Tag: شہبازگل

  • شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

    شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

    شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ 4 سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا۔

    میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ شہبازگل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے، ضرورت پڑھنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازگل کو سانس میں مسئلہ اور وہ جسم میں درد محسوس کررہے ہیں۔

    میڈیکل رپورٹ میں کہنا تھا کہ کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب شہبازگل کودرد ہے، شہباز گل کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔

    میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ شہبازگل کا ایکس رے ، یورین،دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، شہبازگل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔

  • شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا

    شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا تاہم ابھی تک مقدمہ درج کیے جانے کئے جانے کے حوالے سے یا دیگر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہشہباز گل کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    ذرائع کے مطابق ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں نے شہبازگل کو حراست میں لیا۔

    اس حوالے سے شہباز گل کے ڈرائیور نے بتایا کہ کلاشکوف کے بٹ مار کر گاڑی کے شیشے توڑے گئے، مجھے بھی مارا پیٹا گیا مگر میں نے گاڑی تیزی سے بھگالی۔

    شہباز گل کی گرفتاری کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر پولیس کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی جارہی ہے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟

    مراد سعید نے کہا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے، کل رات کو ان کا ایک خوفناک پلان تھا، عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔

    مرادسعید نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش کا حصہ بننے والو، ملکی خودداری کا سودا کرنے والو آپ ہار چکے ہو، آپ کو عوام مسترد کرچکی ہے ہر حربہ آپ کو مزید بے نقاب کر رہا ہے۔

  • شہباز گل کی گاڑی کو حادثے سے متعلق موٹر وے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

    شہباز گل کی گاڑی کو حادثے سے متعلق موٹر وے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

    لاہور : موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 5 مئی کو شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ محفوظ رہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا اور کہا حادثہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثے سے متعلق موٹروے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا ، موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ 5مئی کو شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ موٹروے ایم ٹو ساؤتھ بمقام خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا، ڈاکٹرشہباز گل اس حادثے میں محفوظ رہے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس اطلاع ملتے ہی فوراً جائے حادثہ پہنچ گئی، شہباز گل کے رشتے دار جابرعلی کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔

    انعام غنی نے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آرکالیکے منڈی ضلع حافظ آباد میں درج کرلی گئی ہے اور ملزم وجاہت علی ولد لیاقت علی کو مریدکے سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    موٹروےپولیس نے بتایا کہ ایکسیڈنٹ شدہ گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں ہے ، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا اور کہا حادثہ تھا، ملزم کے مطابق شہباز گل یا کسی اور کو نشانہ بنانا ہرگز مقصود نہیں تھا۔

    پولیس نے مزید کہا کہ ملزم حادثہ کے بعد کوٹ سرور انٹر چینج سے فرارہوگیا ہے۔

  • شہبازگل پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کامقامی عہدیدار جعلساز نکلا

    شہبازگل پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کامقامی عہدیدار جعلساز نکلا

    لاہور : شہبازگل پرہتک عزت کا دعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کا مقامی عہدیدار جعلساز نکلا، طاہرمبین کو جعلسازی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، طاہر مبین نے کمپنی کے بورڈ سے بغیراجازت ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل پر ہتک عزت کادعویٰ کرنیوالا ترک کمپنی کے مقامی عہدیدار طاہرمبین کو جعلسازی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیا۔

    طاہر مبین نےکمپنی کےبورڈ سے بغیراجازت ہتک عزت کادعویٰ دائرکیا، ڈاکٹر شہبازگل پر ہتک عزت کا مقدمہ مقامی عہدیداروں کی ایما پر درج کیا گیا، ملزم کی جانب سے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔

    عدالت میں جمع دستاویزمیں ملزم نے کمپنی کاجعلی اجازت نامہ جمع کرایا جبکہ کمپنی کے پاکستان میں تعینات 2ڈائریکٹرزمیں سےایک کےجعلی دستخط کئے گئے اور جس دن اتھارٹی لیٹرپردستخط کئےگئے اس دن ڈائریکٹرپاکستان میں ہی نہ تھا۔

    خیال رہے شہبازگل مقدمے میں کچھ روز پہلے لاہورکی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور شہبازگل کی پیشی پر لیگی کارکنوں نےشدید نعرے بازی کی تھی۔

  • سندھ حکومت سے گزارش ہے سیاست کے بجائے کام پر توجہ دے،شہبازگل

    سندھ حکومت سے گزارش ہے سیاست کے بجائے کام پر توجہ دے،شہبازگل

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے گزارش ہے سیاست کے بجائے کام پر توجہ دے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ چند دنوں سے ٹیسٹنگ کٹس پر باتیں ہو رہی ہیں، مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ کیا جس سے تاثر ملا ٹیسٹنگ کٹس معیاری نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی بھیجی گئی کٹس سندھ نے غیرمعیاری کہہ کر واپس کیں،سندھ کی جانب سے واپس کی گئی کٹس کو این آئی ایچ میں استعمال کیاگیا،واپس کی گئی کٹس میں اب تک کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا،سمجھ نہیں آیا سندھ کو کٹس غیرمعیاری کہنے میں 2 ہفتے کیوں لگے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے سندھ کو 50 ہزار کٹس بھیجی ہیں،اب کی بار ان کٹس کو ٹیسٹ کر کے پھر سندھ کے حوالے کیاجائے گا، اس سے قبل سندھ حکومت نے 2 بار غیر معیاری کہہ کر کٹس واپس کیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ جس صوبے نے پہلے لاک ڈاؤن کا دعویٰ کیا وہاں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں،کیسز میں اضافہ،ڈیٹا سے لگتا ہے اعلان کے مطابق صوبے نے اقدامات نہیں کیے۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وسائل صوبوں کو منتقل کیے گئے،سندھ حکومت بتائے اپنے خزانے سے لوگوں کی کتنی امداد کی،
    سندھ کو 4 مشینیں دی گئی ہیں ،2 سے 3 ہزار ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ 4 مشینوں کے باوجود سندھ میں صرف 500 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں،سندھ نے سب سے زیادہ کٹس ملنے کے باوجود اپنی استعداد نہیں بڑھائی،سندھ حکومت سے گزارش ہے سیاست کے بجائے کام پر توجہ دے۔

  • پولیس تشدد اور ٹارچر کیلئے نہیں  بلکہ عوام کی خدمت کے لیے ہے، شہبازگل

    پولیس تشدد اور ٹارچر کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے ہے، شہبازگل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے کہا کہ پولیس تشدد اور ٹارچر کیلئے نہیں عوام کی خدمت کے لیے ہے، پنجاب میں کچھ اصلاحات فوری اور کچھ لانگ ٹرم میں لائیں گے، آئندہ کبھی ٹارچرسیل ملا تو ڈی ایس پی اور ڈی پی او پرمقدمہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لیڈر مستقبل کا سوچتے ہیں، قوم قائداعظم محمد علی جناح کی احسان مند ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ٹارچر سیل بنا رکھا ہے، آج دو قومی نظریہ پوری دنیا پر آشکار ہوچکا ہے.

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں ظلم ہویا کہیں اور،ظالم کواس کی قیمت چکانی پڑتی ہے، کےپی میں پولیس کا نظام ٹھیک کرنے میں ڈھائی سال لگے تھے، شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے ایس ایچ او کو پیسے دیے جاتےہیں، پنجاب میں غلط ایف آئی آر کرانے کا ریشو سب سے زیادہ ہے، پنجاب پولیس میں ہمارے اپنے ہی رشتے دار فرائض انجام دیتے ہیں۔

    کشمیرمیں ظلم ہویا کہیں اور،ظالم کواس کی قیمت چکانی پڑتی ہے

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا وزیراعظم کا واضح پیغام ہے پولیس لوگوں کی خدمت کیلئے ہے، بحیثیت قوم ہمارے اندر صبر نہیں، معاشرے میں کون ہے جو تشدد کرنیوالے رشتےدار سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا پنجاب پولیس کوئی مریخ سے آئی ہے، آب زم زم کا پانی ایئرپورٹ پرلیٹ ہوجائےتو اندر گھستے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ خود احکامات دے کر ایا گیا، ہمیں اپنے اداروں کو درست کرنا ہے ، کسی کو کسی صورت تشدد کرنے کی اجازت نہیں۔

    وزیراعظم کا واضح پیغام ہے پولیس لوگوں کی خدمت کیلئے ہے

    شہباز گل نے کہا ملزم پرتشدد کرانے کیلئے بھی مخالفین پولیس کو پیسے دیتے ہیں، ہماری اپنی پارٹی کے لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک آزاد بورڈ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ٹھیک کرنا ایک مشکل کام ہے ، پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، پنجاب حکومت پولیس کا نظام  ٹھیک کرکے دے گی، شہریوں میں پولیس کا ڈر ختم کریں گے، تھانے کے قریب ایک باکس لگانے لگے ہیں، تھانےکےقریب باکس آر پی اواورڈی پی او کھول سکیں گے، لوگوں کی باکس میں جمع شکایات پرتھانوں کی ریٹنگ ہوگی۔

    وزیراعظم جوحکم کریں گےوزیراعلیٰ وہ مانیں گے

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کرپشن اورپرفارمنس کم ہےتوہم ذمہ دار ہیں، عثمان بزدارکووزیراعظم نے 5سال کیلئےوزیراعلیٰ بنایاہے، جو گالم  گلوچ کرتےہیں وہ پورےسسٹم کوخراب کرتےہیں، وزیراعظم جوحکم کریں گےوزیراعلیٰ وہ مانیں گے، ہمیں کام کرنےدیں،کچھ چیزیں  بگڑی ہیں ٹھیک کرنےدیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نےلوکل باڈیزمیں حلقہ بندیاں فوری کرنےکی ہدایت کی،شہبازگتھانوں میں پبلک ریلیشن افسرتعینات کریں گے، کسی کو عثمان بزدار کی شکل اچھی نہیں لگتی تو میں کچھ نہیں کرسکتا، وزیراعظم نے کہا عثمان بزداروزیراعلیٰ نہیں تو ان کی وکالت نہیں کروں گا۔

    کسی صورت تشددبرداشت کریں گے نہ ہونے دیں گے

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی صورت تشددبرداشت کریں گے نہ ہونے دیں گے، ایک سال کےدوران ہمارےکسی ایم این اے نے کسی پر تشددکیا؟ پولیس والےہمارےبھائی بہن ہیں کوتاہی کریں گے تو سزا ملےگی۔

  • مریم اورنگزیب کو نوکری بچانے کیلئے شور کرنا پڑتا ہے، شہبازگل

    مریم اورنگزیب کو نوکری بچانے کیلئے شور کرنا پڑتا ہے، شہبازگل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا مریم اورنگزیب کو نوکری بچانے کیلئے شور کرنا پڑتا ہے، مریم فکرنہ کریں،عدالتیں آزاد ہیں لوٹی دولت واپس لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے ن لیگ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کرپٹ لیگ ممبران کی بھی کیاقسمت ہے، چوروں کےدفاع کیلئےروزانہ جھوٹ بولناپڑتاہے۔

    شہبازگل کاکہنا تھا شہباز شریف، اشتہاری بچے دعویٰ کرتے تھے، 48گھنٹےمیں مقدمہ کریں گے، کھسیانی بلی کھمبانوچےکےمصداق ہمیں مقدمے کی دعوت دیتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا شہبازشریف نےمقدمہ کرنےکی بجائےآئیں بائیں پرمشتمل خط بھیجا، خط میں بھی شوبازشریف نےڈیلی میل کے الزامات کی تردید نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا مریم اورنگزیب کاقصورنہیں انہیں نوکری بچانےکیلئےشورکرناپڑتاہے، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، کرپٹ لیگ ہمیں کہتی ہے مقدمہ کریں ، ٹی وی پر قوم کوگمراہ کرنے والے عدالتوں میں ثبوت نہ دے سکے۔

    شہبازگل نے مزید کہا کہ مریم فکرنہ کریں،عدالتیں آزادہیں لوٹی دولت واپس لائیں گے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا تھا  لیگل نوٹس شہبازشریف نے 25جولائی کوڈیلی میل کوبھیجا اور ڈیلی میل کاجواب 26جولائی کو آیا ہے، ڈیلی میل نےکہا8 اگست تک ہم خط کاجواب نہیں دےسکیں گے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا تھا کہ شہزاداکبر کے پاس ثبوت ہیں تو وہ ضرور عدالت جائیں، برطانوی باشندے پر برطانوی قانون لاگو ہوتاہے، ڈیلی میل کے رپورٹر کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے، یو کے قانون کا سیکشن 4پڑھ لیں لیگل نوٹس پہلا قدم ہوتا ہے ۔

  • کیلبری کوئین  کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں ، شہبازگل

    کیلبری کوئین کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں ، شہبازگل

    لاہور : ترجمان وزیراعلی پنجاب شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے کامیاب دورہ نے اپوزیشن کی بولتی بند کردی ، یقین ہے ان کا کل کا شو بھی بری طرح فلاپ ہو گا، کیلبری کوئین کے عصاب پر عمران خان سوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی احتجاجی جلسہ کی کال پر ترجمان وزیراعلی پنجاب شہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کرپٹ جماعتیں 25جولائی کو یوم احتساب کے طور پر یاد رکھیں گی، جلسیاں جلسیاں کھیلنے والےاداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنا چاہتے ہیں۔

    شہبازگل کا کہنا تھا مستردٹولہ جمہوریت کے نام پر اپنی کرپشن اور چوری بچانا چاہتا ہے، ن لیگ کارکنوں کو زبردستی بندے لانے اور گنتی پوری کرنے پر مجبور کررہی ہے، یقین ہے ان کا کل کا شو بھی بری طرح فلاپ ہو گا۔

    ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا پرچی پڑھنے اورقیمےوالے نان پر سیاست کا دور گزر گیا، کیلبری کوئین صبح شام جھوٹا پراپیگنڈاکر رہی ہیں، کیلبری کوئین کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان کے کامیاب دورہ نے اپوزیشن کی بولتی بند کردی، قوم نے دیکھ لیا کس دلیری سے عمران خان نےامریکاکے سامنے کیس لڑا، وزیراعظم عمران خان پاکستان کا فخر اور وژنری لیڈر ہیں۔

    مزید پڑھیں : واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، شہبازگل

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، عمران خان سے محبت کے اظہار کی مثال نہیں ملتی۔

    ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے پھر واضح کر دیا کچھ ہو جائے این آر او نہیں ملے گا، ایک طرف کپتان نے واشنگٹن میں تاریخ ساز جلسہ کیا ، دوسری طرف “جلسیاں جلسیاں” کھیلنےوالے دربدر ہیں، کرپٹ سیاستدانوں کو پیغام مل گیا، لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس کرنا ہو گی۔

  • واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، شہبازگل

    واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، شہبازگل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں ، وزیراعظم نے پھر واضح کر دیا کچھ ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، کیپٹل ون ارینا کا اسٹیڈیم لاہور اور کراچی کا منظر پیش کر رہا تھا، عمران خان سے محبت کے اظہار کی مثال نہیں ملتی۔

    شہبازگل کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان ہاوس میں قیام کیا ، نئے پاکستان کا وزیراعظم اپنے ٹبرکو امریکانہیں لے کر گیا، عمران خان نےکمرشل پروازپر سفر کرکے مثال قائم کی۔

    انھوں نے کہا ماضی کےحکمرانوں نےبیرونی دوروں پر عوام کاپیسہ بےدردی سےلٹایا، عمران خان نے دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کرانےکا وعدہ کیا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے برابری کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا وزیراعظم نے پھر واضح کر دیا کچھ ہو جائے این آر او نہیں ملے گا، ایک طرف کپتان نے واشنگٹن میں تاریخ ساز جلسہ کیا ، دوسری طرف "جلسیاں جلسیاں” کھیلنےوالے دربدر ہیں، کرپٹ سیاستدانوں کو پیغام مل گیا، لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس کرنا ہو گی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

  • فاٹا الیکشن : وزیراعظم عمران خان نےعوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دکھایا، شہبازگل

    فاٹا الیکشن : وزیراعظم عمران خان نےعوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دکھایا، شہبازگل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں انتخابات کروا کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا۔ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔

    یہ بات انہوں نے قبائلی علاقوں میں پہلی بار ہونے والے تاریخی انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں کہی، شہباز گل نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں میں16سیٹوں پر انتخابات ہونا بڑی کامیابی ہے۔

    قبائلی علاقوں کے لوگوں نے پہلی بار براہ راست ووٹ ڈالم کر اپنا رائے دہی استعمال کیا۔ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں ہیں، کسی بھی پارٹی کا امیدوار جیتے فتح قبائلی علاقوں کے عوام کی ہوگی۔ ،

    وزیراعظم نے وہ کام کر دکھایا جو70سال میں نہیں ہو سکا، وزیراعظم نے بتادیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا نیا ماڈل یہ ہے، انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں تبدیلی کاسفرکامیابی سےجاری ہے، اب قوم کی حقیقی ترقی کا وقت آن پہنچا ہے۔