Tag: شہباز شریف

  • کرپٹ شہبازشریف کا چورسوئچ احدچیمہ کے پاس ہے: طاہرالقادری

    کرپٹ شہبازشریف کا چورسوئچ احدچیمہ کے پاس ہے: طاہرالقادری

    ٹورنٹو: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف اداروں کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپٹ شہبازشریف کا چور سوئچ  احد چیمہ کے پاس ہے، اسی وجہ سے اس گرفتاری پر تنقید کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد اپنے مالی جرائم کے تحفظ کے لیے شہبازشریف نے بیوروکریٹس کو اکسایا، بیوروکریٹس کی یہ ہڑتال ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ دو روز سروسز کلب میں وزرا بغاوت کی منصوبہ بندی کرتے رہے، اس پورے معاملے میں خاموشی اور ایکشن نہ لینے سے ثابت ہوا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ نیب لاہور نے گذشتہ دنوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکیا تھا، جس  کے بعد احتساب عدالت نے احد چیمہ کو کرپشن ریفرنس میں 11 دن کے ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

    واقعے کے بعد صوبائی حکومت اور بیورو کریسی احد چیمہ کے حق میں کھل کر سامنے آگئی، پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو بیس گریڈ پر ترقی دے دی، جب کہ نیب کی جانب سے ٹاپ آفیسر کی گرفتاری کے خلاف صوبے بھر کے افسران نے شدید احتجاج کیا۔

    پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو 20 گریڈ پر ترقی دے دی

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، یہاں گینگ وارکی گنجائش نہیں، شہبازشریف کے کہنے پر غلط  کام کرنے والے بغاوت میں پیش پیش ہیں، شریف برادران اداروں کے خلاف ایک پیج پرہیں۔

    خیال رہے کہ احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے ، جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی: شہباز شریف

    مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی: شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے مجھے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی۔ مشرف سے کہا تھا آپ کی آفر کا شکریہ مگرنظام کے تحت آفر قبول کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ اتھارٹی اور نادرا میں معاہدے کی تقریب ہوئی۔ تقریب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کسان پیکج سے ملک کے ساڑھے 5 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوا۔ آج پنجاب کے 23 ہزار مواضعات مکمل کمپیوٹرائزڈ ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کیے گئے کاموں کی وجہ سے پٹوار کلچر کا جنازہ نکل گیا ہے۔ میرٹ پر بھرتی کے باوجود پٹوار کلچر کی خرابیاں دوبارہ پیدا ہوگئیں۔ ہم سے پہلے لاکھوں روپے لے کر بھرتیاں کی گئی تھیں۔ ’نظام اتنا کرپٹ ہے کہ بنا میری اجازت 55 نائب تحصیلدار لگا دیے گئے‘۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے نوٹس لے کر نائب تحصیلداروں کو برخاست کیا۔ سو فیصد کرپشن تو شفافیت میں نمبر ون ڈنمارک ختم نہیں کرسکا۔ ہم بھی کوشش کر رہےہیں کہ کرپشن پر جتنا ممکن ہو سکے قابو پائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 5 کروڑ کسانوں کی زندگی بدل گئی جو عام بات نہیں ہے۔ پنجاب کے ماڈل کو عالمی ادارے نے دنیا میں نمبر ون قرار دیا۔ ڈیڑھ سو سال پرانے نظام کو ہم نے تبدیل کر دیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نائب تحصیلدار یا پٹواری اراضی سینٹر میں داخل نہیں ہوسکتا۔ معاہدے کے نتیجے میں 3700 مراکز فرد برائے ریکارڈ کی سہولت دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں، گلگت و آزاد کشمیر کو رضا کارانہ مراکز کی پیشکش ہے۔ صوبوں نے نظام اپنایا تو پاکستان کا نظام نمبر ون بن کر ابھرے گا۔ ’لاکھوں لے کر ریکارڈ کی تبدیلیوں کا نظام قصہ پارینہ بنا دیا‘۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں وزارت عظمیٰ کی آفر کی تھی۔ ’مشرف سے کہا تھا آپ کی آفر کا شکریہ مگر نظام کے تحت آفر قبول کروں گا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر دریا میں غرق کردی:‌ شہباز شریف

    لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر دریا میں غرق کردی:‌ شہباز شریف

    لودھراں: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم کو دریائے ستلج میں غرق کر دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عوام نے جھوٹوں کے آئی جی عمران خان سے الیکشن جیت کر خزانے کی مشین چھین لی ہے.

    انھوں‌ نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تکبر کرنے والوں اور قرضہ خوروں سے عوام کی عدالت نے انصاف کیا، عمران خان نے کے پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی. خان صاحب نےکہاتھا74میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، وہ بجلی کہاں ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ لودھراں میں چوروں اور ڈاکوؤں کی شکست ہوگی، اللہ کے فضل سے لودھراں میں چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست ہوگئی۔

    شہباز شریف نے آصف زرداری پر بھی گولا باری کی. ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں بجلی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا، ملکی دولت لوٹ کر لے گئے. جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں بجلی نہیں تھی، لیکن پھرہم نے نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے نئے منصوبے شروع کئے اور آج ملک سے لوڈ شیڈنگ کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے. وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت نے مل کرکھاد کی قیمت کوآدھا کیا۔

    ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے

    انھوں نے مزید کہا کہ میں‌ لودھراں کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، لودھراں والوں مجھے اور نوازشریف کو خرید لیا ہے.

    یاد رہے کہ جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں شیر نے بَلے کو پچھاڑ دیا  تھا،  مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ ایک لاکھ 16 ہزار 590 ووٹ لے کر تحریک انصاف کے علی ترین کو شکست دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عابد باکسرسے متعلق عمران خان کےالزامات سیاسی عاقبت نااندیشی ہیں: ترجمان پنجاب حکومت

    عابد باکسرسے متعلق عمران خان کےالزامات سیاسی عاقبت نااندیشی ہیں: ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ عابد باکسرسے متعلق عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب پرالزامات بدقسمتی اورسیاسی عاقبت نااندیشی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد نے عمران خان کے الزامات کو رد کرتے ہوئے انھیں دروغ گوئی کا بے تاج بادشاہ قرار دیا۔

    انھوں نے عابد باکسرسے متعلق عمران خان کے الزامات رد کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری عابد باکسرکی گرفتاری قانون کی عمل داری کی بہترین مثال ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات پر شہبازشریف عدالت جانے کا حق رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ شہبازشریف نے ماورائےعدالت قتل کے لیے پولیس کواستعمال کیا اور پولیس کومجرم بنادیا.

    عمران خان نے دبئی سے گرفتارہونے والے ان کائونٹر اسپیشلسٹ عابد باکسرکے معاملے پرعدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عابد باکسر وزیراعلیٰ پنجاب کےچہرےسے پردہ ہٹائے گا.

    عمران خان کا عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان

    اس الزام کے جواب میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان اس سے پہلےبھی  جھوٹے دعوےکرتے رہے ہیں، انھوں نے سیاسی دکان چمکانے کے لیے نی شوشہ چھوڑا ہے۔ عابد باکسرکی گرفتاری قانون کی عمل داری کی بہترین مثال ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ پہلےبھی زیرسماعت ہے، مگر وہ پیش ہونےسےگریزکررہےہیں، عمران خان اس سے پہلے بھی جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان نے چار سال صرف دھرنے دیے، آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف

    عمران خان نے چار سال صرف دھرنے دیے، آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف

    ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خود ملک کی دولت لوٹنے والے آصف علی زرداری اب یہ کہتے وہ کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان میں‌ ایک منصوبے کے افتتاح‌کے موقع پر مخالفین کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب آپ لوٹی ہوئی دولت لے آئیں، ورنہ ہم لائیں‌ گے.

    انھوں‌ نے عمران خان پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے ان پر دروغ گوئی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ساڑھے چار سال دھرنے دے کر انھوں نے لاک آؤٹ کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کے پی کے میں نہ اسپتال بنایا، نہ اسکول بنائے، میٹرو پر تنقید کرتے تھے اور اب خود میٹرو بنا رہے ہیں، اگر ہمیں موقع ملا تو ہم پشاور کی میٹرو بنائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے حلقے میں واقع سرکاری اسکول کھنڈر میں تبدیل

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دعوے کرتے تھے کہ کے پی سمیت پورے ملک کو بجلی دوں گا، مگر وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکے۔ انھوں نے صرف دھرنے دیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے، بجلی کے مزید منصوبوں پر دن رات تیزی سے کام ہورہاہے، تمام منصوبے کرپشن فری ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہباز شریف کا  درندگی کا شکار ہونے والی بچیوں کے ناموں پر اسکول بنانے کا اعلان

    شہباز شریف کا درندگی کا شکار ہونے والی بچیوں کے ناموں پر اسکول بنانے کا اعلان

    قصور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا درندگی کا شکار ہونے والی بچیوں کے ناموں پر اسکول بنانے کا اعلان کیا اور مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری لوٹی دولت واپس کریں ورنہ چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قصور دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے خادم ہیں، یہی ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، ہم میں کمزوریاں اور غلطیاں ہیں، کوئی بھی غلطی سے پاک نہیں، کل پشاور میں ہونے والا جلسہ اس بات کا عکاس ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک کی خدمت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے مزاج کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے جبکہ زرداری نے پورے ملک کا پیسہ لوٹا، کئی مرتبہ اعتراف کر چکا ہوں کہ زرداری کو گھسیٹنے والے الفاظ انہیں استعمال نہیں کرنا چاہیئیں تھے۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی زبان پر افسوس ہوتا ہے، انہوں نے دھمکیاں دیں، جھوٹ بولا، یوٹرین لیے، کے پی میں کام کیا ہوتا توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔

    انکا کہنا تھا کہ قوم نے موقع دیا تو دنیا کے آخری کونے سے بھی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، زرداری صاحب لوٹی ہوئی دولت خود ہی واپس لےآئیں تواچھا ہوگا، آصف زرداری لوٹی دولت واپس کریں ورنہ چھپنےکی جگہ نہیں ملی گی۔

    زینب کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے پنجاب پولیس اور پنجاب فرانزک ایجنسی نے چودہ روز دیوانہ وار کام کیا، چودہ سو افراد کے ڈی این اے کئے گئے، باقی سات خاندان جنکی بیٹیاں اسی درندے کی درندگی کا شکار ہوئیں، انکے لواحقین سے ملا تو آنکھیں ملانے کی ہمت نہیں تھی، متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عدالت عالیہ سے میری ہی نہیں پوری قوم کی گزارش ہے کہ اس درندے کو لاہور یا قصور کے کسی چوک میں لٹکایا جائے، متاثرہ خاندانوں سے کہا ہے کہ وہ بچیوں کو واپس تو نہیں لا سکتے، انہیں انصاف ضرور دلایا جائے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آمنہ، لائیبہ اور درندگی کا شکار ہونے والی دیگر بچیوں کے ناموں پر اسکول بنائیں گے، ہسپتالوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قصور میں آج سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں پہنچا رہے ہیں، یہ مشینیں محکمہ صحت کی ملکیت نہیں ہوں گی بلکہ یہ مشینیں بنانے والی کمپنیاں ہی آ کر لگائیں گی اور چلائیں گی۔

    انکا کہنا تھا کہ سی ٹی اسکین بالکل مفت ہوگا، کسی کو ایک پیسہ نہیں دینا ہوگا، اب لیبارٹری والوں کا گورکھ دھندہ بند ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت میں الٹرا ساؤنڈ مشینیں لے کر آ رہے ہیں، سات سو پورٹ ایبل مشینیں آج پہنچ گئی ہیں۔ 54 موبائل ہسپتال مئی دو ہزار اٹھارہ تک پورے پنجاب میں کام کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات، ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

    نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات، ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

    لاہور:سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی عیادت کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، ملاقات میں‌ ملکی صورت حال اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق میاں‌نواز شریف ماڈل ٹاؤن میں‌ شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں‌ انھوں‌ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی.

    اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا، ہم سب آپ کی مکمل جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، آپ صوبے کے عوام کی دل و جان سےخدمت کر رہے ہیں.

    ملاقات میں‌ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی دعاؤں سے اب میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے، صحت یاب ہوکرپہلے سے زیادہ عزم سےعوامی خدمت کروں گا.

    سابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں‌ ملکی صورت حال اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

    شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے حتمی امیدوار نہیں: شاہد خاقان عباسی

    اس موقع پر سابق وزیراعظم نے شہبازشریف کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

    کیا ن لیگ انتشار کا شکار ہے؟

    یاد رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن میں انتشار اور نواز شریف کی جانشینی کے معاملے میں اختلافات کی خبریں‌ گردش میں‌ ہیں۔

    واضح رہے کہ میاں‌ صاحب کی نااہلی کے بعد شہباز شریف کا نام اگلے وزیر اعظم کے طور پر لیا گیا تھا، مگر پھر شاہد خاقان عباسی نے مستقل بنیادوں‌ پر یہ عہدہ سنبھال لیا.

    شاہد خاقان عباسی عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم نامزد

    کچھ روز قبل پھر ن لیگی رہنماؤں‌ کی جانب سے شہباز شریف کو اگلا انتخابات میں وزیر اعظم کے امیدوار کے طور نامزد کرنے کی خبر آئی تھی، مگر پھر شاہد خاقان عباسی کا ایک بیان سامنے آیا تھا، جس میں‌ انھوں‌ نے کہا تھا کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے حتمی امیدوار نہیں، الیکشن کے بعد پارٹی کی مجلس عاملہ وزیر اعظم نامزد کرے گی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • شہباز شریف کے حلقے میں واقع سرکاری اسکول کھنڈر میں تبدیل

    شہباز شریف کے حلقے میں واقع سرکاری اسکول کھنڈر میں تبدیل

    لاہور: خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک طرف تو صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں عوام کو فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں تو دوسری جانب خادم اعلیٰ کے لاہور میں ان کے اپنے حلقہ انتخاب میں واقع گرلز پرائمری اسکول بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔

    خادم اعلیٰ پنجاب کے لاہور میں حلقہ انتخاب پی پی 159 میں حکومت کی تعلیم دوستی واضح نظر آنے لگی۔ حکومت نے 2014 میں خادم اعلیٰ پنجاب کے حلقہ انتخاب میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی عمارت کی تعمیر شروع کی تاکہ یہاں کی طالبات کو تعلیم کے حصول کے لیے دور نہ جانا پڑے۔

    لیکن 3 سال گزرنے کے باوجود اسکول کی عمارت بچیوں کو تعلیم کے زیور سے روشناس کروانے کی بجائے بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہے۔

    اسکول میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر حکومت کی تعلیم دوستی کو منہ چڑھا رہے ہیں۔ 2013 میں خادم اعلیٰ پنجاب کو پی پی 159 کی عوام نے منتخب کروا کر اسمبلی میں بھیجا اور بعد ازاں وہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوئے۔

    چک بوٹا کے عوام خصوصاً طالبات کا خادم اعلیٰ سے سوال ہے کہ ہمارا گرلز پرائمری سکول 3 سال سے آپ کی توجہ کا منتظر ہے۔ کروڑوں روپے اسکول کی عمارت پر لگ چکے ہیں لیکن یہ فعال کیوں نہیں۔

    حکومت کی عدم توجہی کے باعث چک بوٹا کی طالبات دور دراز کی سفری صعوبتیں برداشت کر کے مہنگے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

    طالبات کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ ایک طرف تو غریبوں کے لیے دانش اسکول بنانے کے اعلانات اور دعوے کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف چک بوٹا کا سرکاری گرلز پرائمری اسکول 3 سال سے ان کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے الزامات تو لگائے، مگرتوانائی کا کوئی منصوبہ نہ لگا سکے: شہباز شریف

    عمران خان نے الزامات تو لگائے، مگرتوانائی کا کوئی منصوبہ نہ لگا سکے: شہباز شریف

    منڈی بہاؤ الدین: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری غلط بیانی کرتے ہیں کہ سی پیک میرامنصوبہ ہے، اگر زرداری صاحب یہ منصوبہ لائے تھے تواسی وقت افتتاح کردیا ہوتا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے منڈی بہاؤالدین میں‌ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    انھوں‌ نے اپنے حریفوں‌ پر لفظی گولا باری کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اورعمران خان الزامات تو لگاتے ہیں، مگر کبھی توانائی کاایک منصوبہ نہیں لگا سکے. کے پی کے میں پہاڑ اور آبشاریں ہیں، بہت سے پن بجلی کے منصوبے لگ سکتے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتےتھے کہ کے پی کے کو بجلی میں خود کفیل کردیں گے، مگر وہ ایک کلوواٹ کا پراجیکٹ نہیں لگاسکے، عمران خان نے دھرنا دیا، الزامات لگائے اور ہم نے کام کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے لیہ میں موبائل اسپتال کا تحفہ دےکرآیا ہوں، آج منڈی بہاؤالدین کوبھی موبائل اسپتال کاتحفہ دےرہاہوں، یہ موبائل اسپتال کروڑوں روپےمیں یورپ سےخریدا ہے۔

    شہباز شریف کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات

    انھوں‌ نے کہا کہ عوام نے منتخب کیا تولوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، پی پی دورمیں جواندھیرے قائم ہوئے تھے، آج وہ دور ہوگئے، اگلے انتخابات میں بھی منڈی بہاؤالدین سے کامیاب ہوں گے.

    منڈی بہاؤالدین کے جلسےمیں بڑے عرصے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا پرانا جذباتی انداز نظر آیا، جب انھوں نے دوران تقریر ایک مرتبہ پھرڈائس سے مائیک گرا دیے.


    اگر آپ کو یہ خبرتو اسے اپنی فیس بک وال پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے پر شیئر کریں۔

  • سات عشروں میں کبھی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا: رانا ثنا اللہ

    سات عشروں میں کبھی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا: رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گفتگو پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، ہمار اچھا کام مخالفین کو ہضم نہیں ہوتا.

    ان خیالات کا اظہار وزیر قانون پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. یاد رہے کہ گذشتہ روز زینب قتل کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس میں‌ بجنے والی تالیوں‌ کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حوصلہ افزائی بہتر کارکردگی کے لئے ضروری ہے، زینب کیس میں لوگوں نےدن رات کام کیا، پانچ ہزارڈی این اے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، شہبازشریف نے افسران کی اچھےکام پر تعریف کی۔

    انھوں نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے غلط فیصلے ہوتے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پرلٹکایا گیا۔ ستر سالہ تاریخ میں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں پر رائے کا اظہار کیا، نواز شریف اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رائے دیتے ہیں، تو وہ محاذآرائی نہیں.

    احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے: رانا ثنا اللہ

    وزیر قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سات عشروں میں کبھی عوامی مینڈیٹ تسلیم نہیں گیا، موجودہ نظام عدل میں نسل درنسل کیس چلتے ہیں، کروڑوں کے وکیل کے بعد جا کر انصاف ملنےکی توقع ہوتی، ایسانظام عدل لائیں گے جس میں یکساں انصاف ہو.

    ان کا کہنا تھا کہ پوری قیادت نوازشریف کے مؤقف کے ساتھ ہے، مسلم لیگ ن کےساتھ عوامی سپورٹ بھی ہے، الیکشن میں ہمیں موجودہ قیادت ہی لیڈ کرےگی. 2018 میں 2013 سے بڑی کامیابی حاصل کریں گے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔