Tag: شہباز شریف

  • آج پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

    آج پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

    اسلام آباد: پارلیمنٹیرزم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں پارلیمانی اداروں کو مضبوط کرنے، جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرنی ہے، اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قانون سازی کے عمل میں شہریوں کی آواز کی صحیح معنوں میں عکاسی ہو۔

    بین الاقوامی سطح پر پارلیمنٹیرزم کا دن ہر سال 30 جون کو منایا جاتا ہے، وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے، یہ دن جامع طرز حکمرانی کو فروغ دینے، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی کو یقینی بنانے اور قانون سازی کے طریقوں میں تکنیکی جدت کو اپنانے میں پارلیمانوں کے اہم کردار کو واضح کرتا ہے۔

    انھوں نے کہا ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے، اپنے قانون سازی کے اختیارات اور متحرک قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے پارلیمنٹ احتساب، شفافیت اور ایگزیکٹو کی نگرانی کو یقینی بناتی ہے۔


    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی فوجی سربراہ کا فون، پاکستان کا شکریہ ادا کیا


    شہباز شریف نے کہا پارلیمنٹ جدیدیت پر مبنی قانون سازی کے لیے بھی سرگرم عمل رہی ہے، خاص طور پر صنفی مساوات اور سماجی تحفظ کو آگے بڑھانے کے لیے پارلیمان کا کردار اہم رہا ہے، پاکستانی آئین آرٹیکلز 51 اور 59 کے تحت مخصوص نشستوں کے ذریعے خواتین کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے، ہماری خواتین پارلیمنٹیرینز بھی قائدانہ عہدوں پر فائز ہوئی ہیں: اس وقت 8 خواتین سینیٹرز اور 4 خواتین اراکین قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹیوں کی چیئرپرسنز کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران حکومت نے اتحادی شراکت داروں سے فعال طور پر مشاورت کی اور ان کے تعاون کا خیر مقدم کیا، یہ جذبہ صحت مند جمہوریت کی بنیاد ہے۔ ہمارے ارکان پارلیمنٹ عالمی پارلیمانی سفارت کاری میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ بین الپارلیمانی یونین (IPU) جیسے پلیٹ فارمز کے ساتھ مسلسل اشتراک کے ذریعے ہماری پارلیمان نے امن، ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے کام کیا۔

    شہباز شریف نے کہا جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان کے کثیر الجماعتی پارلیمانی وفد نے سفارتی رسائی کے ذریعے عالمی فورمز پر ہمارے نقطہ نظر کو مؤثر طریقے سے پیش کیا، ہم جدید طرز حکمرانی کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم نے پارلیمانی شفافیت اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو بھی اپنایا ہے۔

  • وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان

    وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاور اسمارٹ موبائل ایپ ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے، میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہورہی تھیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اہم ترجیح تھی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں تمام کٹیگریز کے بجلی صارفین سے ہر ماہ 35 روپے پی ٹی وی فیس وصول کی جارہی ہے، تاہم حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لٰئے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تقریبا 4 کروڑ سے زائد صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جارہے تھے، یہ ریلیف گھریلو، کمرشل، اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے ہوگا۔

  • شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ

    شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نے حج کی کامیاب تکمیل پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد دی، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستانی حجاج کرام کی شاندارمیزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کی مستقل حمایت پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات پر بھارت سے بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہے، جموں و کشمیر، پانی، تجارت، دہشت گردی پر بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

    رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے ایران، اسرائیل تنازع کے سفارت کاری کےذریعے پرامن حل کی بھرپور حمایت کی۔

    وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کیلئے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا
    وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کی خطے میں امن کی بحالی کیلئے قابل ستائش کوششوں کو سراہا۔

    ولی عہد کا کردار عالمی سطح پر امن کے داعی ملک کے طور پر پہچان کو اجاگر کرتا ہے، سعودی ولی عہد کا کردار امت مسلمہ کی قیادت کا بھی مظہر ہے۔

    اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کال پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
    سعودی ولی عہد نے سعودی عرب سے یکجہتی و حمایت کے اظہار پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    سعودی ولی عہد نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا
    سعودی عرب خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ہنگامی رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ہنگامی رابطہ

    قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ہنگامہ طور پر ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    وزیراعظم  نے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    گفتگو کے دوران وزیر اعظم  نے قطر کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قطری سفیر نے وزیراعظم کے فوری رابطے اور اظہار یکجہتی پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے بھی ہنگامی طور پر ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    وزیراعظم نے دوران گفتگو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے ہر ممکن سفارتی کوششوں پر زور دیا۔
    شہباز شریف نے سعودی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے کا عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    اس موقع پر سعودی سفیر نے خطے کے قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے امن کیلئے پاکستان، سعودی عرب اور قطر کے قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : ایران کے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے

    واضح رہے کہ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ ایرانی میزائلوں کے داغے جانے کے بعد دوحا میں دفاعی نظام متحرک کردیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر 6 اور عراق میں ایک میزائل داغا ہے۔ قطر نے پہلے ہی اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

  • صدر مملکت اور وزیراعظم  کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد : صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے کشیدگی روکنے کیلئے فوری اقدامات کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

    وزیراعطم نے لکھا حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے گہری ہمدردی کا اظہارکرتا ہوں، یہ سنگین اورانتہائی غیر ذمے دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے اور یہ پہلے سے غیرمستحکم خطے کو مزید غیرمستحکم کرنے کا خطرہ ہے۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل 

    وزیراعطم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اوراقوام متحدہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ مزید کشیدگی روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

    صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ایران کےخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں میں جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے اسرائیلی جارحیت کا احتساب کرے، اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہیں ، عالمی برادری صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے فوری کارروائی کرے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ : وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، اس موقع پر انھوں نے ملکی ترقی، خوشحالی، امت مسلمہ اور غزہ کےلئے دعائیں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف عمرہ ادائیگی کے لیے وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر بھی ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے، اس موقع پر وزیراعظم نے ملکی ترقی، خوشحالی، امت مسلمہ اور غزہ کےلئے دعائیں کی گئیں۔

    اس سے پہلے جدہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا گورنرجدہ اور دیگر سعودی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

    دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، تجارت، سرمایہ کاری،مسلم امہ کی فلاح،علاقائی استحکام پرگفتگو ہوگی، علاقائی امن وسلامتی کے امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

    وزیراعظم حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیےکردار ادا کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ‘امن کا پیامبر’ قرار دے دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ‘امن کا پیامبر’ قرار دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دے دیا اور جنگ بندی میں امریکی صدر کا کردار دل سے سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر کا کردار دل سے سراہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ، امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافےکے لیے صدرٹرمپ کی کوشش قابل ستائش ہے، پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے دوست ملکوں کے بھی شکر گزار ہیں۔

    انھوں نے کہا پہلگام واقعے پر بھارت دنیا کو کوئی ٹھوس ثبوت نہ دےسکا،عالمی سطح پرتحقیقات کی پیش کش پرجارحیت سےجواب دیا گیا۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ بھارتی حملوں میں بچوں،بزرگوں سمیت تینتیس پاکستانی شہیدہوئے، ہم نےصرف اپنےدفاع میں چھے بھارتی طیارے گرائے، اس وقت امریکی دوستوں نے کہاکہ اب سیز فائر ہونا چاہیے،میں نے جواب دیا کہ ہم سب امن چاہتےہیں۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری توجہ معیشت کو مضبوط بنانے پر ہے، امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانےکے لیے اقدامات جاری ہیں، ٹیرف کے مسئلے سمیت تجارت میں اضافے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

  • اردوان سے ملاقات کے بعد شہباز شریف کی ایکس پر پوسٹ

    اردوان سے ملاقات کے بعد شہباز شریف کی ایکس پر پوسٹ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں صدر ترکیہ کے لیے ’’پیارے بھائی‘‘ کے الفاظ لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایکس پر لکھا ’’استنبول میں پیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، جس میں حالیہ پاکستان بھارت تنازعہ میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان نے شان دار فتح حاصل کی۔‘‘

    وزیر اعظم نے لکھا ملاقات میں پاکستانی عوام کی طرف سے ترک بھائیوں اور بہنوں کے لیے شکریہ کے جذبات کا اظہار کیا، انھوں نے بتایا کہ ملاقات میں کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات، خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملاقات میں ناقابل تسخیر برادرانہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے اعلامیے کے مطابق پاک ترکیہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، دو طرفہ دیرینہ، تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو ہوئی، وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں حمایت پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا ترکیہ کی حمایت دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، لازوال رشتے کی عکاس تھی۔


    وزیراعظم کی ترک صدارتی محل آمد، ترکیہ کی مسلسل حمایت، تعاون پر شکریہ اداکیا


    وزیر اعظم نے ترکیہ کے اصولی مؤقف کو سراہا، ترکیے کی حمایت کو پاکستان کے لیے حوصلے اور عزم کا ذریعہ قرار دیا، وزیر اعظم نے دو طرفہ سرمایہ کاری، باہمی معاشی اشتراک میں اضافے پر بھی زور دیا، اور قابل تجدید توانائی، آئی ٹی، تعمیراتی شعبے، زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا، اس اہم ملاقات میں باہمی تجارت کو سالانہ 5 ارب ڈالرز تک لے جانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

  • بانی پی ٹی آئی، شہباز، نواز شریف، آصف زرداری، سب حب الوطن ہیں، فیصل واوڈا

    بانی پی ٹی آئی، شہباز، نواز شریف، آصف زرداری، سب حب الوطن ہیں، فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی سب حب الوطن ہیں، ہم کسی کی حب الوطنی پر بات نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں دیکھ رہا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبریں افواہیں ہیں،ایسی صورتحال نظرنہیں آتی، یہ پروپیگنڈہ اور فلاپ شو ہے، پاکستانی اب یہ سب سننا بھی نہیں چاہتے۔

    بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک آرمی چیف کی بدولت ملنے والی جیت کا جشن منا رہا ہے، اس وقت سیاست غیرمتعلقہ ہوچکی ہے، آرمی چیف کا جو کریڈٹ ہے وہ انھیں ملنا چاہیے۔

    پاک فضائیہ نے دنیا بھر میں بھارتی فضائیہ کو شرمندہ کردیا، فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا کہ مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں آج کے بجائے ابھی ہونے چاہئیں، اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ کی خبریں بےبنیاد ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت سب مضبوط ہیں کوئی عدم اعتماد نہیں آ رہی ، بجٹ میں حکومت کومسئلہ مسائل ہوسکتا ہے۔

    سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دیں گے کچھ لیں گے کچھ آپ کی مانیں گے کچھ اپنی منوائیں گے، سیاست میں مذاکرات ہی راستہ ہے، مذاکرات کی باتیں خوش آئند ہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی : وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

    پاک بھارت کشیدگی : وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی، اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کے دوران جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے بےبنیاد الزامات اور جارحیت کے سامنے پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، دفاع کے حق کے استعمال میں پاکستان کا ردعمل متناسبت اہداف پر مبنی تھا۔

    اس موقع پر انہوں نے علاقائی خودمختاری، اپنی سالمیت کے دفاع اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم کے ساتھ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
    اور پاک برطانیہ کے تعلقات پر دلی اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے جنگ بندی میں مفاہمت پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔