Tag: شہبازشریف

  • میرا دامن صاف ہے عوام کی عدالت میں سرخروہوچکا ہوں،  نوازشریف

    میرا دامن صاف ہے عوام کی عدالت میں سرخروہوچکا ہوں، نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میرادامن صاف ہےعوام کی عدالت میں سرخروہوچکاہوں، شہبازشریف نے ایسا راستہ تلاش نہیں کیا جو میرے راستے سے مختلف ہو، وہ وفادار بھائی اور پارٹی کے محنتی کارکن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں آج62ویں پیشی آج بھگت رہاہوں، آئین توڑنےوالوں نے 2پیشیاں بھی نہیں بھگتی ہوں گی، یکطرفہ طورپرکارروائی ہورہی ہے،میرے خلاف کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، عوام اپنا فیصلہ دیں گے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ دوسرے کیسزکی توسماعت ہی نہیں ہورہی، 5،5سال سے کیسز ہیں، ان کی سماعت ہی نہیں ہوتی، میں روزانہ عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، میرادامن صاف ہےعوام کی عدالت میں سرخروہوچکاہوں، میرے کیس میں کچھ ہوتا تو8 ہفتے میں فیصلہ ہوجاتا۔

    [bs-quote quote=”جنہوں نے لوٹ مار کی وہ آرام سے سورہےہیں، ہم نےملک کوترقی دی اور اب پیشی بھگت رہےہیں” style=”default” align=”left” author_name=”نواز شریف” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/NawazShareef60x60-2.jpg”][/bs-quote]

    عام انتخابات کے حوالے سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن نہیں ملتوی ہونے چاہئیں اور نہ ہونے دیں گے، قوم کا جذبہ دیکھ رہے ہیں، قوم کا موڈ بھی دیکھ رہےہیں، عوام بھی کہہ رہےہیں ووٹ کوعزت دو، عوام جاگ چکےہیں ،اپنے ووٹ کی توقیر کو سمجھتے ہیں، عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ان کے سامنے کھڑی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن پرعمران خان الزام لگارہےہیں ان کوپوچھنا چاہیے، کوئی ایسا گواہ یا دستاویزسامنے نہیں آئیں جس سے ثابت ہوتا، جنہوں نے لوٹ مار کی وہ آرام سے سو رہے ہیں،  ہم نےملک کوترقی دی اور اب پیشی بھگت رہےہیں

    اس سے قبل نوازشریف کا کہا تھا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے قوم اس ملک کی مالک ہے، کافی ہوچکا اب، 70سال سے مزارع رہے، اب مستقبل سنوارنا چاہیے، عوام کواحساس ہو چکا ہے وہ مالک ہیں، اب فیصلہ بھی قوم کا ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ 2013 الیکشن سے متعلق عمران خان کے بیان کا نوٹس لیا جانا چاہیے، چیف جسٹس ہربات پرنوٹس لیتے ہیں عمران خان کے بیان کا بھی نوٹس لیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مملکت کا نظام کسی ضابطے کے تحت ہوتا ہے، پالیسی حکومت بناتی ہے اورادارے اس پر عملدرآمد کرتے ہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب کوغیرمؤثرکرنے سے متعلق وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، میں بھی تذبذب کا شکارتھا کہیں یہ میرے کیس سے متعلق نہ سمجھا جائے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ میرے کیس کا فیصلہ ہوجائے تو نیب کا معاملہ بھی دیکھیں گے،8 ماہ گزر گئے ہیں نیب کو ہمارے خلاف کچھ نہیں مل رہا تو ہمیں بتا دیں ہم ہی ڈھونڈ لائیں۔

    احسن اقبال پرقاتلانہ حملے سے متعلق نوازشریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے بیٹے سے بات ہوئی تھی، وزیرداخلہ پرحملہ معمولی بات نہیں ہے، یہاں تک نوبت پہنچنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنرسندھ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنرسندھ سے ملاقات

    کراچی : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات ہوئی جس میں ملک اور خصوصاََ سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور گورنرسندھ محمد زبیر کی ملاقات ہوئی، جس میں امن وامان کی صورت حال، معاشی کامیابیوں اورتوانائی سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کا وژن رکھتی ہے، اللہ تعالیٰ نےموقع دیا توسندھ کے شہروں کی حالت بدل دیں گے

    اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، اللہ نےموقع دیا تو سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے، ترقی سندھ کےشہریوں کابھی حق ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے گفتگو کے دوران گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ امن وامان، توانائی صورت حال میں بہتری وفاقی حکومت کی کاوشوں کا ثمرہے، ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے، کوئی بھی سرگرمی معیشت پراثراندازہوتی ہے جبکہ امن وامان، توانائی صورت حال اسے سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بناتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے کے دوران مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے عہدیداران اور بلدیاتی نمائندوں اور اقلیتی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر ن لیگی خواتین اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں سمیت وکلا اور بزنس کمیونٹی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، شہبازشریف

    عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے،مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نےترقی اورخوشحالی کے جامع پروگرام کو آگے بڑھایا، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اوردیگرشعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کیے، وسائل عوام کی امانت سمجھتے ہوئے ان پر صرف کئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا ایجنڈا صرف بے بنیاد الزامات اور جھوٹ ہے، مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا،عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔


    مزید پڑھیں : حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، شہباز شریف


    یاد رہے چند روز قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 5سال بعدمسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا، آئندہ عام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے، بے بنیادالزامات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے، بہتان تراشیاں کرنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے، جھوٹ بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، مخالفین کی تنقید کی پرواہ نہیں، آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدرشہبازشریف نے چوہدری نثار کوپارٹی کاقیمتی اثاثہ قراردے دیا اور تحفظات دورکرنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سےآگاہ کیا، جن کا اظہار وہ پہلے ہی میڈیا پرکرچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں :  خدشہ ہے کہ شہبازشریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا، چوہدری نثار


    اس سے قبل چوہدری نثار نے کہا  تھا کہ خدشہ ہے کہ نوازلیگ کا صدر بنانے کے بعد شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا  اور اگر انہیں کام کرنے کا پورا مینڈیٹ دیا گیا تو پارٹی کے کئی امور میں مزید بہتری آسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، گذشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شہباز شریف کو پارٹی لیڈر مانتے ہیں، اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو وہ ن لیگ سے الگ ہوجائیں گے۔


    مزید پڑھیں : چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں،نواز شریف


    خیال رہے چند ماہ قبل نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارنےمشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا،ن لیگ چوہدری نثار نہیں میری وجہ سے قائم ہے، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں جبکہ شہباز شریف نے کہا تھا چوہدری نثار کو ایک موقع دینا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے ملتان میٹرومنصوبے کو سفید ہاتھی قراردے دیا

    عمران خان نے ملتان میٹرومنصوبے کو سفید ہاتھی قراردے دیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملتان میٹرومنصوبہ عوام کے بجائے تجوریوں میں کمیشن منتقلی کے لیے بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں ملتان میٹرو منصوبے کوسفید ہاتھی قراردے دیا۔

    عمران خان نے کہا کہ دورے میں میٹروملتان کی صورت میں سفید ہاتھی نگاہوں کے سامنے رہا، ملتان میں بسیں دکھائی دیں نہ ہی قابل ذکر مسافر جبکہ منصوبے کو زندہ رکھنےکے لیے بھی بڑی سبسڈی درکارہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملتان میٹرو منصوبہ عوام کے بجائےتجوریوں میں کمیشن منتقلی کے لیے بنایا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کرپشن کو نا صرف بے نقاب کریں گے بلکہ انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، شریف برادران کی سیاست کا اندھیرا 2018 کے عام انتخابات میں ختم ہوجائے گا۔


    میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہیئے،عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میٹرو اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات سے پتہ چلے گا میگا پراجیکٹس کی وجہ بڑے کک بیکس ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے‘ شہبازشریف

    نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ 2013میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ زرداری کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹ میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے۔

    شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2013 میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔


    میرصادق سنجرانی : شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔

    صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ظفرالحق نے 46 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ سلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ اوران کے مدمقابل عثمان کاکڑ نے 44 ووٹ حاصل کیے تھے۔


    شطرنج کے مہرو، تمھیں بدترین شکست ہوئی ہے: مریم نواز کا ٹویٹ


    یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کی کامیابی کو بدترین شکست قرار دیتے ہوئے انھیں شطرنج کے مہروں سے تشبیہ دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب

    شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہوگئے، شہبازشریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارٹی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے۔

    شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کے دستخط موجود تھے، مسلم لیگ ن کی جانب سے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہبازشریف کی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 21 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدربنایا گیا تھا۔


    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو لاہور میں راجہ ظفرالحق کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو قائم مقام صدر منتخب کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف کوٹیکس دہندگان کا پیسہ واپس کرنے کا حکم سراہتے ہیں‘ عمران خان

    شہبازشریف کوٹیکس دہندگان کا پیسہ واپس کرنے کا حکم سراہتے ہیں‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کوٹیکس دہندگان کا پیسہ واپس کرنے کا حکم سراہتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا، کہیں بھی اس طرح ٹیکس دہندگان کا پیسہ ذاتی تشہیر پراستعمال نہیں ہوتا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کے پی حکومت کے اشتہارات کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، پالیسی میں وزیراعلیٰ یا کسی وزیرکی اشتہارمیں تصویرکی اجازت نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ 5 سال میں کے پی حکومت نے صرف 1.6 ارب خرچ کیے جبکہ شہبازشریف نےاپنی تصویر والے اشتہارات پربہت زیادہ پیسہ خرچ کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سیاسی رہنماؤں اور متعلقہ وزرا ئے اعلیٰ کی تصویر والے اشتہارات شائع کرنے سے روک دیا تھا اور سندھ حکومت کو بھی بینظیر بھٹو، وزیراعلیٰ اور بلاول کی تصاویر شائع نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خیبرپختونخواہ کے سیکریٹری اطلاعات سے ایک سال کے اشتہارات کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔


    شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 8 مارچ کو سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ایک سرکاری اشتہار پر خرچ ہونے والی 55 لاکھ کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس: نوازشریف، شہبازشریف کےخلاف درخواست خارج

    توہین عدالت کیس: نوازشریف، شہبازشریف کےخلاف درخواست خارج

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس میاں نثار کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف عدالتی تضحیک کرتے رہے جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو بیانات عدالت سےمتعلق آرہے ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ مناسب وقت پرہم عدالت سے متعلق بیانات کو دیکھیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ کہ شہبازشریف نے بیان دیا ججز، جرنیلوں نے انصاف نہیں کیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ بات تو سچ ہے، اس ملک کےساتھ کسی نے انصاف نہیں کیا، ہم نے حقیقی معنوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، ذمہ داریاں ادا کی جاتیں تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • زرداری اورنیازی کا گٹھ جوڑ دفن کردیں گے، شہبازشریف

    زرداری اورنیازی کا گٹھ جوڑ دفن کردیں گے، شہبازشریف

    گجرانوالہ : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری اور نیازی کا گٹھ جوڑ عوام کو سمجھ میں آرہا ہے، عوام اس گٹھ جوڑ کو دفن کردیں گے، گوجرانوالہ میں بھی میٹرو بس منصوبہ تعمیر کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ نندی پور بجلی منصوبہ نوازشریف کی قیادت میں مکمل کیا گیا، یہ منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں4سال تک کراچی پورٹ پر دفن رہا، ایک زمانہ تھا کہ بجلی جاتی تھی تو واپس نہیں آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کراچی موہن جو دڑو لگتا ہے، کراچی کی روشنیوں کو ختم کرکے اسےاندھیرے میں دھکیل کر تباہ کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی آپس میں مل گئے ہیں، ان دونوں کا گٹھ جوڑ آپ کو سمجھ آرہا ہے؟ اللہ کو منظورہوا تو زرداری، نیازی گٹھ کو دفن کردیں گے، دونوں نے اپنے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا۔

    نیازی اور زرداری صوبے کے لوگوں کو شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں ہیں، زرداری صاحب نے سندھ میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، وہ صرف الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کا اعلیٰ معیارہے،اسپتالوں میں دوائیں موجود ہیں، پنجاب میں پکی سڑکیں بن چکی ہیں، فلائی اوورزتعمیرکئےجارہےہیں۔

    شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کھرےاور کھوٹے کی تمیز گوجرانوالہ کے عوام کو کرنی آتی ہے، آئندہ الیکشن کے بعد موقع ملاتو گوجرانوالہ میں میٹرو سروس بنائیں گے، میٹرو بس کے لئےروٹ آپ نے خود طے کرنا ہے، ملک کو قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا پاکستان بنانا ہے تو آئندہ بھی ن لیگ کو ووٹ دینا۔

    علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان بھی اسٹیج پر پہنچ گئے، پہلوان شاہد بابر جیسے ہی وزیراعلیٰ کےقریب پہنچے تو شہبازشریف نے انہیں داؤ لگا کر چت کردیا۔

    شہبازشریف پہلوان سے گرمجوشی سے ملے، پہلوان شاہد بابرنے وزیراعلیٰ کو بھی اٹھالیا، پہلوانوں نے شہبازشریف کو گرس پیش کیا اور پگڑی بھی باندھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔