Tag: شہباز گل

  • شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا شخص گرفتار ، مقدمہ درج

    شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا شخص گرفتار ، مقدمہ درج

    حافظ آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزم کا کہنا ہے کہ محض حادثہ تھا جس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کو گرفتار کرکے سی آئی اے کے حوالے کردیا۔

    گرفتار ملزم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ملزم وجاہت علی نے رینٹ پر گاڑی مرید کے سے حاصل کی اور اہلخانہ کےساتھ اسلام آباد جانے نکلا ، محض حادثہ تھا جس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
    .
    ملزم روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک ریائش پذیر تھا،چھٹی پر پاکستان آیا ، رینٹ پر گاڑی لے کر فیملی کے ساتھ اسلام آباد جا رہا تھا، حادثےکے بعد خوفزدہ ہو گیا اور واپس مرید کے آگیا۔

    ملزم کے خلاف تھانہ کالیکی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ لاہور کے جابرعلی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کا مالک طاہر نذیرمرید کے کا رہائشی ہے ، طاہرنذیدنے کار وجاہت علی نامی شخص کو کرائے پر دی تھی ، جواپنی فیملی کےساتھ اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے بعد حادثے کا شکار ہونے والی کار اور ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مرید کے لایا گیا۔

    وجاہت علی نے بتایا کہ جائے حادثہ پر رکا لیکن شہباز گل کو گاڑی سےنکلتے دیکھ کر بھاگ گیا۔

    پولیس نے مزید کہا ہے کہ شواہد اور تفتیش کے مطابق یہ حادثہ ہے جو وجاہت علی کی غفلت سےپیش آیا ، شہباز گل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں گئی ، وجاہت علی کو مزید تفتیش کے لیے حافظ آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

  • یہ ڈیزل کون پی گیا ہے؟ لسی سمجھ کر؟ شہباز گل کا طنز

    یہ ڈیزل کون پی گیا ہے؟ لسی سمجھ کر؟ شہباز گل کا طنز

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے ڈیزل بحران پر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیزل کون پی گیا ہے؟لسی سمجھ کر؟

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے ڈیزل بحران پر سماجی رابطے کی وہب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیزل کون پی گیا ہے؟لسی سمجھ کر؟ کیوں کسانوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے ، کسان کئی ماہ تک دن رات محنت کر کے وطن کیلئے اناج پیدا کرتا ہے، اب تیارفصل کاٹنے کی مشینری چلانے کیلئے ڈیزل کیلئے خوار ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کی لوٹ مار سےکوئی سیکٹر محفوظ نہیں۔

    خیال رہے نئی حکومت کے آتے ہی ایک اور بحران نے سر اٹھا لیا۔ مختلف شہروں میں ڈیزل نایاب ہوگیا، جس کے باعث کسان پریشان ہیں۔

    فورٹ عباس ، چشتیاں ، حویلی لکھاں ۔۔۔ تلمبہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں ڈیزل غائب ہوگیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ زمینوں پر گندم کے فصل کی پوری کٹائی نہیں کرسکتے، آئندہ کیا کریں گے، عمران خان کی حکومت ہی اچھی تھی، شہباز شریف کی حکومت کسی کام کی نہیں۔

    کاشت کاروں کو فصلوں کو سیراب کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے گندم کی کٹائی اور دھان کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کسان ڈیزل کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے ہیں۔

  • عدالت نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا

    عدالت نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا

    اسلام آباد: عدالت نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی بلیک لسٹ میں نام نہیں ڈال سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی شخصیات ‏شہزاد اکبر اور شہباز گل کی اسٹاپ لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی، مرزا شہزاد اکبر اور ڈاکٹر شہباز گل اپنے وکیل رئیس عبدالواحد ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں کا نام بغیر کسی شکایت یا انکوائری یا کسی اور کارروائی کے ‘نو فلائی لسٹ/اسٹاپ لسٹ’ میں ڈالا گیا ہے، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کا عمل بد دیانتی پر مبنی ہے، عدالت غیر قانونی اور غیر آئینی عمل کو کالعدم قرار دے۔

    وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے نے درخواست گزاروں کے نام نو فلائی لسٹ میں صبح تقریباً 1.55 پر ڈالا ہے، اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو رہی تھی، جو بدنیتی کے ارادے اور بدسلوکی کو ظاہر کرتی ہے۔

    وکیل نے کہا سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کی غیر قانونی کارروائی من مانی اور خلاف قانون ہے، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے نے پی ایم ایل ن کے اراکین کی آواز پر عمل کیا، یہ سیاسی انتقام ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

    وکیل نے کہا دونوں درخواست گزار سابق وزیر اعظم کے مشیر تھے، یہ طے شدہ قانون ہے کہ محض مقدمے کا زیر التوا ہونا بھی کسی شہری کی نقل و حرکت کی آزادی کو روکنے اور ملک سے آزادانہ طور پر باہر جانے اور آنے سے روکنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے، نقل و حرکت کی آزادی درخواست گزار کا بنیادی حق ہے، جسے اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973 کے آئین نے عطا کیا ہے۔

    وکیل کے مطابق درخواست گزاروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر جواب دہندگان کی طرف سے کوئی بھی قابل فہم بنیاد فراہم نہیں کی گئی ہے، نہ ہی انھیں مطلع کیا گیا ہے، یہ پاکستان کنٹرول آرڈیننس 1981 کے سیکشن 2 کے ذیلی سیکشن 2 کی سراسر خلاف ورزی ہے، درخواست گزاروں کے بنیادی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

    وکیل نے عدالت سے کہا کہ سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، عدالت ایف آئی اے کے غیر قانونی عمل کو کالعدم قرار دے۔

    وکیل نے یہ بھی کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اہل کاروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر این او سی کے پرواز نہیں کر سکتے، جنھوں نے حکومت کو ہٹانے کے لیے سازش کی اس لیے جواب دہندگان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ یہ عمل ایسے وقت میں کیا گیا جب ملک میں کوئی وزیر اعظم نہیں تھا، چیف جسٹس نے کہا بلیک لسٹ کے حوالے سے اس عدالت کی ججمنٹ موجود ہے، نوٹس جاری کر کے کل پوچھ لیتے ہیں۔

    عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، اور عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی، عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے وضاحت طلب کی ہے اور کہا کہ سیکریٹری داخلہ کسی آفیسر کو عدالتی معاونت کے لیے مقرر کر دے۔

    عدالت نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا، اور وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن کل تک کے لیے معطل کر دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے علاوہ نام کوئی بلیک لسٹ میں ڈال نہیں سکتا۔

  • شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

    شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    اس سلسلے میں شہزاد اکبر اور شہبازگل اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی خلاف قانون ہے ، ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، کوئی الزام تک نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست پر سماعت آج کر کے بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے۔

    اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان کاسب سےبڑاکرپٹ خرید و فروخت کر کے وزیراعظم بنایا گیا ، 9 اور 10 اپریل کی رات عدم اعتماد کی کاروائی مکمل نہیں ہوئی تھی ، اُس وقت کس کو اتنی جلدی تھی یہ نام ڈالنے کی، آج اسلام آباد ہایکورٹ میں اس غیر قانونی عمل چیلنج کر رہا ہوں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کا بھی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں کاآغاز، قوم کومبارک ہو16ارب کی منی لانڈرنگ والاوزیراعظم، اپنےفرائض ادا کرنےوالےاسٹاپ لسٹ پر؟ امپورٹڈحکومت کےاقدام کواسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر رہا ہوں۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حیرت ہےعدم اعتمادکی رات ایک بجکر55منٹ پرنام ڈالاگیا، اس رات ایک بجکر55منٹ پر جب نہ کوئی حکومت تھی نہ ہی کابینہ۔

  • عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے: شہباز گل

    عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے: شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس یہی موقع تھا کہ ہم عوام کو ناامید کر کے نہ جائیں، عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسی قوم کی امید ٹوٹتی ہے تو سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے، ہمیں تکلیف تھی کہ عوام ان چوروں کے پاس حکومت جانے پر مرجھا گئی تھی، ہمارے پاس یہی موقع تھا کہ ہم عوام کو ناامید کر کے نہ جائیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اب سب کو عوام کے پاس جانا ہوگا، سنہ 2018 کے الیکشن میں عوام نے عمران خان کو منتخب کیا۔ عوام نہیں چاہتی ہے جس کے نام پر باہر پیسہ پڑا ہے وہ وزیر اعظم بنے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دیتا ہوں، امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دیتا ہوں حلال کماتا ہوں، ڈیکلیئر بھی کیا ہوا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ کا اعلان ، شہباز گل  کی پی ٹی آئی  یوتھ ونگ کے اراکین کو تیار رہنے کی ہدایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ کا اعلان ، شہباز گل کی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے اراکین کو تیار رہنے کی ہدایت

    لاہور : اپوزیشن کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد معاون خصوصی شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے اراکین کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 23مارچ کو لانگ مارچ کے اعلان کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کےیوتھ ونگ کے اراکین تیاررہیں ، فضل الرحمان کا نیا فتنہ ہے، لانگ مارچ کرکے ڈی چوک پرقبضہ کیاجائے، فضل الرحمان 27مارچ کے جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

    شہباز گل نے ہدایت کی کہ یوتھ ونگ ڈی چوک پر پہلے ہی اپنا پروگرام شروع کرے گی ، جلسے کی تیاری کیلئے 24مارچ سے ہی ڈی چوک میں خیمے لگانا شروع کریں گے۔

    گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے 23مارچ کو لانگ مارچ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب رخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ کے سامنے بھرپور پاور شو کریں گے اور تاریخی اجتماع منعقد کر کے پی ڈی ایم اور پی پی سمیت اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیں گے، امید ہے یہ سب ہمارے ساتھ ہوں گے۔

  • شہزاد اکبر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ معاون  خصوصی شہباز گل کا جواب

    شہزاد اکبر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ معاون خصوصی شہباز گل کا جواب

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے آج اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا، اس سلسلے میں معاون خصوصی شہباز گل سے پوچھے گئے سوال کا واضح جواب نہ آ سکا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جب شہباز گل سے سوال کیا گیا کہ شہزاد اکبر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ تو انھوں نے کہا شہزاد اکبر یا تو کام کر کے تھک گئے ہوں گے یا انھیں کوئی اور اچھا موقع مل رہا ہو گا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا ہو سکتا ہے موجودہ ذمہ داری سے وہ خود خوش نہ ہوں، بہت سے امکانات ہیں، اس بارے میں بہتر رائے شہزاد اکبر خود دے سکتے ہیں۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر عہدے سے مستعفی

    ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا استعفیٰ قبول ہو گا یا نہیں، اس کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

    تاہم شہباز گل نے انکشاف کیا کہ شہزاد اکبر کو پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے والی ہے، وہ سیاسی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جا رہے ہیں۔

    دوسری طرف ایک ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے یہ بھی بتایا کہ شہزاد اکبر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وکالت کے کیریئر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں، شہزاداکبر پی ٹی آئی کی جماعتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہیں گے، اور ہم ان کے اس نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

  • شہباز گل  نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے ملنے والا  قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا

    شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے ملنے والا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے ملنے والا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا، سکھ کمیونٹی نے شہباز گل کو گولڈن ٹیمپل ماڈل کا تحفہ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی دورے کے دوران ملنے والے سرکاری تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے معاملے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا، سکھ کمیونٹی نے شہباز گل کو گولڈن ٹیمپل ماڈل کاتحفہ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق شہباز گل کو کینیڈا کے دورے کے دوران سکھ برادری نے تحفہ دیا تھا ، نایاب گولڈن ٹیمپل کےماڈل کاکچھ حصہ سونے سے تیار کیا گیا۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کو توشہ خانہ بھجوا دیا، اس حوالے سے معاون خصوصی شہباز گل نے گزشتہ ہفتے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا ، کابینہ ڈویژن نےتحفہ موصول ہونے پر تحریری طور پرآگاہ کر دیا ہے۔

  • عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری کا حکم واپس لے لیا

    عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری کا حکم واپس لے لیا

    لاہور:سیشن عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ کا حکم واپس لے لیا ، گزشتہ سماعت پرشہباز گل کے نمائندے کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ جاری کئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ترک کمپنی کی جانب سے ہتک عزت کیس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    فیصلے میں عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ کا حکم واپس لے لیا ، شہباز گل کے نمائندے کے پیش ہونے پر وارنٹ واپس لیا گیا۔

    یاد رہے گزشتہ سماعت پر شہباز گل کے نمائندے کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ جاری کئے تھے، نجی ترک کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

    بعد ازاں شہباز گل نے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست اپنے وکیل کے ذریعے لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ وکیل کے کلرک نے گزشتہ سماعت پر غلط تاریخ نوٹ کی، جس کے باعث عدالت میں حاضری نہیں ہو سکی لہذا عدالت ورانٹ جاری کرنے کا حکم واپس لے۔

  • ہتک عزت کیس : شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ہتک عزت کیس : شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : سیشن کورٹ نے ترک کمپنی کی جانب سے ہتک عزت کیس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست اپنے وکیل کے ذریعے لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کی۔

    جس میں کہا گیا کہ وکیل کے کلرک نے گزشتہ سماعت پر غلط تاریخ نوٹ کی، جس کے باعث عدالت میں حاضری نہیں ہو سکی لہذا عدالت ورانٹ جاری کرنے کا حکم واپس لے ۔

    عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر شہباز گل کے ورانٹ واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    عدالت نے گزشتہ سماعت پر شہباز گل کے نماٸندے کی عدم پیشی پر ان کےقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، نجی ترک کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔