Tag: شہبازشریف

  • نا اہل وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے

    نا اہل وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض : نا اہل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 739 سے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    نوازشریف اور شہبازشریف کی آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات سے ملاقات کا امکان ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سینیٹرآصف کرمانی اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 27 دسمبر کو خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جن کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔

    نوازشریف کی اچانک سعودی عرب روانگی کے باعث 31 دسمبر کو کوٹ مومن سرگودھا میں منعقدہ جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔


    نوازشریف نے سیاست سے دستبرداری کی ہامی بھرلی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک برطانوی جریدے نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ نوازشریف سیاست سے دستبرداری کی ہامی بھر چکے ہیں اور انھیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف کا اتوارکوسعودی عرب روانگی کاامکان

    نااہل وزیراعظم نوازشریف کا اتوارکوسعودی عرب روانگی کاامکان

    لاہور: نا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی اتوار کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے جہاں ان کی اہم سعودی رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اتوار کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، مسلم لیگ ن کے ترجمان آصف کرمانی اور خواجہ سعد رفیق پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں‌۔

    ذرائع کے کہنا ہے کہ نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سے گہرا تعلق ہے۔


    شہبازشریف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ


    خیال رہے کہ سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے لیے خصوصی طیارہ بھجوایا تھا جس سے وہ سعودی عرب پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز انہوں نے نمازِ فجر مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی تھی۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ ن کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ

    شہبازشریف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بعد وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق بھی خاندان کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز 759 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے ترجمان ڈاکٹرآصف کرمانی پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا بھی اتوار کوسعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب روانگی کے باعث کوٹ مومن سرگودھا میں ہونے والا مسلم لیگ ن کا جلسہ بھی منسوح کردیا گیا ہے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


    شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اہم دورے پرسعودی عرب پہنچے تھے، انہوں نے نمازِ فجر مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی تھی۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب میاں شہبازشریف سعودی عرب میں اہم شخصیات سےملاقاتیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی

    شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی

    مدینہ منورہ : آئندہ مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے نامزد امیدوارمیاں شہبازشریف اہم دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے،جہاں انھوں نے نمازِ فجر مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی میاں شہبازشریف سعودی عرب میں اہم شخصیات سےملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کے بھیجے گئے طیارے میں سوار وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مدینہ منورہ جا پہنچے، جہاں انھوں نے مسجد نبوی میں نماز فجر ادا کی اور نوافل بھی ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔

    یوں اچانک خصوصی طیارے میں سعودیہ روانگی کی وجہ کیا ہوئی ؟سیاسی صورتحال میں ایک نئی بحث چھڑگئی ۔

    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق شہباز شریف کی آج سعودی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

    پنجاب حکومت کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے شہباز شریف کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی کسانوں سےجعلی ہمدردی شوگرملزسےبےنقاب ہوگئی‘عمران خان

    شہبازشریف کی کسانوں سےجعلی ہمدردی شوگرملزسےبےنقاب ہوگئی‘عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی ملز قانون کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کی کسانوں سے جعلی ہمدردی شوگرملزسے بے نقاب ہوگئی۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ رمضان شوگرملزکسانوں کو180 کے بجائے150 روپے دے رہی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی ملزقانون کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سےقبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی شوگر ملز کاشت کاروں کوکم پیسے ادا کر رہی ہیں۔


    کاشت کاروں کا حق چھیننےپرشہبازشریف کوشرم آنی چاہیے‘ جہانگیرترین


    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب کی انتظامیہ اس نا انصافی کو نظر انداز کر رہی ہے، کاشت کاروں کا حق چھیننے پرشہباز شریف کو شرم آنی چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کاشت کاروں کا حق چھیننےپرشہبازشریف کوشرم آنی چاہیے‘ جہانگیرترین

    کاشت کاروں کا حق چھیننےپرشہبازشریف کوشرم آنی چاہیے‘ جہانگیرترین

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی شوگر ملز کاشت کاروں کوکم پیسے ادا کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیحام میں کہا کہ شہبازشریف کی شوگر ملز کاشت کاروں کو 180 کے بجائے 150 روپےادا کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کاشت کاروں کو 15 سے 20 فیصد کم ادائیگی کر رہے ہیں، شریف خاندان کی تمام ملزکھلے عام قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ اس نا انصافی کو نظر انداز کر رہی ہے، کاشت کاروں کا حق چھیننے پرشہباز شریف کو شرم آنی چاہیے۔


    جہانگیر ترین کو صادق اور امین سمجھتا ہوں: پرویز خٹک


    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میری نظرمیں جہانگیرترین صادق وامین ہیں، ہم فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکریں گے، جہانگیرترین کے خلاف کرپشن اورمنی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر کوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے اپنی نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایل اواسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے 3 فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔

    شہبازشریف نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی ایسی کارروائیاں خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج ہرجارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

    پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خیرسگالی کے جذبات کوکمزوری نہ سمجھے، اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کی صلاحیت موجود ہے۔


    ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے راولا کوٹ سیکٹر پر اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔


    بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات


    یاد رہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ اسی روز پیش آیا، جب پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قیمتی جانوں کےنذرانےدینےوالےشہدا قوم کےہیروہیں‘ شہبازشریف

    قیمتی جانوں کےنذرانےدینےوالےشہدا قوم کےہیروہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گرد حملے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں، قیمتی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداقوم کے ہیرو ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو شہداکی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔


    پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے ایف سی اہل کاروں پر حملہ کیا تھا، جس میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ 13 نومبر کوپاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنیدحفیظ اورسپاہی رحم شہید اور 4 زخمی جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملتان میٹرومنصوبہ پنجاب حکومت نےاپنےوسائل سےلگایا‘ شہبازشریف

    ملتان میٹرومنصوبہ پنجاب حکومت نےاپنےوسائل سےلگایا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ میں نے ملک کے اربوں روپے بجائے جو کرپشن میں لگنے جا رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی گرانٹ سے پنجاب میں 105ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ جاپان نے منصوبے میں 2.3 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے، منصوبے میں تعاون پرجاپان حکومت کے شکرگزارہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبے میں دوست ملک ترکی سے مدد لیتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے اربوں روپے ضائع کیے گئے جبکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں۔


    چین نےمشکل حالات میں پاکستان کاہاتھ تھام کر سچی دوستی کاثبوت دیا، شہبازشریف


    انہوں نے کہا کہ میں نے ملک کے اربوں روپے بچائے جو کرپشن میں لگنے جا رہے تھے۔

    اجلاس میں صحافی نے سوال کیا کہ وزارت عظمیٰ کے اگلے امیدوارآپ ہوں گے؟ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جواب دیا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔

    شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوچاہے ملتان میٹرومنصوبے کی تحقیقات کرلے،منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے لگایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف ،شہبازشریف اور رانا ثنااللہ31 دسمبر تک سرینڈرکردیں،طاہرالقادری

    نوازشریف ،شہبازشریف اور رانا ثنااللہ31 دسمبر تک سرینڈرکردیں،طاہرالقادری

    لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ 31 دسمبر تک سرینڈر کردیں،31 دسمبر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گا، نوازشریف کا عدلیہ کے فیصلوں کو دوہرا معیار قرار دینا آئینی بغاوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نےآج پھر عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کی، نوازشریف نے ہرزہ سرائی کرکےبغاوت کاارتکاب کیاہے، عدلیہ کے فیصلوں کو دوہرا معیار قرار دینا آئینی بغاوت ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عدل وانصاف کاخون کرنے والے عدلیہ کی حرمت کاخون کررہےہیں، یہ لوگ ملک میں بغاوت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اہم اداروں اور عدلیہ سے درخواست ہے ہرزہ سرائی کا نوٹس لیں۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے

    پی اے ٹی سربراہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے، ہوسکتا ہے آج میں ٹائم فریم کا اعلان کردوں، تھوڑا انتظار کریں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14بے گناہ معصوم شہریوں کو خون بہایا گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کےانصاف کیلئے زیادہ انتظار نہیں کروں گا۔

    انکا کہنا تھا کہ بریفنگ کے اختتام پر شاید ایک اور وارننگ کا اعلان کردوں، شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کےوقت اورآج بھی وزیراعلیٰ ہیں، ساڑھے3 سال سے انصاف مانگ رہے ہیں، ریاست کی ذمےداری ہے ، شہریوں اور ریاستی اداروں کی حفاظت کرے۔

    طاہرالقادری  نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کوسنجیدہ نہیں لیا، ریاست سے کہتا ہوں ریاستی اداروں کی حرمت کو للکارا جارہا ہے، ٹارگٹ کیلئے لاشیں گرانے کا حکم دیا گیا یہ بات ریکارڈ پر ہے، ریاست،ریاستی ادارے، نوازشریف، شہبازشریف جواب دیں۔

    نوازشریف اورشہبازشریف دسمبرکےآخرتک سرینڈرکردیں

    ان  کا کہنا تھا کہ نجفی رپورٹ میں لکھاہے13تھانوں کی پولیس کوماڈل ٹاؤن بھیجاگیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کسی بھی ذمہ دار کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف دسمبرکےآخرتک سرینڈرکردیں،دسمبرکےآخرتک وقت دے رہاہوں، ہمیں انصاف فراہم کریں نوازشریف اورشہبازشریف آپ کوقتل عام کا جواب دیناہوگا، نوازشریف اورشہبازشریف کو14شہیدوں کابدلہ دیناہوگا۔

    نوازشریف اورشہبازشریف کو14شہیدوں کابدلہ دیناہوگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چنددنوں کی بات ہےسن لیں ورنہ میں اہم اعلان کروں گا، جن لوگوں نےآپ کاحکم ماناان لوگوں کو آپ نے نوازا، آپ کے مرضی کے ریفریوں کے ساتھ میچ نہیں ہونے دینگے،

    دسمبرکےآخرتک انصاف،عہدے چھوڑنے کا وقت دےرہاہوں

    علامہ طاہر القادری نے کہا کہ  راناثنااللہ31دسمبرتک استعفیٰ دے دیں، 31 دسمبرکےبعدآئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کروں گا، دسمبرکےآخرتک انصاف،عہدے چھوڑنے کا وقت دےرہاہوں، آپ کی مرضی کےبینچ نہیں چاہتے، ایک کیس کافیصلہ سامنےآیااورآپ چیختےپھررہےہیں، ایک اورفیصلہ آئیگا، جس میں آپ کی چیخیں دنیا میں سنی جائیں گی۔

    ایک کیس کا فیصلہ آگیا، ایک اورفیصلہ آئیگا، جس میں آپ کی چیخیں دنیا میں سنی جائیں گی

    سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبرتک شہبازشریف راناثنااللہ خودکوقانون کےحوالےکریں،طاہرالقادری سیکریٹریزوزیراعلیٰ کےماتحت تھے بڑا آپریشن کیسے ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔