Tag: شہبازشریف

  • سراج الحق کی وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات

    سراج الحق کی وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف سے اہم ملاقات کہتے ہیں حالات کی بہتری میں پر امید ہوں اگر بات نہ سنی گئی تو پھر کسی نہ کسی کا چالان لازمی ہوگا۔

    وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بہت سی ایسی قوتیں سرگرم ہیں جو نہیں چاہتیں کہ حالات بہتر ہوں لیکن ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے حالات کو معمول پر لانے کے لیے اپنے طور پر کوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بھی ملاقات کی ہے اور شہبازشریف کے سامنے بھی ایجنڈا رکھا ہے میں ابھی تک مایوس نہیں امید ہے کوئی صورتحال نکل آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر روڈ پر ٹریفک حادثہ ہواتو پھر چالان بھی ہوتا ہے ، سراج الحق نے کہا کہ طاہر القادری صاحب سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ اپنے مطالبات مذاکرت کے ذریعے منوائیں اگر حالات خراب ہوئے تو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے اور ذمہ داروہی قوتیں ہوں گی جو کسی سمجھوتے پرتیار ہونے کو راضی نہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب کےدرمیان ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب کےدرمیان ملاقات

    لاہور :وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان آج لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے بعد شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار میں بھی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی سکیورٹی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے آپریشن ضرب عضب سمیت سکیورٹی کی صورتحال، ملک کےسیاسی منظرنامےاور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے بعد وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثارعلی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہرالقادری کے انقلاب اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق صورتحال پر غورکیا گیا۔

  • ماڈل ٹاؤن واقعہ :شہبازشریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ریکارڈ طلب

    ماڈل ٹاؤن واقعہ :شہبازشریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ریکارڈ طلب

    لاہور:عوامی تحریک کی درخواست پرلاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل ٹاؤن واقعہ کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اکیس شخصیات کے خلاف درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف سیشن کورٹ میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے منہاج القرآن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

    جواد حامد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ نون لیگ کی قیادت کے ایما پر کی گئی۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اب مزید ایف آئی آر کی ضرورت نہیں ۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمے کا تمام ریکارڈ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے پاس ہونے کی بنا پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ سماعت کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں نے احاطہ عدالت میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عدالت نے کیس کی مزیدسماعت انیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

  • لاہور:ماڈل بازاروں کا دائرہ کاربڑھایاجائے،وزیراعلٰی شہبازشریف

    لاہور:ماڈل بازاروں کا دائرہ کاربڑھایاجائے،وزیراعلٰی شہبازشریف

    وزیراعلٰی شہباز شریف نے عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کیلئے ماڈل بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی شہبازشریف نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں ماڈل بازار قائم کئے جائیں گے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے منتخب نمائندوں کوذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ حکومت کے بروقت اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملا ہے۔

     

     

  • چہلم کےموقع پرسیکورٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہبازشریف

    چہلم کےموقع پرسیکورٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہبازشریف

    وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے حضرت اما م حسینؓ کے چہلم کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کوہر صورت یقینی بنایا جائے،کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبے کے 9 ڈویژن کے منتخب نمائندوں ،کمشنرز اور آرپی اوز سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حضرت اما م حسینؓ کے چہلم اور کرسمس کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کوہر صورت یقینی بنایا جائے اور شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے۔

    وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس وضع کردہ سکیورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنائے۔ حضرت اما م حسینؓ کے چہلم کے موقع پر جلوسوں کی حفاظت کے لئے چار درجاتی حصار بنایا جائے۔ اور تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے۔

    میاں شہبازشریف نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے اور انتظامیہ عوام ، تاجر برادری اور علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھیں اور معاشرے میں بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔