Tag: شہباز گل پر تشدد

  • شہباز گل پر تشدد کے الزامات،  پولیس انکوائری مکمل

    شہباز گل پر تشدد کے الزامات، پولیس انکوائری مکمل

    اسلام آباد : پولیس نے تحریک انصاف شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر انکوائری مکمل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پر تشدد کے الزامات پر پولیس انکوائری مکمل کرلی گئی۔

    انکوائری آئی جی اسلام آباد کی نگرانی میں کمیٹی نے مکمل کی، شہباز گل انکوائری کمیٹی کے سامنے چار تحریک انصاف رہنما پیش ہوئے۔

    کمیٹی میں فواد چوہدری، راجہ خرم ، علی اعوان، عثمان ڈار کے بیان ریکارڈ کئے گئے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے ناقابلِ تصدیق مخصوص اعضا کی مبینہ تصاویر بھی دی گئی، تصاویر کا ذریعہ اور وقت کے تعین پر رہنما لا جواب ہوگئے۔

    کمیٹی نے ڈاکٹر سمیت رہنماؤں کے بیانات پر رپورٹ مرتب کر لی ، رپورٹ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

    انکوائری کمیٹی میں پیشی پر تحریک انصاف رہنماوں کی چائے بسکٹ سے تواضع بھی کی گئی۔

    گذشتہ روز وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے اچانک دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔

  • شہباز گل پر تشدد کے الزامات : پولیس تحقیقات شروع

    شہباز گل پر تشدد کے الزامات : پولیس تحقیقات شروع

    اسلام آباد : پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل پرتشدد کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازگل پر تشدد کے الزامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹراسلام آباد کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔

    جس میں تفتیشی ٹیم اوراعلیٰ پولیس حکام نےشرکت کی، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شہباز گل کی خوراک سےمتعلق بھی مکمل نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس نے تشدد کے الزام پر بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے، انکوائری کے دوران ڈاکٹرز کے بیان بھی لے لئے گئے۔

    تشدد سے متعلق انکوائری کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ شہبازگل کو توڑنے کےلیےذلیل کیا گیا، جس میں شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد میں زیادتی بھی شامل ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں، تمام تصویریں اورویڈیوثابت کرتی ہیں کہ گل پرتشدد ہوا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ اسلام آباد پولیس کہتی ہے اس نے کوئی تشدد نہیں کیا ، پھرمیرا سوال یہ ہے شہباز گل پر تشدد کس نےکیا؟

  • شہباز گل پر تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر

    شہباز گل پر تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کے خلاف نئی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کے خلاف نئی درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست اسد عمر اور بابر اعوان نے دائر کی، جس میں شہباز گل کے طبی معائنہ کے لیے غیر جانبدار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر جسمانی تشدد کی خبریں میڈیا پر بھی آ چکی ہیں، ان کی تشدد کے بعد جسمانی اور دماغی حالت بہتر نہیں جو اسکی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔

    دائر درخواست میں کہا کہ شہباز گل کو حراست میں رکھنے کا مقصد صرف جسمانی تشدد کرنا مقصود ہے، عدالت شہباز گل کے جسمانی تشدد سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو شہباز گل پر پریشر ڈال کر اعترافی بیان لینے سے روکا جائے ، استدعا

    آئی جی اسلام آباد ، وزارت داخلہ ، ایس ایچ او کوہسار اور شہباز گل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔