Tag: شہباز شریف کی نااہلی

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست مسترد

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست مسترد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست مقامی شہری اظہر عباس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلٰی آئینی طور پر ایک ہی وقت میں دو عہدے اکٹھے رکھ نہیں سکتے لیکن اس کے باوجود شہباز شریف وزیراعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ ماس ٹرانزت اتھارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں ۔

    درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی ۔ اس لیے وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اپنے عہدے کے لیے اہل نہیں رہے لہذا عدالت میاں شہباز شریف کو نااہل قرار دے ۔

    پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں ہے.عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارٹی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے بعد شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 21 فروری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدربنایا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست  مسترد

    وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے وزیراعلٰی شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کے ساتھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں، قانون اور آئین کے تحت وہ بیک وقت دو عہدے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 2 عہدے رکھنے پر شہباز شریف آرٹیکل 63 کے تحت اہل نہیں رہے، اس لیے شہباز شریف کو وزارت اعلی کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت وزیراعلٰی پنجاب کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔


    وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ


    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے سناتے ہوئے عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیوں پر نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے قوم اوراپنے صوبے کا پیسہ بچایا ہے، اگر یہ جرم ہے تو کروڑ بار کروں گا، آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ سب سے کم بولی والی پارٹی کو دیا گیا، نیب کی جانب سے مجھے طلب کرنا بد نیتی پر مبنی تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔