل رہا ہے۔

    خیال رہے کہ شہید برہان وانی 19 ستمبر 1994 میں جموں کشمیر کے ایک گاؤں شریف آباد میں پیدا ہوئے ، برہان وانی نے صرف 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی کا آغاز کیا۔

    برہان وانی کے بھائی خالد وانی کو 2015 میں بھارتی فوجیوں نے ترال کے علاقے میں اس وقت ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، جب وہ اپنے تین دوستوں کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملنے جارہے تھے۔

  • مرسی کی وفات، عالمی تنظیموں کا آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

    مرسی کی وفات، عالمی تنظیموں کا آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

    لندن: وکلاء کی عالمی تنظیم نے ڈاکٹر محمد مرسی کی دوران حراست اچانک وفات پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمدمرسی کی دوران حراست اچانک وفات کی تحقیقات کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کے بعد وکلاء کی بین الاقوامی تنظیم نے بھی سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی دوران حراست موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی وکلاء ایسوسی ایشن کے جنیوا میں قائم ہیڈکواٹر سے جاری ایک میں مصر میں عبدالفتاح السیسی کی حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کے دفتر کے باہر ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات کی تحقیقات اور مصری حکومت کی مذمت میں ایک مظاہرہ کیا گیا۔

    عالمی وکلاء تنظیم نے الزام عاید کیا کہ ڈاکٹر محمد مرسی کی بیماری میں غفلت برت کر انہیں سسک سسک کر مرنے پر مجبور کیا گیا۔

    ’’شہید محمد مرسی قضیہ فلسطین کے محافظ اور بے لوث سپاہی تھے‘‘

    ان کی موت کی ذمہ داری مصری رجیم ہے جو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز حماس رہنما خالد مشعل نے کہا تھا کہ شہید محمد مرسی قضیہ فلسطین کے محافظ اور بے لوث سپاہی تھے، سابق مصری صدر کے انتقال پر افسوس ہے۔

  • فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے، ان ہی کی وجہ سے ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے، ان ہی کی وجہ سے ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    لاہور:  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیرستان میں فوجی افسران اورجوان کی شہادت پر افسوس ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکے جوان ہمارے ہیرو ہیں.

    ران اثنا اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا، پاک فوج کے جوانوں کی وجہ سے ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں.

    [bs-quote quote=” اپوزیشن جب احتجاج کرے گی تواپنا کنٹینرخود لائے گی.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”رانا ثنا اللہ”][/bs-quote]

    سابق صوبائی وزیر اور ن لیگ رہنما نے کہا کہ ہم پاک فوج کے جوانوں کےساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں، وزیرستان میں امن پاک فوجی کی قربانیوں کی وجہ سےآیا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کوانتقامی احتساب کا نشانہ بنایا گیا ہے، نوازشریف بیمارہونے کے باوجود جیل میں ہیں، نوازشریف کوعیدپر اہل خانہ سےنہ ملنےدینا زیادتی ہے.

    مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کا رانا ثنا اللہ کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

    انھوں نے کہا کہ شہباز شریف اے پی سی میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے، اپوزیشن جب احتجاج کرے گی تواپنا کنٹینرخود لائے گی.

    راناثنااللہ نے کہا کہ اپوزیشن کوعمران خان کے کنٹینرکی ضرورت نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کی انکوائری کی جائے.

  • کرائسٹ چرچ حملہ: چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

    کرائسٹ چرچ حملہ: چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ حکام نے کرائسٹ چرچ حملے میں چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی.

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر معظم شاہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی.

    ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ شہادتوں، ناموں کی فہرست مقامی مسجد کے امام نے پڑھ کر سنائی، مجموعی طورپر9 پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاعات ملی تھیں.

    انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکام نے 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی، پاکستانی شہدا میں سہیل شاہد، سید جہاندادعلی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ نعیم شامل ہیں.

    ذیشان رضا ان کے والدین کی تفصیل کچھ دیرمیں جاری کی جائیں گی، ان کے بارے میں لوگ کم جانتے تھے، اس لیے تصدیق میں‌وقت لگ رہا ہے.

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں‌ نمازیوں پر وحشیانہ حملہ بزدلی اور بدترین دہشت گردی ہے، شاہ سلمان

    انھوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے میں 50 افراد جاں بحق ہوئے، باقی پاکستانیوں کی ڈی این اے کے ذریعے تصدیق کی جائے گی۔

    ڈی این اے سے3 پاکستانیوں کی شناخت کی جائےگی: شاہ محمود قریشی


    بعد ازاں  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چھ افراد کی شہادت کی تصدیق کی۔ 

    انھوں نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں 6پاکستانی شہید ہوئے، 3 پاکستانیوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی، ڈی این اے سے3 پاکستانیوں کی شناخت کی جائےگی۔

    انھوں نے کہا کہ شہید پاکستانیوں کا ڈی این اےکیا جا رہاہے، متاثرہ خاندان تدفین سے متعلق جیساچاہیں گے، ویساہی کیاجائےگا، فیصلہ لواحقین کریں گےمیتیں، یہاں لانی ہیں یانہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت پچاس افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 1کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 1کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کمانڈر کی کشمیری ماؤں کو دھمکی

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے 19 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری ماؤں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اُن کے بچوں نے بھارتی فوج کے آگے سرینڈر نہ کیا تو انہیں مار دیا جائے گا۔

    لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو آپریشن کر کے مارا جاچکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    واضح رہے کہ تین روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔