Tag: شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس

  • شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس:دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی اچانک طبیعت خراب

    شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس:دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی اچانک طبیعت خراب

    لاہور : شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے والے پراسیکیوٹر کی عدالت میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور ٹرائل کے دوران بیہوش ہوکر گرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے والے پراسیکیوٹر کی طبیعت خراب ہوگئی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ کی اچانک عدالت میں طبیعت خراب ہوئی اور وہ بینکنگ کورٹ میں ٹرائل کے دوران بیہوش ہوکر گرگئے۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹرکوفوری طور پرسروسزاسپتال منتقل کر دیا گیا ، ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ فاروق باجوہ کی حالت خطرے سے باہرہے۔

    گذشتتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اوران کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے تھے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، وہ ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے۔

    خیال رہے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے آنے پر کیس میں شامل کیا گیا تھا ، مقصود چپڑاسی کےاکاؤنٹس میں کروڑوں روپےنکلنے کا دعویٰ شہزاداکبرنے کیا تھا۔

    ایف آئی اے عدالت میں مقصود چپڑاسی کواشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی جاری ہے۔

  • حکومت کا شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

    حکومت کا شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

    اسلام آباد : حکومت نے شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شہبازشریف کےمنی لانڈرنگ کیس کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔

    شہزاد اکبر نے وزیراعظم اور شرکاکو کیس کے قانونی نکات پر بریفنگ دی ، جس کے بعد وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا قوم کاپیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

    اجلاس میں ملک میں توانائی کی تازہ صورتحال حال پر بھی غور کیا گیا اور ملک میں گیس کی قلت اور حکومتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم اور شرکاکو بریف کیا جبکہ مہنگائی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کا ٹرینڈ دیکھنے میں آئے گا۔

    ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے معاشی اعدادوشمار پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔