Tag: شہبازشریف

  • توہین عدالت پر شہبازشریف کیساتھ بھی وہی ہوگا جو یوسف گیلانی کیساتھ ہوا تھا، شاہ محمود

    توہین عدالت پر شہبازشریف کیساتھ بھی وہی ہوگا جو یوسف گیلانی کیساتھ ہوا تھا، شاہ محمود

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ توہین عدالت پر شہبازشریف کیساتھ بھی وہی ہوگا جو یوسف گیلانی کیساتھ ہوا تھا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ  ایک سال میں اس حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے عیاں ہوچکی، موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، پاکستان کے عام آدمی نے سب سے زیادہ قیمت ادا کی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ معیشت بالکل بیٹھ گئی ہے عام آدمی کی زندگی متاثر ہورہی ہے، ہمارے دور میں معاشی نمو چھ فیصد تھی اور آج 0.4 فیصد ہے، ہمارے دور میں مہنگائی 13 فیصد اور آج 35.4 فیصد پر مہنگائی کا طوفان پربا

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں17 بلین ڈالرز ذخائر تھے آج  4.2 بلین ڈالرز  ذخائر  ہیں،  آج کامیاب حکومت کی وجہ سے شرح سود 21 فیصد ہوگئی لیکن آج ج بھی یہ حملے پر تلی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں  آج الیکشن کمیشن کو وسائل مہیا کرنے ہیں، وزیراعظم  میں ہمت نہیں کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمدر کرے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ کے پیچھے چھپتے ہیں اور کابینہ پارلیمنٹ کے پیچھے، اگر توہین عدالت کرتے ہیں تو شہبازشریف کٹہرے میں ہونگے ان کے ساتھ بھی اہی ہوگا جو یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوا تھا، یہ آج غیر قانونی فیصلوں کو عدالت اور قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

  • پاکستان مشکل گھڑی میں ترکیہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا، وزیراعظم شہباز شریف

    پاکستان مشکل گھڑی میں ترکیہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا، وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ حکومت نے امدادی سامان کیلئے دس ارب روپےکا فنڈز مختص کیا ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں ترکیہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر خصوصی طیارے کےذریعے امدادی سامان ترکیہ بھیجنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پاکستان مشکل وقت میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ اورشام میں بہت ہی خوفناک اور بدترین زلزلہ آیا اور زلزلے نے تباہی مچادی ، بدترین زلزلے سے ہزاروں لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے جبکہ ہزاروں لوگ زخمی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اتنی تباہی ہماری آنکھوں نےشاید کم ہی دیکھی ہوگی، کسی کے ماں باپ، کیسی بیٹی اس دنیا سے چلی گئی، ترکیہ اورشام میں ہر طرف خوفناک مناظر دکھائی دیتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشااللہ ترکیہ کےعوام ترک صدر کی قیادت میں مشکل حالات سے ضرورت نکلیں گے اور ترکیہ کے عوام دلیری کیساتھ اس مشکل کا مقابلہ کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ کے لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور کیساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور پاکستان کا رشتہ صدیوں سے جڑا ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں ترکیہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑےگا۔

    انھوں نے بتایا کہ 2010میں پاکستان میں بدترین سیلاب آیا تھا، ترک صدر خود پاکستان آئے اور ملین ڈالرز کی امداد پاکستان کو دی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کےدوران بھی ترک عوام اور صدر نے پاکستان کیساتھ آخری وقت تک رابطہ قائم رکھا، ترک بھائیوں کیلئے زمینی راستے بھی امداد بھیجی جائے گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس دن زلزلہ آیااسی رات پاک آرمی میڈیکل،ریسرچ ٹیم روانہ کی گئی، ایک ایئربرج قائم ہوچکا ہے، جس کے ذریعے ریلیف کا کام جاری ہے۔

    امدادی سامان کے حوالے سے انھوں نے کہا 20ٹن امدادی سامان ترکیہ کےعوام کیلئے روانہ ہوجائےگا اور پاک فضائیہ کاایک جہاز کچھ دیر بعد دوبارہ سامان لیکر جائے گا اور 100ٹن سامان لیکر ٹرکس آج سےبراستہ ایران ترکیہ جائیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں شدید برفباری اور سردی ہے، اس لئے خیموں کی سخت ضرورت ہے،پاکستان کی جانب سےخیموں کی ترسیل شروع ہوچکی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ جب پاکستان میں سیلاب آیاتھاتوصدراردوان کی بیگم نےدنیابھرمیں جاکراپیل کی، صدراردوان کی بیگم نے اپنا ہار سیلاب متاثرین کیلئے ڈونیٹ کیا۔

    وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور سے گزارش کی کہ علما آج مساجدمیں ترکی اورشام کیلئےدعائیں کریں، تمام مساجدسےعطیات کیلئے اپیلیں کی جائیں۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ وزیرتعلیم راناتنویراورچاروں وزرااعلیٰ سے بھی کہاکہ اسکول کے بچوں سے گزارش کریں کہ فی بچہ10 روپے عطیہ کرے اور تمام کالجز، یونیورسٹیز اور ایجوکیشن سینٹرکے طلبا 15 روپےعطیہ کریں۔

    انھوں نے گزارش کی ترکیہ کے عوام کےلئے استعمال شدہ چیزوں کا عطیہ نہ کریں، ہم ترکیہ کے عوام کا دل دکھانا نہیں چاہتے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو اور تھری کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو اور تھری کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے، جہاں وہ نیوکلیئرپاورپلانٹ کےٹواورتھری کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلئیر پاور پلانٹ (KANUPP) کے تیسرے یونٹ (K-3) کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    اس منصوبے کے آغاز سے کراچی میں نیوکلئیر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیدوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔

    وزیر اعظم K-3 پاور پلانٹ کی تختی کی نقاب کشائی کریں گے اور پودا لگائیں گے اور تقریب کے شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔

    دونوں پاورپلانٹس چین کےتعاون سے لگائے گئے ہیں اور دونوں پاورپلانٹس میں بجلی کی پیداوار دیگر ذرائع کے مقابلے میں سستی اور قابل اعتماد ہے۔

    بجلی کی پیداوارمیں ایٹمی توانائی کاحصہ8.1فیصدہے جبکہ کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹس سے بجلی کی فی یونٹ پیداوار 14 روپے ہے۔

  • وزیراعظم کی یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

    دبئی : وزیراعظم شہبازشریف اور یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم نے ملاقات میں تجارت وسرمایہ کاری کو ٹھوس شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی نائب صدر یو اے ای اور وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں شیخ محمدبن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہبازشریف کا دبئی میں خیرمقدم کیا اور وزیراعظم کی زیرقیادت پاکستان کی ترقی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    شہبازشریف نے پرتپاک استقبال پر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کو قابل اعتماد سیاسی واقتصادی شراکت دار کے طور پر دیکھتےہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت وسرمایہ کاری کو ٹھوس شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں نجی شعبے کے درمیان روابطہ مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستانی کمیونٹی کی لگن اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کاامارتی ترقی میں نمایاں کردار ہے۔

  • وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کے بعد پاکستان کی مالی امداد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم نے 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی ‘انٹرنیشنل کانفرنس آن رذیلیئینٹ پاکستان’ کے بارے میں شیخ محمد بن زاید النہیان کو آگاہ کیا اور کانفرنس میں یو اے ای سے اعلیٰ سطح کی شرکت کے لیے درخواست کی۔

    شیخ محمد بن زاید النہیان نے کانفرنس کے بنیادی ایجنڈا کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔

    خیال رہے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ مشترکہ اقدار اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں، متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

  • تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے نعروں اور دھرنوں سے نہیں، وزیراعظم

    تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے نعروں اور دھرنوں سے نہیں، وزیراعظم

    راولپنڈی : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے نعروں اور دھرنوں سے نہیں ، ہمیں اختلافات ،ذات سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے منگلا ڈیم پن بجلی کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریفربشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت اعزاز ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 1960کی دہائی میں یہ پراجیکٹ شروع ہوا تھا، منگلا پراجیکٹ پانی کے ذخیرے کےبڑے منصوبوں میں سے ایک ہے ، اس پراجیکٹ کےذریعے سستی بجلی مہیا کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ منگلا ڈیم نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، منصوبے میں امریکی تعاون پر شکرگزار ہیں، اس منصوبے کا افتتاح میرے لیے باعث فخر ہے اور اب وقت ہے کہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ منگلا کی اپ گریڈیشن منصوبہ نہایت اہم ہے ، یو ایس ایڈ نے 150ملین ڈالر کی خطیر رقم کی گرانٹ دی ہے، فرانس نے منصوبے کیلئے 90ملین یورو قرضہ دیا ہے جبکہ واپڈانے اپنےوسائل سے 20ارب روپے کی شراکت داری کی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آج بہت ہی مشکل چیلنجز سے نمبردآزما ہے ، ہماری مخلوط حکومت پوری کاوشوں سے چیلنجزکا مقابلہ کررہی ہے، پاکستان نے الحمدللہ ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل ایوب کامنگلا ڈیم بنانے کا کارنامہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا، جمہوری حکومتوں نے اچھے کام کیےہیں توہمیشہ ان کاکریڈٹ رہے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ داسو، بھاشا ،گومل سمیت دوسرے ڈیمزجوزیر تکمیل ہیں اللہ کی طرف سے تحفہ ہیں، 75سال میں ڈیمز ، ریزر وائرز بنائے ہوتے تو امپورٹ بل 27 ارب ڈالر نہ ہوتا، ڈیمز پہلےبنائے جاتے تو سستی پن بجلی بن رہی ہوتی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے ڈیم کی طرف توجہ نہیں دی گئی ، نجانے کون سی مشکلات تھیں جنہوں نے ڈیمز بننے نہیں دیئے۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ دنیا میں ٹینشن کی وجہ سے تیل کی قیمتی آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، سیلابی صورتحال کی وجہ سے ہمیں گندم امپورٹ کرنا پڑرہی ہے، پاکستان کی جومشکلات ہیں یہ دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں مگر ہمت نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ ڈیم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے نعروں اور دھرنوں سے نہیں، جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا ترقی آگے نہیں بڑھ سکتی ، ہمیں اختلافات ،ذات سےبالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔

  • پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی  بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا، وزیراعظم

    پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا، وزیراعظم

    شرم الشیخ : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کوپ 27 سمٹ کے موقع پر سعودی گرین انیشیٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    مشرقی وسطیٰ میں گرین انیشیٹو پروگرام منفرد ہے، دنیا کا ماحول مزید سرسبز کرنے میں یہ پروگرام مدد کرےگا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پیرس معاہدے کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، سعودی گرین انیشیٹوپروگرام پاکستان فاریسٹ پالیسی ممالثت رکھتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا، گرین پاکستان پروگرام اس سلسلے میں اہم کڑی ہے، یہ پروگرام ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات کم کرنے میں مدد کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایم آئی جی ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم رکھتا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم کا خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان

    وزیراعظم کا خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے خاتون رپورٹرصدف نعیم کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خاتون رپورٹرصدف نعیم کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر چیک اہلخانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی۔

    شہبازشریف نے رپورٹر صدف نعیم کے شوہر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اظہارافسوس اور تعزیت کیا۔

    وزیراعظم نے مرحومہ کے شوہر سے گفتگو میں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں، جانی نقصان کا ازالہ ہرگز ممکن نہیں، پسماندگان سے ہرممکن تعاون اور مدد کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز رپورٹر صدف نعیم عمران خان کےلانگ مارچ کےکنٹینر سے گرکرجاں بحق ہوگئی تھیں۔

  • وزیراعظم شہبازشریف آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

    وزیراعظم شہبازشریف آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں سیاسی معاملات اور لانگ مارچ پر گفتگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ سیاسی معاملات پر اظہار خیال کریں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی پریس کانفرنس میں لانگ مارچ پر گفتگو ہو گی۔

    وزیراعظم مذاکراتی عمل ہونے یا نہ ہونے کے معاملے سے بھی آگاہ کریں گے اور ملک کی مجموعی صورتحال کا بھی احاطہ کریں گے۔

    پریس کانفرنس میں شہبازشریف اہم بیرونی دوروں پر بھی اعتماد میں لیں گے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک کے معروف یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں عمران نیازی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ان سے کوئی مشاورت نہیں کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں چین جا رہا ہوں تو یہ دوبارہ بدقسمتی سے دھرنوں اور لانگ مارچ پر اتر آئے ہیں، اس سے پہلے چین کے صدر نے پاکستان آنا تھا تو بھی اس نے دھرنا دیا تھا، چین کے سفیر نے درخواست کی تھی آپ 3 دن کے لیے اٹھ جائیں، لیکن انھوں نے کہا ہم نہیں اٹھیں گے۔

  • وزیراعظم کی بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کے  قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

    وزیراعظم کی بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی  کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا بلوچستان حکومت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

    شہباز شریف نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

    گذشتہ روز خاران میں فائرنگ سے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور مسکانزئی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ڈی آئی جی خاران نے بتایا تھا کہ فائرنگ سے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی شدید زخمی ہوئے، کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔

    مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    مشیر داخلہ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم بنانے کا حکم دیا تھا۔