Tag: شہادتیں

  • وادی میں بھارتی جارحیت، گذشتہ ماہ 10 کشمیریوں کی شہادتیں

    وادی میں بھارتی جارحیت، گذشتہ ماہ 10 کشمیریوں کی شہادتیں

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی مشن کے تحت بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ ماہ فورسز نے دس مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیرمیڈیا سروس کا کہناہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں اکتوبر میں 10 کشمیریوں کی شہادتیں ہوئیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی پیلٹ گن، شیلنگ اور فائرنگ سے 57کشمیری زخمی ہوئے، اکتوبر میں سیاسی کارکنوں سمیت67کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    بھارتی فوج نے وادی میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، بھارتی فوجیوں نے گذشتہ ماہ 30کشمیری خواتین سے بدتمیزی اور عصمت دری کی۔

    دو روز قبل غیرملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر گرفت کی مضبوطی چاہتا ہے، بھارت نے گزشتہ 3 ماہ سے کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے، اب اس نے اسے الگ وفاقی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کی ایک اور گھناؤنی سازش سامنے آگئی

    بھارت نے پابندیوں کے ساتھ ساتھ اضافی فوجی بھیج رکھے ہیں، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے ہی 9 لاکھ فوجی تعینات ہیں۔ اب مقبوضہ علاقے میں بھارتی حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنرز کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ مودی سرکاری کی جانب سے خصوصی آرٹیکل کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت نے وادی میں کرفیو لگا کر کشمیریوں پر مظالم کا ایک نیا انسانیت سوز سلسلہ شروع کیا۔

  • برہان وانی کی شہادت سے اب تک بھارتی فورسزنے 1ہزار20 کشمیریوں کوشہید کیا

    برہان وانی کی شہادت سے اب تک بھارتی فورسزنے 1ہزار20 کشمیریوں کوشہید کیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک ایک ہزار 20 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 8 جولائی 2016 کو معروف نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد سے اب تک ایک ہزار 20 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 70 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا گیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج برہان مظفر وانی کے تیسرے یوم شہاد ت کے موقع پر جاری کیے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے 91 خواتین بیوہ اور 205 بچے یتیم ہوئے۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے اس عرصے کے دوران پرامن مظاہرین کے خلاف بلیٹ گن اور آنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے 27 ہزار659 افراد زخمی ہوئے۔

    بھارتی فورسز نے گھرو ں پر چھاپوں،محاصروں اور دیگر کارروائیوں کے دوران حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت 11ہزار 812 کشمیریوں کوگرفتارکیا۔ 8 جولائی 2016 سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 3 ہزار304 رہائشی مکانوں کو تباہ کیا اور 9 سو 33 کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی۔

    بھارتی فوج نے جون میں 28 کشمیریوں کوشہید کیا، کشمیرمیڈیا سروس

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

  • ہماری چوتھی نسل خونریزی کےماحول میں رہ رہی ہے،علی گیلانی

    ہماری چوتھی نسل خونریزی کےماحول میں رہ رہی ہے،علی گیلانی

    سری نگر:حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ ’’ہماری چوتھی نسل خونریزی،جبر اور سیاسی غیر یقینی کے ماحول میں رہ رہی ہے‘‘۔

    تفصیلات کےمطابق سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرکی تاریخی سچائی کے حوالے سے دنیا سے غلط بیانی کررہا ہے اور ہم بھارت کی غیر حقیقی رٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کہ کشمیری امن چاہتے ہیں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سیدعلی گیلانی کاکہنا تھا کہ ’’کشمیر کے عوام سے بڑھ کر کسی اور کو امن کی ضرورت نہیں‘‘۔

    سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ہندوستان جموں اور کشمیر کی متنازع حالت کو تسلیم کرے گا اور اس سے نمٹنےکے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا، اس وقت پاک بھارت تعلقات میں بہتری اور خطے میں امن و استحکام واپس لوٹ آئے گا۔

    دوسری جانب حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ ’’جموں اور کشمیر ماضی اور مستقبل میں بھی ہندوستان کا حصہ نہیں رہا، کیونکہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: بھارت 18فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھولتا،ہم6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں،علی گیلانی

    یاد رہے کہ اس سے قبل حریت رہنما سیّد علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ’’بھارت 18 فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھول سکتا تو ہم 6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں‘‘۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کرفیو اور وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن کےبعد وادی میں جاری کرفیو کو 81 روز ہوگئے ہیں۔