Tag: شہبازشریف

  • ورلڈ الیون کولاہورآمد پرخوش آمدید کہتےہیں‘ شہبازشریف

    ورلڈ الیون کولاہورآمد پرخوش آمدید کہتےہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹرز کی لاہور آمد ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹرزکی آمد پوری قوم کےلیے خوشی کا باعث ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹرزکی آمد سے کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی جبکہ تین میچز کی سیریز سے شائقین کواچھا کھیل دیکھنےکو ملے گا۔

    خیال رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم کے 13 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں آج لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ سمیت اعلیٰ حکام نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔


    فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی


    ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے لاہور پہنچنے پر پاکستانی شائقین کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 15،13 کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا جن قابومیں آچکا ہے‘ شہبازشریف

    پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا جن قابومیں آچکا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تمام طبقات ایک ہوجائیں اور مل کر کوشش کریں تو وہ وقت دور نہیں جب ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک قوم بن کرچیلنجزکامقابلہ کرنا ہے، تمام طبقات ایک ہوجائیں اورمل کرکوشش کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کوشش کریں تووہ وقت دورنہیں جب ملک کی تقدیربدل جائے گی۔

    میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے مشکلات اورچیلنجزکے باوجود قوم عظیم قوم بنے گی۔


    شہبازشریف اگلےہفتےلندن سے وطن واپس پہنچیں گے


    لوڈ شیڈنگ سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا ہے۔


    نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، شہبازشریف


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا دورخدمت، شفافیت اور دیانت سے عبارت رہا، نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میانمارمیں منصوبہ بندی کےتحت مسلمانوں کا قتل کیا جا رہا ہے‘ شہبازشریف

    میانمارمیں منصوبہ بندی کےتحت مسلمانوں کا قتل کیا جا رہا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے روہنگیا مسلمانوں پر بدترین ظلم وستم کی مذمرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے روہنگیا کے مسلمانوں پرظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں قتل عام اقلیتوں کی نسل کشی کی بدترین مثال ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میانمار میں منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، مسلم دنیا مسئلے کے حل کے لیے میانمار کی حکومت پر ڈباؤ ڈالے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنےکے لیےکثیرالجہتی حکمت عملی کی ضرورت ہے جبکہ میانمارمیں صورت حال انسانی حقوق کی تنظیموں کےلیے بڑا ٹیسٹ کیس ہے۔


    روہنگیا مسلمانوں پر تشدد قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زارعالمی برادری کے ضمیر کےلیے چیلنج ہے،نہتے انسانوں پرتشدد عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


    مسلم نسل کشی کی ذمہ دار کیا آنگ سان سوچی کوبے حسی کاانعام ملنا چاہیے، یانگ ہی لی


    واضح رہے کہ میانمارکے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خاص کا کہنا ہے کہ نوبل انعام یافتہ خاتون مسلم نسل کشی کی ذمہ دار کیا آنگ سان سوچی کوبے حسی کاانعام ملنا چاہیے؟۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قوم کی دعاؤں سے کلثوم نوازکا آپریشن کامیاب رہا ‘ شہباز شریف

    قوم کی دعاؤں سے کلثوم نوازکا آپریشن کامیاب رہا ‘ شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم کلثوم بھابی کی کامیاب سرجری کے لیے اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی دعاؤں سے کلثوم نواز کا آپریشن کامیاب رہا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو جلد صحت یاب اوران کی عمر دراز کرے۔

    ٰیاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کےگلے کا آپریشن لندن کے مقامی اسپتال میں کیا گیا تھا۔


    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا آپریشن کامیاب رہا


    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں والدہ کے آپریشن کی تکمیل کی اطلاع دی تھی اور ساتھ ہی ایک تصوری بھی شیئر کی تھی جس میں نواز شریف اپنی اہلیہ ملثوم نواز کی عیادت کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مریم نواز نے قوم سے ان کی والداہ کلثوم نواز کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف نے اراکین کوقومی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    شہبازشریف نے اراکین کوقومی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے قومی اداروں کے حوالے سے بیان بازی پر پابندی عائد کردی، اراکین پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزراء قومی اداروں کیخلاف کوئی بیان نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون میں اداروں سے مفاہمت اور مزاحمت کے حامی گروپ سامنے آگئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشر یف نے قومی اداروں کے حوالے سے بیان بازی پر پابندی عائد کردی۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا کو ئی رکن یا صوبائی وزیر قومی ادارو ں کے حوالے سے منفی بیان بازی نہیں کرےگا۔

    شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اداروں کےدرمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پارٹی رہنما اورعہدیدار قومی اداروں کیخلاف بیانات سے احتراز کریں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جو اداروں کے وقاراوراحترام کے منافی ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ ایک گروپ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کر نے کاحامی ہے تو دوسرا گروپ نواز شریف پر ڈٹ جانے اورمزاحمتی سیاست کا دباؤ ڈالنے لگا۔

    مفاہمتی گروپ میں شہبازشریف ،چوہدری نثار اور ان کے ساتھی شامل ہیں جبکہ مزاحمتی گروپ میں مریم نواز،پرویز رشید ،آصف کرمانی اور کچھ اور رہنما شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزاحمتی گروپ کو نواز شریف کی خاموش رضا مندی حاصل ہے۔

  • این اے120: پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے مد مقابل امیدوارلانے کا فیصلہ

    این اے120: پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے مد مقابل امیدوارلانے کا فیصلہ

    لاہور: پی ٹی آئی نے این اے120پر خالی ہونے والی نشست کے ضمنی انتخاب میں شہباز شریف کے مد مقابل اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد حلقے کے عوام کا موڈ بھی بدلا بدلا سا لگ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی خالی ہونیوالی نشست این اے120پر مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو کامیاب کروا کے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    مسائل میں گھرے این اے ایک سو بیس کےعوام کا موڈ اب کچھ اور ہی لگ رہا ہے، این اے ایک سو بیس لاہور پر انتخابی دنگل ہونے جارہا ہے، وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف اس نشست سے قومی اسمبلی میں پہنچ کر وزارت عظمٰی کی نشست پر براجمان ہوں گے لیکن اس دریا کو پارکرنا اتنا بھی آسان نہ ہوگا، کیونکہ تحریک انصاف اس بار پھر رکاوٹ بنے گی۔


    مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم نامزد


    پی ٹی آئی نے یاسمین راشد کو مدمقابل امیدوار نامزد کردیا، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد نےنوازشریف کا مقابلہ کیا تھا اورچالیس ہزار سےزائد ووٹوں سے ناکام رہیں۔

    اس بار حلقے کےلوگوں کا موڈ کچھ مختلف نظرآرہا ہے دیکھنا یہ ہے کہ شہبازشریف اس حلقے سےجیت کر وزیراعظم بنتےہیں یا یاسمین راشد ان کا خواب چکنا چور کردیتی ہیں۔

  • شہبازشریف کی جنرل اسپتال آمدعوام کیلئے وبال جان بن گئی

    شہبازشریف کی جنرل اسپتال آمدعوام کیلئے وبال جان بن گئی

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے جنرل ہسپتال پہنچے تو ان کی آمد مریضوں اوران کے تیمار داروں کیلئے وبال جان بن گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے لواحقین کو دھکے دے کر نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف زخمیوں کی عیادت کیلئے جنرل اسپتال پہنچے تو انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت مریضوں کے لواحقین کو ہسپتال ایمرجنسی میں داخل ہونے سے روک دیا، اندر جانے پر ایک شہری کو سکیورٹی گارڈ اور پولیس نے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔

    شہری زخمی عزیز سے ملنے کیلئے اندر جانے کی دہائیاں دیتا رہا، اس کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹی اور بھائی کو کھانا دینے سے روک دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    یاد رہے کہ لاہور جنرل اسپتال میں دھماکے کے 39 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے18زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق آنے والی تمام لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، دوسری جانب جناح اسپتال میں دھماکے کے 15زخمی زیر علاج ہیں چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جناح اسپتال آنے والی 13شہداء کی میتیں مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اتفاق اسپتال پہنچ کر لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کی بھی عیادت کی۔

    وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے وہ ہر زخمی سے فرداً فرداً ملے اور ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بزدل اور درندہ صفت دشمن نے سفاکانہ کارروائی کی ہے، قوم اس کا بدلہ ضرور لے گی، معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے۔

  • عمران خان نے بار بارشکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، شہبازشریف

    عمران خان نے بار بارشکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل شکستوں کے باوجود ان سے سبق نہیں سیکھ رہے، تاریخ میں ان کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائےگا، روزانہ سیاسی تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے آنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی پرویز ملک، اسدالرحمن، خالد جاوید وڑائچ اور ایم پی اے محمود قادر خان اور دیگرشامل تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر سیاسی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ روز نیا سیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں ترقی کے مخالفین جان لیں منفی سیاست کا ہرحربہ ناکام ہوگا۔ بےبنیاد الزامات لگانے والےملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنا چاہتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت پر بے بنیاد الزامات کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹ کی داستانیں جھوٹ کے ماہرسیاستدانوں نے ازخود گڑہی ہیں، قوم ایسے بازی گر سیاستدانوں کے مکرو فریب میں نہیں آئے گی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ اب قرضے معاف کرانے والوں کو بھی عدالت کے کٹہرے میں لانا ہوگا، قرضے معاف کرانا اورقومی وسائل کو لوٹنا قومی جرم ہے، قوم کی دولت لوٹنے والوں کابلاتفریق احتساب ہوناچاہئیے۔ نیازی صاحب اپنے دائیں بائیں دیکھیں تو انہیں قرضے معاف کرانے اور قبضہ مافیا والے ہی نظر آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت نے کرپشن کے ذریعے ملک کو اندھیرے دیئے تو دوسری نے احتجاج کے ذریعے توانائی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالیں۔

    انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک سیاسی بچے کے والد نے ملک میں لوٹ مار کا ایسا بازار گرم کر رکھا تھا جس کی ملک کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ سابق کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کا ہر روزایک نئے سکینڈل کا تحفہ غریب قوم کو ملتا تھا۔

    اس بچے کو پہلے اپنے والد کی لوٹ مار پر نظر ڈال لینی چاہیے اور یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ ان کی پارٹی کے دور اقتدار میں ہی قوم کو اندھیروں اوربے روزگاری کے عذاب دیئے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کبھی دھرنے ،کبھی لاک ڈاؤن ،کبھی سول نا فرمانی اورکبھی احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

    باشعورعوام نے احتجاجی سیاست سے لا تعلق رہ کر ان عناصر کے منفی عزائم کو ناکام بنادیا، عام انتخابات سے لے کرضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا۔

  • الزام تراشی کےماہرایک سیاستدان نےجھوٹ کےریکارڈتوڑدیے‘ شہبازشریف

    الزام تراشی کےماہرایک سیاستدان نےجھوٹ کےریکارڈتوڑدیے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چند سیاسی عناصر قوم کوغیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والے ماہر سیاستدان نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جبکہ چند عناصر اقتدار کی سیاست کے لیے ملک و قوم کی تقدیر داؤ پر لگارہے ہیں۔

    شہازشریف کا کہناتھاکہ عوام نے دھرنوں، لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلقی ظاہر کی لہذا ایسے عناصر قوم کو غیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام صرف ملک کی ترقی چاہتے ہیں اور اسی لیے مسلم لیگ (ن) کو عوام نے خدمت کا مینڈیٹ دیا،ہم نے ہمیشہ سچے دل کے ساتھ عوام کی خدمت کی۔

    شہبازشریف کاکہناتھاکہ ہمارا جینا مرنا ہمیشہ عوام کے لیے رہے گا تاہم ملک کی ترقی کا سفر روکنے رکاوٹ ڈالنے والے عوام پر رحم کریں۔


    امید ہے اگلے ہفتے نوازشریف کیلئے الوداعی تقریب ہوگی، عمران خان


    واضح رہےکہ گزشتہ روزعمران خان نے کہاتھا کہ مجھے امید ہے کہ اگلا ہفتہ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کا آخری ہفتہ ہوگا، اسلام آباد میں بڑی الوداعی تقریب منعقد ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں نوازلیگ کا کوئی کردار نہیں، شہبازشریف

    ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں نوازلیگ کا کوئی کردار نہیں، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ نواز شریف اس وقت وزیراعظم نہیں تھے۔ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی دیت کی رقم پنجاب حکومت نے ادا نہیں کی اور نہ ہی اس کیس میں پنجاب حکومت نے کوئی کردارادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دیت کی رقم کس نے دی اور کس بینک کے ذریعے دی گئی اس بات کا مسلم لیگ نواز کا کوئی تعلق نہیں،کتاب میں جن کا نام ہے اُن سے سوال کیا جائے۔


    مزید پڑھیں: امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب منظرعام پر آگئی


    پنجاب حکومت پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی درست سمت میں جا رہی ہے، اور اسے کوئی خطرہ نہیں۔