Tag: شہبازشریف

  • گوجرانوالہ میں ن لیگ کا جلسہ‘ تیاریاں جاری

    گوجرانوالہ میں ن لیگ کا جلسہ‘ تیاریاں جاری

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے کا انعقاد کررہی ہے، جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیرمقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں جلسے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کے 2 ہزار اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔


    وزیر خارجہ خواجہ آصف پر نوجوان نے سیاہی پھینک دی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف پر مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران نوجوان نے سیاہی پھینک دی تھی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہمیں اپنے پیروں تلے روندے، کسی کو اپنے ووٹ بینک پرڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔


    نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو نارووال میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے دوران ایک شخص نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اللہ ہمارے سروں پر نوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے،شہبازشریف

    اللہ ہمارے سروں پر نوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے،شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے قائم مقام صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قائد نوازشریف اور مجلس عاملہ کےاعتماد کا شکر گزار ہوں، اللہ تعالی ہمارے سروں پرنوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے قائد نواز شریف اور سی ڈبلیوسی نے مجھ پرجواعتماد کیا اس کے لئے شکر گزار ہوں، پارٹی قیادت اورورکرزکی توقعات پرپورا اترنے کے لئے دن رات کام کروں گا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفرجاری رہے گا، اللہ تعالی ہمارے سروں پرنوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے۔


    مزید پڑھیں : شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر اور نوازشریف تاحیات قائد منتخب


    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہبازشریف کو مسلم لیگ(ن) کا بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب کرلیا جبکہ نوازشریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دیدی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان

    عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان

    لاہور: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کارروائی جمہوریت اورعوام کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے کہا کہ مارچ کواسلام آباد میں جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں ن لیگ کے صدرکا باقاعدہ انتخاب کیا جائے گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف نےعوام سے یکجہتی کا اظہارکیا اورایٹمی دھماکے کیے، ہم عدلیہ اوراداروں کا احترام کرتے ہیں، ہرفیصلے پرعمل کیا۔

    مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں، نوازشریف کے خلاف کارروائی جمہوریت اورعوام کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب عہدے سے ہٹانے پرتنقید کرتے ہیں توکہا جاتا ہے محاذ آرائی کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا کہ شہبازشریف ماضی میں کئی سال ن لیگ کے صدررہے ہیں، ن لیگ کی قیادت ماضی میں بھی نوازشریف کے پاس رہی۔

    مشاہداللہ خان نے کہا کہ سیاسی جماعت میں اختلافی بات کرنا کسی کا بھی حق ہے، کسی کوحق نہیں ہے کہ الیکشن کو آگے پیچھے کرے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کوحق نہیں ہے کہ کسی جماعت کوالیکشن سے باہرکردے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جواپنے کپڑوں کا حساب نہیں دے سکتے ان سے کوئی کچھ نہیں پوچھ سکتا، جس کے دور میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی ساری کارروائی اس کے خلاف ہے۔

    مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان نےسول نافرمانی کی تحریک چلائی، عمران خان کوسزا کیوں نہیں ملنی چاہیے۔

    وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔


    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب


    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے نا اہل سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو قائم مقام صدر منتخب کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • شہباز شریف کےفرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے‘عمران خان

    شہباز شریف کےفرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے‘عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ گارڈ فادر شہبازشریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاترسمجھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمی پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گارڈ فادر شہبازشریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاترسمجھتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اگر اس ٹولے کے ہاتھ صاف ہیں تو احتساب سے کیوں گھبراتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی رہنما کے طورپرمیں سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوا، بے گناہی ثابت کرنے کے لیے50 سے زائد دستاویزات پیش کیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی اوراحتساب پریقین رکھتا ہوں، اگر بیورکریٹس کرپشن میں ملوث نہیں تو انہیں کس بات کا خوف ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزاحتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ رانا ثنااللہ

    شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ رانا ثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کے ساتھ انصاف کی فراہمی بھی ممکن بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھرپورکوشش ہوگی صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی وانصاف کی فراہمی دونوں کویقینی بنایا جائے گا۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، بعض معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ مخالفین پوائنٹ اسکورنگ اورسیاسی مقاصد کے لیے مسائل کا سہارا لیتے ہیں۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد کیا ہے، کسی بھی معاشرے کے لیے عدلیہ کا احترام ضروری ہے۔


    صاف پانی کیس : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سپریم کورٹ پہنچ گئے


    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی کیس کی سماعت کے سلسلے میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوگئے۔

    شہبازشریف عدالت میں وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • صاف پانی کیس: چیف جسٹس کا وزیراعلیٰ پنجاب کوکل11بجے پیش ہونے کا حکم

    صاف پانی کیس: چیف جسٹس کا وزیراعلیٰ پنجاب کوکل11بجے پیش ہونے کا حکم

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو کل 11 بجے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    عدالتی حکم پرقائم کمیشن نے اپنی رپورٹ سماعت کے دوران عدالت میں پیش کی جس میں صرف لاہور میں 540 ملین گیلن پانی دریائے روای میں پھینکنے کا انکشاف کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 480 ملین گیلن سیوریج اور 60 ملین گیلن دیگر ذرائع سے آلودہ پانی راوی میں گرایا جا رہا ہے جس سے راوی آلودہ ہوتا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لاہور تو پنجاب کا دل ہے اور دل میں کیا پھینکا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی دارالحکومت کا یہ حال ہے تو باقی شہروں کی کیا حالت ہوگی۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کوطلب کرسکتے ہیں تو وزیراعلیٰ پنجاب کو کیوں نہیں۔

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔

    چیف سیکریٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج دیگرمصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے، پیشی کے لیے ایک دن کی مہلت دی جائے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو آج ہی پیش ہونا چاہیے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو کل 11 بجے طلب کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، شہبازشریف

    آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کوغیرمتزلزل عزم پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کوغیرمتزلزل عزم پرخراج تحسین پیش کرتےہیں، قوم کشمیریوں سے اخلاقی،سفارتی، سیاسی حمایت کےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت نےمسئلہ کشمیر کوعالمی فورمزپربھرپورطریقےسےاجاگرکیا، یواین قراردادوں کےمطابق کشمیرکامسئلہ حل کرنےکی ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔


     مزید پڑھیں : آج یوم یکجہتیِ کشمیرملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے 


    یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکے خلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایاجارہا ہے۔پاکستان اور دنیاکےمختلف ممالک میں ریلیاں،احتجاج،مظاہرےاور سیمینارز ہوں گے،صبح دس بجےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی۔

    پاکستان اورآزاد کشمیر کوملانے والےکوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائےگی۔آج کے دن کنٹرول لائن پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دفترمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کی یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر انیس سونوے سے ہرسال پانچ فروری کوملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کے شکارکشمیریوں کی حمایت کا دنیا بھر میں اعلان کرنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یوٹرن لیا نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل کی‘ پیرحمیدالدین سیالوی

    یوٹرن لیا نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل کی‘ پیرحمیدالدین سیالوی

    سرگودھا: پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا ہے کہ خزانےکے ڈھیرسامنے رکھ دیں توبھی ضمیرکا سودا نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ حکومت نے بار بار دھوکہ دیا، مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیال شریف آئے، گھرآئے مہمان کی عزت کی جسے مخالفین نے ڈیل کا نام دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وعدہ کیا رانا ثنااللہ کا استعفیٰ آئے گا۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں یوٹرن لیا نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل کی، ایم پی اے یا ایم این اے کےایک ٹکٹ کے لیے کیا ضمیربیچ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے لیے جلسےبھی ہوں گے اجلاس بھی ہوں گے۔

    دوسری جانب پیرحمیدالدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی نے کہا کہ پنجاب حکومت سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ پیسے لیے نہ ہی کوئی سیاسی ڈیل کی۔

    قاسم سیالوی نے کہا کہ ہم نےکسی کو استعفیٰ دینے پر مجبور نہیں کیا تھا، ہم نےکسی کو یہ بھی نہیں کہا کہ استعفے واپس لے لو۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقت اکٹھی کرکے بھی ہمیں نہیں جھکایا جاسکتا، آج سے100سال پہلے بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہوا تھا، اس وقت نہیں جھکے تواب ہم کیا جھکیں گے۔


    شہباز شریف کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب نے خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پیرآف سیال سے احتجاج کی اپیل واپس لینے کی درخواست کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، شہبازشریف

    پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ خالی نعرے لگاکرتبدیلی نہیں لائی جاسکتی، پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارادورشفاف ترین ہے، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

    شہبازشریف نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر نےالزام تراشی، یو ٹرن کے ریکارڈ بنائے، دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بولا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت کےلئےمٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتاہے، تبدیلی کے لئے محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔

    یاد رہے 3 روز قبل منڈی بہاؤالدین میں‌ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ  زرداری اورعمران خان الزامات تو لگاتے ہیں، مگر کبھی توانائی کاایک منصوبہ نہیں لگا سکے. کے پی کے میں پہاڑ اور آبشاریں ہیں، بہت سے پن بجلی کے منصوبے لگ سکتے تھے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے الزامات تو لگائے، مگرتوانائی کا کوئی منصوبہ نہ لگا سکے: شہباز شریف


    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےتھے کہ کے پی کے کو بجلی میں خود کفیل کردیں گے، مگر وہ ایک کلوواٹ کا پراجیکٹ نہیں لگاسکے، عمران خان نے دھرنا دیا، الزامات لگائے اور ہم نے کام کیا۔

    انھوں نے کہا تھا  کہ دو دن پہلے لیہ میں موبائل اسپتال کا تحفہ دےکرآیا ہوں، آج منڈی بہاؤالدین کوبھی موبائل اسپتال کاتحفہ دےرہاہوں، یہ موبائل اسپتال کروڑوں روپےمیں یورپ سےخریدا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں فرانزک لیب کی تعمیر ہماری حکومت کا کارنامہ ہے‘ پرویزالٰہی

    پنجاب میں فرانزک لیب کی تعمیر ہماری حکومت کا کارنامہ ہے‘ پرویزالٰہی

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں فرانزک لیب کی تعمیران کی حکومت کا کارنامہ ہے جس کا کریڈٹ شہباز شریف لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کے پانچ سال کے مقابلے میں شہبازشریف نے 15 سال میں بھی کچھ نہیں کیا۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہبازشریف نے اپناجو منصوبہ شروع کیا وہ بری طرح ناکام ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اب لاہورمیٹرو ٹرین، رنگ روڈ، فرانزک لیبارٹری، آئی ٹی، لینڈ ریکارڈ اور گاڑیوں کی کمپیوٹرائزیشن، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروسمیت دیگر مثالی منصوبوں کا ذکر کرکےہیروبننےکی ناکام کوشش کررہے ہیں

    یاد رہے کہ چار روز قبل مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی عادت ہے اتنا جھوٹ بولوکہ لوگ سچ سمجھیں۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے شہبازشریف پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کو کنگال کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔