Tag: شہبازتاثیر

  • طالبان کی قید سے رہائی پانے والے شہباز تاثیر نے بالاخر زبان کھول دی

    طالبان کی قید سے رہائی پانے والے شہباز تاثیر نے بالاخر زبان کھول دی

    کراچی: طالبان کی قید میں پانچ برس گزارنے کے بعد رہائی پانے والے شہباز تاثیر نے بالاخر زبان کھول دی اور اغواء کاروں کے ظلم و ستم کی داستان بیان کردی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں شہباز تاثیر نے بتایا کہ انھیں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے اغواء کیا تھا، شروع میں کوڑے مارنے شروع کیے۔ اس کے بعد کمر کو بلیڈ سے کاٹا، پلاس سے کھینچ کرکمر سے گوشت نکالا، پھر ہاتھوں اور پیروں کے ناخن نکالے گئے۔

    شہباز تاثیر نے بتایا کہ انھیں زمین میں دبا دیا جاتا تھا، ایک مرتبہ تو سات روز زمین میں دبا کر رکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کا منہ سوئی دھاگے سے سی دیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی کیلئے کوئی تاوان نہیں دیا گیا بلکہ طالبان کی آپس کی لڑائی ان کی رہائی کا سبب بنی۔

  • چارسال میں صرف ایک بار انکے بال کٹوائے گئے، شہبازتاثیر

    چارسال میں صرف ایک بار انکے بال کٹوائے گئے، شہبازتاثیر

    اسلام آباد: شہبازتاثیر ساڑھے چار سال کی قید میں سب سے زیادہ پیزا کو مس کرتے تھے،انہیں نہاری کی بھی بہت یاد آتی تھی،سابق گورنرپنجاب کے بیٹے نے ٹویٹر پرلوگوں کےسوالوں کے جواب دیے

    سابق گورنرپنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر نے ٹویٹرپرلوگوں کے سوالوں کے جواب دیا،ساڑھےچارسال تک طالبان کی قیدمیں رہنےوالےشہبازتاثیر نےکہا اس پورے عرصےمیں ایک بار بھی پیزا نہیں کھایا، بار بار فرمائش کے باوجود بھی پیزا نہیں مل سکا، شاید پیزا وزیرستان میں ڈیلیور نہیں کیا جاتا۔

    ایک سوال کے جواب میں شہبازتاثیر نے کہا کہ وہ کھانے پینے کہ بے حد شوقین ہیں،ساڑھے چار سالہ قید میں نہاری کی بے پناہ یاد آتی تھی۔

    شہبازتاثیر نے رہائی کے بعد سب سے پہلےاپنی والدہ کو ٹیلی فون کیا،انہوں نے کہا امی میں بھاگ نکلا،سلیم ہوٹل کچلاک میں کولڈرنک بہت مزے کی ہے،والدہ نےحیران ہوکرپوچھا تم کون بول رہے ہو۔

    شہبازتاثیر نے کہا کہ ساڑھے چارسال میں صرف ایک بار انکے بال کٹوائے گئے، داڑھی ایک بار بھی کاٹنے نہیں دی گئی۔

  • شہبازتاثیر آپریشن میں بازیاب نہیں کرائےگئے، وزارت داخلہ

    شہبازتاثیر آپریشن میں بازیاب نہیں کرائےگئے، وزارت داخلہ

    اسلام آباد: سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے کو اغواکاروں نے خود چھوڑدیا تھا، سیکورٹی فورسز نے کسی کارروائی میں بازیاب نہیں کرایا، وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کریڈٹ لینےوالوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی

    کوئٹہ کے قریب کچلاک کاالسلیم ہوٹل جہاں سے شہبازتاثیر نے ساڑھے تین سو روپے کاکھانا کھایا اورگھرٹیلی فون کیا، وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بھی یہی انکشاف کیا گیا کہ شہبازتاثیرکوکسی سیکورٹی آپریشن میں بازیاب نہیں کرایا گیا، انہیں اغوا کاروں نے خود چھوڑا سیکورٹی اداروں نےصرف السلیم ہوٹل پرانہیں ریسیو کیا۔

    زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شہبازتاثیرافغانستان میں ازبک جنگجوؤں کے پاس تھے، طالبان کی ازبک جنگجوؤں سے جھڑپ ہوئی تو وہ ان کے ہاتھ لگ گئے، مبینہ طورپرحقانی نیٹورک کے کمانڈر نے موٹر سائیکل پر بٹھا کر کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پندرہ ہزار روپے دے کر چھوڑ دیا۔

    صوبائی حکومت اورآئی جی بلوچستان بازیابی کاکریڈٹ لیتے ہوئے اسے آپریشن کا نتیجہ قراردیا تھا،وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کریڈٹ لینےکی کوشش کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔