Tag: شہباز گل

  • علاج کے سلسلے میں نواز شریف سے 45 منٹ تک ملاقات کی: شہباز گل

    علاج کے سلسلے میں نواز شریف سے 45 منٹ تک ملاقات کی: شہباز گل

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ انھوں نے نواز شریف کے ساتھ علاج کے سلسلے میں جیل میں 45 منٹ تک ملاقات کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وہ پروفیسر شاہد اور پروفیسر ثاقب کے ساتھ نواز شریف سے 45 منٹ تک ملے۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف درخواست ضمانت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان پنجاب حکومت”][/bs-quote]

    شہباز گل نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ نواز شریف کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملاقات میں نواز شریف کو وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا پیغام پہنچایا، نواز شریف سے کہا پنجاب حکومت آپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

    شہباز گل نے بتایا کہ نواز شریف سے کہا کہ اگر وہ برطانیہ سے ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں تواس کے لیے بھی تیار ہیں، تاہم نواز شریف نے بتایا کہ انھوں نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، وہ درخواست ضمانت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کوبہترین طبی سہولتیں دی جائیں ،وزیراعظم عمران خان کا اعلان

    پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہیں تو ڈاکٹر کو یہاں بلائیں مکمل سیکورٹی دی جائے گی، تاہم ضمانت ملتی ہے تو نواز شریف بیرون ملک اپنے ڈاکٹر بیکر، ڈاکٹر لارنس سے علاج کرانا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا اسپتال سےعلاج چاہتے ہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

  • نواز شریف کے اسپتال جانے سے انکار پر میڈیکل ٹیم جیل ہی میں چیک اپ کے لیے پہنچ گئی

    نواز شریف کے اسپتال جانے سے انکار پر میڈیکل ٹیم جیل ہی میں چیک اپ کے لیے پہنچ گئی

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دل میں تکلیف کے باوجود امراض قلب کے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کیا جس پر میڈیکل ٹیم نے جیل ہی میں ان کا چیک اَپ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے حکومتی نمائندے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے ہم راہ نواز شریف سے ملاقات کی، میڈیکل ٹیم نے سابق وزیرِ اعظم کا چیک اپ کیا۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف کا جیل میں بلڈ پریشر چیک کیا گیا ہے، وہ اس وقت بالکل ٹھیک ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان پنجاب حکومت”][/bs-quote]

    ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے بتایا کہ جیل میں نواز شریف کا چیک اپ کیا گیا ہے۔

    ترجمان شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن نواز شریف نے جیل سے اسپتال جانے سے انکار کیا۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ’پنجاب حکومت نواز شریف کی مرضی کے کسی بھی اسپتال منتقلی کو تیار ہے۔‘

    ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف کا جیل میں بلڈ پریشر چیک کیا گیا ہے، وہ اس وقت بالکل ٹھیک ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ، سابق وزیر اعظم کا انکار

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر انھیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کی تھیں لیکن سابق وزیر اعظم نے اسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا۔

    مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے، ایک ہفتے میں چار بار انھیں درد اٹھا، مگر وہ اسپتال جانے سے انکاری ہیں، مریم نواز سمیت لیگی رہنما نواز شریف کی صحت پر اظہار تشویش کرتے رہتے ہیں، نواز شریف بھی بیماری کو جواز بنا کر ضمانت پر رہائی چاہتے ہیں۔