Tag: شہادت

  • پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں‌ کی شہادت کی مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں‌ کی شہادت کی مذمت

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں 14 معصوم کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں دس نوجوانوں سمیت 14 معصوموں کو شہید کردیا۔

    [bs-quote quote=”غیرانسانی سلوک روکنے کے لئے اقوام متحدہ کا کمیشن برائے انسانی حقوق قائم کیا جائے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پلواما میں مظاہرین پرفائرنگ سے 14 افراد شہید ہوئے، بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 200 کشمیریوں کو زخمی کردیا.

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت روزانہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا مذاق اڑا رہا ہے، غیرانسانی سلوک روکنے کے لئے اقوام متحدہ کا کمیشن برائے انسانی حقوق قائم کیا جائے.


    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 10 کشمیری شہید

    واضح رہے کہ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ریاستی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کو کشمیر میں جاری غیر انسانی سلوک کو روکے، موجودہ رویے سے سوائے نفرت و بغاوت کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

  • بابری مسجد کی شہادت کو 26 برس گزر گئے، مسلمان آج بھی انصاف کے منتظر

    بابری مسجد کی شہادت کو 26 برس گزر گئے، مسلمان آج بھی انصاف کے منتظر

    نئی دہلی: بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال بیت گئے، مسلمان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو چھبیس برس بیت گئے لیکن مسجد پرحملے اوربعد میں پھوٹنے والے فسادات میں ملوث بھارتی انتہا پسندوں کو آج تک سزانہیں دی جا سکی۔

    چھ دسمبر 1992 دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو آج 26 برس مکمل ہوگئے۔

    اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد مغل بادشاہ بابر کے دور 1528 میں تعمیر کی گئی لیکن انتہا پسند ہندؤوں نےدعویٰ کردیا کہ مسجد کی جگہ ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔

    تنازع پر پہلے مسجد بند کی گئی اور پھر باقاعدہ منصوبہ بنا کر جنونی ہندؤوں نے تاریخی یادگار پر دھاوا بول دیا۔ بھارتی حکومت حملہ آوروں کو روکنے میں ناکام رہی۔

    تاریخی مسجد کی شہادت پر بس نہیں کیا گیا مسجد کے اطراف مسلمانوں کے گھر بھی جلا دئیے گئے۔ ان فسادات میں تین ہزار سے زائد مسلمانوں کی جان لے لی گئی۔

    واضح رہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اس وقت کے وزیراعلیٰ کلیان سنگھ اورشیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ایل کے ایڈوانی سمیت 49 افراد کے خلاف مقدمات تو درج کیے گئے لیکن آج تک کسی ایک حملہ آور کو بھی سزا دینے کی نوبت نہیں آئی، متاثرین انصاف کے منتظر ہیں، سانحہ بابری مسجد آج بھی بھارت کے منہ پر کلنک کا ٹیکا ہے۔

  • نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی بلور ہاؤس آمد، اہلخانہ سے تعزیت

    نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی بلور ہاؤس آمد، اہلخانہ سے تعزیت

    پشاور: نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ پشاور بلورہاؤس پہنچ گئے اور ہارون بلور کی شہادت پراہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ پشاور میں بلور ہاؤس پہنچے اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پراہل خانہ سے تعزیت کی۔

    اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر بھی بلور ہاؤس میں موجود تھے۔

    نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی بلور ہاؤس آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر بلور خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بلور خاندان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس قومی جدوجہد میں بلور خاندان کی قربانیاں گراں قدر ہیں۔ امن کے حصول کے لیے طویل سفر طے کیا ہے۔ انشا اللہ امن کی منزل بہت قریب ہے۔ ہر رنگ و نسل سے ہٹ کر اس جدوجہد میں متحد ہیں۔

    پشاورخودکش حملے کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا‘ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

    خیال رہے کہ پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنرمیٹنگ کے دوران خودکش حملے میں ہارون بلورسمیت 22 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر 2012 اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کو شہید کیا گیا تھا، اس سانحے میں عوامی نیشنل پارٹی رہنما سمیت 9 افراد شہید ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 17 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف کل یوم مذمت منایا جائے گا: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    17 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف کل یوم مذمت منایا جائے گا: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 17 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جس کے خلاف کل آزاد کشمیر میں یوم مذمت منایا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، راجہ فاروق حیدر کا لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کل کشمیری یوم مذمت منائیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 17 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر ہر کشمیری غم زدہ ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کا قتل کرا رہی ہے، کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر خاموش نہیں بھیٹھ سکتے۔

    مقبوضہ کشمیر میں 17 کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیر کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، پاکستان کشمیریوں کی شہادت کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھائے گا جبکہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ بھارتی سفیر کو اسلام آباد طلب کر کے سخت احتجاج کیا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حریت کانفرسن کی جانب سے کل مقبوضہ کشمیر میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر اپنی آواز بلند کرے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 17 نوجوان شہید

    خیال رہےکہ آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران 17 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے شدید مذمتی بیان بھی سامنے آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مایہ نازطبیب حکیم محمد سعید کی شہادت کو 19برس بیت گئے

    مایہ نازطبیب حکیم محمد سعید کی شہادت کو 19برس بیت گئے

    کراچی : سابق گورنر، مایہ ناز طبیب اور سماجی رہنما حکیم محمد سعید کی شہادت کو 19 برس بیت گئے لیکن ان کی طبی،علمی اورادبی خدمات کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

    شہید پاکستان مریضوں کے مسیحا حکیم محمد سعید کوہم سے بچھڑے 19 برس بیت گئے ہیں مگران کی طبی،علمی اورادبی خدمات سے آج بھی ہزاروں افراد فیض یاب ہورہے ہیں۔

    پاکستان کے شہرت یافتہ معالج، سماجی کارکن اور مصنف حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920 کو دہلی میں پیدا ہوئے، دو سال کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔

    حکیم محمد سعید بچپن سے ہی غیرمعمولی ذہانت اورحیرت انگیزیاداشت کے مالک تھے، آپ نے نو سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا۔

    مریضوں کے مسیحا نے تمام کاروبار،عیش وآرام اور دولت چھوڑ کر پاکستان کا رخ کیا اور 9 جنوری 1948 کو کراچی آگئے۔

    انہوں نے حکمت میں اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے اہم خدمات انجام دیں، مذہب اورطب وحکمت پر200 سے زائد کتابیں لکھیں۔ ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی ان کے قائم کردہ اہم ادارے ہیں۔

    حکیم محمد سعید بچوں اور بچوں کے ادب سے بے حد شغف رکھتے تھے وہ اپنی زندگی کے آخری لمحات تک اپنے شروع کردہ رسالے ہمدرد نونہال سے وابستہ رہے۔

    مایہ نازطبیب حکیم محمد سعید گورنرسندھ سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی فائز رہے، انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔

    حکیم محمد سعید 17 اکتوبر1998 کو جب گھر سے مطب جانے کے لیے نکلے تو دہشت گردوں نےانہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ وہ آج ہم میں نہیں، لیکن ان کی طبی،علمی اورادبی خدمات سے آج بھی ہزاروں افراد فیض یاب ہورہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کشمیری بچےکی شہادت،بھارتی جارحیت کی بدترین مثال ہے،دفترِ خارجہ

    کشمیری بچےکی شہادت،بھارتی جارحیت کی بدترین مثال ہے،دفترِ خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 12سالہ کشمیری بچے کی شہادت،بھارتی جارحیت کی بدترین مثال ہے۔عالمی برداری کشمیر کی صورتحال پر فوری مداخلت کرے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 12 سال کے کشمیری بچے جنید احمد کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہےکہ کشمیری بنیادی حقوق اور حق خودا رادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ جنید احمد کی شہادت بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سے اب تک 115 افراد شہید اور 15000 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی جا چکی ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں‌ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 12سالہ بچہ شہید

    یاد رہےکہ گزشتہ روز سری نگر میں بھارتی فوج نے پیلٹ گنز سے فائرنگ کی،چھرے لگنے سے بارہ سالہ لڑکا شہید ہوگیاتھا جس کے بعد سری نگر میں کشیدگی پھیل گئی،لوگ کرفیو توڑتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور احتحاج شروع کردیاتھا۔

    واضح رہے کہ کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر بدستورکشیدگی کی لپیٹ میں ہے،بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے ہیں۔