Tag: شہبازشریف

  • شہبازشریف سے کہتا ہوں لاشیں گرنے کا انتظار نہ کرے! سراج الحق

    شہبازشریف سے کہتا ہوں لاشیں گرنے کا انتظار نہ کرے! سراج الحق

    راولپنڈی: جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ لاشیں گرنے کا انتظار نہ کرے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی کارکن کو چھیڑا تو ہم پھر ڈرنے والے نہیں ہیں، ہمارے ایک کارکن پر لاٹھی برسائی گئی تو ہم 100 لاٹھیاں برسا سکتے ہیں، ادارے کرپٹ اشرافیہ کی وجہ سے خسارے میں ہے۔

    سابق امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ ابھی آرہا تھا تو سرکاری افسر سرکاری گاڑی میں بچوں کو شاپنگ کرانے جارہا تھا، اگر سرکاری افسر کے ساتھ بچے نہ ہوتے تو میں اس کو پکڑ کر یہاں لاتا۔

    انھوں نے کہا کہ میں اس سرکاری افسر سے پوچھتا کہ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہو۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ناروے، جاپان، ملائیشیا اور دیگر ممالک تو کیا افغانستان بھی ہم سے بہتر ہوگیا، افغانستان کی قوم نے عزم کیا، آج ان کی کرنسی پاکستان سے بہترہے، کشکول لیکر ہمارا وزیراعظم بھیک مانگتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عیاشیاں دیکھیں کمشنر سرگودھا 104 کنال کے گھر میں رہتا ہے، زرداری کچے کے ڈاکوؤں کا علاج نہیں کرسکتا تو وہ اور کیا کرے گا۔

  • محمد بن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں ،وزیراعظم

    محمد بن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں ،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف معیشت کی بہتری کیلئے بڑی اصلاحات لانےکیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا محمدبن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب ترقی وخوشحالی میں شراکت دارہیں،پاکستان میں ہرمنتخب سربراہ مملکت کا پہلا دورہ سعودی عرب کاہی ہوتا ہے۔

    دورہ سعودی عرب کے حوالے سے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سےملاقات بہت شاندار رہی اور سعودی وفدکی پاکستان میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نتیجہ خیزرہی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی شعبےمیں پاکستان سعودی عرب کےتجربات سےفائدہ اٹھاسکتاہے، پاک سعودی مشترکہ تعاون سےنوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دیں گے ، جس کے بعد تربیت یافتہ پاکستانی ہنرمند سعودی عرب میں کام کرکے زرمبادلہ بھیجیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کویت ،قطر،یواےای اورترکیے بھی آئی ٹی وسرمایہ کاری شعبوں میں پارٹنربن سکتےہیں اور محمد بن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتےہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کا نقشہ بدل کر رکھ دیا، گذشتہ 8 برس میں سعودی ولی عہد نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کے سبب ہی ممکن ہو سکی ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کا وژن 2030 پیش کیا جو دنیا کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی تمام توجہ معیشت کی بہتری پرہے، معیشت کی بہتری کیلئےاصلاحات اور بنیادی نظام کی تبدیلی کیلئے پُرعزم ہیں، شہبازاسپیڈاب پاکستان اسپیڈ ہے۔

    وزیراعظم نے معیشت کی بہتری کیلئے بڑی اصلاحات لانےکیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات اوراسٹرکچرل ریفارمز کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے تعاون اورتجربات سےاستفادہ کرے گا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

    ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے مکہ مکرمہ میں ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پرپیشرفت پراطمینان کا اظہار اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیرخارجہ کی قیادت میں وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق جامع پروگرام مرتب کرنے پرسعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اہم ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہدکو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی۔

    پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، مصدق ملک، اویس لغاری، عطا تارڑ بھی شریک تھے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہبازشریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اس دوران ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا وزیراعظم شہبازشریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ورلڈاکنامک فورم میں وزیراعظم دیگرممالک کےسربراہان سے بھی ملیں گے، وزیراعظم شہبازشریف مئی میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے گمیبیا کا دورہ کرینگے۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے بتائا جی امریکا کی جانب سے گرفتارمبینہ پاکستانیوں تک قونصلر رسائی پر جواب کا انتظار ہے۔

    نواز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کادورہ چین ذاتی ہے، وزارت خارجہ کسی بھی نجی دورےپر اظہار خیال نہیں کرتی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےبلاسٹک میزائل پروگرام سےمتعلق امریکی لسٹنگ پر ردعمل دیا ہے اور امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ایسی لسٹنگ بلا ثبوت اور دہرے معیار کے ساتھ ناقابل قبول ہیں۔

  • حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    اسلام آباد: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب دوسری بار سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہم دعا گوہیں پاکستان کی خدمت اور خوشحالی قائم کرنے میں اللہ آپکی مدد کرے، میں رمضان میں مصیبت زدہ لوگوں کے دکھوں کے بوجھ سے لبریز خط  ارسال کررہا ہوں، غزہ کے لوگوں کو قتل عام اور نسل کشی کا سامناہے۔

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ کے لوگوں پر جنگی جرائم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ساری دنیا وحشیانہ جارحیت اور عالمی اداروں کی نااہلی کو حیرت سے دیکھ رہی ہے اوت عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے باوجود غزہ میں نسل کشی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا قابض اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنے میں ناکام ہے اور قابض اسرائیل جنگ کو تکبر اور ہٹ دھرمی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے اور جان بوجھ کر بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

    اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں زندگی کے تمام آثار ختم کرنے پر تلا ہے، مساجد، گرجا گھروں، اسکولوں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے غزہ آنے والی امداد کا راستہ بھی روک دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطینی عوام ان کی نمائندہ جماعتیں فلسطینیوں کی حمایت کی کوششوں کو سراہتا ہے، ہماری اپیل ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت  فوری رکوانے کیلئے سفارتی سطح پر مؤثر کوششیں کی جائیں۔

    انہوں نے شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کو جنگ بندی پر مجبور کیا جائے اور  فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور رہائشی ضروریات کی فراہمی  یقینی بنائی  جائے۔

  • ترک صدر کی  شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد،  دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    ترک صدر کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد، دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد : ترک صدررجب طیب اردوان نے شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک میں دوستی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدررجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ترک صدررجب طیب اردوان نے شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک میں دوستی ، بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ شہبازشریف کےبحیثیت وزیراعظم انتخاب پربہت خوشی ہوئی،پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

    شہباز شریف نے رجب طیب اردوان کے تہنیتی جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردوان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان قبرص سے متعلق بات ہوئی ، شہبازشریف نے کہا ہائی لیول اسٹریٹیجی ڈائیلاگ میں مل کرقبرص سے متعلق پیش رفت کاجائزہ لیں گے۔

    نو منتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی،ان شاءاللہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرے گا،ترکیہ نے ہمیشہ غزہ اور فلسطین کے تنازعات پر آواز بلند کی جو لائق تحسین ہے، مسلم ممالک ترکیہ کے اس کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رجب طیب اردوان کےتجربے سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔

  • زرداری اور شہبازشریف کے درمیان سب کچھ طے ہوچکا، یہ صرف کارڈز کھیل رہے ہیں: راجہ ریاض کا تہلکہ خیز انٹرویو

    زرداری اور شہبازشریف کے درمیان سب کچھ طے ہوچکا، یہ صرف کارڈز کھیل رہے ہیں: راجہ ریاض کا تہلکہ خیز انٹرویو

    سابق اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آصف زرداری  اور شہبازشریف کے درمیان سب کچھ طے ہوچکا ہے یہ صرف کارڈز کھیل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض نے اے آر وائی نیوز کو خصوسی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی کمیٹیوں کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں یہ صرف کارڈز کھیل رہے ہیں، آصف زرداری  اور شہبازشریف کے درمیان سب کچھ طے ہوچکا ہے۔

    راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ ساری گیم پیچھے بیٹھے آصف زرداری نے کرنی ہے اور وہ کچھ نہیں بولے، ان کی صرف تصویر چل رہی ہیں ان کا اب تک کوئی بیان نہیں آیا، ن لیگ اور پی پی کے درمیان یہ سب  ان کی حالیہ میٹنگ سے پہلے کا طے ہے صرف فائنل اب ہورہا ہے۔

    راجہ ریاض نے کہا کہ کچھ دنوں میں ان سب کو وزارتوں کے حلف اٹھاتے دیکھیں گے اور پھر سندھ بھی تو لینا ہے، اگر پی پی نہیں مانے گی تو سندھ واپس بھی لیا جاسکتا ہے کیوںکہ  جو دیتے ہیں وہ واپس بھی لے لیتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مارشل لا نہیں لگے گا، یہ لولی لنگڑی حکومت اللہ کرے مضبوط ترین حکومت ہو، انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتا ہوں اور جیتنے والے کو مبارک دیتا ہوں، مجموعی طور پر پورے ملک میں الیکشن  متنازع ہوگئے ہیں، مولاناکے ساتھ زیادتی ہوئی ان کی پکی سیٹیں ہروادی گئیں۔

    راجہ ریاض نے کہا کہ بہت سی جگہوں پر 100 فیصد جیتے ہوئے لوگ ہروادیئے گئے، رانا ثنا سمیت ہمارے بڑے ناموں کو فیصل آباد سے ہرا دیا گیا، اپنی ہارتو مان سکتا ہوں لیکن رانا ثنا کسی صورت الیکشن نہیں ہار سکتے، ن کے جو بڑے نام ہروائے گئے یہ ترازو کو برابر کرنے کے لیے جواز بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ بڑے پن کا مظاہرہ کررہی ہے اور ملک کو ڈی ریل ہونے سے بچا رہی ہے، بعض اضلاع میں پی ٹی آئی، کچھ میں ن لیگ جیتی، یہ پالیسی خطرناک ہوگی۔

    ان لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان عدم اعتماد سے 20 روز پہلے میرے پاس آئے اور کہا آپ مجاہد ہیں، مولانانے کہا گھبرائیں نہیں عدم اعتماد میں ہمیں بہت سی جگہوں سے سپورٹ ہے اور مولانا اب بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں قمرباجوہ  کی سپورٹ حاصل تھی، مولانا سچ بول رہے ہیں اور انہیں ضرور کسی نے کہا ہوگا۔

    سینئر لیگی رہنما راجہ ریاض نے مزید کہا کہ سپورٹ کے بغیر عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی حلف دینے کو تیار ہوں ہماری حد تک براہ راست قمرباجوہ نے کچھ نہیں کہا، مجھے شہباز شریف نے کہا تھا عدم اعتماد کا پروگرام ہے میں نے کہا آپ کے ساتھ ہیں، اس میں کوئی شک نہیں لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ  تھے۔

  • عوام واضح اکثریت دیں تاکہ  ملک کو معاشی خود انحصاری اور مہنگائی سے نجات ملے، شہباز شریف

    عوام واضح اکثریت دیں تاکہ ملک کو معاشی خود انحصاری اور مہنگائی سے نجات ملے، شہباز شریف

    لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر عوام کو شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام واضح اکثریت دیں تاکہ ملک کو معاشی خود انحصاری اور مہنگائی سے نجات ملے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متفقہ قومی معاشی منشورہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے، انتخابات میں کامیابی ملی تو نواز شریف کی قیادت میں قومی ترقی کےمعاشی منشور پر عمل کریں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چارٹرآف اکانومی کی تجویز قائد حزب اختلاف کے طور پر دی تھی جس پرآج پوری قوم متفق ہو چکی ، سیاسی اور جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال اور عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی۔

    ن لیگی صدر نے بتایا کہ عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں، روزگارمہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے ، انشااللہ بجٹ خسارا کم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ (ن) دلاتی ہے، انتخابات میں مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے حصہ لے رہے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا،پورےملک کو مساوی بنیادوں پرترقی دی۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ زرعی انقلاب لائیں گے،صنعت، معدنیات، آئی ٹی کے شعبوں میں مثالی ترقی ہوگی ، 2000 ارب روپےکے زرعی پیکیج نے معاشی بہتری،زرعی شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے، عوام واضح اکثریت دیں تاکہ ملک کو معاشی خود انحصاری ملے،عوام کو مہنگائی سے نجات ملے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ کرکے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے، نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے، اسٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے اور نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کا مرکز و محور بنائیں گے۔

    ن لیگی صدر نے کہا کہ آئی ٹی کے فروغ سے نوجوانوں کے روزگار اور زرمبادلہ میں اضافے کے دونوں اہداف حاصل ہوں گے ، معاشی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی، معاشرے کو نفرت، گالم گلوچ کے کلچر سے پاک کرنا ہے۔

    انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام نےووٹ دیا تو نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی توجہ عوامی مسائل کے حل پر ہوگی ، نوجوان،کسان، مزدور، محنت کش، دیہاڑی دار، بیوہ، یتیم اورکمزور طبقات کے مسائل کےحل پرخصوصی توجہ ہوگی۔

  • ہمیں  آئی ایم ایف کی ہر شرط ماننی پڑے گی اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، وزیراعظم

    ہمیں آئی ایم ایف کی ہر شرط ماننی پڑے گی اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، وزیراعظم

    لاہور : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فی الحال آئی ایم ایف کی ہر شرط ماننی پڑے گی اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، معاہدہ ہماری مجبوری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھےیہاں آکربہت خوشی ہوئی ہے، نگراں پنجاب حکومت محنت سے معاملات کوآگےبڑھارہی ہے، گزشتہ4سال میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کوجان بوجھ کرموخرکیا گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں کئی منصوبے عدم توجہ کی وجہ سے دم توڑ گئے، سابق حکومت کو ترقیاتی منصوبوں سے تکلیف تھی، سابق حکومت نےجان بوجھ کر معاملات کو سبکی میں ڈالا لیکن موجودہ حالات میں سادگی اپنانا ہوگی۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کے دور میں لاہور میں بے شمار منصوبے شروع کیے گئے، پارک، اسپتال، کرکٹ گراؤنڈ اور بجلی کے منصوبے بنائے گئے، نواز شریف کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی، 2018 میں نواز شریف کی قیادت میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سال 2013سے2018تک پورے ملک اورپنجاب میں ترقی کا سفرجاری تھا کہ 2018 میں ایک جھرلو الیکشن ہوا اور پی ٹی آئی حکومت نےن لیگ کےمنصوبوں کو مکمل ہونےنہیں دیا۔

    2018 کے انتخابات کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ سال 2018میں انتخابات میں بڑےپیمانےپردھاندلی ہوئی، دھاندلی کر کے انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے، جعلی انتخابات نےملک میں ترقی اورخوشحالی کےسفرکوروک دیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس ہے مہنگائی نے عوام کی اجیرن کردی ہے، آئی ایم ایف سے جان چھڑالیں گے تو وہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خوشی کا دن ہوگا، ہماری مجبوری ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا پڑے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہماری جھولی میں گرا، فی الحال آئی ایم ایف کی ہر شرط ماننی پڑے گی اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

    شہباز شریف نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں آخری شرط یہ تھی دوست ممالک سے چند ارب لیکر آنا، چین نے اندازہ لگا لیا تھا کہ پاکستان کو مشکلات سے دوچارکیاجارہاہے، چین،سعودی عرب،یواےای پاکستان کے بہترین دوستوں میں شمارہوتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے لیکن آئی ایم ایف نے کہا یہ کافی نہیں مزید پیسے بھی لیکرآئیں۔

    دوست ممالک کی جانب سے مالی امداد سے متعلق انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یواے ای نے ہمیں3ارب ڈالر دئیے ، جس پر سعودی عرب اور یو اے ای کا شکریہ ادا کرتاہوں، آرمی چیف ،وزیرخارجہ،وزیرخزانہ نے کوششیں کیں تاہم آئی ایم ایف سے جلد قرضہ مل جائے گا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنا کہ ہم بھکاری بنے رہیں، فیصلہ کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہے، اورنج لائن چین کا تحفہ تھا، پی ٹی آئی اس کے خلاف عدالت گئی، قومیں تب بنتی ہے جب ذاتی عناد ایک طرف رکھا جائے۔

  • آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

    آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لےگا۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آکر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی، عدالتی حکم کی نافرمانی حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج سے سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہوجائےگا، حکومت کے نااہل کھلونوں نے معاشی، سیاسی، اقتصادی، عدالتی بنیادیں ہلادیں، حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گی اور عدلیہ جیتے گی۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 8 ججز کے فیصلےکو نہ ماننا ملک میں انتشار، خلفشار، فسطائیت کو دعوت دےگا، آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لے گا، یہ 1997 کی تاریخ  دہرانے کی ناکام سازش کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی بحران کو سنگین اورگھمبیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، آئین اور قانون کی بقا میں ہی ملک کی سلامتی ہے، حکومتی فیصلے عدلیہ کی آزادی، معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ آئین، قانون کا جھنڈا بلند رکھے گی اس میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دےگی، نیب منی لانڈرنگ کیسز آئینی و قانونی انجام کو پہنچیں گے۔

    شیخ احمد رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز کو ووٹ کا حق ملے گا غریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو ہیں۔