Tag: شہباز گل

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی، عون چوہدری برطرف

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی، عون چوہدری برطرف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، عون چوہدری کو بھی مشیرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے مختلف امور پر تحفظات کےسبب اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا ہے جبکہ عون چوہدری کو انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو صوبے میں گورننس اور پولیس کے نظام پر قیادت سے تحفظات تھے ، جس کے سبب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، ان کی جگہ ابھی تک کسی کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے مشیرعون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، آصف محمود پنجاب ہارٹی کلچر اورٹورازم سے متعلق امور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونت کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسدکھوکھرکوکابینہ میں شامل کرنےکافیصلہ  کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ملک اسدکھوکھرپی پی 168 سےایم پی اےمنتخب ہوئے تھے اور ان کےقلمدان کافیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بلدیات کی منسٹری دی جاسکتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے سابق ترجمان شہباز گل لیڈر شپ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں اور کئی انگریزی روزناموں کے لیے لکھتے ہیں ، اس کے علاوہ تدریس کے سلسلے سے بھی وابستہ ہیں۔

  • پولیس گردی کے معاملے پر فواد چوہدری کا شہباز گل کو مشورہ

    پولیس گردی کے معاملے پر فواد چوہدری کا شہباز گل کو مشورہ

    لاہور: پنجاب میں پولیس گردی کے معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کو مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کو مشورہ دیا ہے کہ ہم ہانگ کانگ کا طریقہ کار استعمال کرسکتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمام پولیس اہلکاروں کے پاس کیمرا ہونا چاہئے، پولیس کی ہر تفتیش، ناکے کی ویڈیو ریکارڈنگ ہونی چاہئے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہر تھانے میں شہریوں کے تبصرے ریکارڈ ہونے چاہئیں، شہریوں کے تبصرے سے تھانے کی صورت حال واضح ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے ٹویٹ کیا تھا کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی طرف سے جاری کیے مراسلہ کے مطابق دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی صرف پولیس اہلکاروں کے لیے ہے۔

    مزید پڑھیں: پنجاب میں پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی

    شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ آئندہ ایس ایچ او عہدہ سے کم کوئی اہلکار اگر دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس پابندی کا اطلاق عام شہریوں پر نہیں ہے۔

    اس سے قبل پنجاب میں پولیس گردی کے مسلسل بڑھتے واقعات کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے آر پی او ڈی پی او، سی پی او اور سی سی پی او، ڈی آئی جیز کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ یونیفارم والے حد میں رہ کر کام کریں ورنہ گھربھجوادیاجائےگا، تشدد،غیرقانونی حراست یابداخلاقی پرآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، حراست میں تشدد، موت اورغیرقانونی حراست پرایس ایچ او ذمے دار ہوگا۔

  • وکیل کے تشدد کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ کہاں چلی گئیں؟

    وکیل کے تشدد کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ کہاں چلی گئیں؟

    شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں وکیل کے تشدد کا شکار فائزہ گھر پر تالہ لگا کر کہیں چلی گئیں، کرپٹ نظام سے پریشان لیڈی کانسٹیبل نے گزشتہ روز نوکری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں وکیل کے تشدد کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ گھر پر تالہ لگا کر کسی کو اطلاع کیے بغیر کہیں چلی گئیں۔ پنجاب پولیس بھی ان کے اچانک غائب ہونے سے لاعلم ہے۔

    کانسٹیبل فائزہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ طاقتور نظام کا سامنا نہیں کرسکتی، انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے استعفیٰ دے رہی ہوں، کانسٹیبل فائزہ، عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرپارہیں، شہباز گل

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا تھا کہ وکیل کی ضمانت ہوئی ہے، حکومت قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتی ہے، بگڑا نظام صحیح کرنے میں وقت لگے گا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں چار جگہ ملزم کا نام تھا صرف ایک جگہ غلطی تھی، ایف آئی آر میں چھوٹی سی غلطی کو درست انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنا کردار ادا کیا اور واقعے کو عدالت میں لایا گیا، حکومت جو کرسکتی تھی وہ کیا ضمانت کا فیصلہ عدالت نے دیا۔.

  • ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے استعفیٰ دے رہی ہوں، کانسٹیبل فائزہ، عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرپارہیں، شہباز گل

    ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے استعفیٰ دے رہی ہوں، کانسٹیبل فائزہ، عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرپارہیں، شہباز گل

    شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ کی پولیس کانسٹیبل فائزہ کا کہنا ہے کہ پولیس فورس خدمت کے لیے جوان کی تھی، ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے اس لیے استعفیٰ دے رہی ہوں، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ لیڈی کانسٹیبل عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کر پارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں وکیل کی جانب سے تھپڑ مارنے کے واقعے پر پولیس کانسٹیبل فائزہ نے کہا ہے کہ طاقت کے نشے میں چور وکیل نے تھپڑ مارا، انصاف ملتا نطر نہیں آرہا ہے، دباؤ ڈالا جارہا ہے سمجھ نہیں آرہا کہاں جاؤں۔

    کانسٹیبل فائزہ کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا، ذرائع

    کانسٹیبل فائزہ نے کہا کہ مافیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی، محکمہ پولیس سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل فائزہ کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں کیا گیا، لیڈی کانسٹیبل کو فیروز والا سے مرید کے ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

    لیڈی کانسٹیبل عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرپارہیں، شہباز گل

    دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل سے وکیل نے بدتمیزی کی، ان کے ساتھ واقعے پر وکیل کو گرفتارکیا گیا، لیڈی کانسٹیبل کیس میں عدالت میں وکیل کو پیش کیا گیا۔

    شہباز گل نے کہا کہ لیڈی کانسٹیبل عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرپارہی ہیں، محکمہ پولیس نے لیڈی کانسٹیبل کے واقعے پر اپنا کردار ادا کیا ہے، فائزہ سے ڈی سی او اور آرپی او رابطے میں ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایف آئی آر میں چار جگہ ملزم کا نام تھا صرف ایک جگہ غلطی تھی، ایف آئی آر میں چھوٹی سی غلطی کو درست انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔

    شہباز گل کے مطابق حکومت نے اپنا کردار ادا کیا اور واقعے کو عدالت میں لایا گیا، حکومت جو کرسکتی تھی وہ کیا ضمانت کا فیصلہ عدالت نے دیا.

  • مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں: شہباز گل

    مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں: شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں، عدلیہ آزاد اور ادارے خود مختار ہیں، مریم اورنگزیب عدلیہ پر بیانات داغ کر اداروں پر انگلی اٹھانا بند کریں۔

    اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عدالتوں میں دوران سماعت ججز کی تبدیلی معمول کا معاملہ ہے، مریم اورنگزیب شاید بھول گئی ہیں ججز پر دبا ڈالنا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ من پسند فیصلے لینے کے لیے ججز کو کون فون کرتا تھا، حال ہی میں کیلبری کوئین جج کو بلیک میل کرنے کے لیے متنازع ویڈیو بنا لائیں، تاریخ گواہ ہے کرپٹ لیگ عدالت عظمی پر حملہ آور ہوئی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے تمام ضروری شواہد عدالت میں جمع کروا رہے ہیں، مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں، منفی پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت عدالت میں دیں۔

    خیال رہے کہ سابق وزیرقانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کرنے والے جج مسعود ارشدکا تبادلہ کردیا گیا ہے، فاضل جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی، سماعت نہ کرنے پر رانا ثنااللہ کے وکلا کا فاضل جج سے تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    رانا ثنا اللہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کو گذشتہ روز سخت سکیورٹی میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کے وکلاء نے کہا کہ حکومتی وزیر نے منشیات برآمدگی کی ویڈیو کی موجودگی کا دعوی کیا، مگر موٹروے ٹول پلازہ کی ویڈیو دے دی گئی، الزامات بے بنیاد ہیں۔

  • حکومت پنجاب کا تیزاب گردی کی شکار لڑکیوں کے لیے وظیفے کا اعلان

    حکومت پنجاب کا تیزاب گردی کی شکار لڑکیوں کے لیے وظیفے کا اعلان

    گجرات: حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی شکار لڑکیوں کے لیے وظیفے کا اعلان کر دیا.

    یہ اہم اعلان ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے گجرات میں تیزاب گردی کی شکار لڑکی کے گھر آمد کے موقع پر کیا. شہبازگل نےوزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سےورثا کو 5 لاکھ کا امدادی چیک بھی دیا.

    شہباز گل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے سڑکیں پل نہیں بنائے، توجہ قرض اتارنے پر رہی، ایک سال انسان کی فلاح و بہبود کی پالیسی پر عمل لیا، آئندہ سال اس پر مزید توجہ دی جائے گی.

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تیزاب گردی کرنے والے  کے خلاف پراسیکوشن انجام تک پہنچائی جائے گی.

    مزید پڑھیں: کراچی میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    شبہاز گل نے کہا کہ تیزاب گردی روکنے کے لیے قانون سازی کر لی ، تیزاب گردی کا شکار بچیوں کوماہانہ وظیفہ دیا جائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ملک کے کسی بھی حصے میں سانحات کے متاثرین کی مدد کرے گی، ہمارے توجہ ملک کی اور انسانوں کی فلاح پر مرکوز ہے.

  • پی ٹی آئی کا ایک سال ملک کودرست سمت میں لے جانے کی عمدہ مثال ہے، شہباز گل

    پی ٹی آئی کا ایک سال ملک کودرست سمت میں لے جانے کی عمدہ مثال ہے، شہباز گل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کاایک سال ملک کودرست سمت میں لےجانےکی مثال ہے، ایماندار اور مخلص  قیادت کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیراعظم جلدقوم کےسامنےکارکردگی رپورٹ رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ن لیگ دورمیں بجلی کاگردشی قرضہ1200ارب سے زائد ، گیس کاگردشی قرضہ150 ارب سےزائد تھا اور تجارتی خسارہ 2014 میں 20ارب ڈالر جبکہ 2018 تک 37ارب ڈالر ہوا ، ن لیگ کی حکومت19 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ چھوڑکرگئی اور آخری بجٹ خسارہ ریکارڈ2.26ارب تھا کچھ یاد آیا ؟

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ کرپٹ لیگ کے دور کے تمام اعداد و شمار اشتہاری کےگورکھ دھندے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں کی اپنی روٹیاں چوری کے مال سے چل رہی ہیں، پی ٹی آئی کا ایک سال ملک کودرست سمت میں لے جانے کی عمدہ مثال ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تاریخ نے دیکھا کے خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے اربو‍ں کی کرپشن پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے قومی چوروں کو ان کے اصل مقام جیل میں پہنچایا ہے آج عدالتیں اور تمام قومی ادارے آزاد اور خودمختار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا امریکا، روس سے لے کر ملائیشیااور ترکی پاکستان کی قدر کررہے ہیں، ایمانداراورمخلص قیادت کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیراعظم جلدقوم کےسامنےکارکردگی رپورٹ رکھیں گے۔

  • ٹوئٹرکو سچ کیساتھ کھڑے ہوکر بھارتی درخواست مسترد کرنی چاہیے، شہباز گل

    ٹوئٹرکو سچ کیساتھ کھڑے ہوکر بھارتی درخواست مسترد کرنی چاہیے، شہباز گل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے بھارت کی بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر 8 ٹوئٹر صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست پر کہا ٹوئٹر کو سچ کیساتھ کھڑے ہوکر بھارتی درخواست مسترد کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے 8 ٹوئٹر صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ٹوئٹرکو سچ کیساتھ کھڑے ہونے بھارتی درخواست مسترد کرنی چاہیے۔

    شہباز گل نے ایک اور ٹوئٹ میں ناروے میں عید پر مسجد پرحملہ ناکام بنانے والے سترسالہ پاکستانی ہیرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہمارے تو ریٹائرڈ آفیسر اور جوان بھی بہادری کی نئی سے نئی مثال قائم کرتے ہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخرہے۔

    یاد رہے مودی سرکار نے ٹویٹر پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر اے آروائی نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف سمیت آٹھ اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست دی تھی۔

    مزید پڑھیں : بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی مظالم پرآوازاٹھانے والے ٹویٹر اکاؤنٹس بند کرنے کے درپے

    بھارت کی جانب سے درخواست میں اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف، مدیحہ شکیل، اور حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

  • آئیے مل کر پنجاب کو، پاکستان کو محفوظ بنائیں، شہباز گل

    آئیے مل کر پنجاب کو، پاکستان کو محفوظ بنائیں، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئیے مل کر پنجاب کو، پاکستان کو محفوظ بنائیں اور اداروں کو مضبوط بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج یوم شہدائے پولیس ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ شہداء نے جانوں کی قربانیاں دے کر ہمیں چین سے سونے دیا، ہمیں شہداء کی فیملیوں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔

    انہوں نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آئیے مل کر پنجاب کو، پاکستان کو محفوظ بنائیں اور اداروں کو مضبوط بنائیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پولیس کے شداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس آج اپنے 15 سو شہداء ساتھیوں سے محروم ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب پولیس صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے کسی واقعے میں جب بھی کوئی اہلکار شہید ہوتا ہے تو انہیں لگتا ہے کہ جیسے ان کے جسم کا کوئی حصہ کاٹ لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

  • ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق حکومتوں کا شاہانہ طرز زندگی بے نقاب کر دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق حکومتوں کا شاہانہ طرز زندگی بے نقاب کر دیا

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ حکومتوں کی شاہانہ زندگی اور فضول خرچی بے نقاب کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز گل نے ٹیوٹر پر گورنمنٹ ہاؤس مری کی ویڈیوجاری کر دی۔

    اس ویڈیو میں وہ گورنمنٹ ہاؤس مری کا دورہ کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ خود کو مغلیہ بادشاہ سمجھنے والوں نےعوامی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہاؤس کی تزئین کے لئے سابق حکمرانوں نے 60 کروڑ ضائع کیے، ملکی قرضہ 30 ہزار ارب پہنچانے والوں کی عیاشی دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، قومی دولت سےذاتی آسائش خریدنے کی کرپشن کرپٹ لیگ کا طرہ امتیاز رہا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہنشاہ، ولی عہد صاحبان نےعوام کی دولت کو باپ کا مال سمجھ کر لوٹا، البتہ اب وزیر اعظم نے اپنا وعدہ پورا کیا، گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کے لئے کھول دیا، اب یہ کسی کے لئے نوگوا یریا نہیں، عوام بکنگ کرا سکتے ہیں۔

    اان کا مزید کہنا تھا یہ سلسلہ جاری رہے گا، پنجاب میں 177 سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کے لئے کھول دیے گئے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد گوانر ہاوسز کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا، جسے عوام کی جانب سراہا گیا۔