Tag: شہباز گل

  • حمزہ شہباز آہ و بکا کرنے کے بجائے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، شہباز گل

    حمزہ شہباز آہ و بکا کرنے کے بجائے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی بادشاہت کا خاتمہ کردیا، حمزہ شہباز آہ و بکا کرنے کے بجائے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی دفعہ اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں بلدیاتی اداروں کو مفلوج کیا۔

    شہباز گل نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت بڑے شہروں میں تحصیل کونسل بنیں گی، تحصیل کونسل اکنامک ایکٹی ویٹی، اسکول کے معاملات، صحت کے حوالے سے تبادلے و سزائیں، حاضری چیک کرنا، روڈ سیفٹی کے حوالے سے بھی تحصیل کونسل دیکھی گی۔

    انہوں نے کہا کہ شادی کے سرٹیفکیٹ، لائبریز، اسپورٹس اور دیگر معاملات کو بھی تحصیل کونسل دیکھے گی، فنڈز بھی تحصیل کونسل کو دئیے جائیں گے تاکہ بیچ میں کہیں خردبرد نہ ہو۔

    مزید پڑھیں: بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہے، مگر حکومت کو  کوئی پروا نہیں: حمزہ شہباز

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کی جلد بازی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ایوان میں عام آدمی کے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سبزی پھلوں، دالوں، دودھ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، دواؤں کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ کر دیا گیا، آج قوم کی مہنگائی نے کمر توڑ دی، قوم سے کہتا ہوں کہ یہ دن رات جھوٹ بولتے ہیں، تجاوزات کے نام پر چھتیں چھین لیں، دکانیں گرا دیں۔

  • مریم اورنگزیب اپنی گمشدہ لیڈر شپ کے لیے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں، شہباز گل

    مریم اورنگزیب اپنی گمشدہ لیڈر شپ کے لیے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ عادت سے مجبور مریم اورنگزیب غلط بیانی سے کام لیتی ہیں وہ اپنی گمشدہ لیڈر شپ کے لیے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں پر حملے، پولیس کا سیاسی استعمال ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے، حافظ آباد میں پیش آنے والے واقعے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

    شہباز گل نے وضاحت دی کہ حافظ آباد میں تاجروں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے احتجاج کیا، تھانے میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، حکومت پولیس کے سیاسی مقاصد کے استعمال کی اجازت نہیں دیتی۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کا اصل مسئلہ علاج نہیں ملک سے فرار ہے: شہباز گل

    انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو چاہئے کہ قیادت ڈھونڈنے میں مدد کریں، شہباز شریف بیماری کے بہانے لندن میں گھوم رہے ہیں، نواز شریف لندن جانے کے لیے بے تاب بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں، حمایتوں کا تھانے پر حملہ نیا پاکستان ہے؟ پہلے عمران صاحب پارلیمان، پولیس والوں پر حملے کرتے تھے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اب عمران صاحب کے ایم این اے اور حامی تھانوں پر حملے کررہے ہیں، نئے پاکستان میں محافظ نہیں تو لوگوں کا اللہ ہی حافظ ہے، کنٹینر سے سیاسی مخالفین، پولیس والوں کو گالیاں دی گئیں۔

  • نواز شریف کا اصل مسئلہ علاج نہیں ملک سے فرار ہے: شہباز گل

    نواز شریف کا اصل مسئلہ علاج نہیں ملک سے فرار ہے: شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کا اصل مسئلہ علاج نہیں ملک سے فرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے ٹویٹر پر نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی خواہش کے اظہار پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں ان کا اصل مسئلہ علاج نہیں ملک سے فرار ہے۔

    ترجمان شہباز گل نے لکھا ہم نے کسی بھی اسپتال سے علاج کرانے کی پیش کش کی لیکن آج نواز شریف نے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک سے معالج کو بلانے کی پیش کش بھی کی تھی، انھوں نے درخواست دائر کر کے ہمارا مؤقف درست ثابت کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کردی

    خیال رہے کہ آج سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کر دی اور سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ پاکستان میں علاج کی پابندی پر نظر ثانی کی جائے۔

    نواز شریف کی نظر ثانی درخواست 15 صفحات پر مشتمل تھی، درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف کو ضمانت طبی بنیادوں پر دی گئی ہے، 26 مارچ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے، جب کہ علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے جس نے برطانیہ میں علاج کیا تھا۔

  • حمزہ شہباز کے منہ سے غریب  کے حق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے منہ سے غریب کے حق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں: شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب، شہباز گل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے منہ سے غریب کے حق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شبہاز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. شہباز گل نے کہا کہ معیشت کو خطرے میں حمزہ شہباز کے بڑوں کی کرپشن نے ڈالا ہے، ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ حمزہ شہباز گیدڑ  بھپکیاں نہ ماریں، لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پاپڑ  والے اور  فالودے والے سے ان کا کیا تعلق ہے.

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی سیڑھی لگا کر بھاگنے کی تصاویر عوام کے سامنے ہیں، ان کے منہ سے غریبوں کی باتیں اچھی نہیں لگتیں.

    مزید پڑھیں: ووٹ کوعزت دینے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کوعزت دیں:‌ فردوس عاشق اعوان

    خیال رہے کہ آج حمزہ شہباز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی میں دھکیل دیا ہے، آج ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔

    انھوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے بی آرٹی منصوبے کی رپورٹ آئی تو اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، خود پی ٹی آئی حکومت کی رپورٹ یہ کہتی ہے7ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔

  • کابینہ میں ردوبدل کوئی غیرآئینی اقدام نہیں، شہباز گل

    کابینہ میں ردوبدل کوئی غیرآئینی اقدام نہیں، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مختلف حلقوں میں کابینہ میں ردوبدل کی باتیں چل رہی ہیں، کابینہ میں ردوبدل کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں ردوبدول کوئی غیرآئینی اقدام نہیں ہے، عمران خان لیڈر ہیں ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں عمل کرنا ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ اسد عمر بہت قابل آدمی اور پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں، ان کی زندگی کے کسی بھی شعبے میں باعث عزت ہے، بہت سے لوگ اسد عمر کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے مشکل صورت حال میں بہت اچھا کام کیا ہے، ذاتی حیثٰت میں اسد عمر کے جانے سے اچھا محسوس نہیں ہوا، کابینہ میں کون کام کرے گا وہ وزیراعظم عمران خان کا اختیار ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا کہ عثمان بزدار اگلے 5 سال کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں عثمان بزدار محنت کریں اور کارکردگی دکھائیں۔

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    شہباز گل نے کہا کہ 2014 میں جب مسلم لیگ ن حکومت میں آئی تو 20 بلین ڈالر کا خسارہ تھا، 2018 میں جب ن لیگ حکومت گئی تو ملکی خسارہ 37 بلین ڈالر ہوگیا، اسد عمر نے 8 ماہ میں خسارے کو 16 فیصد کم کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے وزرا کے قلمدان میں تبدیلی کی ہے ، وزیر اعظم آفس کے مطابق فوادچوہدری کوسائنس و ٹیکنالوجی کا قلم دان دیا گیا ہے، غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

    اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا، شہریارآفریدی سیفران کے وزیرمملکت ہوں گے، اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دےدیا گیا، جب کہ اسد عمر کی جگہ فی الحال عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کیے گئے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی مقرر کی گئی ہیں، ظفر اللہ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا ہے.

  • مریم نواز نے 2 دن تک والد کے گردوں کی بیماری پر پروپیگنڈا کیا: شہباز گل

    مریم نواز نے 2 دن تک والد کے گردوں کی بیماری پر پروپیگنڈا کیا: شہباز گل

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز 2 دن سے نواز شریف کے گردوں کی بیماری پر پروپیگنڈا کرتی رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے گردوں کی بیماری کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے والد کی صحت پر پروپیگنڈا کیا۔

    شہباز گل نے کہا کہ گردوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر نے رپوٹ میں واضح کیا ہے کہ نواز شریف کے تمام رینجز نارمل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے میاں صاحب کو پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹرز نے پروٹینز کم لینے اور ادویات جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ سب کے سامنے ہے، عوام کو گم راہ نہ کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے، مریم نواز

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے والد کی میڈیکل رپورٹس شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے اور بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے، گزشتہ روز گردوں کے ٹیسٹ کے نتائج ٹھیک نہیں آئے ہیں۔

  • والد کی صحت پر سیاست نہ کریں، شہباز گل کا مریم نواز کو مشورہ

    والد کی صحت پر سیاست نہ کریں، شہباز گل کا مریم نواز کو مشورہ

    لاہور: ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم نواز کے ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک تو آپ کہہ رہی تھیں کہ نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہے جس کے باعث وہ جیل میں کسی سے ملاقات نہیں کر سکتے۔

    مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’نواز شریف طبیعت خرابی کے باعث کسی سے ملاقات نہیں کریں گے، اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو لمبی زندگی، اچھی صحت عطا فرمائے، ہم سب اور پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔‘

    مریم نواز نے ٹویٹ میں کارکنوں کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور لکھا کہ کارکنوں کی محبت ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس : جی آئی ٹی نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرلیا

    مریم نواز کے ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کل تک آپ کہہ رہی تھیں نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ملاقات کا دن آیا ہے تو آپ خود ملاقات سے روک رہی ہیں۔

    شہباز گل نے لکھا گزارش ہے آپ والد کی صحت پر سیاست نہ کریں، ہم نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں، انھیں ہر طرح کی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ جیل حکام کے مطابق آج نواز شریف نے ناشتے میں دو انڈے اور روٹی کھائی، لنچ میں کریلے، چکن اور تازہ سلاد لیا۔

  • پنجاب میں متعدد وزرا کو ہٹایا جا سکتا ہے: ترجمان پنجاب حکومت

    پنجاب میں متعدد وزرا کو ہٹایا جا سکتا ہے: ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور: حکومت پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں آدھے سے کم وزرا کو تبدیل یا ہٹایا جا سکتا ہے، وزیرِ اعلیٰ کو وزرا ہٹانے کا اختیار حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ کچھ صوبائی وزرا کو ہٹایا بھی جا سکتا ہے اور تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج وزرا کی کارکردگی سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 15 دن پہلے اجازت دے دی تھی، کہ وہ جس وزیر کو چاہیں ہٹا یا تبدیل کر سکتے ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں تنخواہوں کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا، اس معاملے پر وزیر اعظم اپنے غم و غصے کا اظہار پہلے کر چکے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سے گورننس کے معاملات پر بات ہوئی، عثمان بزدار نے پولیس کی کارکردگی رپورٹ پر بات کی۔

    انھوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی کارکردگی کو دیکھ کر آئی جی کو ہدایات کی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں بیوروکریسی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران پر گفتگو ہوگی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلا جواز ہے۔

  • نواز شریف نے اپنی ضمانت کے بغیر علاج کرانے سے انکار کر دیا ہے: شہباز گل

    نواز شریف نے اپنی ضمانت کے بغیر علاج کرانے سے انکار کر دیا ہے: شہباز گل

    لاہور: حکومت پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ضمانت کے بغیر علاج کرانے سے انکار کر دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز  میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت سے اپنی ضمانت ہونے کا انتظار کرنا چاہتے ہیں.

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ نوازشریف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کریں گے، آپ جس اسپتال میں علاج کرانا چاہتے ہیں، ہم تیار ہیں، نوازشریف کے علاج سے انکار کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق چلنا پڑتا ہے، نوازشریف نے علاج کرانے سے انکارکیا تو ہمیں خصوصی اقدامات کرنا پڑے، بلاول بھٹو کی نوازشریف سے کیا بات ہوئی، اس کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں.

    مزید پڑھیں: حکومت پنجاب نے نواز شریف کو  علاج کے لیے سندھ بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ نوازشریف کو چلنے پھرنے بات کرنے میں بظاہر کوئی مشکل نہیں، وہ صحت مند معلوم ہوتے ہیں.

    یاد رہے کہ آج شہباز گل نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کے ساتھ خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نواز شریف سندھ میں علاج کرانے چاہتے ہیں، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں.

  • حکومت پنجاب نے نواز شریف کو  علاج کے لیے سندھ بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی

    حکومت پنجاب نے نواز شریف کو  علاج کے لیے سندھ بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی

    لاہور: حکومت پنجاب نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو  علاج کے لیے سندھ بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر صحت یاسمین راشد اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے خصوصی پریس کانفرنس کی.

    اس موقع پر وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ میاں‌ نواز شریف کو کراچی میں واقع این آئی سی وی ڈی بھیجنے کے لئے تیار ہیں، نوازشریف علاج کے لیے پاکستان میں جہاں کہیں جانا چاہیں، جاسکتے ہیں، ہم تیار ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ مریض جب تک خودعلاج کے لئے راضی نہ ہوں، ہم کچھ نہیں کرسکتے، پنجاب حکومت کی جانب سے اس معاملے میں‌ کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی، ہم نےکبھی کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کی، انتخابی مہم کے دوران کلثوم بی بی کے خلاف کوئی منفی بات نہیں کی تھی.

    مزید پڑھیں: جیل مجھے نہیں توڑ سکتی: میاں نواز شریف

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پیغام دیا ہے کہ ہر سہولت فراہم کی جائے گی،پی آئی سی پروفیسرنے بتایا ہے کہ ہمارے پاس تمام جدید مشینری موجود ہیں.

    انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نوازشریف کو کراچی میں علاج کی پیش کش کی ہے، نوازشریف سندھ جا کر علاج کرانا چاہتے ہیں، تو ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے، آئی آرسی راولپنڈی میں 150کےقریب ڈاکٹرموجودہ ہیں، ئی آر سی میں 45 ہزارلوگوں کا ہرسال دل کاعلاج ہوتا ہے، میاں صاحب سےکہناچاہتاہوں آپ بہت محفوظ صوبے میں ہیں.