Tag: شہباز شریف

  • پاکستان کواپنے پاؤں پرکھڑاکرنےاورکشکول توڑنےکا وقت آگیاہے‘ شہبازشریف

    پاکستان کواپنے پاؤں پرکھڑاکرنےاورکشکول توڑنےکا وقت آگیاہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ آبادی سے10 فیصد زائد ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک دوسرے کو چور، ڈاکو کہہ کرمعاشرے کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کومنفی سیاست ترک کر دینی چاہیے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ چور، ڈاکو تو ان کے دائیں بائیں کھڑےہیں، وہ نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الزامات پرعدالتوں میں لےکرگیا، وہاں سے بھی بھاگتے ہیں، یہ لیڈرشپ کا کردار نہیں، وہ نوجوانوں کوغلط راہ پرڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کواپنے پاؤں پرکھڑا کرنے اورکشکول توڑنے کا وقت آگیا ہے۔


    خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹروبس بنادیتے‘شہبازشریف


    واضح رہے کہ چار روز قبل ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پشاورمیں 2014 میں میٹرو بس کا اعلان ہوا جو اب تک شروع نہیں ہوئی، خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹرو بس بنا دیتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر: پنجاب حکومت کا عدالت جانے کا فیصلہ

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر: پنجاب حکومت کا عدالت جانے کا فیصلہ

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب حکومت نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے تھوڑی ہی دیر قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    مزید پڑھیں: عدالت کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم

    فیصلہ سامنے آتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اے جی آفس میں جاری اجلاس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ، سیکریٹری داخلہ اور سینئر وکلا شریک ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر غور کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر رپورٹ شائع کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی 2 دن میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی منظوری دے دی۔ اپیل میں رپورٹ پبلک کرنے کے حکم پر حکم امتناع حاصل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیشی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کی درخواست سانحے میں مارے جانے والوں کے لواحقین اور متاثرین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس زیر سماعت ہے، تفتیشی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جارہی۔ عدالت جوڈیشل انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا حکم دے۔

    درخواست میں حکومت پنجاب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے سے ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔ انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر مقتولین کے ورثا کو جلد انصاف کی فراہمی کا عمل ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ 3 سال قبل لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے منہاج القرآن مرکز کے ارد گرد سے رکاوٹیں ہٹانے کے نام پر آپریشن کیا گیا جہاں کارکنوں اور پولیس کے درمیان مزاحمت ہوئی۔

    اس دوران پولیس کے شدید لاٹھی چارج کے سبب 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: ڈیفنس ماڈل کالونی سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیفنس ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ، نقشے اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔


    سی ٹی ڈی نے تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔

    ایک سوال پر رپورٹر نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت خفیہ رکھی جارہی ہے ، مقصد اس کے نیٹ ورک کو توڑا جائے اور پتا چلائے جائے کہ اس کے ساتھی کن کن مقامات پر چھپے ہوئے ہیں اس کے بعد ہی ملزم کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

  • عوام نے دھرنا سیاست مسترد کردی، سعد، عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں، شہباز

    عوام نے دھرنا سیاست مسترد کردی، سعد، عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں، شہباز

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ایک بار پھر دھرنے اور انتشارکی سیاست کو مسترد کیا ہے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے دل ن لیگ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کی فتح کے بعد اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں کیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کادن ایک تاریخ سازدن ہے،عوام نے پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرڈالنےوالوں پراعتماد کیا، اہل لاہور اوراین اے 120 کےعوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں، نوازشریف اورن لیگ کےخلاف چار سال سےمہم چلائی جارہی ہے۔

    نواز شریف کی ترقی کا وژن جیت گیا ہے، وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں،خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اور ملکی اقتصادی حالت بہترکرنا نوازشریف کا جرم ہے، ان کاجرم یہ ہے کہ وہ بلوچستان میں امن لائے۔

    خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ہمارےچند کارکنان ابھی تک لاپتہ ہیں، ہمارے ہزاروں ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیئےگئے۔


    این اے 120: کلثوم نوازکی فتح، یاسمین راشد کو شکست


    علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کلثوم نواز کی جیت پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی جیت ن لیگ کی قیادت اور اس کی کارکردگی پراعتماد کا اظہار ہے، ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا کہ عوام کے دل ن لیگ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف اگلےہفتےلندن سے وطن واپس پہنچیں گے

    شہبازشریف اگلےہفتےلندن سے وطن واپس پہنچیں گے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 12 ستمبر کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے،شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب 12 ستمبر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے وطن واپس آئیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758منگل کو صبح 8:20 پرلاہورایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کلثوم نواز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ


    لندن روانگی سے قبل پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز میری والدہ ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے کلثوم نواز اور میں وطن واپس آجائیں گے اور این اے 120 کا الیکشن ہم سب کا الیکشن ہے اور ہم سب مل اس ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔


    شریف خاندان کے افراد اچانک لندن روانہ


    بعدازاں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اہل خانہ قومی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 757 سے اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ


    واضح رہے کہ چار روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف افسانے تراش رہے ہیں، فواد چوہدری

    شہبازشریف افسانے تراش رہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی دستاویز بنانے میں شریف خاندان سے زیادہ ماہر کوئی نہیں، پاناما کیس میں قوم نے انہیں بھرپورایکٹنگ کرتے دیکھا، شہباز شریف افسانے تراش رہے ہیں۔

    ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے بغیر شہبازشریف کی پریس کانفرنس کا مقصد نظر نہیں آتا، وہ محض افسانےتراش رہے ہیں، ان کی باتوں نے یہ تاثر دیا کہ جیسے اپوزیشن لیڈر پریس کانفرنس کررہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کے کاغذ کی اصلیت جاننے کیلئےتحقیقات لازمی ہے، جعلی دستاویز بنانے میں شریف خاندان سے زیادہ ماہر کوئی نہیں، پاناماکیس میں قوم نےانہیں بھرپور ایکٹنگ کرتے ہوئے دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے شریف برادران کو پوری قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کرتے بھی دیکھا، دونوں بھائی قوم اور پارلیمان کو بتاتے کچھ ہیں اور نکلتا کچھ اورہے، آئندہ تمام تحقیقات ان کےٹریک ریکارڈ کی روشنی میں کرانا ہونگی۔


    مزید پڑھیں: شہباز شریف کی پریس کانفرنس ،ویڈیو دیکھیں


    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف برادران ساڑھے چار سال سے اقتدارمیں ہیں، چاہتے تو آئینی ترامیم کرسکتے تھے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما پرکرپشن کی تحقیقات نہیں ہورہی اور اگر ایسے الزامات ہیں بھی تو سیاسی بلیک میلنگ کے بجائے تادیبی کارروائی ہونی چاہئے۔

  • کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کربھارتی قبضے کومسترد کردیا، فضل الرحمٰن

    کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کربھارتی قبضے کومسترد کردیا، فضل الرحمٰن

    لاہور : جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے معنی خیز مذاکرت کرے،ٖ یوم سیاہ منا کر کشمیریوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو مسترد کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پرکیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورتحال اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

    مولانافضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں نے آزادی کیلئے قربانیاں دیں، کشمیریوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کی نظیرنہیں ملتی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوناچاہئے۔

    یوم سیاہ منا کرکشمیریوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو مسترد کردیا، مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور عالمی تنظمیں مسئلہ کشمیر پرخاموش ہیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ظلم وجبر سے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اورہم نے ملکر اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔

  • شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے کیس جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دیا۔ عدالت کیس کی سماعت کل کرے گی۔

    شہباز شریف کی نا اہلی کے لیے درخواست پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی جس میں شہباز شریف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی کاروبار سے بھی منسلک رہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنے بھائی وزیر اعظم نواز شریف کو 6 ارب روپے کے تحائف دیے جن کا ذکر انہوں نے کسی منی ٹریل میں نہیں کیا۔

    تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

    یاد رہے کہ شہباز شریف پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے بھی زیر تفتیش رہے۔

    ان کا نام گلف اسٹیل، حدیببیہ پپیر مل اور التوفیق کیس میں شامل ہے۔

    شہباز شریف 17 جولائی کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سامنے انہوں نے جو بیانات دیے وہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کے بیانات سے متصادم ہیں۔


  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقامی عدالت میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جس پر عدالت نے عمران خان کو 21 جولائی کا نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس پر مجھے خاموش رہنے پر 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔

    مزید پڑھیں: 10 ارب کی پیشکش کی گئی، عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی طرف سے پہلے بھی پیسوں کے پیشکش کی گئی مگر میری شہباز شریف کے ایک قریبی آدمی سے ملاقات ہوئی جس میں اس نے 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔

    عمران خان کے اس دعوے کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سینئر وکیل مصطفیٰ رمدے کے توسط سے عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کے بیان سے میری ساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔ عمران خان سے 10 ارب روپے ہرجانہ وصول کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر لاہور کی مقامی عدالت نے عمران خان کو 21 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

    عمران خان کو اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز قانونی نوٹس بھی بھجوا چکے ہیں۔

    شہباز شریف کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کا پاناما لیکس پر 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کا بیان سراسر جھوٹ ہے۔ ان کے بیان سے میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

    تاہم عمران خان کی جانب سے لیگل نوٹس کا جواب نہ دینے اور غیرمشروط معافی نہ مانگنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اب دعویٰ دائر کردیا ہے۔


  • پانامہ کیس : جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا

    پانامہ کیس : جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا

    اسلام آباد: پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو طلب کرلیا، انہیں حدیبیہ پیپر مل کے کاغذات ساتھ لانے اور وکیل کے بغیر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی مزید تفتیش کےلیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو بھی طلب کرلیا۔

    جے آئی ٹی نے خادم اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ حدیبیہ پیپرمل کے کاغذات بھی ساتھ لائیں۔

    اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف لاہور عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے پاناما ایشو پر وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا ، انہیں آج نوٹس مل گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ پاناما کیس پر بینکنگ کے تمام کاغذات اور دیگر متعلقہ دستاویزات لے کر آئیں۔


    انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انہیں اکیلے طلب کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وکیل کو ساتھ لے کر نہ آئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس بھی دوبارہ کھولا جائے گا اور اس میں دیگر ذمہ داران کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔


    شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے، رانا ثناء اللہ


    خیال رہے کہ آج ہی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے لاہور میں بیان دیا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران انکوائری نہیں شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے اور آج ہی جے آئی ٹی نے انہیں طلب کرلیا۔