Tag: شہباز گل

  • شہباز گل کی درخواست ضمانت ، پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

    شہباز گل کی درخواست ضمانت ، پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی درخواست ضمانت پر پولیس کوکل تک ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ملزم شہبازگل کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    سماعت ایڈیشنل سیشن طاہر عباس سپرا نے کی ، دوران سماعت ملزم شہباز گل کی جانب سے فیصل چوہدری اور سردارمصروف خان پیش ہوئے۔

    جج نے استفسار کیا تفتیشی افسرکدھرہے، ریکارڈ کہاں ہے، کیا تفتیشی کونوٹس نہیں ملا، جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ نوٹس شام کو ملا تھا اور تفتیشی صبح کے وقت کراچی نکل گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے دوسرے ملزم کی گرفتاری کرنی ہے،ریکارڈ کراچی ساتھ لیکر گیا ہے، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ
    10بجےتک کا وقت دیتا ہو ں ریکارڈ یا تفتیشی پیش ہوں۔

    پولیس آفیسر نے کہا وہ کراچی سے اتنی جلدی نہیں آسکتے تو جج کا کہنا تھا کہ میں نے تو نہیں کہا تھا تفتیشی کراچی جائے، فون کریں ان کو بلائیں نہیں آتے توایس ایچ او کو بلائیں۔

    جج نے حکم دیا کہ اگر ریکارڈ نہیں آتا تو ایس ایس پی اور آئی جی اسلام آباد کو بلائیں گے۔

    وقفے کے بعد دوران سماعت وکیل ملزم نے کہا کہ تفتیشی افسر اگر آج ریکارڈ نہیں لایاتو کل صبح تک رکھ لیں، جج نے پولیس آفیسر سے استفسار کیا کہ اگر آپ کی کوئی ریزرویشن ہے تو بتا دیں۔

    پولیس افسر نے بتایا تفتیشی کل شام کو واپس پہنچے گا آپ پیر تک سماعت ملتوی کر دیں، جج نے ملزم کے وکلا سے مکالمے میں کہا کہ
    آپ تفتیشی افسر کے لیے ٹکٹ کا ارینج کر دیں تو ملزم وکیل کا کہنا تھا کہ ہم تفتیشی افسر کو ایئر لائن کا ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔

    جج نے پولیس سے استفسار کیا آپ کو کتنے دن چاہئیں، جس پر پولیس افسر نے کہا کہ کل کا دن دےدیں پیر کو ریکارڈ پیش کر دیں گے۔

    عدالت نے پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کل ریکارڈ پیش نہ کیا تو آپ کے افسران کیلئےمسئلہ بن جائے گا۔

  • شہباز گل نے درخواست ضمانت دائر کردی

    شہباز گل نے درخواست ضمانت دائر کردی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا ، بیان کے توڑ مروڑ کر تقریر کا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں پروفیسر ہوں اور بیرون ملک درس گاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ بنتی ہی نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے بد نیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

    گذشتہ روز عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

    دوران سماعت پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کی تھی۔

    پولیس اور میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی ، اسپیشل اسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہر روز پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے، تفتیش مکمل نہیں ہوئی، ابھی ہمیں کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں، مرکزی موبائل جو شہباز گل استعمال کرتا تھا اسکی برآمدگی مقصود ہے، اس لیے اس کی حراست ضروری ہے اور ملزم کا لاہور سے پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔

  • شہباز گل کو پمز کے کارڈیک سینٹر منتقل کر دیا گیا

    شہباز گل کو پمز کے کارڈیک سینٹر منتقل کر دیا گیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا، شہباز گل کو پمز اسپتال کے کارڈیک سنٹر لایا گیا ہے، میڈیکل بورڈ شہباز گل کا طبی معائنہ کرے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل اسلام آباد کی ایک عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پمز سے منتقل کرنے کے بعد دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تھا اور 24 اگست 2022 کو دن 1 بجے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    فیصلے میں کہا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی صحت کو کلینکلی مستحکم قرار دیا ہے میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل کو معمولی دمے کا مریض قرار دیا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ذاتی حیثیت سے شہباز گل کو سنا اُن کی صحت ٹھیک ہے، شہباز گل کو 48 گھنٹے کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے جب ضرورت ہو شہباز گل کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی، ذرائع نے بتایا تھا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ 6 رکنی بورڈ کی تیارکردہ ہے۔

    میڈیکل بورڈ رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ شہبازگل مکمل طور پر فٹ اور ہوش وحواس میں ہیں۔

  • شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا جبکہ گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز میں چھاپے کے دوران ان کے کمرے سے پستول برآمد ہوا تھا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ملزم شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی جس کے بعد انہیں اپنا ملازم بمعہ اسلحہ لائسنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق شہباز نہ ملازم کو پیش کرسکے اور نہ ہی اسلحہ لائسنس یا اجازت نامہ دکھا سکے۔

    https://urdu.arynews.tv/islamabad-police-raided-the-room-used-by-shahbaz-gill-in-parliament-lodges/

    مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پستول رکھ کر ارتکاب جرم کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا اس دوران پولیس نے کمرے سے مختلف کارڈز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے، شہباز گل کو پولیس کی نفری کیساتھ پارلیمنٹ لاجز لایا گیا۔

    پولیس نے شہبازگل کے کمرے سے اسلحہ بھی برآمد کیا تھا، جس کے متعلق شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے متعلق علم نہیں، یہ اسلحہ میرا نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    اسلام آباد : میڈیکل بورڈ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ 6 رکنی بورڈ کی تیارکردہ ہے۔

    میڈیکل بورڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل مکمل طور پر فٹ اور ہوش وحواس میں ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز گل نے بورڈ کو تفصیلی طبی معائنے کی اجازت نہیں دی، میڈیکل بورڈ نے 21 اگست کو شہباز گل کا از سرنو طبی معائنہ کیا۔

    میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہبازگل طویل عرصہ سےدمہ کےمریض ہیں، وہ کبھی کبھی دمہ کی ادویات استعمال کرتےرہےہیں، ان میں معمولی دمہ کی تصدیق ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شہباز گل موجودہ حالات میں صحت مندہیں، وہ ان ہیلر اور نیبولائزرکااستعمال کررہےہیں، ماہر امراض سینہ نے شہباز گل کو ادویات تجویز کردی ہیں۔

    میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا شہبازگل نے بورڈ کو میڈیکو لیگل کی اجازت نہیں دی، ڈاکٹرز نے شہباز گل کو سانس کے مسئلے کے حل کیلئے ٹیسٹ تجویزکئے لیکن انھوں نے سانس کےمسئلےکی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی اجازت نہیں دی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ شہبازگل نے بورڈ کو مکمل جسمانی معائنے کی اجازت نہیں دی ، انھوں نے ڈاکٹرز کو صرف سینے کے چیک اپ کی اجازت دی۔

    میڈیکل بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ شہباز گل کےخون کے ابتدائی ٹیسٹوں کےنتائج نارمل تھے تاہم انھوں نے چھاتی کے ایکسرے اور ٹیسٹ کی اجازت نہیں دی۔

    میڈیکل رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہبازگل نے نیبولائزر،ان ہیلرپر سانس کامسئلہ ٹھیک ہونے کی تصدیق کی اور میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کو بھوک ہڑتال کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

  • شہباز گل کے علاج کے لیے تشکیل نئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی

    شہباز گل کے علاج کے لیے تشکیل نئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے علاج کے لیے تشکیل شدہ نئے میڈیکل بورڈ میں بھی تبدیلی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ شہباز گل کے علاج کے لیے گزشتہ روز تشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عاطف انعام کی جگہ ڈاکٹر طارق عبداللہ کو شامل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاطف انعام کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوئے، جب کہ ڈاکٹر طارق عبداللہ کا تعلق پمز کے شعبہ جنرل سرجری سے ہے۔

    بورڈ میں جنرل سرجری، پلمانولوجی، میڈیسن، میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے اور ایسوسی ایٹ پروفیسرمیڈیسن شفاعت رسول میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، ڈاکٹر ضیا پلمانولوجسٹ ہیں جب کہ ڈاکٹر سلمان میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹر ہیں۔

    شہباز گل کی صحت سے متعلق نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ

    پمز کے ذرائع کے مطابق یہ چار رکنی بورڈ شہباز گل کا علاج اور میڈیکل رپورٹ تیار کرے گا، جو عدالت میں پیش کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے معمول کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، انھیں کارڈیک سینٹر کے سنگل روم میں رکھا گیا ہے، ان کے کمرے میں اے سی، ٹی وی، صوفے کی سہولت میسر ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کو پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، اور وہ بھرپور نیند لے رہے ہیں، کمرے میں صبح، شام چہل قدمی کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر، شوگر، دل کی دھڑکن معمول کے مطابق ہے، ڈاکٹروں نے سٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

  • ڈاکٹروں کا شہباز گل کی سٹی پلمونری اینجیو گرافی کرانے کا فیصلہ

    ڈاکٹروں کا شہباز گل کی سٹی پلمونری اینجیو گرافی کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ڈاکٹروں نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی سانس کی تکلیف کی وجہ جاننے کیلئے سٹی پلمونری اینجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہبازگل کے معمول کےکلینیکل ٹیسٹ کیےجا رہے ہیں، ان کو چیسٹ انفیکشن، جسم درد اور گلے میں خراش کی شکایت ہے۔

    پمز ذرائع نے کہا کہ شہبازگل کوچیسٹ انفیکشن کیلئے اینٹی بائیوٹک دوا دی جا رہی ہے اور ان کو باقاعدگی سے نیبولائز کیا جارہا ہے۔

    پمز اسپتال کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا بی پی ، شوگر، دھڑکن اور نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز گل کی سانس کی تکلیف کی وجہ جاننے کے لئے سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے پھیپھڑوں کی نالیوں کی جانچ ہو گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہبازگل کو کارڈیک سینٹر کے سنگل روم میں رکھا گیا ہے، ان کوکمرے میں اے سی، ٹی وی اور صوفے کی سہولت میسر ہے۔

    پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو اسپتال سے پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، وہ کمرے میں صبح اور شام چہل قدمی کرتے ہیں۔

  • تحریک انصاف آج  شہباز گل کی رہائی  اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی

    تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی

    اسلام آباد : تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے شہباز گل کی رہائی اور اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    عمران خان کنٹینر پر اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

    تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی۔

    شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف ریلی، عمران خان کی عوام کو شرکت کی دعوت

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کوریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ریلی ڈاکٹرشہبازگل کی حمایت اوراس پرتشددکیخلاف نکالی جارہی ہے ، ہم اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف احتجاج کریں گے۔

    گذشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو بند کر کے ، تشدد کرکےاورخوف دلاکر چوروں کوہم پرمسلط کیا جا رہا ہے، اے آروائی نیوز ہمارا مؤقف پیش کرتا ہے، اس لیےاسے بند کیا جا رہا ہے۔

    آج ملک بھرمیں ڈویژن کی سطح پربھی ریلیاں نکالیں گے۔ لاہور میں آج شام ریلی کا آغازلبر ٹی چوک سے ہوگا، ریلی فیروزپور روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچے گی۔

  • شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد : پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم

    شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد : پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم

    اسلام آباد : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گِل کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا معطل کر دی۔

    جج راجہ فرخ علی خان نے کہا شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ ابھی شروع ہی نہیں ہوا، شہباز گِل کے وکلاء کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کی استدعا مسترد کرتا ہوں۔

    عدالت نے شہباز گِل کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شہباز گِل کی صحت ٹھیک نہیں انکو ہسپتال منتقل کیا جائے اور تفصیلی چیک اپ کرایا جائے۔

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کو پیر تک پمز میں رکھنے اور دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے شہباز گل کی پیر تک دوبارہ میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

    اس سے قبل اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    شہباز گل کو ایمبولینس میں عدالت پہنچایا گیا، شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل نے بتایا کہ باہر پولیس ایسے کھڑی ہے، جیسے کوئی بڑا دہشت گرد پیش ہو رہا ہے، شہباز گل بیمار ہے۔

    جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ شعیب شاہین آدھے گھنٹے تک پہنچ جائیں گے، وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ ْجی9 بج کر 15 منٹ تک پہنچ جائیں گے۔

    جج نے نائب کورٹ کو ہدایت کی کہ پولیس کوآگاہ کر دیں ملزم کو سوا 9بجےپیش کیا جائے۔

    فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کےپھیپھڑے متاثرہیں اور ان کو سانس لینے میں دشواری ہے، ابھی شہباز گل سے مل کرآرہاہوں انکو بہت زیادہ مشکل ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس ضدکررہی ہےکہ سیڑھیاں خودچڑھ کراوپرآئیں،وہ سیڑھیاں چڑھ کراوپرنہیں آسکتے، جس پر عدالت نے کہا ملزم کو تو اوپر لانا پڑے گا۔

    عدالت نے پولیس کو شہبازگل کو اٹھا کر اوپرلانے کی ہدایت کی، جس کے بعد شہبازگل کووہیل چیئر پر بیٹھا کرڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    آکسیجن سلنڈر بھی عدالت میں پہنچا دیا گیا، پولیس نے شہباز گل کا مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا، جس پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ شہباز گل کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہےہیں؟

    عدالت نے استفسار کیا کیا پہلے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا آپ 8 دن کی درخواست کیوں لےآئے؟ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا یا نہیں؟ کیا پولیس 2 روز میں تفتیش کرسکی یا نہیں؟

    عدالت نے سوال کیا کیا پولیس نیاریمانڈمانگ رہی ہےیاپہلےکی توسیع چاہتی ہے، کیا تکنیکی طور پر پہلا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ شروع ہی نہیں ہوا؟

    فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہبازگل کی بیماری آپ نےدیکھ لی اس کاجینوئن معاملہ ہے ، میڈیکل رپورٹ سےبھی لگ رہاہےٹارچرکیا گیا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نےجوپرچہ ریمانڈدیااسکےمطابق بھی پولیس مان رہی ہے ریمانڈمکمل ہوچکا ، شہبازگل کااگرفزیکل ریمانڈدیاگیاتومیں سمجھتاہوں اس کیلئےلائف تھریٹ ہے۔

    ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا گزشتہ روزکاآرڈرفیصل چوہدری نے عدالت میں پڑھا اور کہا پراسیکیوشن نے پیر تک شورٹی دی تھی کہ شہباز گل کووہ اسپتال میں رکھیں گے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ جوایڈیشنل سیشن جج کاآرڈرتھامیں نے اس کو دیکھنا ہے۔

    شہبازگل کے وکیل نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی۔

    جس کے بعد پولیس پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پردلائل دیتے ہوئے کہا قانون میں نہیں لکھا کہ بیمارشخص کا ریمانڈ نہیں لیاجاسکتا، کسی بھی ملزم کی جان قیمتی ہوتی ہے، تفتیشی مکمل خیال رکھتا ہے۔

    رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں جیل کےڈاکٹربھی موجودتھے، جیل ڈاکٹرنےعدالت کوبتایاجب ملزم لایاگیاتوکوئی مسئلہ نہ تھا،رپورٹ نارمل تھی، جس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا جیل ڈاکٹرنےایسی کوئی بات نہیں کی۔

    رضوان عباسی نے وکیل فیصل چوہدری سے مکالمے میں کہا مجھے بات کر لینےدیں،ایسا نہ کریں، جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ آپ بات جاری رکھیں، آپ جواب بعد میں دے دیجئےگا۔

    پولیس پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے بتایا شہبازگل کو مسئلہ اس وقت ہواجب عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر دینے کا فیصلہ کیا۔

    دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان نے پولیس کی درخواست پر شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    عدالت نے کہا شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ پر آدھے گھنٹے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

  • شہباز گل کیلئے چاروں صوبوں کے ڈٓاکٹرز پر مشتمل آزاد بورڈ بنایا جائے، بابر اعوان کا مطالبہ

    شہباز گل کیلئے چاروں صوبوں کے ڈٓاکٹرز پر مشتمل آزاد بورڈ بنایا جائے، بابر اعوان کا مطالبہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے شہباز گل کیلئے چاروں صوبوں کے ڈٓاکٹرز پر مشتمل آزاد بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہواجو نہ بتایا جاسکتاہے اور نہ دکھایا جاسکتا ہے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشددہواہے، آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہارجاری کیاہے، اشتہار میں کہا گیا جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آکر بتائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ملک کے چاروں صوبوں سے انڈی پینڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈبنایاجائے، اس کاخرچہ ہم برداشت کریں گے، سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرزپراعتمادنہیں کیاجاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل کےمیڈیکل افسرنےکہا شہباز گل کوبچپن سےدمہ ہے، شہبازشریف کےبارےمیں بھی کمردردکی رپورٹ دی گئی تھی، نوازشریف کوپلیٹ لیٹس کامسئلہ بتایاگیااب وہ مزےکررہے ہیں۔

    بابراعوان نے مزید کہا کہ اصل حکومت لندن سے ہورہی ہے،یہاں توان کے میرے بیٹھےہوئےہیں اور عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔