Tag: شہبازشریف کا نام

  • شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف اپیل اعتراضات ختم کرکے دوبارہ دائر

    شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف اپیل اعتراضات ختم کرکے دوبارہ دائر

    اسلام آباد : نیب نے شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف اپیل اعتراضات ختم کرکے دوبارہ دائرکردی، رجسٹرار آفس نےاس سے پہلے نیب اپیل پر اعتراضات لگائےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نیب نے اعتراضات ختم کر کے اپیل دوبارہ دائر کردی، رجسٹرار  آفس نے اس سے پہلے  نیب اپیل پر  اعتراضات لگائے تھے۔

    یاد رہے نیب نے ہائی کورٹ کے فیصلےک یخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ درست نہیں، شہباز شریف نیب کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

    اپیل میں کہا گیا تھا خدشہ ہے شہباز شریف بیرون ملک فرار یا انڈرگراؤنڈ ہوجائیں گے اور ملزم کی عدم دستیابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائےگی۔

    مزید پڑھیں : نیب کی شہبازشریف کا نام ای سی ایل سےنکالنے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    نیب اپیل میں مزید کہا گیا تھا کہ مقدمےکےشریک ملزم سلمان شہباز پہلے ہی فرارہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

    واضح رہے 26 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    22 فروری کو وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں داخل کیا تھا، جس کے خلاف 28 فروری کو شہباز شریف نے اپیل دائر کی تھی۔

  • شہبازشریف کا نام ای  سی ایل سے نکال دیا گیا، وزات داخلہ

    شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، وزات داخلہ

    اسلام آباد : وزات داخلہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، ای سی ایل سے نام لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر نکالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کانام ای سی ایل سےنکال دیاگیا اور نوٹی فکیشن کردیا ، لاہورہائی کورٹ کےحکم پرای سی ایل سےنام نکالاگیا۔

    یاد رہے 26 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، ان کا نام گزشتہ ماہ نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا  تھا، جس کے خلاف 28 فروری کو شہباز شریف نے اپیل دائر کی تھی۔

    مزید پڑھیں : لاہورہائی کورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    فروری میں ہی لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل بینچ نے شہبازشریف کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اسکینڈل کیسز درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی تھی اور 10 ، 10لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

    خیال رہے  22 فروری کو وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں داخل کیا تھا جس کے خلاف 28 فروری کو شہباز شریف نے اپیل دائر کی تھی۔