Tag: شہباز اور حمزہ

  • ‘شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ  کا مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے’

    ‘شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز اور حمزہ پر اٹھارہ فروری کو فرد جرم عائد ہوگی، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طویل تحقیقات کےبعد شہباز ، حمزہ اور دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں 18فروری کو فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل بھی شروع ہو گا،14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقصودشہبازشریف کی مل میں چپڑاسی تھا اور اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی ، اس کے نام اکاؤنٹ کھلا پھر 4 ارب شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، ایسےاوربھی درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز کے مقدمے کا حصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

  • شوگر انکواٸری اور منی لانڈرنگ کیس : شہباز اور حمزہ کی ضمانت میں توسیع

    شوگر انکواٸری اور منی لانڈرنگ کیس : شہباز اور حمزہ کی ضمانت میں توسیع

    لاہور : بینکنگ کورٹ نے شوگر انکواٸری اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی اور ایف آٸی اے نے عدالت کے داٸرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز بینکنگ کورٹ کے جج راجہ طاہر صابر کی عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوٸے ۔

    عدالت نے ایف آٸی اے سے استفسار کیا کہ تحقیقات کہاں تک پہنچیں ، جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوایا گیا جس کا جواب سات اکتوبر کو آیا ۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی اور کو بھی سوالنامہ بھجوایا گیا ہے یا نہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کے جواب کا جاٸزہ لے کر فیصلہ کریں گے ۔

    ایف آٸی اے نے عدالت کے داٸرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا کہ بینکنگ کورٹ کو ضمانت کی سماعت کا اختیار نہیں یہ کیس اینٹی کرپشن سن سکتی ہے جس پر عدالت نے داٸرہ اختیار کے متعلق وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ۔

    عدالت میں شہباز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے لندن میں ایک فیصلہ آیا ، یہی پلندا اٹھا کر یہ لندن بھی لے کر گٸے تھے ۔ ایف آٸی اے نے اخباروں میں چھپوایا کہ میں نے جواب نہیں دیا ۔ مجھ پر عدم تعاون کا الزام لگایا جاتا ہے مگر میں صحت کی خرابی کے باوجود عدالت پیش ہوا ۔

    عدالت نے قرار دیا کہ آپ یہاں صرف قانونی بات کی جاٸے تو بہتر ہے، جس کے بعد عدالت نے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوٸے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

  • ایف آئی اے میں پیشی ، وکلا کا  شہباز اور حمزہ  کو ضمانت قبل از گرفتاری کا آپشن استعمال کرنےکا مشورہ

    ایف آئی اے میں پیشی ، وکلا کا شہباز اور حمزہ کو ضمانت قبل از گرفتاری کا آپشن استعمال کرنےکا مشورہ

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے ایف آئی اے میں پیشی کے سلسلے میں وکلاسےمشاورت شروع کر دی، وکلا نے دونوں رہنماؤں کو ضمانت قبل از گرفتاری کا آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں پیشی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے وکلاسےمشاورت شروع کر دی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے اعظم نذیر تارڑ،امجدپرویزاور دیگروکلا سے مشاورت کی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وکلا نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو ضمانت قبل از گرفتاری کا آپشن استعمال کرنےکا مشورہ دیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیکرایف آئی اے پیشی پرجانےیا نہ جانےکافیصلہ ہوگا، اتوارکے روز وکلا سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق حتمی مشاورت کے بعد لیگی رہنماؤں کوپیشی سےمتعلق اعتمادمیں لیاجائےگا اور وکلاسےحتمی مشاورت کی روشنی میں ن لیگ حکمت عملی تیار کرے گی۔

    یاد رہے شوگرانکوائری اسکینڈل میں ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کرلیا ہے ، حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کے سی ای او کی حیثیت سے طلب کیا گیا، انکوائری میں شامل نہ ہونے پر انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔