Tag: شہبازشریف

  • آصف زرداری احتساب پربھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے، شہبازشریف

    آصف زرداری احتساب پربھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جلد الیکشن کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جو ہماری ترقی نہیں دیکھ سکتے، آصف زرداری احتساب پر بھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا۔ نیازی صاحب کرپشن کا الزام لگانے کے بعد مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے بھاگ رہے ہیں۔

    شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے چھ ارب روپے ہڑپ کرنے والے آج انصاف کا بھاشن دے رہے ہیں، صاف دکھائی دے رہا ہے کہ احتساب صرف شریف خاندان کا ہی ہورہا ہے۔


    مزید پڑھیں: صوبے کے عوام اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں، شہباز شریف


    شہبازشریف کا مزید کہنا تھاکہ سموگ بین الاقوامی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ 114 بیڈز پر مشتمل پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیوٹ کے پہلے فیز کا افتتاح 25 دسمبر کو کیا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سےوطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سےوطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے لندن میں قیام کے دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز 758 سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ شہبازشریف نے لندن کے 6 روزہ دورے کے دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    شہباز شریف نے لندن میں قیام کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے اہم اجلاس میں بھی شریک ہوئے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مائنس نوازشریف کی صورت قبول نہیں، نوازشریف کی مشاورت سےتمام معاملات طے
    کیے جائیں گے ، نوازشریف پارٹی سربراہ ہیں ان سے مشاورت کرتے ہیں۔


    شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، 2018 کے انتخابات میں اگر جماعت نے کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ

    لاہور: وزیراعلیٰ میاں محمد شہبازشریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ نا اہل وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔ شہبازشریف لندن میں نوازشریف سے ملاقات اور بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

    خیال رہے کہ نوازشریف نے 23 اکتوبرکو لندن سے پاکستان آنا تھا تاہم ان کی واپسی کا شیڈول تین بار تبدیل ہوا اور وہ سعودی عرب چلے گئے جہاں انہوں نے عمرہ کرنے کے ساتھ ساتھ والدہ سے بھی ملاقات کی۔


    والدہ کودوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ مریم نواز


    یاد رہے کہ چار روزسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکا کہنا تھا کہ والدہ کو دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔


    نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    واضح رہے کہ 3 روز قبل احتساب عدالت نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے2 ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 3 نومبر کو نوازشریف طلب کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف ن لیگ کی قیادت کررہے ہیں اورکریں گے‘ مریم نواز

    نواز شریف ن لیگ کی قیادت کررہے ہیں اورکریں گے‘ مریم نواز

    لاہور: نا اہل وزیراعظم میاں نواشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ خاندان کےکہنےپرپارٹی سنبھالنے کا بیان غلط منسوب کیاگیا، ایسا کوئی بھی فیصلہ کبھی نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کی قیادت کررہے ہیں اورکریں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ خاندان کےکہنے پرپارٹی سنبھالنے کا بیان غلط منسوب کیاگیا، ایسا کوئی بھی فیصلہ کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کی کارکن کے طور پر کام کرکے خوش ہوں۔


    شہبازشریف میرےہیروہیں، خودسے بڑھ کرانہیں چاہتی ہوں‘ مریم نواز


    واضح رہے کہ امریکی اخبار کو انٹرویو میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے انتظامی اور سیاسی اہلیت کے میرے دادا بھی قائل تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف میرےہیروہیں، خودسے بڑھ کرانہیں چاہتی ہوں‘ مریم نواز

    شہبازشریف میرےہیروہیں، خودسے بڑھ کرانہیں چاہتی ہوں‘ مریم نواز

    لاہور: نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے انتظامی اور سیاسی اہلیت کے میرے دادا بھی قائل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبارکوانٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ سب سے پہلے میرے دادا نے مجھے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا، داداکے بعد والد نے بھی میری سیاسی قابلیت کو سراہا۔

    مریم نواز نے کہا کہ میری انتظامی اورسیاسی اہلیت کےمیرےدادا بھی قائل تھے جبکہ میری اہم صلاحیتوں میں سےایک یہ ہے کہ مشورے، تنقید والد تک پہنچاؤں۔

    نا اہل وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ پارٹی یا خاندان میں اختلافات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی خاندانی اقدارپربہت فخرمحسوس کرتی ہے۔

    امریکی اخبار کے صحافی کی جانب سےسوال کیا گیا کہ کیا شہبازشریف کووزارت عظمیٰ ملنی چاہیے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف سب سےزیادہ اہلیت کےحامل ہیں، وہ میرے ہیرو ہیں، خود سے بڑھ کرانہیں چاہتی ہوں۔

    مریم نواز نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمےسیاسی بنیادوں پرقائم کیےگئے ہیں، مقدمات ہمیں انتقامی کارروائیوں اوردباؤمیں لانےکا حربہ ہیں۔

    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ انجام کی فکرنہیں،کسی چیزکو خاطرمیں نہ لاکرمقابلہ کررہی ہوں، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جیلیں، نااہلی، نظربندیاں،عدالتی مقدمات سب دیکھ لیے، پتا نہیں کل مقدرمیں کیا ہومگرمجھےعوام تک جانا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ خاندان کافیصلہ تھامیں پارٹی سنبھالوں، قریبی افراد کہتے ہیں کہ سیاست میں میرا اہم کردارہے۔

    انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شادی ہوئی، تمام وقت بچوں کی پرورش پرصرف کیا، اب کام کے لیے وقت ہے، بچے چھوٹےہوتے تو ایسا نہ کرپاتی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بجلی کےاندھیرےسابق حکمرانوں کی کرپشن کےتحفےہیں‘ شہبازشریف

    بجلی کےاندھیرےسابق حکمرانوں کی کرپشن کےتحفےہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کی اوراپنی جیبیں بھریں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کےاندھیرے سابق حکمرانوں کی کرپشن کےتحفے ہیں جبکہ سابق کرپٹ حکمرانوں نے بجلی بحران کے خاتمے پر توجہ نہیں دی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ سابق حکمران بجلی بحران کے خاتمے پر توجہ دیتے تو ملک اندھیروں میں نہ ڈوبتا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھرنوں کی آڑ میں معیشت کےساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، پاکستان کی قسمت سے کھیلنے والوں کو ترقی اور خوشحالی عزیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کےانتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ایک طرف وسائل کی لوٹ مار کرنے والے سابق حکمران ہیں جبکہ دوسری طرف منفی طرز سیاست سے قوم کی مشکلات بڑھانے والے ہیں۔


    مسلم لیگ ن نےسیاست کوہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےسیاست کوہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا، سوا 4 سال میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن نےسیاست کوہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا‘ شہبازشریف

    مسلم لیگ ن نےسیاست کوہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےسیاست کوہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا، سوا 4 سال میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ سیاست کو ذاتی ایجنڈا بنانے والے کامیاب نہیں ہوں گے، ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کا عوام محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سوا 4 سال میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں، تیزرفتار ترقی کی کوئی اورمثال 70 سال کی تاریخ میں نہیں ملتی۔


    ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب


    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب پولیس صوبےمیں امن وامان کےقیام کےلیےپرعزم ہے‘ شہبازشریف

    پنجاب پولیس صوبےمیں امن وامان کےقیام کےلیےپرعزم ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خاتمے میں جانوں کی قربانیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈولفن فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یقین ہے اہلکار عوام کی توقعات پرپوراتریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ڈولفن فورس اہلکار اپنی کارکردگی سےعوام کے دل جیتیں اورفرض کی ادائیگی کے لیے شاندارمثالیں قائم کریں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ڈولفن فورس کا آئیڈیا ترکی سے لیا اور اس کے لیے ترک حکومت نے بھرپور مدد کی۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا امیج بہتر اور ترک ڈولفن فورس جیسا معیار یہاں بھی قائم کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ہزاروں اہلکاروں کو بھرتی کرکے تربیت دی اور اہلکاروں پر اربوں روپے خرچ کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی پیک منصوبوں کے لیے نئی فورس قائم کی گئی۔


    ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے‘ ریاض پیرزادہ

    شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے‘ ریاض پیرزادہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال کر پارٹی کو بچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف عوام سے رابطے میں ہیں، انہیں مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف پر جو مقدمات ہیں وہ ان کا سامنا کریں جبکہ فرد جرم عائد ہونے سے جرم ثابت نہیں ہوجاتا۔

    ریاض پیرزادہ نے کہا کہ شہبازشریف اس وقت بالکل صحیح مشورے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں بھی اداروں کے خلاف بیان بازی اور ٹکراؤ کی پالیسی کے خلاف ہوں۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ملک کو کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنا کام درست طورپر نہیں کرسکی۔


    ارشد شریف اور اے آر وائی نیوز پر درج مقدمے واپس لیے جائیں: ریاض پیرزادہ


    آئی بی کی مبینہ جعلی فہرست کے حوالے سے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے سب سے زیادہ گلہ وزیراعظم ہاؤس سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اگر ہم قومی اسمبلی تک بھی پہنچ جائیں تو دہشت گرد کہلاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • بارہ اکتوبر1999 کاآمرانہ اقدام ترقی روکنے کی سازش تھی‘ شہبازشریف

    بارہ اکتوبر1999 کاآمرانہ اقدام ترقی روکنے کی سازش تھی‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر1999 ملکی سیاسی و جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، اس غیرجمہوری اقدام کےمنفی نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر1999 کا آمرانہ اقدام ترقی روکنے کی سازش تھی، جمہوری عمل سبوتاژ نہ کیا جاتا تو ملک کو مسائل کا سامنا نہ ہوتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ 12 اکتوبر1999 ملکی سیاسی و جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جمہوریت کو پٹری سے نہ اتارا جا تا توپاکستان کی حالت مختلف ہوتی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آمرانہ حکومتوں کے ادوارمیں ملک وقوم کونقصان پہنچا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست ختم کرکے ترقی کو مقدم رکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت،آئین کے خلاف کسی اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے کہ 12 اکتوبر سنہ 1999 کے مارشل لاء کو آج 18 سال مکمل ہوگئے۔18 سال قبل اس وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔