Tag: شہبازگل

  • وزیراعظم عمران خان قوم کی واحد امید ہیں، شہبازگل

    وزیراعظم عمران خان قوم کی واحد امید ہیں، شہبازگل

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ جعلی منصوبے اورسیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی واحد امید ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا، پہلی بار کسی حکومت نےملک کی حقیقی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    شہباز گل نے کہا کہ جعلی منصوبے اور سیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا، عوام کی حقیقی فلاح کے منصوبے لائے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جولائی کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب ہوتا ہے تو سب مل جاتے ہیں اور احتساب نہیں ہوتا تو نورا کشتی ہوتی ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین نیب کے ترجمان نہیں ہیں لیکن ان کی باتوں سے جو چیز سمجھ میں آئی ہے وہ یہ کہ جنہوں نے لمبا عرصہ مال کھایا ان کے معاملات پہلے سامنے آگئے ہیں۔

  • اگر برطانوی اخبار کی خبرچھوٹی ہوتی تو ان کو جان کے لالے نہ پڑتے، شہباز گل

    اگر برطانوی اخبار کی خبرچھوٹی ہوتی تو ان کو جان کے لالے نہ پڑتے، شہباز گل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا اگر برطانوی اخبار کی خبرچھوٹی ہوتی تون لیگ والے اتنے پریشان نہ ہوتے اور نہ ان کی جان کےلالے نہ پڑتے ، پیسے نہیں کھائے توصحافی کوعدالت میں چیلنج کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانوی اخبار کی خبراتنی چھوٹی نہیں ہے، اگر خبر چھوٹی ہوتی توان کوجان کے لالے نہ پڑتے، ان کے گلو بٹ برطانیہ میں صحافی کو ہراساں کررہے ہیں۔

    شہبازگل کا کہنا تھا ان لوگوں کو ہر چیز میں سے پیسہ کھانے کی عادت ہے، اگر خبر چھوٹی ہوتی تو ن لیگ والے اتنے پریشان نہ ہوتے، ان لوگوں نے رقم نہیں کھائی تو صحافی کو عدالت میں چیلنج کریں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ن لیگ کی شرمناک حرکت کی تحقیقات کروائیں گے، مریم نواز کے لیے جھوٹ بولنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، جو تصاویر دکھائی گئی وہ ایک سال پرانی ہیں ہم نے خود شیئر کیں۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے، شہباز گل

    گذشتہ روز ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امداد اور خیرات کا مال بھی کھالیا گیا ہے، مافیا پہلے پیسوں کی پیشکش کرتا ہے بات نہ بنے تو دھمکیاں دیتا ہے، کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    شہباز گل نے کہا کہ ادارے آزادانہ احتساب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، ہماری حکومت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنارہی ہے، ہم وہ حکمران نہیں جو یہ کہیں کہ آپ کو قربانی دینی چاہئے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف ،ان کاخاندان عوامی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹتےرہے، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ایک پائی جمع کریں گے۔

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خوردبرد کی، خادم اعلیٰ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

  • سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا چاہتے ہیں، شہبازگل

    سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا چاہتے ہیں، شہبازگل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول گھوٹکی میں ضمنی انتخاب میں متوقع شکست سے خوف زدہ ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا چاہتے ہیں، برسوں تک لوٹنے والے اب عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کا وقت شروع ہوگیا ہے، سندھ حکومت کے وزیراعلیٰ سمیت بیشتر وزرا پرکرپشن کے الزامات ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ بلاول کے والد اربوں کی کرپشن پرنیب کی حراست میں ہیں، واویلا والد کی کرپشن بچانے اوراحتساب سے بچنے کی کوشش ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، شہباز گل

    یاد رہے کہ 10 مئی کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے، دونوں جماعتوں نے خزانہ لوٹنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی۔

  • جنہوں نے لمباعرصہ مال کھایا ان کے معاملات پہلے سامنے آگئے ہیں، شہبازگل

    جنہوں نے لمباعرصہ مال کھایا ان کے معاملات پہلے سامنے آگئے ہیں، شہبازگل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ آج میں کرولا پرآؤں اور کل جائیدادیں بن جائیں تو کیاعوام احتساب نہیں چاہیں گے؟۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 50 سال یہ دونوں پارٹیاں حکومت میں رہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اگر کسی نے مال کھایا اسے بھی اندر ہونا چاہیے، اسے بھی آپ ہی کے برابر والی بیرک میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے لمباعرصہ مال کھایا ان کے معاملات پہلے سامنے آگئے ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ آج میں کرولا پرآؤں اور کل جائیدادیں بن جائیں تو کیاعوام احتساب نہیں چاہیں گے؟۔

    احتجاج اور ریلی نکالنا ن لیگ کے بس کی بات نہیں، شہباز گل

    یاد رہے کہ 16 مئی کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ 10 سالوں میں غریب کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی تھی، ن لیگ نے کمیشن کھانے، ٹی ٹی ٹرانزیکشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

  • راناصاحب نے کہا تھا پارٹی چھوڑنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کروں گا، شہبازگل

    راناصاحب نے کہا تھا پارٹی چھوڑنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کروں گا، شہبازگل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں سے 15 ارکان غائب تھے، وہ ان 15 سے مختلف ہیں جن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ رانا صاحب نے کہا تھا پارٹی چھوڑنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کروں گا، راناصاحب 46 لوگوں کے گھروں کا گھیراؤکرنے کا انتظام کرلیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں سے 15 ارکان غائب تھے، وہ ان 15 سے مختلف ہیں جن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اس کے علاوہ 31 لوگ اور ہیں۔

    یاد رہے کہ 29 جون کو وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے 15 ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔ ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

  • اے پی سی کا اعلامیہ ’’ کھودا پہاڑنکلا چوہا ‘‘ کے مترادف ہے، شہبازگل

    اے پی سی کا اعلامیہ ’’ کھودا پہاڑنکلا چوہا ‘‘ کے مترادف ہے، شہبازگل

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے کہا ہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ کھودا پہاڑنکلا چوہا، کے مترادف ہے، خوامخواہ چائےکی پیالی میں طوفان مچانےکی کوشش کی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی سی اعلامیے پر ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اعلامیہ سے قوم کو شدید مایوسی ہوئی، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، کے مترادف ہے۔

    بالآخر مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اسلام آباد میں بے روزگاروں کا اجتماع ہوا جس میں خوامخواہ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی گئی، مولانا اسمبلی سے اپوزیشن اراکین کو مستعفی کرناچاہتے تھے لیکن اپوزیشن پارٹیاں سمجھ دار نکلیں۔

    شہبازگل نے کہا کہ چار سال تک وزیرخارجہ نہ لگانے والے کس منہ سے حکومت پر تنقید کررہے ہیں؟  پورے خاندان کو  بیرونی دوروں پر ساتھ لے جانے والے مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، جنہوں نے ملکی خزانے کو بےدردی سے لوٹا، آج وہی معیشت کا رونا رو رہے ہیں، ان کی مثال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،جیسی ہے، خدارا عوام کو گمراہ نہ کریں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کو ملک میں واپس بلائیں، ڈان لیکس، میمواسکینڈل،جندال کے پارٹنرخارجہ پالیسی جانتے ہی نہیں، اداروں پر کیچڑ اچھالنے والے کس منہ سے ملکی سلامتی کی بات کرتے ہیں؟ اپوزیشن چور لیڈر شپ چھوڑ چکی، آج15منٹ میں پنجاب کا بجٹ منظور ہوا۔

  • اقتدار کی ہوس میں ’’مولانا‘‘ آئےدن سازشوں کی محفل رچاتے ہیں، شہبازگل

    اقتدار کی ہوس میں ’’مولانا‘‘ آئےدن سازشوں کی محفل رچاتے ہیں، شہبازگل

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل کا کہنا ہے کہ اے پی سی این آر او کے لیے ہے، ان لوگوں کوکسی صورت این آراونہیں دیاجائےگا، اقتدار کی ہوس میں ’’مولانا‘‘ آئے دن سازشوں کی محفل رچاتے ہیں، جتنی چاہے مجلسیں کر لیں، آپ کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے اے پی سی کے حوالے سے بیان میں کہا لٹیروں کا ٹولہ جمہوریت بچاؤمہم کےنام پر پھر اکٹھا ہورہا ہے، احتساب کے خوف سے مستند چوروں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، یہ اے پی سی، آل پارٹیز کرپشن بچانے کی ناکام کوشش ہے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا اقتدار کی ہوس میں ’’مولانا‘‘آئےدن سازشوں کی محفل رچاتے ہیں، نوزائیدہ قائدین ابوؤں کی کرپشن بچانےکی حکمت عملی بنائیں گے، بیگم صفدر ،بلاول زرداری مولانا کی اصل خوبیوں سےواقف نہیں۔

    چوروں کا اکٹھ بتا رہا ہے کہ دیس میں ایماندار تھانیدار آ گیا ہے

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اے پی سی دراصل ریلو کٹوں کا اجتماع ہے ، چوروں کا اکٹھ بتا رہا ہے کہ دیس میں ایماندار تھانیدار آ گیا ہے، امید ہے اعلامیے میں تمام چور قومی دولت واپس کرنے کا اعلان کریں گے، جتنی چاہے مجلسیں کر لیں، آپ کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔

    ان کا کہنا تھا اپوزیشن نےکرپشن چھپانےکی بھرپورکوشش کی، اے پی سی این آراوکےلیےہے، یہ علی باباچالیس چورہیں، یہ پتہ نہیں کہ علی بابا شہباز شریف  ہیں یاآصف زرداری، یہ طے کریں گے کہ کرپشن کے الزامات سے بچنا کیسے ہے۔

    جتنی چاہے مجلسیں کر لیں، آپ کا یوم حساب آن پہنچا ہے

    شہبازگل نے کہا مولانافضل الرحمان پہلی دفعہ اقتدارسےباہرہیں، عوام کوپتہ ہےیہ ملک لوٹ کرکھاگئے، عوام نے لوگوں کے مؤقف کو رد کردیا، سب کوپتہ ہےملک ان کی وجہ سےمشکل صورتحال میں ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا روپےکی قدرگرنےسےمہنگائی بڑھی، ماضی میں اتنےقرضےلیےگئےجس سےروپےکی قدرگری، مہنگائی اس وجہ سےہوئی کہ ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا، مہنگائی گزشتہ حکومتوں کے غلط فیصلوں کانتیجہ ہے۔

    عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے اے پی سی اپوزیشن کی نورا کشتی ہے

    انھوں نے مزید کہا ہم نےنہیں کہالیکن حقیقت یہی تھی کہ ملک دیوالیہ ہوچکاتھا، روپےکی قدرمیں کمی ان کی لوٹ مارکی وجہ سےہوئی، ان لوگوں کو کسی  صورت این آراو نہیں دیا جائےگا، عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے اے پی سی اپوزیشن کی نورا کشتی ہے۔

  • مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، آگے اچھا وقت ہے، شہبازگل

    مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، آگے اچھا وقت ہے، شہبازگل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت 19 بلین ڈالرکا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ دے کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب شہبازگل نے کہا کہ مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، آگے اچھا وقت ہے، حکومت دن رات عوام کے لیے کام کر رہی ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ چوروں کے ساتھ مل کرعوام حکومت نہیں گرائیں گے، وزارت سے دور رہ کر فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، مولانا صاحب کا یہاں کوئی مستقبل نہیں ہے۔

    ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ جس حالات میں یہ ملک چھوڑکرگئے تھے 8 ماہ ہم پھنسے رہے، گزشتہ حکومت 19 بلین ڈالرکا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ دے کرگئی۔

    شہباز گل نے کہا کہ بجٹ پیش کردیا اب ہم چوروں کو پکڑیں گے، پیسہ نکالیں گے، فضل الرحمان عمرے پربھی سرکاری خرچ پرجاتے تھے۔

    ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، شہبازگل

    یاد رہے کہ تین روز قبل اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا تھا کہ ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے۔

    شہبازگل نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، کرپشن کوبچانے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، دونوں کرپشن کے لیے کبھی دائیں اورکبھی بائیں جانب کے ہوجاتے ہیں۔

  • ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، شہبازگل

    ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، شہبازگل

    کراچی: ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا کہ ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے۔

    شہبازگل نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، کرپشن کوبچانے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، دونوں کرپشن کے لیے کبھی دائیں اورکبھی بائیں جانب کے ہوجاتے ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کسی حکومت کے خلاف تحریک ہو تو اس کی وجہ ہوتی ہے، دونوں جماعتوں کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

    شہبازگل نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عوام ان کی کوئی بات ماننے کوتیار ہوں گے، دونوں جماعتوں کے بیانیے میں کوئی جان نہیں ہے۔

    بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

    یاد رہے کہ دو روز قبل ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراجاؤں کی طرح حکومت کرنے والے اپنے لیے ایک اسپتال نہ بناسکے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نئے پاکستان میں شاندار اسپتال بنائے گی، شاندار اسپتال بنائے جائیں گے تاکہ ان جیسے حکمرانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔

  • بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

    بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل نے کہا کہ شہبازشریف علاج کے نام پرلندن میں سیاست، سازشوں میں مصروف رہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی وطن واپسی پرترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہاراجاؤں کی طرح حکومت کرنے والے اپنے لیے ایک اسپتال نہ بناسکے۔

    شہبازگل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نئے پاکستان میں شاندار اسپتال بنائے گی، شاندار اسپتال بنائے جائیں گے تاکہ ان جیسے حکمرانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ شہبازشریف علاج کے نام پرلندن میں سیاست، سازشوں میں مصروف رہے، کتنا ہی اچھا ہوتا کہ اپنے مفرور داماد، بیٹے اور اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لاتے۔

    شہباز گل نے مزید کہا کہ بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں۔

    شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف 2 ماہ تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، امیرمقام، ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملک کھوکھر، پرویزملک، شائستہ ملک، وحیدعالم، سہیل شوکت ودیگر نے شہبازشریف کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا۔