Tag: شہبازشریف

  • کوئی نئی شرط نہ لگائی گئی تو آئی ایم ایف سے معاملات طے ہیں،  شہباز شریف

    کوئی نئی شرط نہ لگائی گئی تو آئی ایم ایف سے معاملات طے ہیں، شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہوگئی ہیں ، آئی ایم ایف کوئی اور شرائط نہ لگائے تو معاملات طے ہونے جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگی سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا تھا ، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ شرائط طے کی تھیں کہ گیس،تیل کی قیمتیں عالمی منڈیوں کے مطابق ہوں گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے یہ بھی شرط مانی تھی کہ پیٹرولیم لیوی ،سیلز ٹیکس بڑھائیں گے اور آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔

    پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں تو انھوں نے 10روپے پیٹرول سستا کردیا، انھوں نے آنے والی نئی حکومت کے لئے جال بچھایا ، مارچ میں انھیں شکست نظرئی تو انھوں نے تیل کی قیمت کم کردی، پیٹرول سستا کرنے کی فنڈنگ نہیں کی اورنہ کابینہ لیکرگئے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہوگئی ہیں ، آئی ایم ایف کوئی اور شرائط نہ لگائے تو معاملے طے ہونے جا رہا ہے، ریاست بچ جائے گی تو سیاست بھی بچ جائے گی۔

    شہباز شریف نے کہا آئی ایم ایف کہہ رہا تھا کہ ہمیں اعتماد نہیں ہے،جو معاہدہ کیا جائے اس کی پاسداری کی جائے، پہلے آئی ایم ایف کی شرائط کومان کراس کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان پر ٹیکس لگارہے ہیں جنہیں اللہ نے بے پناہ دولت سے نوازا ہے ، صاحب حیثیت کی نیٹ انکم پر تاریخ میں پہلی بار ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

  • ‘پٹرول بم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ:  شہبازشریف کے  50 روزہ حکومت میں 5 غیر ملکی دورے’

    ‘پٹرول بم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ: شہبازشریف کے 50 روزہ حکومت میں 5 غیر ملکی دورے’

    اسلام آباد : سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی، پٹرول بم، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مشکلات میں ہے، مہنگائی،پٹرول بم،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے، جس میں 11 روز پاکستان سے باہر گزارے اور لندن میں سزایافتہ اشتہاری نواز شریف کوملنے گئے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ 18فروری کوفرد جرم عائد ہونا تھی، 4ماہ ہونےکوہیں فردجرم موخر کی جارہی ہے، شہبازاورحمزہ کی عبوری ضمانت منسوخ کرکےگرفتاری کرنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےمنی لانڈرنگ کیس کافیصلہ بغیرتعطل کےآناچاہیے، سپریم کورٹ سوموٹو لےچکا ہے،کرپشن کیسزکا فیصلہ بغیرتعطل آناچاہیے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی بعد کی صورتحال، وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی بعد کی صورتحال، وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ، جس میں وزارت خزانہ،توانائی،پٹرولیم اور منصوبہ بندی کےحکام شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آج کا مشکل فیصلہ قوم کو مشکل سے نکالنے کے لیے اہم ہے، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

    شہباز شریف نے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا فوری طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ غریب خاندان کو 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، آئندہ مالی سال کے لیے اس ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کیا جائے۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہ تھا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے۔

  • مجھے  آج رات سکون سے نیند آئے گی، میں نے 4 ارب بچالئے، وزیراعظم

    مجھے آج رات سکون سے نیند آئے گی، میں نے 4 ارب بچالئے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مجھے آج رات سکون سے نیند آئے گی، میں نے 4 ارب بچالئے ، کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ منصوبہ معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں وزیر اعظم نوازشریف اورچینی صدر منصوبے کا سنگ بنیادرکھا تھا، کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ 720 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

    پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے پاس اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کا بہت وقت تھا، گزشتہ حکومت کے پاس مہنگائی کنٹرول کو کرنے کا وقت نہیں تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت آئینی طریقے سے وجود میں آئی ہے پچھلی حکومت میں جو تاخیر ہوئی اس کے باوجود منصوبہ فعال ہوگا اور منصوبہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    منصوبے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ منصوبے سے 4 ارب کا فائدہ ہوگا، کول پاور پلانٹ کے مقابلے میں 9  ارب روپے کی بچت ہوگی ، مجھے آج رات سکون سے نیند آئے گی کہ میں 4 ارب بچا لئے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2014میں دھرناسیاست سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہواتھا، ابھی درخواست کی تھی3 روز کیلئے دھرنا مؤخر کر دیں، لیکن عمران خان نے ہماری بات نہیں سنی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 4 سال ستیا ناس کی گئی معیشت ٹھیک کرنیکی کوشش کر رہےہیں ،آپ نے مہنگا تیل سستا کرکے ہمارے لئے بارودی سرنگ بچھا دی۔

  • "بڑی محنت سے آپ کو وزیراعظم بنایا” آصف  زرداری کا  شہبازشریف کو حکومت نہ چھوڑنے کا مشورہ

    "بڑی محنت سے آپ کو وزیراعظم بنایا” آصف زرداری کا شہبازشریف کو حکومت نہ چھوڑنے کا مشورہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو فوری طور پر حکومت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا بڑی محنت سے آپ کو وزیراعظم بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے دو بڑی اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں آصف زرداری اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت چاہتی ہے کہ سخت فیصلوں کےلیے فریش مینڈیٹ اور لانگ ٹرم حکومت چاہیے ہوگی۔

    جس پر آصف زرداری نے کہا ابھی فوری طور پر حکومت نہیں چھوڑنی چاہیے، آپ کو بڑی محنت سے وزیراعظم بنایا ہے اب اپ حوصلے سے بڑے فیصلوں کے لیے درمیانی راستہ نکالیں ، جس کے لیے ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے اپنی پارٹی پالیسی کے مطابق فوری انتخابات کےحوالے سے نوازشریف کےموقف کی مشروط حمایت کردی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر فوری انتخابات میں جانا ہے تو نیا مینڈیٹ ہوناچاہیے مگر کچھ ضروری یقین دہانیاں بھی لینا پڑیں گی جبکہ دوسری جماعتوں میں بھی اتفاق رائےپیدا کرنےکےبعد ہی ایسا فیصلہ لینا چاہیئے۔

  • بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: شہباز شریف حکومت میں بھی بجلی صارفین کے لیے بری خبر آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔

    نیپرا اس درخواست پر 27 اپریل کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

    سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ مارچ میں 10 ارب یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی، پانی سے 16.35 فیصد اور کوئلے سے 24.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں مہنگے فرنس آئل سے 10.62 فی صد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 9.53، درآمدی ایل این جی سے 18.87 فی صد بجلی پیدا کی گئی، اور جوہری ایندھن سے 15.01 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

  • شہباز شریف  کا وزیراعظم بنتے ہی  نریندرمودی کو اہم پیغام

    شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی نریندرمودی کو اہم پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان بھارت سےامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہا ں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سےامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہا ں ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب جانتے ہیں، آئیے امن قائم کریں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔

  • شہبازشریف نے معاشی دیوالیہ پن کی اطلاعات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    شہبازشریف نے معاشی دیوالیہ پن کی اطلاعات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے معاشی دیوالیہ پن کی اطلاعات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا ملک معاشی دیوالیہ ہوا تو ذمے دار عمران نیازی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشی طور پر دیوالیہ کی خبریں عالمی میڈیا سے آرہی ہیں ، اصل خطرہ یہ ہے کہ خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کرگیا تو کیا ہوگا؟ ملک معاشی دیوالیہ ہوا تو ذمے دار عمران نیازی ہوں گے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی تباہ ہوگئے توکسی کوعالمی سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اصل سازش اندر سے حکومت کرچکی ہے، عالمی پیش گوئیاں ہیں عدم استحکام جاری رہا تو ڈالر 200 سےاوپر چلا جائے گا، ڈالر کی قیمت 186 روپے سے اوپر جارہی ہے جو ملک نیک فال نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جو خطرناک صورتحال جنم لے گی، وہ ہماری ہنگامی توجہ کی مستحق ہے، معاشی صورتحال کے پیش نظر مہنگائی کی قیامت مزید بڑھ جائے گی ، ملک معاشی مضبوط ہو تو ہر مشکل صورتحال، ہر سازش کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ اصل سازش عمران نیازی نےمعیشت کی تباہی کی صورت میں کی ہے، کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خطرے پرتوجہ دلائی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.3 ارب ڈالریعنی 430 کروڑڈالر کی کمی ہوئی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عدالت عظمی کا جلد فیصلہ کرنا پاکستان کے قومی مفادات کی ضرورت ہے۔

  • حکومت کا  شہباز شریف  کیخلاف بڑا اقدام

    حکومت کا شہباز شریف کیخلاف بڑا اقدام

    لاہور : ایف آئی اے نے شوگر انکوائری اورمنی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکرنےکی ہدایت کردی۔

    حکومت کی جانب سے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دائر کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ شہبازشریف ضمانت کیس میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، وہ بیماری اور سیاسی مصروفیات کا بہانہ بنا کر پیش نہیں ہوتے ،پارلیمنٹ میں مصروفیات کی بناپرعدالتوں میں پیشیاں نہیں چھوڑی جا سکتیں۔

    ایف آئی اے نے کہا وفاقی شرعی عدالت نے بھی اس معاملے پر فیصلہ دے رکھا ہے ،پارلیمنٹ سے تو سپیکر کی اجازت سے چھٹی لی جا سکتی ہے، عبوری ضمانت میں عدالت میں پیشی سے نہیں روکا جا سکتا ، درخواست

    درخواست میں کہا شہباز شریف کو عدالتی کارروائی کا مذاق اڑانے نہ دیا جائے اور عدالت شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کرے۔

    خیال رہے شہبازشریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں ، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کر رکھی ہے۔

  • شہبازشریف کا  تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن  فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ

    شہبازشریف کا تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کوخط لکھا ، جس میں کہا گیا کہ اتوارکوقومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادکی ووٹنگ ہے، ایم این ایز کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

    شہبازشریف کی جانب سے خط میں ووٹنگ والے دن ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرزلانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامی اور پولیس آئین وقانون کے مطابق فرائض سر انجام دے۔

    اپوزیشن لیڈر نے نئے وزیراعظم کے انتخابات والے دن بھی فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا۔

    شہبازشریف نے خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد،ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ارسال کردی ہے۔

    گذشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے مطالبہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ شروع کی جائے، تاہم ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔