Tag: شہبازشریف

  • شہبازشریف نے مجھ پر یا میرے اخبارپر کوئی مقدمہ نہیں کیا، برطانوی صحافی ڈیوڈروز

    شہبازشریف نے مجھ پر یا میرے اخبارپر کوئی مقدمہ نہیں کیا، برطانوی صحافی ڈیوڈروز

    لندن : برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے ان پر ان کے اخبارپرکوئی مقدمہ نہیں کیا ، میرے آرٹیکل کی اشاعت کے بعد نیب اور ایسیٹ ریکوری یونٹ شہباز شریف سے تحقیقات کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا برطانوی صحافی کو لندن کی عدالت میں لے جانے کا اعلان، محض اعلان ہی رہا، شہبازشریف کی فلاحی منصوبوں میں کرپشن پراسٹوری دینے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا پاکستانی پوچھتے ہیں کیا شہبازشریف نے مقدمہ کیا ہے ؟ تو شہباز شریف نے مجھ پر یا میرے اخبار پر کوئی مقدمہ نہیں کیا۔

    ڈیوڈ روز کا کہنا تھا ذرائع نے بتایا نیب اورایسیٹ ریکوری یونٹ شہباز شریف سے تحقیقات کررہے ہیں، یہ واضح ہوگیا کہ شہبازشریف کیوں مقدمہ نہیں کررہے، شہباز شریف کیسز میں مصروف ہیں۔

    اس سے قبل اگست میں شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں‌ کہا تھا کہ میرے لیگل نوٹس کے جواب میں‌ ادارے نے 22 اگست تک جواب دینے کا اعلان کیا، ان کے صحافی ڈیوڈ روز نے بھی 17 اگست کو جلد جواب دینے کا عندیہ دیا تھا، مگر میرے وکیل کو تاحال کوئی جواب نہیں‌ ملا۔

    مزید پڑھیں : برطانوی صحافی نے شہباز شریف کا دعویٰ مسترد کر دیا

    ڈیوڈ روز نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیلی میل نے کئی روز پہلے آپ کے وکلا کو خط بھیج دیا تھا، لگتا ہے کہ آپ کے وکلا آپ کو بتانا بھول گئے.

    تقریبا تین ماہ قبل ڈیوڈروز کی اسٹوری برطانوی اخبارڈیلی میل نے شائع کی تھی، جس میں فلاحی منصوبوں میں شہبازشریف کی کرپشن کا پول کھولا گیا تھا۔

    شہبازشریف اور ن لیگ نے صحافی اوراخبارکوہی جھوٹا قراردے کر ڈیوڈ روز کیخلاف عدالت جانے کا کہا تھا اور فیصلہ خلاف آنے پرسیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن تین مہینے ہونے کوہیں اب تک شہباز شریف نے ڈیوڈروز پرکوئی مقدمہ نہیں کیا ہے، شہبازشریف نے اپنے وکیل کے ذریعے ڈیوڈ روزکوصرف ایک نوٹس بھیجوایا ہے۔

  • ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیس ، نیب ٹیم پوچھ گچھ کیلئے شہبازشریف کے گھر جائے گی

    ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیس ، نیب ٹیم پوچھ گچھ کیلئے شہبازشریف کے گھر جائے گی

    لاہور: نیب کی ٹیم لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے حوالے سے تحقیقات کے لیے آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) کی 3 رکنی ٹیم آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر ماڈل ٹاؤن تفتیش کے لئے جائے گی، غیر قانونی اثاثوں، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن پر نیب کا سوالنامہ تیار ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن پر7 سوالات اور غیر قانونی اثاثوں پرمختلف سوالات پوچھے جائیں گے، 2009- 10 میں نصرت شہباز کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آئی، نیب کا سوال ہے کہ 11 کروڑ22 لاکھ 91 ہزار روپے کی رقوم کیسے منتقل ہوئی، بیرون ملک جائیداد کا مکمل ریکارڈ اور تفصیل بتائی جائے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ بیگمات کو کتنے گھر، پلاٹس تحائف میں دیئے،مکمل تفصیل دی جائے جبکہ چوہدری شوگر ملز میں غیرملکی شخصیت کی انویسمنٹ  پر بھی پوچھا جائے گا۔

    نیب کے سوالنامے کے مطابق محکمہ خزانہ، قانون کی رائے کے برعکس ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمری کیوں منظورکی، فعال پراجیکٹ یونٹ کے باوجود کمپنی کی ضرورت کیوں پیش آئی، صفائی کمپنی سے پہلے منافع، اس کے کم خرچ کی تحقیق کرائی گئی تھی یا نہیں اور غیر ملکی کمپنیز کو 320ملین ڈالر کا ٹھیکہ آؤٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا؟

    دوسری جانب ترجمان شریف فیملی عطاء اللہ تارڑ کے مطابق شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے سے نوٹس موصول ہو گیا ہے۔

    خیال رہے نیب ویسٹ شہباز شریف کیخلاف مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، منی لانڈرنگ کیس ، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس اور چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہباز شریف کو تین مرتبہ طلب کیاگیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

  • اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی چین کے قومی دن پر مبارکباد

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی چین کے قومی دن پر مبارکباد

    لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی اور غربت سے نجات دنیا میں ایک مثال بن کر ابھری ہے، پاکستان اور چین مل کر خطے اور دنیا میں تعمیر، ترقی، خوشحالی اور امن کا نیا باب لکھ سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چین کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے چین اوراس کے عوام آنے والے ماہ وسال میں ترقی کی مزید منازل حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی اور غربت سے نجات دنیا میں ایک مثال بن کر ابھری ہے، پاکستان اور چین مل کر خطے اور دنیا میں تعمیر، ترقی، خوشحالی اور امن کا نیا باب لکھ سکتے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ چین کے عوام اور قیادت نے انتہائی تدبر، محنت اور تسلسل سے اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ مخلص اور بصیرت افروز قیادت میں چینی عوام نے محنت اور تسلسل سے سفر جاری رکھا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چین کی ترقی غریب اور ترقی پزیر عوام کے لیے ایک پیغام اور سبق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دو عظیم اور بااعتماد دوست ہیں،پاکستان اور چین کی دوستی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ہے۔

  • شہبازشریف کا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو فون

    شہبازشریف کا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو فون

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کی امداد اور بحالی کے لیےحکومت جامع حکمت عملی اپنائے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو فون کرکے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے شہباز شریف کوریسکیو اور ریلیف آپریشن سے آگاہ کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کی امداد اور بحالی کے لیےحکومت جامع حکمت عملی اپنائے۔

    شہبازشریف نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

    یاد رہے کہ 24 ستمبر کو آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال کی طرف تھا جبکہ گہرائی زیرزمین 10 کلومیٹر تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں ریلیف کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہرقسم می معاونت کی فوری فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

  • ’’مسلم لیگ ن کے اہم رہنما بیرونِ ملک چلے جائیں گے، شہبازشریف قیادت کریں گے‘‘

    ’’مسلم لیگ ن کے اہم رہنما بیرونِ ملک چلے جائیں گے، شہبازشریف قیادت کریں گے‘‘

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان واضح کرچکے کہ اب ڈیل نہیں ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ این آر او یا ڈیل کا مطلب پاکستان کےقوانین کونہیں ماننا ہوتا ہے، اپوزیشن پرمقدمات ہم نےنہیں بنائے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرےپرمقدمات بنائے، اب حکومت اپنا کام کررہی ہے، قانون کےمطابق مقدمےسنے اور نمٹائےجارہےہیں، وزیراعظم کہہ چکے لوٹی ہوئی رقم کی ریکوری ہوجائےتو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان واضح اورکئی مرتبہ کہہ چکےڈیل نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن پیسوں کی ریکوری کا سن کر خاموش ہوجاتی ہے۔

    ’’میری ذاتی رائے ہے کہ مسلم لیگ ن کی خاموشی سے تاثر ملتا ہے کہیں نہ کہیں کوئی بات چل رہی ہے، میری پیشگوئی ہے کچھ عرصہ میں ن لیگ کےاہم رہنمابیرونِ ملک چلےجائیں گے اور شہباز شریف مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالیں گے، مسلم لیگ ن میں کوئی نہ کوئی تبدیلی آنے والی ہے‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’پی ٹی آئی کو 5سال کامینڈیٹ ملا، ہم ابھی معیشت بہترکررہےہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، ابھی مشکل وقت ضرورہے مگر عوام امیدرکھیں اچھاوقت ضرور آئےگا، عمران خان کا اپنااسٹائل ہے وہ ٹیم کو بھی پورا موقع دیتے ہیں اور پرفارم نہ کرنے پر ٹیم تبدیل کرتے ہیں‘‘۔

    مکمل پروگرام

  • ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، شہبازشریف

    ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، شہبازشریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی پیروی کر کے ہی مسلمان فلاح حاصل کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق اور اصول پر سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیا۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی پیروی کرکے ہی مسلمان فلاح حاصل کرسکتے ہیں، ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔

    شہدائے کربلا کی یاد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں نویں محرم کے ماتمی جلوس برآمد

    نواسہؑ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں مجالس اور شبیہہ و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

    کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ، جو حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیرہوگا، رات گئے جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ پینسٹھ ہزارسے زائد نفری سیکورٹی پر معمور ہیں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیں گی۔

    لاہورمیں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس اورمجالس کا سلسلہ جاری ہے، آج کے دن کی مناسبت سے لاہور میں 9محرم کا جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا، جلوس نیلی بار، بابا گراؤنڈ، سیکرٹریٹ سے ہوکر خیمہ سادات پہنچے گا، جلوس کے شرکاء نماز ظہرین عالمگیر روڈ پر ادا کریں گے جبکہ جلوس کے شرکاء نماز مغربین پرانی انار کلی میں ادا کریں گے۔

  • نیب  ٹیم آج  شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر تحقیقات کرےگی

    نیب ٹیم آج شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر تحقیقات کرےگی

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) ٹیم آج اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پرتحقیقات کرےگی  اور سات سوالات پر جواب طلب کرے گی، شہبازشریف کوویسٹ مینجمنٹ کیس میں تین مرتبہ طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تفتیش کے لئے آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ جائے گی، تین رکنی نیب ٹیم شہبازشریف سے سات سوالات پرجواب طلب کرےگی جبکہ زائد اثاثے بنانے سے مختلف بھی سوالات تیار ہے۔

    نیب کی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرشامل ہیں ، ٹیم ایک بجےرہائش گاہ پہنچےگی۔

    سوالنامے میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہےکہ قانون کیخلاف ایل ڈبلیوایم سی بنانےکی سمری کیوں منظور کی گئی؟ایس ڈبلیوایم سی کامینجمنٹ یونٹ فعال ہونےکےباوجود کمپنی بنانےکی کیاضرورت؟غیرقانونی اقدامات سے حکومت کو اربوں کانقصان پہنچا؟اس پرکیا کہیں گے؟ جبکہ اکاونٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن اورچوہدری شوگرملز پربھی تحقیقات ہونا ہے۔

    مزید پڑھیں : ویسٹ مینجمنٹ کرپشن کیس، نیب کا تحقیقات کیلیےشہباز شریف کے گھرٹیم بھیجنے کا فیصلہ

    شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ صفائی کمپنی بنانےسےقبل اس کےنفع ونقصان کی تحقیق کرائی گئی؟ کیاکمپنی آئی سٹیک کوقانونی طریقہ استعمال کئےبغیرٹھیکہ دیاگیا؟ غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکاٹھیکہ آوٹ سورس کااختیارکس نےدیا؟ اور صفائی کمپنی کو بغیرکسی جامع منصوبے کےقرضہ،امداددینےکافیصلہ کیوں کیا گیا ؟

    سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم نےقرض واپس،سرمایہ پیداکرنےکےمنصوبےکیوں مستردکیے؟ جوغیرقانونی اقدامات اٹھائےگئے،حکومت کواربوں کانقصان پہنچا؟ جبکہ شہبازشریف اکاؤنٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن کےشواہدبھی ملےہیں۔

    نیب ٹیم کی جانب سے چوہدری شوگر ملزمیں سرمایہ کاری اورشیئرزپربھی سوالات پوچھےجائیں گے۔

    خیال رہے نیب ویسٹ شہباز شریف کیخلاف مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، منی لانڈرنگ کیس ، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس اور چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہباز شریف کو تین مرتبہ طلب کیاگیا مگروہ پیش نہیں ہوئے۔

  • شہبازشریف کا چینی اور ترک  صدور سے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ

    شہبازشریف کا چینی اور ترک صدور سے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے اظہار تشکر کیا ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے فروغ کے لیے اپنی سر توڑ کوششیں جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حمایت پر چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردگان کو اظہار تشکر کا خط لکھا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے چینی صدر کے نام خط میں لکھا کہ کشمیر پر آپ کی حمایت پاکستان سے آپ کی پرخلوص اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔ چین نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔

    کشمیر پر چین کی حمایت پاکستان سے پرخلوص اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے

    شہباز شریف کا کہن اتھا کہ چین کے صدر نے بجا طور پر اس دوستی کو آئرن برادرز کا نام دیا ہے، وہ اور ان کی جماعت سی پیک منصوبہ کے فروغ کے لیے اپنی سر توڑ کوششیں جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے یہ یقین بھی ظاہر کیا کہ سی پیک پورے خطے میں خوشحالی کی نوید ہے، سی پیک کو بین الریاستی تعلقات کی کامیاب مثال کے طور پر تبدیل ہوتے دیکھنے کے آرزو مند ہیں۔

    کشمیر کے مسئلے پر حمایت پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات اور پرخلوص دوستی کا ثبوت ہے

    ترک صدر کے نام خط میں شہباز شریف نے لکھا کہ کشمیر کے مسئلے پر آپ کی حمایت پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات اور پرخلوص دوستی کا ثبوت ہے ، یقین دلاتے ہیں کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    خط میں شہباز شریف نے چین اور ترکی کے صدور کی قیادت میں دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

    یاد رہے چین کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے. بھارتی آئینی ترامیم سے خطےمیں تناؤ پیدا ہوگا، کشمیرکی موجودہ صورت حال پرچین کو تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات درست نہیں۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے کشمیرکی موجودہ صورت حال پراظہار تشویش کرتے ہوئے  پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • شہبازشریف کا رانا ثنااللہ کےلیے فائیواسٹارسہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے، فردوس عاشق اعوان

    شہبازشریف کا رانا ثنااللہ کےلیے فائیواسٹارسہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب ادارے ظل سبحانی کی خواہشات نہیں آئین وقانون کے تابع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن میں سزا یافتہ، منشیات فروشی پر گرفتار افراد سیاسی قیدی نہیں، یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کے لیے فائیو اسٹار سہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شہباز صاحب! شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں، شہبازشریف نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں بلاتفریق قانون کا اطلاق عمل میں لایا جا رہا ہے، اب ادارے ظلِ سبحانی کی خواہشات کے نہیں آئین اور قانون کے تابع ہیں۔

    قیدی قیدی ہوتا ہے، حکومت اے یا بی کلاس کا خاتمہ کرنے آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس سیاہی نے اپوزیشن کا منہ کالا کیا اس پر یہ یوم سیاہ منارہے ہیں، قیدی قیدی ہوتا ہے جیل میں‌ اے یا بی کلاس کا خاتمہ کریں‌ گے۔

  • اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا چیف سیکریٹری پنجاب کوخط

    اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا چیف سیکریٹری پنجاب کوخط

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں نہ رکھنے سے نوازشریف کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے سیل سے اے سی ہٹانا میڈیکل بورڈکی سفارشات کے خلاف ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے آئی جی جیل کو17 جولائی کواے سی اتارنے کی ہدایت کی، توجہ حکومت میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

    شہبازشریف نے خط میں کہا کہ میڈیکل بورڈ کی پہلی سفارش ہے کہ نوازشریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں رکھا جائے، رپورٹ میں بتایا گیا مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں نہ رکھنے سے ان کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ حیران ہوں نواز شریف کی صحت پرکلیدی نکتے کو کیسے نظر انداز کردیا گیا، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

    شہبازشریف کی جانب سے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط کی کاپی چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی ارسال کردی گئی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں امیر اور غریب کے لیے علیحدہ قانون بنا کر رکھا تھا، قیدی قیدی ہوتا ہے اے یا بی کلاس کی تفریق کا خاتمہ کرنے ہماری حکومت آئی ہے، جیل میں کوئی امامت کے لیے اپنی سزا بھگتنے جاتا ہے۔

    جیلوں میں قید مجرموں کو خصوصی مراعات نہ دی جائیں: پنجاب حکومت کا خط

    واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ کر کہا گیا تھا کہ جیلوں میں قید مجرموں کو خصوصی مراعات نہ دی جائیں۔