Tag: شہباز شریف

  • کالا باغ ڈیم پر بات کرنا وقت کا زیاں ہے: شہباز شریف

    کالا باغ ڈیم پر بات کرنا وقت کا زیاں ہے: شہباز شریف

    کراچی: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا چیلنج پانی کا ہے۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔ کالا باغ ڈیم پر بات کرنا وقت کا زیاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے رینجرز کو ذمے داریاں سونپی گئیں، رینجرز نے احسن طریقے سے کراچی میں امن قائم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے امن کا تسلسل جاری رکھنا ہے۔ 5 سال میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا چیلنج پانی کا ہے۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔ الیکشن جیت کر پانی کی قلت پر قابو پائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، کالا باغ ڈیم پر بات کرنا وقت کا زیاں ہے۔

    شہباز شریف  کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے پائیدار منصوبہ بندی کرنی ہے۔ قومی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آنے والی حکومت کو بھاشا ڈیم لازمی بنانا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف جھوٹے وعدوں سےعوام کوبے وقوف بنانے نکلے ہیں: مولا بخش چانڈیو

    شہبازشریف جھوٹے وعدوں سےعوام کوبے وقوف بنانے نکلے ہیں: مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شہبازشریف جھوٹے وعدوں سےعوام کو پھربے وقوف بنانے نکلے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہباز شریف کے دورہ سندھ سے متعلق کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شہباز شریف ذرا لاہور سے باہر نکل کر دیکھیں.

    [bs-quote quote=”وفاق نے کراچی آپریشنز پر اٹھنے والے اخراجات میں اپنا حصہ نہیں دیا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مولا بخش چانڈیو”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ چند بڑے شہروں کےعلاوہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، شہبازشریف نام نہیں، تو کم سے کم اپنا بیان ہی بدل دیں.

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ن لیگ نہیں، سندھ حکومت، رینجرز، پولیس کا کارنامہ ہے۔

    انھوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف نے سندھ حکومت سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، وفاق نے کراچی آپریشنز پر اٹھنے والے اخراجات میں اپنا حصہ بھی نہیں دیا.

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ شہباز شریف جھوٹے دعووں‌ سے پہلے چوہدری نثار کے بیان دیکھ لیں، چوہدری نثارنے پارلیمنٹ میں کراچی آپریشن کومتنازع بنانے کی کوشش کی، نثار دہشت گردوں کو للکارنے کے بجائے مخالفین کو بلیک میل کرتے رہے۔

    انھوں‌ نے کہا کہ چوہدری نثارکی تقاریرپارلیمانی ریکارڈکا حصہ ہے، شہباز کاجھوٹ اب نہیں چلے گا، وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کو بھی سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا.


    کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے ، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے ، شہباز شریف

    کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے ، شہباز شریف

    کراچی: لیگ ن کے صدرشہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے، میں نے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا، جو ابھی وعدے کررہا ہوں وہ بھی پورے کروں گا ، انشااللہ کراچی سے جیت کر کراچی کی نمائندگی کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے ، جب لاہورپیرس بنانےکی بات کی تولوگ مذاق سمجھ رہے تھے، اب کراچی کو لاہور جیسا خوبصورت بناؤں گا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اگر عمرے پر جاتا تو پی آئی اے پر جاتا ، میں نے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا، جو ابھی وعدے کررہا ہوں وہ بھی پورے کروں گا۔

    صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج کراچی سے اپنی انتخابی مہم شروع کررہا ہوں ، انشااللہ کراچی سے جیت کر کراچی کی نمائندگی کروں گا ، مجھےکراچی کے لوگوں کا اعتماد چاہیے۔


    مزید پڑھیں : وعدہ کرتاہوں 3سال میں کراچی کے ہر گھر میں پانی ہوگا اور6ماہ میں تمام کچراصاف کردیں گے، شہباز شریف


    اس سے قبل فیڈریشن سے خطاب میں کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت ملی تو صوبائی حکومت کیساتھ مل کر کراچی کواس کا مقام دلوائیں گے، وعدہ کرتا ہوں تین سال میں ہر گھر میں پانی کی فراہمی اور 6 مہینے کے اندر کراچی کا تمام کوڑا کرکٹ اٹھائیں گے۔

    مسلم لیگ ن صدر کا کہنا تھا کہ ایک نہیں10 منصوبے گنوا سکتا ہوں جن پر توجہ دی گئی، ایسے کئی منصوبے ہیں، جن پرخصوصی توجہ دی اور انہیں مکمل کیا، ہمیں جھوٹ کے بجائے اپنی کارکردگی پر جواب دینا چاہیے، ملک میں 18 ،18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، فیکٹریاں بند تھیں، آج ملک کا پہیہ چل رہا ہے، لوڈشیڈنگ کا 90 فیصد تک خاتمہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وعدہ کرتاہوں 3سال میں کراچی کے ہر گھر میں پانی ہوگا اور6ماہ میں تمام کچراصاف کردیں گے، شہباز شریف

    وعدہ کرتاہوں 3سال میں کراچی کے ہر گھر میں پانی ہوگا اور6ماہ میں تمام کچراصاف کردیں گے، شہباز شریف

    کراچی : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاق میں حکومت ملی تو صوبائی حکومت کیساتھ مل کر کراچی کواس کا مقام دلوائیں گے، وعدہ کرتا ہوں تین سال میں ہر گھر میں پانی کی فراہمی اور 6 مہینے کے اندر کراچی کا تمام کوڑا کرکٹ اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے فیڈریشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں کھویا ہوا مقام واپس دلا سکتے ہیں، الزام تراشی اور دروغ گوئی سے کام نہیں لیناچاہیے، آپ کی جو بھی کارکردگی ہے، اسے عوام کے سامنے رکھیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، توانائی بحران کو ختم کیا، لوڈشیڈنگ کا مسئلہ 100فیصد نہیں تو 90فیصد ختم کر دیا گیا، دھرنے دیئے جائیں تو قوم کا وقت اور پیسہ ضائع ہوگا، 6 مہینے دھرنے دیئے جائیں گے تو کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ عقل کا اندھا بھی جواب دے سکتا ہے، دھرنوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، دھرنے کی وجہ سے کئی پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے، جو منصوبے 2014میں شروع ہونے تھے تاخیر کا شکارہوئے، منصوبوں میں تاخیر کی بڑی وجہ اسلام آبادمیں دھرنے تھے، چین کے صدر کو دھرنوں کی وجہ سے اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا، تمام صورتحال کے باوجود ہم نے دن رات محنت کی۔

    مسلم لیگ ن صدر کا کہنا تھا کہ ایک نہیں10 منصوبے گنوا سکتا ہوں جن پر توجہ دی گئی، ایسے کئی منصوبے ہیں، جن پرخصوصی توجہ دی اور انہیں مکمل کیا، ہمیں جھوٹ کے بجائے اپنی کارکردگی پر جواب دینا چاہیے، ملک میں 18 ،18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، فیکٹریاں بند تھیں، آج ملک کا پہیہ چل رہا ہے، لوڈشیڈنگ کا 90 فیصد تک خاتمہ کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ایک دھیلہ کرپشن دورکی بات ہے،منصوبے چیک کراسکتے ہیں، ملک میں سستی ترین بجلی فراہم کررہےہیں، نوازشریف نے تہیہ کیا تھا، دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے، افواج پاکستان نے دہشت گردی جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پرفارمنس کا ایک معیار دیا ہے دیکھ سکتے ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ کیا،اسٹریٹ کرائمز اب بھی موجود ہیں، اسٹریٹ کرائمز روزگار اور بہترین منصوبوں سے ختم کیے جائیں گے، منتخب کیا گیا تو دہشت گردی کیساتھ اسٹریٹ کرائمز بھی ختم ہوں گے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے صرف صوبائی بجٹ کو نہیں دیکھنا، کراچی کے لیے وفاقی حکومت کو بھی خصوصی بجٹ دینا ہوگا۔

    صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ بلند و بانگ دعوے کرنے نہیں آیا، ہم پر دوبارہ اعتماد کیا گیا تو کراچی کے 4اہم مسائل کو حل کریں گے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کو کھویا ہوا مقام دلوائیں گے، سی پیک کو الگ کر دیں تو بھی کراچی میں اہم منصوبے شروع کیے، کراچی کیلئے وفاقی حکومت نے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ کہنے نہیں آیا مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں، جن کو ووٹ دیں ان سے پوچھیں کام کیا ہے یا نہیں، بطور مسلم لیگ ن صدر وعدہ ہے، تین سال کراچی کے گھر گھر میں پانی ہوگا، 6 مہینے کے اندر کراچی کا تمام کوڑا کرکٹ اٹھائیں گے۔

    انھوں نے اعتراف کیا کہ ہاں میں نے کہا تھا کہ 6 مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو نام بدل دینا، 70 سال کے منصوبے6 مہینے میں نہیں لگا سکتا لیکن پھر بھی لوڈشیڈنگ ختم کی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کیلئے تھوڑا وقت ضرور لگا لیکن وعدہ پورا کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر پبلک ٹرانسپورٹ کراچی کاحق ہے، لوگوں کا وقت بچانا ہے تو ٹرانسپورٹ منصوبے بنانے ہوں گے، کراچی کا چوتھا بڑا مسئلہ انفرا اسٹرکچر ہے، جس پر ہم توجہ دیں گے، بنیادی سہولتیں نہیں دیں گے تو کراچی ترقی نہیں کرسکتا، دہشت گردی کی طرح پانی بحران کو بھی مل کر حل کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر کہا تھا ہمیں سب سے پہلے قومی اتفاق پیدا کرنا ہوگا، کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق نہیں تو ہمیں بھاشا ڈیم پر توجہ دینی چاہیے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کی ہمت نہیں پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے، ہم نےبھارت سےجنگ کرنی ہے،اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں، ٹیکسٹائل سمیت تمام مسائل کوحل کر کے بھارت سے آگے نکلنا ہے، پانی بحران حل کرنے کیلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہے، چائنہ ون ونڈو آپریشن لائیں گے، باقاعدہ قانون پاس کرائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کاغذات نامزدگی میں کروڑ پتی نکلے

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کاغذات نامزدگی میں کروڑ پتی نکلے

    اسلام آباد : مریم نواز کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کروڑں کے مالک نکلے، شہباز شریف 172 کنال اراضی کے مالک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی نامزدگی فارم میں ظاہر اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    شہبازشریف ایک سو باہترکنال اراضی کےمالک جبکہ حمزہ اسپننگ ملز، حدیبیہ پیپر ملز سمیت پانچ ملز کے شیئر ہولڈر بھی ہیں جبکہ ان کے نام پر ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کی ایک اہلیہ کا نام تہمینہ جبکہ دوسری کا نصرت درانی ہے، شہباز شریف کا ایک کروڑ 14لاکھ 2 ہزار 694 کا بینک بیلنس ہے جبکہ وہ بینک کے 38 لاکھ 94 ہزار518 کے مقروض بھی ہیں۔

    دوسری جانب کاغذات نامزدگی میں چھوٹے میاں کروڑ پتی نکلے،حمزہ شہباز کے اثاثوں کی فہرست بھی طویل ہے، اثاثوں میں ایک سو پچپن کنال اور سولہ لاکھ اٹھاسی ہزار کے پرائزبانڈ ہیں۔

    حمزہ شہبازکا بینک بلینس تینتالیس لاکھ سترہ ہزار ہے جبکہ وہ اکیس ملز میں شیئر ہولڈر ہیں تاہم ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے۔

    گوشواروں میں حمزہ شہباز نے رابعہ اور مہرالنسا2 بیویاں ظاہر کیں ۔

    یاد رہے گزشتہ روز  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ان کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر آیا تھا، جس کے مطابق مریم نواز پاکستان میں 15 سو 6 کنال، ایک مرلہ زرعی زمین، چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینیئرنگ اور حمزہ اسپننگ ملز کی مالک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، شاہد خاقان اور گلالئی کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ

    مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، شاہد خاقان اور گلالئی کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے اور ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چلینج کیا تھا، پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے اثاثے چھپائے اور زرعی اراضی کی درست تفصیلات نہیں دیں۔

    آر او نے امیدوار اور اعتراض کنندہ کے وکلاء کی موجودگی میں درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے جانے والے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا۔

    مزید پڑھیں: این اے 243، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی مسترد

    دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقے این اے 192 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے جانے والے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے آر او نے اعتراض کنندہ کو کل صبح 9 بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے بمعہ ثبوت طلب کرلیا۔

    علاوہ ازیں  حلقہ این اے 53 پر عائشہ گلالئی کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی پر اعتراض سامنے آیا جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ امیدوار نے عمران خان پر جھوٹا الزام لگا کر ثبوت فراہم نہیں کیے لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر عائشہ گلالئی سچی ہیں تو ریٹرننگ آفسیر کے سامنے تمام ریکارڈ پیش کردیں وگرنہ اُن کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: این ا ے 131، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    عائشہ گلالئی، شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق اعتراضات پر ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کل یعنی 19 جون کو سنایا جائے گا، علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات پر حلقہ این اے 53 میں اعتراضات سامنے آئے جس کی سماعت کل ہوگی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل بابر اعوان نے اعلان کیا ہے کہ عمران کےنامزدگی فارم کےخلاف جھوٹے اعتراضات پرعدالت جائیں گے کیونکہ غیر ملکی عدالت کے فیصؒے کی پاکستان میں کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے تحریک انصاف کی تبدیلی کو نہیں روک سکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نواز شریف اور مریم صفدر کے بعدشہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے

    نواز شریف اور مریم صفدر کے بعدشہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم صفدر کے بعد شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے ، ہیتھرو ایئر پورٹ پر انکا کہنا تھا کہ بھابھی صاحبہ کی طبعیت ٹھیک نہیں،اللہ کلثوم نواز کو صحت عطا کرے ۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لندن پہنچ گئے اور ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہارلے اسٹریٹ کلینک روانہ ہو گئے، جہاں کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔

    ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کی صحت ٹھیک نہیں انکا علاج جاری ہے اور وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، پیر کے دن وینٹی لیٹر ہٹا دیا جائے گا، اللہ بیگم کلثوم کو شفا عطا کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد صرف کلثوم نواز کی تیمارداری ہے۔

    شہباز شریف نے برطانیہ میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید ایسا تہوار ہے، جو محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

    لندن روانگی سے قبل بھی شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، قوم سے اپیل کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے بھی عوام سے اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اور سلامتی کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھیے۔

    خیال رہے کہ شہبازشریف کی اہلیہ اور صاحبزادہ پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔شہباز شریف نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہارلے اسٹریٹ کلینک روانہ ہو گئے جہاں کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہباز شریف نے عمران خان اور تحریک انصاف کے سامنے 26 سوالات رکھ دیے

    شہباز شریف نے عمران خان اور تحریک انصاف کے سامنے 26 سوالات رکھ دیے

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عمران خان اور تحریک انصاف کے سامنے 26 سوالات رکھ دیے، کہا امید ہے سنجیدہ جواب ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سوالات کا انبار لگاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی جوابی الزام تراشی یا گالم گلوچ پر نہیں اترے گی بلکہ سنجیدہ جواب دے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یہ سوالات پی ٹی آئی کو اس کے وعدے یاد دلانے کے لیے کر رہا ہوں، کہاں ہیں وہ 350 ڈیمز، 250 کالجز، ایک ہزار اسٹیڈیم اور کہاں ہیں وہ پورے پاکستان کی بجلی؟

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا کے پی میں کرپشن ختم ہوگئی یا پوری پی ٹی آئی ہی کرپٹ نکلی؟ آپ کے خیبر پختونخوا کو 100 سال تک فائدہ دینے والے منصوبے کہاں ہیں اور کے پی وزیراعلیٰ ہاؤس میں بننے والی یونی ورسٹی کو کون سا راستہ جاتا ہے؟

    [bs-quote quote=”کہاں ہیں وہ 350 ڈیمز، 250 کالجز، ایک ہزار اسٹیڈیم اور کہاں ہیں وہ پورے پاکستان کی بجلی؟” style=”style-2″ align=”left” author_name=”محمد شہباز شریف” author_job=”صدر پاکستان مسلم لیگ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/shahbaz-sharif.jpg”][/bs-quote]

    شہباز شریف نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا کہ کیا آپ بتائیں گے پشاور دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر کیسے بنا؟ اور آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے ٹرین منصوبے کا کیا ہوا؟

    انھوں نے سوال کیا کہ آپ کے دعوے کے مطابق غیر ممالک سے نوکریوں کے لیے آنے والے کہاں چھپے ہیں؟ ذرا قوم کو بتائیں کے پی میں احتساب کا حال کیا ہوا؟ کیا کے پی میں اقربا پروری، میرٹ کی دھجیاں اڑنا بند ہوگئیں؟ اور کے پی کی مثالی پولیس نے افغانستان سے منشیات اسمگلنگ روک لی؟

    ان کے سوال تھے کہ کیا پی ٹی آئی نے الیکٹیبلز کی بجائے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دیے؟ کیا پروٹوکول کے ساتھ سرکاری املاک کا ذاتی استعمال نہیں کیا گیا، عمران نیازی نے جھوٹ کی بجائے سچ بولنا شروع کیا، یو ٹرن لینا بند کر دیے؟

    شہباز شریف نے پوچھا کہ عمران خان آئین کا احترام کرتے ہیں تو پھرعدالت سے تین سال مفرور کیوں رہے؟ وہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے، اسی سے تنخواہ کیوں لیتے رہے؟ کیا پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا جمہوری سیاست دان کے زمرے میں آتا ہے؟

    انھوں نے کہا کہ نیازی اپنے کتے کو ٹائیگر کہتے ہیں، کیا کارکنوں کو بھی ٹائیگرز کہتے ہیں، انقلابی رہنما نے 5 سال میں 3 کھرب قرضے کیوں لیے؟ 2013 میں صادق و امین نیازی کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ تھے، 2017 میں ڈیڑھ ارب کیسے ہوگئے؟

    شہباز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ آپ کا ذریعۂ آمدنی کیا ہے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغان طالبان کی جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے، شہباز شریف

    افغان طالبان کی جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے، شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی جنگ بندی کا اعلان خوش آئند اور درست سمت میں پہلا قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پورے خطے اور بالخصوص افغانستان میں امن پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں وہ کسی بھی ملک نے نہیں دیں، افغانستان میں طالبان کی جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عید الفطر کی آمد کے موقع پر افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی درست سمت میں پہلا قدم ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے  عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، افغانستان کی تاریخ میں 17 سال بعد مسلح گروہوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان پہلی بار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: افغانستان: عید کی آمد، طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کردیا

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے کارروائیاں روکنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے طالبان نے بھی عید الفطر کے تین روز جنگ بندی کا اعلان کیا اور ساتھ میں واضح کیا کہ اگر حکومتی سطح پر خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

    طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی یعنی افغان فوجیوں کے لیے ہوگا جبکہ نیٹو اور امریکی افواج کو کسی بھی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں موجود مسلح کارکنان کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید الفطر کے تین روز  تک کسی بھی مقامی فوجی کو نشانہ نہ بنائیں البتہ امریکی و دیگر غیر ملکی افواج کو کسی صورت نہ بخشیں۔

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان ، میچ کے دوران یکے بعد دیگرے بم دھماکے، 8 افراد ہلاک

    قبل ازیں افغان حکومت نے بھی عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے میں شریف برادران میں اختلاف

    نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے میں شریف برادران میں اختلاف

    لاہور: چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے.

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا ایشو پارلیمانی بورڈ میں سنگین شکل اختیار کر گیا. چھوٹے اور بڑے میاں صاحب کے اختلافات عیاں ہوگئے.

    اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ٹکٹ دینے کے حق میں ہیں، جب کہ سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد نواز شریف اس کے خلاف ہیں. ذرایع کے مطابق اکثریت میاں نواز شریف کے ساتھ ہے.

    یاد رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں‌ فقط دو دن باقی ہیں، مگر دیگر پارٹیوں کے برعکس مسلم لیگ ن کے امیدواروں‌ کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا.

    لاہور سے صرف شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سعد رفیق کا حتمی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ابتدا میں این اے 125 سے مریم نواز کا نام لیا جارہا تھا، تاہم اب کہا جارہا ہے کہ اس حلقے سے ایاز صادق الیکشن لڑیں گے.

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف لاہور اور دیگر دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، مریم نوازکو کراچی سے بھی الیکشن لڑانے کی تجویز سامنے آئی ہے.

    پارلیمانی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ امیدواروں کا حتمی اعلان اتوار کو ہوگا، ٹکٹ حاصل کرنے کی پہلی شرط وفاداری ہے، ن لیگ امیدواروں کے ناموں کا اعلان دو مرحلوں میں کرے گی.


    شبہاز شریف کو بچپنے کا احساس نہیں، چوہدری نثار کا رد عمل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔