Tag: شہباز شریف

  • نوازشریف نے 5 کے مقابلےمیں 6 دھماکے کیے، شہباز شریف

    نوازشریف نے 5 کے مقابلےمیں 6 دھماکے کیے، شہباز شریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 5 کے مقابلےمیں 6 ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت نواز شریف نے بنایا اور  بھارت کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کیے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2010 میں مینارِ پاکستان میں کالی پٹی باندھ کر 2 مہینے بیٹھا رہا، لیکن ہم نے پتھر نہیں مارے، دھرنے نہیں دیے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث واپڈا کے لوگوں کا گھیراؤ ہوتا تھا، اب ہمارے 5 سالوں میں بجلی آئی یا نہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں کرپشن کے انبار لگے ہیں انہیں کیوں نہیں پوچھا جاتا، واضح رہے کہ کرپشن کے سلسلے میں ن لیگی رہنما اور شریف خاندان مسلسل ہدف بنے رہے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو قید اور جرمانے کی سزائیں بھی ہوئی ہیں۔

    پشاور: اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا، ہارون بلور سمیت 13 شہید


    شہباز شریف نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو 25 جولائی تک معطل کیا گیا ہے جو کہ 26 جولائی کو پھر بہ حال ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں، تاہم پشاور میں اے این پی کے جلسے پر خود کش دھماکا نہایت افسوس ناک رہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصلہ سیاسی اور ناانصافی پرمبنی ہے: شہباز شریف

    فیصلہ سیاسی اور ناانصافی پرمبنی ہے: شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ زیادتی اور ناانصافی پرمبنی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کا فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ سیاسی ہے، کئی خامیاں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے میاں نوازشریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ مجموعی طور پر دس ملین ڈالر کا جرمانہ عاید کیا گیا.

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور قوم مسترد کرتی ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا.

    سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے قوم کے سپوت کو جو سزا سنائی گئی، وہ اس کے حق دار نہیں‌ تھے، نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، جنھیں فراموش ہیں کیا جانا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے خلاف فیصلہ ناانصافی ہے، احتساب عدالت میں برسوں سے مقدمات پڑے ہیں.


    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال قید کی سزا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا: صحت اور تعلیم کے شعبے میں پنجاب میں کی جانے والی اصلاحات ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان

    مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا: صحت اور تعلیم کے شعبے میں پنجاب میں کی جانے والی اصلاحات ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور 2018 کا اعلان کر دیا، پارٹی کے صدر شہباز شریف نے منشور پیش کرتے ہوئے صحت اور تعلیم کے شعبے میں پنجاب میں کی جانے والی اصلاحات ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب میں شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں جب ن لیگ بر سرِ اقتدار آئی تو بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی جیسے بڑے مسائل سامنے تھے، معیشت تباہ تھی، ہر طرف بے روزگاری تھی، بر آمدات کا برا حال تھا، زرعی و صنعتی شعبے زوال پذیر تھے، ن لیگ نے ان چیلنجز پر کام یابی سے قابو پایا۔

    شہباز شریف نے کہا نیب کو چیلنج کرتا ہوں، عدالت عظمیٰ سے بھی کہتا ہوں، چیک کرے اگر ایک پائی کا بھی ذمہ دار ہوں، جنھوں نے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا وہ بڑے بڑے نعرے لگا رہے ہیں، جماعتوں نے 2013 میں جو منشور پیش کیا اس پر کتنا عمل کیا؟ کس پارٹی نے منشور پرعمل کیا یا سیاسی قلابازیاں ہی کھائیں۔

    سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے 5 ہزار میگا واٹ پر دو ڈھائی ارب ڈالر لگائے، توانائی منصوبوں میں قوم کے 160 ارب بچائے، خود روزگار اسکیم پروگرام کے تحت 20 لاکھ افراد کو روزگار ملا، ہمارے منصوبے شفاف ترین تھے، سی پیک بجلی منصوبوں میں چین سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کراچی سمیت میں ملک بھر میں امن قائم کیا، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت پونے 4 لاکھ بچوں کو وظائف دیے، ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا، 17 اضلاع میں اجرا ہوچکا ہے، پورے ملک تک دائرہ بڑھائیں گے، پنجاب کے تمام اضلاع میں سی ٹی اسکین کی مفت سہولت میسر ہے، اسپتالوں میں 7 ہزار بیڈز کا اضافہ کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز 40 ارب سے بڑھا کر 120 ارب کیے۔

    منشور 2018


    شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقے کو پاؤں پر کھڑا کرنا پارٹی منشور کا حصہ ہے، عوامی فلاح کے پروگراموں کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں گے، پنجاب میں شعبہ صحت میں کی گئی اصلاحات ملک بھرمیں نافذ کریں گے، پیف جیسے انقلابی تعلیمی پروگرام کا دائرہ بھی ملک بھر میں پھیلایا جائے گا، ہر اسکول میں ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بنائیں گے۔

    صدر ن لیگ نے منشور پیش کرتے ہوئے کہا تعلیم یافتہ اور ہنرمند طبقے کوروزگار کی فراہمی کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے، موزوں صنعتوں کا قیام ہمارے منشور کا حصہ ہے، زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے لیے انڈسٹریل کمپلیکس تعمیر کریں گے، خنجراب سے گوادر تک ایک نئی دنیا آباد ہو رہی ہے، دیامر بھاشا ڈیم کا بڑا توانائی منصوبہ مکمل کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا زرعی صنعتی انقلاب لائیں گے، ملک بھر کو دنیا کا جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم دیں گے، پنجاب اسپیڈ کو پاکستان اسپیڈ میں تبدیل کریں گے، محصولات کے نظام کو کرپشن فری بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کریں گے۔

    ن لیگ نے کیا دیا؟


    شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کاشت کاروں کو اربوں روپے کے قرضے دیے، ٹیوب ویلز اور کھاد پر کسانوں کو اربوں روپے کی سبسڈی دی، پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے پروگرام پر 100 ارب خرچ کیے، کسانوں کی منڈیوں تک آسان رسائی کے لیے ہزاروں کلو میٹر روڈ بنائے۔

    اینگری ”ینگ“ مین


    لاہور میں انتخابی منشور کے اعلان کے دوران کارکن کے نعروں پر شہباز شریف برہم ہوگئے، نعرے لگانے پر ڈائس سے اتر گئے، پارٹی رہنماؤں کے اصرار پر شہباز شریف دوبارہ ڈائس پر آگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بناؤں گا، شہباز شریف

    حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بناؤں گا، شہباز شریف

    ساہیوال: مسلم لیگ نواز گروپ کے صدر شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انھیں حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بنا دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب کے شہر ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے میں اسٹیج پر چڑھنے سے قبل وہ لڑکھڑا کر گرنے لگے تو ساتھیوں نے تھام لیا، گرنے نہیں دیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اگر پشاور اور کراچی نے ووٹ دیا تو پاکستان کو ترکی اور ملایشیا جیسا بنادیں گے، خیال رہے کہ اکتیس مئی کو ختم ہونے والے پانچ سالہ دورِ حکومت میں انھوں نے نہ بھاشا ڈیم بنایا نہ پاکستان کو پاکستان بنایا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ اقتدار کے لیے ووٹ مانگنے نہیں آئے، آج کئی ملک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ایٹمی طاقت ہیں مگر کشکول ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ پانچ سالہ دور میں ن لیگ نے نہ کشکول توڑا نہ ملک کو ترقی کی راہ پر گام زن کیا۔

    شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ ہماری نیب میں حاضری ہوتی رہتی ہے جب کہ نیازی اور زرداری پارسا ہیں، صرف ن لیگ کے لوگوں کو روز نوٹس آتے ہیں، گرفتار ہوتے ہیں۔

    کالا باغ ڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، نہیں بننے دیں گے، اسفند یار ولی


    ن لیگ کے صدر نے دعویٰ کیا کہ چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے، کہا ن لیگ حکومت کے منصوبے عوام کے سامنے ہیں۔

    شہباز شریف نے اپنے بڑے سیاسی حریف چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خان صاحب، سیاست آپ کو نہیں آتی جاکر کسی خانقاہ میں بیٹھ جائیں، مزید کہا کہ انھوں نے ڈینگی کے لیے پشاور میں کچھ نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • صاف پانی کمپنی اسکینڈل : شہباز شریف کی داماد سے متعلق سوال پر خاموشی اور برہمی

    صاف پانی کمپنی اسکینڈل : شہباز شریف کی داماد سے متعلق سوال پر خاموشی اور برہمی

    لاہور : سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر داماد سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ کسی افسر نے میرے رشتے دار کو خود شامل کیا تو میں نہیں جانتا، اندرونی کہانی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور نون لیگ کے صدر شہباز شریف بذات خود پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران نیب افسر نے سوال کیا کہ کیا آپ کو صاف پانی پروجیکٹ میں اپنے داماد کی مداخلت کا علم تھا؟ نیب افسر کے سوال پر شہبازشریف جواب دینے کے بجائےخاموش رہے پھر دوسری بار جب افسر نے داماد کے بجائے اس کا نام علی عمران کہا تو شہبازشریف نے جواب دیا کہ کون کہاں مداخلت کررہا ہے بطور وزیراعلیٰ میں نہیں جانتا۔

    نیب افسر نے استفسار کیا کہ داماد کی مداخلت تو آپ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی، ذرائع کے مطابق اس سوال کے جواب میں شہبازشریف نے غصہ کا اظہار کیا لیکن بعد میں معذرت بھی کرلی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر کسی افسر نے میرے کسی رشتےدار کو خود شامل کیا ہو تو میں نہیں جانتا۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو5جولائی کو طلب کیا گیا تھا لیکن الیکشن مصروفیات کے باعث وہ ایک دن پہلے ہی لاہور نیب آفس میں پیش ہوگئے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے نیب دفتر میں دو گھنٹے سوال جواب ہوئے۔

    مزید پڑھیں : صاف پانی کمپنی اسکینڈل، نیب نے شہباز شریف کو پانچ جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

    نیب نے شہباز شریف کو یہ ہدایات دی تھیں کہ وہ اپنے ساتھ صاف پانی کمپنی کے تمام افسران کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ لے کر آئیں اور نیب میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کی ترقی آج لاہور میں بے نقاب ہوگئی، عمران خان

    شہباز شریف کی ترقی آج لاہور میں بے نقاب ہوگئی، عمران خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے لیے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے گئے تھے، شہباز شریف کی ترقی آج لاہور میں بے نقاب ہوگئی، شہباز شریف کو بلا کر پوچھا جائے نقصان کا ذمہ دار کون ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ اورنج ٹرین کے نیچے سیلاب آیا ہوا ہے، مال روڈ بیٹھ گیا ٹھیک کرنے میں اربوں روپے لگیں گے، شہباز شریف کی ترقی کا آج لاہور میں پول کھل گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیسے ایمانداری سے خرچ ہوتے تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا۔ 40 ارب روپے صرف اشتہاروں پر خرچ کیے، لوگوں کو پاگل بنایا۔

    عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما بھی جانتے ہیں مے فیئر فلیٹ شریف فیملی کے ہیں، عدالت میں ثابت ہوگیا لندن میں جائیدادیں شریف فیملی کی ہیں، لوگوں کو بتانا ہوگا میرا یہ نظریہ ہے اسی لیے ہمیں ووٹ دیں۔

    مزید پڑھیں: پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا تو بارش کے بعد لاہور کا یہ حال نہ ہوتا: عمران خان

    انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، ماضی میں ڈیمز بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، جنگلات کی کٹائی کی گئی، درخت نہیں لگائے گئے مسئلہ مزید سنگین ہوگا، درخت لگائے جائیں گے تو موسم بھی ٹھیک ہوگا اور پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار ہونا چاہئے، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مسئلہ ہے انہیں تبدیل کرنا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • انتخابی دنگل: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا مفاہمتی عمل ناکام

    انتخابی دنگل: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا مفاہمتی عمل ناکام

    کراچی: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان میں مفاہمتی عمل ناکام ہوگیا جس کے بعد متحدہ نے شہباز شریف کے مد مقابل امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقہ این اے 249 سے اسلم آفریدی کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد وہ شہباز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔ اسلم آفریدی سٹی کونسل میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ہیں۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی و شہری سندھ کی صوبائی و قومی اسمبلی پر انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں حلقہ این اے 249 پر کسی بھی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا، متحدہ قومی موومنٹ ہر حلقے سے اپنے امیدوار کو سامنے لائی البتہ اس نشست پر تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا تھا۔

    مزید پڑھیں: ایم کیوایم پاکستان کی انتخابی مہم کا آغاز، کراچی میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا اعلان

    ایم کیو ایم کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں این اے 249 کو خالی چھوڑا گیا اور اس پر کسی بھی شخص کا نام درج نہیں تھا، بعد ازاں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلم آفریدی کو بطور امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے شہر کی تمام منتخب جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کی تھیں۔

    شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد بھی گئے تھے اور انہوں نے متحدہ کی تمام جائز شکایات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انتخابی میدان میں حمایت کے ساتھ اترنے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: اہل کراچی کی تضحیک، ایم کیو ایم نے شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کا دورہ کیا اور اپنی انتخابی مہم شروع کی، اس دوران انہوں نے کراچی سے متعلق ایک بیان دیا جس پر شہریوں نے احتجاج کیا جبکہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

    متحدہ پاکستان کے سابق کنونیئر  ڈاکٹر فاروق ستار نے شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الیکشن کے وقت لوگوں کو کراچی یاد آجاتا ہے‘ جبکہ فیصل سبزواری نے بھی شعری انداز میں جواب دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ نیب کارروائیوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے امید ہے الیکشن کمیشن صورتحال کا فوری نوٹس لے گا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈوں کو عوامی عدالت کے فیصلوں سے ناکام بنادیا آج بھی عوام کی عدالت ن لیگ کے خلاف جاری تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنادے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ایسی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہبات پیدا کردئیے ہیں، اس طرح سیاسی قیادت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا خوش آئند نہیں ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کو یہ تاثر ختم کرنا چاہئے کہ مسلم لیگ ن اس کے نشانے پر ہے، جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا تھا، عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت برخواست ہونے تک کی سزا سنائی اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

    یاد رہے این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام کو نیب لاہور نے راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا ، ترجمان نیب کا کہنا تھا قمرالاسلام پر ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے جبکہ خوردبرد کے الزام میں صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • صاف پانی کمپنی اسکینڈل: نیب نے شہباز شریف کو پانچ جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

    صاف پانی کمپنی اسکینڈل: نیب نے شہباز شریف کو پانچ جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

    اسلام آباد: صاف پانی کمپنی کیس میں نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پانچ جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں مبینہ کرپشن کیسز میں طلبی کا سلسلہ جاری ہے، اب صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کیا گیا ہے.

    [bs-quote quote=” کل ن لیگ کے باغی رہنما زعیم قادری کو بھی لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    ساتھ ہی سابق حکومت پنجاب کے اس اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے کل ن لیگ کے باغی رہنما زعیم قادری کو بھی لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے.

    نیب حکام کی جانب سے تین جولائی فواد حسن فواد کو بھی آشیانہ اقبال کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے.

    یاد رہے کہ آج چیئرمین نیب کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری فوادحسن فوادکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکا فیصلہ کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ آج ہی لاہور کی احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی کیس میں گرفتار قمر الاسلام اور وسیم اجمل کو پیش کیا گیا۔

    سماعت کے بعد نیب عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس میں ملزمان قمر الاسلام اور وسیم اجمل کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔


    صاف پانی کمپنی کرپشن کیس، ن لیگی امیدوار قمرالاسلام اوروسیم اجمل 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کراچی سے اچھی بسیں ہیں، شہباز شریف

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کراچی سے اچھی بسیں ہیں، شہباز شریف

    کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ یہاں نہ سڑکیں ہیں نہ بسیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کراچی سے اچھی بسیں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ انتخابی مہم کا آغاز شہرِ قائد سے کیا جائے گا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے  لیاری کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں تاجروں سے ان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، انھوں نے ن لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ہم سندھ کو پنجاب اور کراچی کو لاہور جیسا بنا دیں گے۔

    شہباز شریف نے اعلان کیا کہ این اے 244 سے مفتاح اسماعیل ہمارے امیدوار ہوں گے، جب کہ سلمان خان این اے 247 سے مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کریں گے۔ اگر ووٹ دیا گیا تو کراچی سے چھ ماہ میں کچرا ختم کردیں گے، ایک نہیں پانچ میٹرو بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ اب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، اب کراچی میں صاف پانی اور روزگار کی فراہمی اور کچرا صاف کرنے کا وقت ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں صاف پانی اسکینڈل ن لیگ کے گلے کا پھندا بنا ہوا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کراچی آپریشن ہماری حکومت کا فیصلہ تھا جس کے نتیجے میں امن لوٹ آیا، رینجرز اہل کاروں نے اس امن کے لیے قربانیاں دیں، ہماری ان وفاقی خدمات کا موازنہ صوبائی سطح سے کر کے دیکھیں، فرق معلوم ہوجائے گا۔

    کسی سے پوچھے بغیر کراچی آپریشن شروع کیا، چوہدری نثار


    خیال رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی میں رینجرز آپریشن ان کے حکم پر شروع ہوا، اور اس کے لیے انھوں نے کسی سے نہیں پوچھا تھا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اگر عوام نے ووٹ دیا تو کراچی کو لاہور سے بھی بہتر بنا دیں گے، اور سندھ کو پنجاب جیسا بنائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔