Tag: شہباز گل

  • اپوزیشن کےلیڈر آج چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں: شہباز گل

    اپوزیشن کےلیڈر آج چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں: شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب، شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کےلیڈر آج چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں‌نے اپوزیشن کے یوم سیاہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کچھ اپوزیشن رہنمااپنے نام کے ساتھ پی ایچ ڈی بھی لکھتے ہیں، وفاقی وزیرہونے کے باوجود بیرون ملک چوکی دار کی نوکری کرتے ہیں.

    شہباز گل نے کہا کہ چوکی داری کرنے والے آج ہمیں اسمبلی میں جمہوریت کا بھاشن دیتے ہیں، اپوزیشن کی جلسوں کی کال بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ٹرمپ نےبھی کہاہےعمران خان کی مہم درست ہے.

    مزید پڑھیں: عوام نے اپوزیشن کی احتجاج کی کال مسترد کر دی: وزیر اطلاعات پنجاب

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری دنیا کو اپوزیشن کی چوری کا پتا ہے، ماضی میں یہ پولیس گردی کرتے تھے، آج پھر اکٹھے ہوئے ہیں، انھوں نے اپنے ایم پی اے، لیڈران سے پیسے مانگے.

    شہباز گل نے کہا کہ تین ایم پی ایز سے بات ہوئی ہے، وہ کہتے ہیں کہ جلسے کے لئے ہم سے پیسےمانگے گئے، مریم نوازآج بھی مجرم ہےالیکشن نہیں لڑسکتیں، مریم نوازجعلی سازی کا کام شروع کریں تو اچھا کاروبار چلے گا.

    شہباز گل نے پنجاب پولیس ایفی ڈرین دستخط نہیں کراتی، بلکہ لوگوں کو اندرکرتی ہے ، یہ بدلہ ہوا پاکستان ہے، جس کا وزیراعظم عمران خان ہے.

  • محترمہ مریم صفدر اعوان ایک مجرمہ ہیں، شہباز گل

    محترمہ مریم صفدر اعوان ایک مجرمہ ہیں، شہباز گل

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا محترمہ مریم صفدر اعوان ایک مجرمہ ہیں ، آج ریلو کٹوؤں کا پاور شو نہیں بلکہ پور شو ہوگا ،یوم سیاہ منانے والوں کا سیاسی مستقبل سیاہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا محترمہ مریم صفدر اعوان ایک مجرمہ ہیں، عوام کوڈرادھمکاکےدکانیں بندکرانےکی اجازت نہیں دیں گے ، زبردستی دکانیں بندکرانےوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئےگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے لوگوں کی املاک کی حفاظت کریں گے۔

    شہباز گل کا اپوزیشن کے یوم سیاہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ آج ریلو کٹوؤں کا پاور شو نہیں بلکہ پور شو ہوگا، 25 جولائی یوم احتساب ہے، یوم سیاہ منانے والوں کا سیاسی مستقبل سیاہ ہے، شہر اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی، مارکیٹیں زبردستی بند کرانے اور قانون ہاتھ میں لینے پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا قوم اب لٹیروں کایوم سیاہ منائے گی، بریانی پر جلسیاں ہوسکتی ہیں،جلسے نہیں۔

    خیال رہے متحدہ اپوزیشن حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر آج یوم سیاہ منارہی ہے ، اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چاروں صوبوں میں احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    بلاول بھٹوزرداری کراچی میں اورشہبازشریف لاہور میں خطاب کریں گے جبکہ مولانافضل الرحمان پشاور میں اورمریم نواز کوئٹہ میں خطاب کریں گی۔

  • شہباز شریف غم نہ کریں، اپنی کرپشن کے باعث جلد شاہد خاقان کے ہمراہ ہوں گے، شہباز گل

    شہباز شریف غم نہ کریں، اپنی کرپشن کے باعث جلد شاہد خاقان کے ہمراہ ہوں گے، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، دباؤ سے احتساب کا عمل متاثر نہیں ہوگا، شہباز شریف غم نہ کریں، اپنی کرپشن کے باعث جلد شاہد خاقان کے ہمراہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہے، ایل این جی کیس بھی ہمارے دور میں نہیں بنایا گیا تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ کرپٹ لیگ کے ناکام صدر نے کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی، سستی روٹی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرگئے آج پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ عوام کی فلاح کا جھوٹا راگ الاپنے والے ہڑتالیں کرانا چاہتے ہیں، نواز، شہباز شریف کا پورا ٹبر کرپشن اور کمیشن میں ملوث رہا ہے، قوم کو گمراہ کرنے کے بجائے ٹی ٹی اور منی لانڈرنگ کی تفصیلات دیں۔

    مزید پڑھیں: نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احسن اقبال کو بھی ناررووال کرپشن کیس میں جواب دینا ہوگا، کرپٹ لیگ کا شیرازہ بکھر چکا ہے، ان کے ممبران بھی ان کی چوری کے دفاع سے تنگ آگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کرلیا، انہیں آج نیب نے ایل این جی کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شاہد خاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

  • حافظ سعید کی گرفتاری اندرونی معاملہ ہے، شہباز گل

    حافظ سعید کی گرفتاری اندرونی معاملہ ہے، شہباز گل

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہے، نیشنل ایکشن پلان ملک بھرمیں جاری ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حافظ سعید کی گرفتاری میں کوئی بیرونی تعلق شامل نہیں بلکہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے حافظ سعید پر مقدمات ہیں اور وہ ان کا سامنا کریں گے۔

    حافظ سعید کی گرفتاری کے حوالے مزید معلومات فراہم کرنے کے سوال پر ان کا یہ کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد جاری ہے، مزید انفارمیشن شیئرنہیں کرسکتا۔

    کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نیشنل ایکشن کے تحت گرفتار

    یا درہے کہ آج صبح کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں جماعت الدعوۃ  کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں بعدازاں سال 2014 میں امریکا نے بھی جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مالی پابندیاں عائد کیں اور حافظ سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    حافظ سعید نے پہلے لشکر ِ طیبہ کے نام سے اپنی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی جب اس پر پابندی لگی تو انہوں نے جماعت الدعوۃ کے نام سے اپنی سرگرمیاں شروع کردی تھیں۔

  • شاہد خاقان کی نئی ڈیوٹی آقاؤں کے کالے کرتوتوں کا دفاع ہے، شہباز گل کا ردعمل

    شاہد خاقان کی نئی ڈیوٹی آقاؤں کے کالے کرتوتوں کا دفاع ہے، شہباز گل کا ردعمل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی نئی ڈیوٹی آقاؤں کے کالے کرتوتوں کا دفاع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے علی عمران کی کمپنی، چیک وصولی کی تردید نہیں کی ہے، پریس کانفرنس کرتے ہیں مگر سوالوں پر آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اربوں کی کرپشن سامنے آنے پر بوکھلا گئے ہیں، ن لیگ کرپشن کے ثبوتوں کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔

    شہباز گل نے سوال کیا کہ بتائیں شریف خاندان کا منظور پاپڑ والے، مشتاق چینی سے کیا تعلق ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست گلوبٹ، ناصر بٹ جیسے فراڈیوں کے گرد گھومتی ہے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے: شاہد خاقان عباسی

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کرپٹ عناصر اور چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کررہی ہے، ن لیگ کرپٹ، مفروروں اور اشتہاریوں کے دفاع کے مشن پر ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف برطانوی عدالت میں ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے، شہزاد اکبر اور حواریوں سے پوچھا جائے کہ دوروں پر کتنے پیسے خرچ ہوئے، ڈیلی میل میں خبر لگوانا شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے۔

    ان کہنا تھا کہ شہزاد اکبر ایک پریس کانفرنس کریں گے تو ہم تین کریں گے، ہر بات کا جواب دیں گے، ثبوت ہیں تو ایف آئی اے اور نیب کو دیں اور شہباز شریف کو گرفتار کر لیں، عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف شہباز شریف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔

  • شہباز شریف اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے، شہباز گل

    شہباز شریف اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے، شہباز گل

    فیصل آباد: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ان کا خاندان عوامی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے، اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امداد اور خیرات کا مال بھی کھالیا گیا ہے، مافیا پہلے پیسوں کی پیشکش کرتا ہے بات نہ بنے تو دھمکیاں دیتا ہے، کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ خبریں آرہی ہیں کہ شہباز شریف نے امدد کا مال بھی کھایا، پہلے یہاں کا مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل بھی سامنے آرہے ہیں، جیل والے چیک کرکے نہ بھیجیں تو یہ لوگ جیل کا سامان بھی چوری کرلیں گے۔

    شہباز گل نے کہا کہ ادارے آزادانہ احتساب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، ہماری حکومت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنارہی ہے، ہم وہ حکمران نہیں جو یہ کہیں کہ آپ کو قربانی دینی چاہئے۔

    مزید پڑھیں: شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، برطانوی اخبار

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ایک پائی جمع کریں گے، سیکیورٹی کے 80 فیصد اخراجات کم کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن کے 40 سے 45 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں، ہماری حکومت نے صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 46 بلین رکھے ہیں، ہڑتال سے مسئلے ختم نہیں ہوں گے، ہم تاجر برادری کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خوردبرد کی، خادم اعلیٰ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

  • سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا چاہتے ہیں، شہبازگل

    سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا چاہتے ہیں، شہبازگل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول گھوٹکی میں ضمنی انتخاب میں متوقع شکست سے خوف زدہ ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا چاہتے ہیں، برسوں تک لوٹنے والے اب عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کا وقت شروع ہوگیا ہے، سندھ حکومت کے وزیراعلیٰ سمیت بیشتر وزرا پرکرپشن کے الزامات ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ بلاول کے والد اربوں کی کرپشن پرنیب کی حراست میں ہیں، واویلا والد کی کرپشن بچانے اوراحتساب سے بچنے کی کوشش ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، شہباز گل

    یاد رہے کہ 10 مئی کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے، دونوں جماعتوں نے خزانہ لوٹنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی۔

  • عوام کو پانی نہ ملا، مگر شہباز شریف کے داماد نے کروڑوں کا کمیشن کما لیا: شہباز گل

    عوام کو پانی نہ ملا، مگر شہباز شریف کے داماد نے کروڑوں کا کمیشن کما لیا: شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر  اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام کو پانی نہ ملا، مگر شہباز شریف کے داماد نے کروڑوں کا کمیشن کما لیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق دور حکومت میں شہباز شریف کی کرپشن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کیا.

    انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے عوام کو ہر منصوبےمیں چونا لگایا، پنجاب اسپیڈ کے دور کی جو بھی فائل کھولی، نیا اسکینڈل سامنے آیا، لاہوریوں کے کوڑا کرکٹ اٹھانے پر بھی کمیشن کمانے سے باز نہ آئے.

    شہبازگل نے کہا کہ لاہور کا 100 کروڑ میں اٹھایا جانے والا کوڑا 17 سو کروڑ میں اٹھایا جاتا رہا، گزشتہ دور میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں لمبا مال بنایا گیا، 56 کمپنیوں سمیت ہرکام عجلت،من پسند افراد کو نوازنے کے لیے کیا گیا.

    مزید پڑھیں: مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کیے، شہباز گل

    شہباز گل نے کہا کہ صاف پانی تو نہ مل سکا، مگر شہباز شریف کے داماد نے کروڑوں کمائے شوباز شریف اداروں کو دھمکانے کی بجائے ٹی ٹیز کا حساب دیں، پارکنگ کمپنی، ماڈل بازار، صاف پانی منصوبے کرپشن کی مثالیں ہیں.

    انھوں نے کہا کہ شوبازیوں سے عوام کو گمراہ کرنے والےاداروں کو بدنام کر رہے ہیں، چچا بھتیجی پارٹی صدارت کے لئے لڑائی بعد میں کریں، پہلے لوٹی دولت کاحساب دیں.

  • مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کیے، شہباز گل

    مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کیے، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جھوٹ بولنے میں ریکارڈ قائم کردئیے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جانا چاہئے۔

    شہباز گل نے کہا کہ ان کے نمایاں کارناموں میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ شامل ہے، جج صاحب کی جعلی ویڈیو، والد کی صحت پر مسلسل جھوٹ بولنا شامل ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، انہیں قوم سے لوٹی جانے والی دولت واپس کرنا ہوگی، بیگم صفدر اشتہاری بھائیوں کو بےگناہ ثابت کرتی رہیں، انہوں نےشہباز شریف سے ن لیگ کی صدارت اُچک لی ہے۔

    مزید پڑھیں: نیب طلبی کا نوٹس، مریم نواز کو گرفتاری کا خوف

    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج نیب نےمریم نوازکی طلبی کاسمن جاتی امرامیں وصول کرا دیا، ادارہ برائے احتساب ٹیم نے پولیس حکام کے ساتھ جاکر جاتی امرا میں نوٹس دیا۔

    احتساب عدالت نےمریم نوازکےسمن تعمیل کے لئےنیب بھجوائےتھے، سمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ مریم نواز مقدمے میں حاضری کو یقینی بنائی اور ذاتی حیثیت میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوں۔

  • شہباز گل نے نواز شریف کے چیک اپ اور ڈائٹ چارٹ کی رپورٹ شیئر کر دی

    شہباز گل نے نواز شریف کے چیک اپ اور ڈائٹ چارٹ کی رپورٹ شیئر کر دی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کے چیک اپ اور ڈائٹ چارٹ کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ شیئر کر دی اور کہا جیل مینوئل میں گھر کے کھانے کی اجازت نہیں، مضر صحت کھانا آ رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلٰی پنجاب شہباز گل نے نوازشریف کے چیک اپ اور ڈائٹ چارٹ رپورٹ شیئر کردی، میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کیلئے جیل عملے کی نگرانی میں صحت افزا خوراک کا چارٹ تیار کیا ہے۔

    چارٹ کےمطابق نواز شریف کےکھانے میں نمک اور پروٹین کی مقدارکم کرائی گئی اور چکنائی منع کی ہے ، میڈیکل بورڈ نے بلڈ پریشر اور شوگر کیلئے ادویات جبکہ نوازشریف کو ناشتے میں پھل اور جوس تجویز کیے ہیں اور دوپہر میں سبزی کیساتھ مٹن کی مخصوص مقدار اور روٹی تجویز کی گئی ہے۔

    طبی ماہرین نے نواز شریف کو روزانہ ورزش کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

    شہبازگل نے کہا شہبازگل کےمطابق نوازشریف چاہیں توپاکستان میں کہیں سےبھی ٹیسٹ کراسکتےہیں، جیل مینئول میں گھرکےکھانےکی اجازت نہیں، حکومت جیل مینئول کےمطابق سہولتیں فراہم کرے گی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا نوازشریف کاباقاعدگی سےچیک اپ کیاجارہاہے، ان کے لئے 21کارڈیالوجسٹ بھی تعینات ہیں، وازشریف کا پرہیزی کھاناجیل میں ہی تیارکیاجائے گا۔