Tag: شہبازشریف فیملی

  • منی لانڈرنگ کیس : شہبازشریف فیملی کیخلاف  100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی

    منی لانڈرنگ کیس : شہبازشریف فیملی کیخلاف 100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف فیملی کیخلاف ایف آئی اے کے 100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی، کباڑیہ، ہارڈوئیر، ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورز مالکان گواہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ چالان کے معاملے پر ایف آئی اے کی100گواہوں کی فہرست سامنے آگئی۔

    گواہوں کی فہرست میں کباڑیا،ہارڈوئیر،ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورزمالکان ، اسکریپ ڈیلر،کنسٹرکشن کمپنیاں گواہوں ، ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سیلنڈروینڈرز شامل ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق انجینئرز،وکیل، بینکرز، ڈاکٹرز،ایس ای سی پی، ایف آئی اے اہلکار ، رائس ڈیلر،ڈینٹل پارٹس ڈیلر،جیولرز،پراپرٹی ڈیلر بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔

    گواہان کے شناختی کارڈمنی لانڈرنگ اور اکاؤنٹ کھلوانےکےلیےاستعمال ہوئے، تمام گواہان عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے ہیں۔

  • شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں  اہم  انکشافات

    شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں کی جانب سے چپڑاسی، کلرک، کیشیئرز اور منیجرز کے نام پر منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا، منی لانڈرنگ میں شوگرملز ہی کے20ملازمین کےبینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے، 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی انکوائری میں ذاتی ملازمین کے نام بھی شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں نےچپڑاسی، کلرک،کیشیئرز،منیجرز کے نام پرمنی لانڈرنگ کی ، منی لانڈرنگ میں شوگرملز ہی کے 20ملازمین کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق چپڑاسی مقصود کے نام پر2 ارب 70کروڑ، مشتاق چینی کے دوست حاجی نعیم کے نام پر 2 ارب 80 کروڑ ، ڈرائیور کے نام پر اڑھائی ارب ، چپڑاسی اسلم کے نام پر ایک ارب 75 کروڑ ، کلرکس اظہر، غلام شبیر خضر حیات کےناموں پرساڑھے4 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

    دیگر افراد میں قیصر ، اکبر، اقرار، انور، یاسین، غضنفر، توقیر، ظفر ، کاشف مجید، مسرور کےنام بھی شامل ہیں، شریف گروپ آف کمپنیزکاچیف فنانشل آفیسرتمام منی لانڈرنگ کی نگرانی کرتا تھا اور رقوم کی وصولی کیلئےشہبازشریف کاکیمپ آفس استعمال کیاجاتارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نقدرقوم سلمان شہبازکےدفترپہنچائی جاتیں تھیں ، جس کے بعد سلمان شہبازکےدفترسے تمام رقم ہنڈی اور حوالےکےذریعےبیرون ملک بھیج دی جاتی تھی۔

  • شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،  نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

    شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی، ٹیم منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی، نیب لاہورنے منی لانڈرنگ ریفرنس کے لیے 2رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    ٹیم اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹرعثمان جی راشد کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جبکہ نیب پراسیکیوٹرعاصم ممتازپراسیکیوشن ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

    پراسیکیوشن ٹیم شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش ہوگی۔

    خیال رہے نیب لاہورنےشہباز شریف فیملی کےخلاف 7ارب سےزائدکاریفرنس دائر کر رکھا ہے، ریفرنس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز ، نصرت شہباز سمیت سولہ افراد کو نامزد کیا گیا۔

    شہباز شریف سمیت 16 ملزمان کے خلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے، کیس میں چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ، جن میں شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں ۔

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف فیملی نے ملازمین اور قریبی دوستوں کی مدد سے اربوں کی منی لانڈرنگ کی اور کالا دھن سفید کیا اور اسی پیسے سے پاکستان میں جائیدادیں بنائی گئیں۔

  • شہبازشریف فیملی کو منظور پاپڑ والے  کے نام پر کروڑوں کی منتقلی، تفصیلات منظر عام پر

    شہبازشریف فیملی کو منظور پاپڑ والے کے نام پر کروڑوں کی منتقلی، تفصیلات منظر عام پر

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کو منظور پاپڑ فروش کے نام سے 1 کروڑ 60لاکھ 86 ہزار 435 ڈالر منتقلی کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، رقم سلمان شہباز، حمزہ شہبازاور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کو منظور پاپڑ فروش کے نام پر رقوم منتقلی سے متعلق تفصیلات سامنےآگئیں، نیب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ منظور پاپڑ فروش کے نام سے 1 کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 435 امریکن ڈالڑز منتقل ہوئے، 12 ٹرانزیکشن پر مشتمل ڈالرز پاکستانی روپوں میں 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بنتے ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ منظور پاپڑ والے کے نام سے 12 ٹرانزیکشن 2007 اور 2008 میں ہوئیں، ٹرانزیکشن سلمان شہباز، حمزہ شہبازاور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں ہوئیں۔

    نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں، حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں، رابعہ عمران کے اکاؤنٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز جنکی مالیت 1کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے منتقل ہوئے۔

    یاد رہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں نیب کی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے بطور نقد تحفہ وصول کیے۔

    شہباز شریف نے اہلخانہ سے 10 سال میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار678 وصول کیے، رقوم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔