Tag: شہبازشریف

  • زینب کیس : ڈی این اے سو فیصد میچ ہوا، قاتل سیریل کلر ہے، شہبازشریف

    زینب کیس : ڈی این اے سو فیصد میچ ہوا، قاتل سیریل کلر ہے، شہبازشریف

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چودہ دن کی محنت کے بعد زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا ڈی این سے سو فیصد میچ ہوگیا، ملزم سیریل کلر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مقتولہ زینب کے والد حاجی امین انصاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تفتیش میں میں حصہ لینے والے پولیس اور سیکیورٹی افسران کو میڈیا کے سامنے پیش کر کے وزیر اعلیٰٰ پنجاب نے ان کی کامیابی پر تالیاں بھی بجوائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو قتل کرنے والے ملزم عمران کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چودہ دن کی محنت کے بعد زینب کے قاتل کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزم کی گرفتاری میں پنجاب پولیس، فرانزک لیب، انٹیلی جنس، سول ایڈمنسٹریشن نے مل کر کاوش کی، انہوں نے بتایا کہ 24 سالہ قاتل عمران سیریل کلر ہے، اس کا ڈی این اے سو فیصد میچ ہوگیا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں بھی درندے نےسارے جرائم کا اعتراف کیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم نے زینب کے قاتل پکڑنے میں مدد کی، گرفتاری کیلئے سیکیورٹی اداروں نے 14 روز محنت کی زینب کا قاتل عمران نامی شخص ہے اور وہ قصورکا رہنے والاہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے1150 ڈی این اے کے نمونوں کی پروفائلنگ کی گئی، سفاک قاتل کے سو فیصد ڈی این اے میچ ہوئے ہیں اور اب ٹیسٹ میں کوئی ابہام نہیں رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بھیڑیے اور درندے کو کیفر کردار تک پہنچانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، زینب کیس کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا، میرابس چلے تو بھیڑیے کو چوک پر لٹکا کرپھانسی دے دوں، ٹرائل مکمل ہونےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    ،قوم کی بھی خواہش یہی ہے کہ قاتل کو چوک پر لٹکایا جائے، قانون اجازت دے تو ملزم کو چوراہے پرپھانسی دینے میں کچھ غلط نہیں، سفاک قاتل کو چوراہے پر پھانسی دینے کیلئے قانون میں تبدیلی کی استدعا کروں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ ایسےنازک معاملات پرسیاست نہیں کرنی چاہئے، مردان کی عاصمہ کے قاتلوں کو بھی پکڑاجائے، ہماری فرانزک لیب حاضرہے، کے پی کے حکومت چاہے تو مکمل تعاون کریں گے، ایسے واقعات پرسیاست کے بجائے ایک دوسرے کا دکھ بانٹیں گے۔

    قاتل کی گرفتاری پرمطمئن ہوں، والد زینب 

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد حاجی امین انصاری نے کہا کہ بیٹی کے قاتل کو پکڑنے پر سیکیورٹی اداروں کا شکرگزار ہوں، اجتماعی کوششوں سے درندے کو گرفتارکیا گیا، بیٹی کےقاتل کی گرفتاری پرمطمئن ہوں۔

  • احتجاج اورانتشارکی سیاست ترقی کےلیےزہرقاتل ہے‘ شہبازشریف

    احتجاج اورانتشارکی سیاست ترقی کےلیےزہرقاتل ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والے عوام کی ترقی کی مخالفت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا گروپ نے 4 سال میں عوام کا وقت برباد کیا، عام انتخابات میں احتجاجی عناصرکوایک بارپھرشکست ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احتجاج اورانتشارکی سیاست ترقی کے لیے زہرقاتل ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والےعوام کی ترقی کی مخالفت کررہے ہیں، یہ عناصرموجودہ دورمیں ملک کی تیزرفتارترقی سے خوفزدہ ہیں۔


    وزیراعلیٰ پنجاب سےمحمود خان اچکزئی کی ملاقات


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے، نعروں، دعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ہرجماعت پرذمے داری ہے جبکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی مضمرہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی حیثیت نہیں ہے، پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہرایک کواپنا کردارادا کرنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سےمحمود خان اچکزئی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سےمحمود خان اچکزئی کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی حیثیت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پشتونخوا ملی عوامی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جمہوری نظام کے استحکام کے لیے مل کرکام جاری کھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان جمہوری عمل کے باعث معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے، نعروں، دعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ہرجماعت پرذمے داری ہے جبکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی مضمرہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی حیثیت نہیں ہے، پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہرایک کواپنا کردارادا کرنا ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ جوسیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کےعزائم ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج پاکستان کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے جبکہ نفاق کی سیاست کا بیج بونے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کی نوازشریف سےجاتی امرا میں ملاقات

    وزیراعظم کی نوازشریف سےجاتی امرا میں ملاقات

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، مریم نواز، وفاقی وزیربرائے توانائی اویس لغاری، مشیرخزانہ مفتاع اسماعیل بھی موجود ہیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت چیف سیکرٹری پنجاب، پنجاب انرجی کمیشن سیکرٹری بھی موجود ہیں۔

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، ترقیاتی منصوبوں اور اپوزیشن جماعتوں کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر تبادلہ خیال کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • عوام دھرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے، شہبازشریف

    عوام دھرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ملک کی حالت نہیں سدھرے گی، اکیس کروڑ عوام دھرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انٹر نیشنل سوئمنگ کمپلکس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حالت کو سدھارنا ہے تو آئیں مل کر قومی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کریں، دھرنے والے علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کی روح کو تڑپانا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی قوم ایسا نہیں کرے گی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرنگ اسپورٹس اسٹیئرنگ کمیٹی حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے شعبدے باز اگر اپنے صوبوں میں کام نہیں کر سکتے تو ہم سے کام کرنا سیکھیں۔

    افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ نے تیراکی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

  • پی ٹی آئی کی وجہ سےاورنج لائن منصوبےمیں تاخیرہوئی ‘ شہبازشریف

    پی ٹی آئی کی وجہ سےاورنج لائن منصوبےمیں تاخیرہوئی ‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں 22 ماہ کی تاخیرہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آج صبح سویرے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ منصوبے پرکام کی رفتار مزید تیزکی جائے اور منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے سب نے مل کرکام کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے میں تاخیرکا ازالہ محنت، عزم، اور جذبے سے کریں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر کرائی، پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ رکا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو سفری سہولت سے محروم رکھا اور پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا میں کچھ نہیں کیا۔


    ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لیے اٹھ رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے،شہبازشریف

    ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے،شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والےاراکین اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، پاک وطن کی ترقی کے مشن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کو تیز رفتاری سےمکمل کیا، پاکستان کوآگے لے جانے کیلئے قومی مفادات مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذاتی مفادات ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اراکین عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔


    مزید پڑھیں :  خودمختار، خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی مسلم لیگ ن کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، خودمختار، خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے، ٹھوس پالیسیوں سےمعیشت میں نمایاں بہتری آئی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط بنانےکے لیے حکومت نے مؤثراقدامات کیے، بیمار معیشت ورثے میں ملی تھی، مؤثرحکمت عملی سےمعاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگارکےلاکھوں مواقع پیدا ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترقی مخالف سیاسی عناصر کوعوامی عدالت میں جواب دینا پڑے گا‘ شہبازشریف

    ترقی مخالف سیاسی عناصر کوعوامی عدالت میں جواب دینا پڑے گا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے الزام تراشی میں نام بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے اور خدمت جذبے سے ہوتی ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصر کو بہت مہنگی پڑے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقی مخالف سیاسی عناصر کوعوامی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔


    پاکستان 2018 میں زیادہ پرامن، روشن اورمضبوط ہوگا‘ شہبازشریف


    خیال رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سال نوپراہل وطن کومبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 میں پاکستان زیادہ پرامن ، روشن اور مضبوط ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئےانرجی منصوبے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے لیے حکومتی تحفہ ہے، دعا ہے 2018 پاکستان کے لیے امن، سلامتی وخوشحالی کا سال ثابت ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کےخوف سےنوازشریف بھی سعودیہ چلےگئے‘ اعترازاحسن

    شہبازشریف کےخوف سےنوازشریف بھی سعودیہ چلےگئے‘ اعترازاحسن

    لاہور : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب والے شریف خاندان کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ تاثردیا گیا ہے کہ شہبازشریف سعودی عرب والوں کا منظورنظر ہے۔

    اعتزازاحسن نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹیلی فون کیا اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کررہا ہوں جبکہ نواز شریف کو سعودی عرب والوں نے نہیں بلایا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما اعتراز احسن نے کہا کہ شہباز شریف کے خوف سے نوازشریف بھی سعودیہ چلے گئے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ووٹرز نواز شریف اور مریم نواز کے ہیں۔

    سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ تمام جماعتوں میں تقسیم اور انتشار ہے مگر پیپلز پارٹی متحد ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سمیع الحق سے اتحاد کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا۔


    نا اہل وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے


    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب ، خواجہ سعد رفیق اور مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان 2018 میں زیادہ پرامن، روشن اورمضبوط ہوگا‘ شہبازشریف

    پاکستان 2018 میں زیادہ پرامن، روشن اورمضبوط ہوگا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سال نوپراہل وطن کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پاکستان زیادہ پرامن ، روشن اور مضبوط ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سال نو پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2018 میں اپنی کامیابیوں وناکامیوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو پرامن فلاحی ریاست بنانے کے لیےکوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سےعوام خوشحال ہورہے ہیں، سی پیک پاکستان کے لیے حقیقی گیم چینجر ثابت ہورہا ہے۔


    نئے سال کی آمد پر رہنماؤں کے خصوصی پیغامات


    شہبازشریف نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دے کرپرچم بلند رکھا جبکہ پولیس، دیگراداروں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئےانرجی منصوبے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے لیے حکومتی تحفہ ہے، دعاہے 2018 پاکستان کے لیے امن، سلامتی وخوشحالی کا سال ثابت ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔