Tag: شہباز شریف وطن واپس

  • شہباز شریف کی پاکستان واپسی، لاہور پہنچ گئے

    شہباز شریف کی پاکستان واپسی، لاہور پہنچ گئے

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف آج لندن سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے، جہاں سے وہ لاہور چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مریم اورنگ زیب اور شاہد خاقان عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ شہباز شریف نے ایئر پورٹ پر اسکریننگ کروائی اور ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم بھی جمع کروایا۔

    شہباز شریف کا درجہ حرارت نارمل ہونے پر محکمہ صحت نے انھیں جانے کی اجازت دی، جس پر وہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، انھوں نے پاکستان پہنچنے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، کوشش کریں کہ گھر ہی پر رہیں، احتیاط کریں تاکہ کوئی اس بیماری سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔

    شہباز شریف کو 14دن میو اسپتال قرنطینہ میں رکھنا چاہیے، فواد چوہدری

    دریں اثنا، شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور اپنی رہایش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، وہ براستہ موٹر وے لاہور پہنچے۔

    ادھر فواد چوہدری نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ شہباز شریف کی فلائٹ کو پاکستان آنے دینا خوش آیند ہے، وہ اپوزیشن لیڈر ہیں، واپسی کے لیے بڑی محنت ہوئی، وہ آ گئے ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا، امید ہے باقی شریف فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی۔

  • جس دن مشرف کو لایاجائےگا، اس دن حسن ،حسین بھی آجائیں گے، عمران نزیر

    جس دن مشرف کو لایاجائےگا، اس دن حسن ،حسین بھی آجائیں گے، عمران نزیر

    لاہور : مسلم لیگ نون کے رہنماء خواجہ عمران نزیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف وطن واپس آ رہے ہیں، بھرپور استقبال کریں گے، جس دن جنرل پرویز مشرف کو واپس لایا جائے گا، اس دن حسن اور حسین نواز بھی آ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ نون کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ ججز کا معاملہ زیر بحث آیا ہے، نواز شریف سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

    خواجہ عمران نزیر کا کہنا تھا اجلاس میں پاک فوج کے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، مسلم لیگ ن فوجی جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ ضرور جائیں گے، شہباز شریف کی واپسی پر باجی فردوس کو افسوس ہوا ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ آ رہا ہے، اس سے عوام کو بچانا ہے، پٹرول اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، چندے اور اے ٹی ایم پر پلنے والوں کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام کو پڑتا ہے۔

    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل وطن واپس آئیں گے

    انہوں نے واضح کیا کہ جس دن جنرل پرویز مشرف کو واپس لایا جائے گا، اس دن حسن نواز اور حسین نواز بھی آ جائیں گے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل وطن واپس آرہے ہیں ، لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا شہباز شریف کل صبح چار بج کر پچاس منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دس اپریل کو پوتی کی خیریت دریافت کرنے اور اپنے طبی معائنے کے لیے دس سے پندرہ دن کے لیے لاہور سے لندن گئے تھے۔