لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے اپنی تقریر میں نواز شریف کو ایٹمی سائنس دان بنا کر پیش کیا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مریم کو ان کے مشیروں نےغلط تاریخ پڑھائی.
شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کو یوم تکبیر کے نام پر سیاسی شو کرنے پر شرم آنی چاہیے، پاکستان کو ایٹمی پاور ملکی ہیروز اور ریاستی اداروں نے بنایا.
انھوں نے کہا کہ شکر ہے، یہ منصوبہ ریاست کا تھا، اگر ن لیگ کا ہوتا، تو بھی کرپشن ہوتی، مریم صفدر نے نواز شریف کوایٹمی سائنس دان بنا کرپیش کیا، ڈر ہے کہ مریم کل کو پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو نہ دے دیں.
مزید پڑھیں: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، مریم نواز
شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر کو شاید یہ بھی نہیں پتا ایٹمی طاقت میں کن ہیروز کا کردار ہے، پچھلی تین دہائیوں میں ن لیگ نے عوام پر قرضوں کے بم گرائے، نواز شریف کا تاریخ میں سب سے بڑا دھماکا خزانے سے اربوں کی کرپشن ہے.
انھوں نے کہا کہ ن لیگ بیانیہ عوام مسترد کر چکی، یہ چیخیں این آر او نہ ملنے پر نکل رہی ہیں، مریم صفدر کی 6 ماہ کی پراسرار خاموشی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی، ان کے اعصاب پر عمران خان سوار ہے.