Tag: شہباز شریف کو مبارکباد

  • امریکا  کا بھارتی وزیراعظم کی شہباز شریف کو مبارکباد کا خیرمقدم

    امریکا کا بھارتی وزیراعظم کی شہباز شریف کو مبارکباد کا خیرمقدم

    واشنگٹن : امریکا نے بھارتی وزیرِ اعطم نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے مبارکباد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پُرامن تعمیری تعلاقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد کا خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعالقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن تعمیری تعلاقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کرے گا؟ جس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامنکارآمد بات چیت کا خیر مقدم کریں گے، پاک بھارت بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین دونوں ممالک نے کرنا ہے۔

    امریکا میں سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے میں ملوث بھارتی کردار سے متعلق سوال کیا گیاکہ سکھ رہنماپرقاتلانہ حملےسےمتعلق تفتیش میں کیاپیشرفت ہے؟ جس پر ترجمان نے بتایا کہ میری اطلاعات کےمطابق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے بھارتی وزیراعظم نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کے 24ویں وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی تھی۔

  • چین کی جانب سے مبارک باد

    چین کی جانب سے مبارک باد

    اسلام آباد: چین نے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، مختلف ممالک کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں، چین نے بھی انھیں مبارک باد دی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان سے اپنی روایتی دوستی جاری رکھنا چاہتا ہے، اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے۔

    چین نے اعلیٰ معیار کے سی پیک اور مشترکہ مستقبل کے لیے بھی عزم کا اظہار کیا، ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔

    شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی نریندرمودی کو اہم پیغام

    یاد رہے گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اور استحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجز اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

    شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، آئین کی پاسداری کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ جین ساکی نے کہا کہ جمہوری خوش حال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، نئی لیڈر شپ کے ساتھ تعلقات جاری رکھیں گے۔