Tag: شہباز گل

  • ہمیں اپنی آئی ایس آئی پر فخر ہے، شہباز گل

    ہمیں اپنی آئی ایس آئی پر فخر ہے، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آئی ایس آئی پر فخر ہے، ابھی انکوائری کمیشن نوٹیفائی نہیں ہوا، ہوسکتا ہے بعد میں وزیراعظم دیگر اداروں کو شامل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی حکومت نے وائٹ کالر کرائم کیا ہے، دونوں جماعتوں نے چارٹر آف لوٹ مار کررکھا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت جب ملی صرف 2 ہفتے کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے، ماضی کا گند بہت پھیلا ہوا تھا اسے ٹھیک کرنے میں لگے تھے، ن لیگ اور پی پی نے ہنڈی کے ذریعے کرائم کیا۔

    شہباز گل نے کہا کہ انکوائری کمیشن بتائے گا کہاں کہاں چوری کی گئی، انکوائری کمیشن ان کو سزا نہیں دے گا، کمیشن نے معلوم کرنا ہے انہوں نے کیسے پیسہ چوری کرکے منتقل کیا، کمیشن خود مختار ہوگا حکومتی ارکان کی بھی تحقیقات کرے گا۔

    مزید پڑھیں: ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا: شہباز گل

    ترجمان وزیراعلیٰ پبنجاب نے کہا کہ ن لیگ، پی پی نے 6 ہزار سے 31 ہزار ارب قرضہ چڑھا دیا، ماضی کی حکومتوں کے قرضے اتارے جارہے ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ، پی پی نے 90 کی دہائی میں سیاست گندی کی تھی، پی ٹی آئی حکومت ان سے ضرور حساب لے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا ہے۔

  • عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، شہباز گل

    عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ایسا بجٹ پیش کیا گیا، حقیقت پسندانہ اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارک باد دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں اعدادو شمار کی جعل سازی سے عوام کو گمراہ کرتی رہی ہیں، ہماری حکومت نے ماضی کی طرح ترقی کے بلند و بانگ دعوے نہیں کیے ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعین اہداف پائیدار ترقی کی بنیاد بنیں گے۔

    مزید پڑھیں: بجٹ 2019 -2020: تحریک انصاف نے 70 کھرب 22 ارب کا بجٹ پیش کردیا

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا، حکومت کی جانب سے ملک بھر کے مجموعی ترقیاتی کاموں کے لیے 18 ارب روپے مختص کیے گئے، جبکہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ کو 17ہزار 500 روپے مختص کیا گیا،

    بجٹ میں گریڈ 1سے 16گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا اسی طرح 17سے20گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ 21سے22گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کااعلان کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے رضاکارانہ طور پر اپنی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا۔ بجٹ کا حجم 67 کھرب روپے مختص کیا گیا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا۔

  • ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا: شہباز گل کا ردِ عمل

    ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا: شہباز گل کا ردِ عمل

    لاہور: مریم اورنگ زیب کے بیان پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ نواز شریف چوری پکڑی جانے اور پھر جرم ثابت ہونے پر جیل میں ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ جیل میں ہونے پر میاں صاحب نے اس بار عید پاکستان میں گزاری، ن لیگی قیادت ان کی صحت پر مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام ایس او پیز کے مطابق کام کر رہے ہیں، عید کی چھٹیوں میں جیل میں بھی چھٹی تھی، نواز شریف کی صحت معمول کے مطابق ٹھیک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عید پر بھی نواز شریف کو اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا: مریم اورنگزیب

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عید سے پہلے نواز شریف نے فیملی اور 225 سے زائد کارکنوں سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کل ان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عید پر بھی نواز شریف کو ان کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا، عمران خان اپنی نا اہلی کا بدلہ نواز شریف سے لے رہے ہیں۔

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف سے بدلہ لینے سے ملک کی ترقی کی شرح 5.8 فی صد نہیں ہو سکتی نہ ہی مہنگائی 3 گُنا کم ہو سکتی ہے، نواز شریف اس لیے جیل میں ہیں کیوں کہ عمران خان ترقی کی شرح 5.8 فی صد پر نہیں لا سکتے، اور مہنگائی کو 3 گنا کم نہیں کر سکتے۔

  • مریم نواز کے بیانیے نے ن لیگ کو اس نہج تک پہنچایا ہے، شہباز گل

    مریم نواز کے بیانیے نے ن لیگ کو اس نہج تک پہنچایا ہے، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیانیے نے ن لیگ کو اس نہج تک پہنچایا ہے، ایک دوسرے کو چور چور کہنے والے آج بغل گیر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر گھسیٹنے کا نعرہ لگانے والوں نے قوم کو بیوقوف بنائے رکھا، ن لیگ، پی پی نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے آئین کو کبھی عزت نہیں دی، شہر میں ایماندار تھانے دار آجائے تو سب چور اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چور دروازے یا خزانے میں چوری ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی نے لوٹ مار کرکے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔

    مزید پڑھیں: ن لیگ کی پارٹی قیادت کا اجلاس: عید کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

    ایک سوال کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ ہمدردیاں حمزہ شہباز کے ساتھ ہیں انہیں مریم نواز کو پارٹی میں قبول کرنا ہی پڑے گا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مخالف کسی تحریک کی ضرورت نہیں، حکومت خود ہی گر جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بالا دستی سے ہی ملک چلے گا، حکومت کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے، نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے۔

  • بلاول والد کے پیسوں سے افطار ڈنر دے رہے ہیں، کرپشن بچانے کے لیے رمضان کا تقدس پامال نہ کریں: شہباز گل

    بلاول والد کے پیسوں سے افطار ڈنر دے رہے ہیں، کرپشن بچانے کے لیے رمضان کا تقدس پامال نہ کریں: شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے حمزہ شہباز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ کرپشن بچانے کی نا کام کوشش ہے، اپنی کرپشن بچانے کے لیے ماہ مقدس کا تقدس پامال نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے حمزہ شہباز کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول آج حمزہ اور مریم سے پوچھیں گے کہ زرداری کو سڑکوں پر کب گھسیٹنا ہے؟

    انھوں نے کہا کہ بلاول والد کے پیسوں سے افطار ڈنر دے رہے ہیں، کرپشن بچانے کے لیے ماہ مقدس کا تقدس پامال نہ کریں۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو نقصان ان کی کرپشن اور ٹی ٹی ٹرانزیکشنز سے ہوا، 10 سال میں 50 ارب ڈالر قرضہ لے کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، آج سوئس بینک اور ایون فیلڈ جائیدادیں بچانے پر حکمت عملی طے ہوگی۔

    ترجمان نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، چوروں کو بے نقاب کرنا اور ان کا گٹھ جوڑ عمران خان کی کام یابی ہے، کرپشن گُرو عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے نیب کو اپنے کرتوتوں کا جواب دیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو رہی ہیں، ملکی معاملات پر بات چیت ہوگی: حمزہ شہباز

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آج اکٹھی ہو رہی ہیں، ملکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔

    انھوں نے کہا ملک کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، عمران خان کو کارکردگی بہتر کرنا ہوگی یا گھر جانا ہو گا، موجودہ حکمران نا اہل ہیں، عوام ان کے جھوٹ پر توجہ نہ دیں۔

  • احتجاج اور ریلی نکالنا ن لیگ کے بس کی بات نہیں، شہباز گل

    احتجاج اور ریلی نکالنا ن لیگ کے بس کی بات نہیں، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ لاہور کی ریلی میں 2 ہزار کارکن جمع نہ کرسکی، احتجاج اور ریلی نکالنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب روزانہ قوم سے جھوٹ بولتی ہیں، عوام اب ان کی چالاکیاں اور غلط بیانیوں میں نہیں آنے والی ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ ریڑھی والے، پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے، مشتاق چینی، مقصود ملک جیسے فرنٹ مینوں سے کیا وصول کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب بتائیں شہباز شریف اور ان کے داماد کب وطن آئیں گے، حسن نواز اور حسین نواز کی واپسی کا شیڈول بھی عوام کو بتائیں، قومی خزانوں کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کیخلاف احتجاج کی اجازت دے دی

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ 10 سالوں میں غریب کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی، ن لیگ نے کمیشن کھانے، ٹی ٹی ٹرانزیکشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نو ماہ میں ترقی آدھی اور مہنگائی تین گنا بڑھ گئی، آئی ایم ایف ٹو آئی ایم ایف معاہدے کا بوجھ بھی عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی ہے، ن لیگ ڈالرکی قیمت اورمہنگائی کےخلاف تحریک کا آغاز عید کے بعد کرے گی۔

  • ن لیگ پی ٹی آئی کی خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے، شہباز گل

    ن لیگ پی ٹی آئی کی خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے، شہباز گل

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی کی دو خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے، دونوں خواتین رہنما عدالت میں اپنا بھرپور دفاع کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کی دو ممبران اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے، ملائکہ بخاری اورکنول شوزب کا دفاع کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی کی دو خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے کیونکہ ان خواتین نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے نااہل کرنے کی درخواست دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کنول شوزب نے الیکشن سے قبل ووٹ ٹرانسفر کرنے کی درخواست دی تھی،کنول پہلے ہی عدالت سے ووٹ منتقلی کا معاملہ کلیئر کراچکی ہیں۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ملیکہ بخاری کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں ہے، ایم این اے بننے سے پہلے وہ اپنی برطانوی شہریت چھوڑ چکی ہیں۔

    ملیکہ بخاری کے پاس برطانوی شہریت چھوڑنے کی دستاویزات بھی موجود ہیں، وہ بخاری پہلے ہی الیکشن ٹریبونل سے ایسے اعتراضات مسترد کراچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی دونوں خواتین رہنما عدالت میں اپنا بھرپور دفاع کریں گی، مریم نواز کے چیلے اور چیلیاں منفی ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں، لیگی قیادت گھبرائے نہیں جلد مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی کا پروانہ آئے گا۔

     

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، شہباز گل

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے، دونوں جماعتوں نے خزانہ لوٹنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار کی تاریخ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضوں کے معاہدوں سے بھری ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیراعظم کی قیادت میں ملک جلد قرضوں سے جان چھڑا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شہباز گل”][/bs-quote]

    شہباز گل نے کہا کہ مشرف حکومت کے اختتام پر پاکستان پر بیرونی قرضہ 45 ارب ڈالر تھا، پاکستان پر بیرونی قرضہ 2018 میں 94 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کی حکومتوں میں 50 ارب ڈالر تک قرضہ لیا گیا، یہ سارا قرضہ ان دونوں جماعتوں نے شعبدہ بازیوں، جیبیں بھرنے میں لگایا، اس بے پناہ قرض کا حساب مانگا جائے تو یہ شور مچانے لگتے ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو اگلے تین سال میں 24 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ گزشتہ حکومتوں کے کرتوتوں کی وجہ سے کرنا پڑ رہا ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک جلد قرضوں سے جان چھڑا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

  • جیل قوانین کے تحت اب تک نواز شریف کو جیل میں ہونا چاہئے تھا، شہباز گل

    جیل قوانین کے تحت اب تک نواز شریف کو جیل میں ہونا چاہئے تھا، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ جیل قوانین کے تحت اب تک نواز شریف کو جیل میں ہونا چاہئے تھا، پنجاب حکومت آج کے ہی دن نواز شریف کو جیل بھیجے گی، پنجاب پولیس قانون کے مطابق اپنا کام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو علاج کے لیے ہر ممکن سہولت دی، پنجاب حکومت قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے، جس شخص کی حالت اتنی خراب ہے وہ جلسے جلوس میں کیسے جاسکتا ہے، عدالتی ریلیف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: حمزہ شہباز آہ و بکا کرنے کے بجائے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، شہباز گل

    شہباز گل نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق مجرم کو 6 بجے تک جیل پہنچنا چاہئے، حکومت نے ن لیگ کو کہا قانون پر عملدرآمد کیا جائے، حکومت نہیں چاہتی عوام کو کوئی مشکلات ہوں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اب دھمکیاں دے رہے ہیں، وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی ایسی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قانون کسی کے سامنے بے بس نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی، ن لیگ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔

  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، شہباز گل

    پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، بھارت میں پیٹرول پاکستانی روپے کے مطابق 145 روپے فی لیٹر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برطانیہ، چین اور ترکی سے بھی کم ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ملک کی معاشی صورت حال کے لیے ضروری تھا، اضافے کی بنیادی وجہ ڈالر، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے عائد ٹیکس کی شرح 52.6 فی صد تھی، ہماری حکومت آنے کے بعد ٹیکس کی شرح 23.6 فی صد پر لائی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا

    واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے 42 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

    ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لاگو ٹیکس میں اضافے کی نئی شرح بھی جاری کردی ہے۔ پیٹرول پر جی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا۔

    ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکس کی یکساں شرح بڑھا کر 17 فیصد کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 8 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد کردیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔