Tag: شہباز گل

  • ’’فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں‘‘

    ’’فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں‘‘

    لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے بنیادی اغراض و مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے، پی ڈی ایم مفاد پرست ٹولے پر مشتمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے مل کر عوام کو لوٹا اب جان لیوا وبا میں جھونکنا چاہتے ہیں، کورونا کے مثبت معاشی اشارے پی ڈی ایم کے ارسطوں کے منہ پر تھپڑ ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ عوام جانتی ہے پی ڈی ایم عوامی مفاد کے منافی ہے، ان کا مسئلہ عوام نہیں اپنی ذات ہے اس لیے دھرنے کرنے پر بضد ہیں، ان کے نزدیک کرپشن کا مال بچانا ترجیح ہے۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس: اپوزیشن کے جلسوں پر شہباز گل کی کڑی تنقید

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے خیر خواہ ہیں اس لیے جلسے موخر کیے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ پی ڈی ایم قوم کی رہنمائی کرے گی، قوم ایک ہوجائے تو یہ چند دن کے لوگ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی دھکوں سے چل رہی ہے، ملک نیچے جارہا ہے اس حکومت کو سپورٹ کرنے سے زیادہ ذمے داریوں سے انحراف اور کیا ہوسکتا ہے۔

  • کرونا وائرس: اپوزیشن کے جلسوں پر شہباز گل کی کڑی تنقید

    کرونا وائرس: اپوزیشن کے جلسوں پر شہباز گل کی کڑی تنقید

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کرونا وائرس پھیلنے کی وارننگز کے باوجود اپوزیشن کے جلسے جلوس جاری رکھنے کے اعلان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی او سی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بھی جلسوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کی گواہی ہے کہ پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکھٹے ہوئے کرپشن کے پجاریوں کو عوام اور عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بیماری کی آڑ لینے والے آج اس خطرناک بیماری کے حوالے سے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کالے کردار کے حامل بے ضمیروں نے پہلے عوام کو لوٹ کھایا، اب عوام کو ذاتی مفاد اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے قومی سلامتی کے اس معاملے کو حسب سابق سیاست کی نظر نہیں کیا جائے گا، درباریت اور جہالت سے بالاتر ہوکر عوام کو موت کے منہ میں دھکیلنے سے اجتناب کیا جائے گا۔

  • شگر پولنگ اسٹیشن سے ن لیگی امیدوار کو صرف ’ایک ووٹ‘ ملا ہے، شہباز گل

    شگر پولنگ اسٹیشن سے ن لیگی امیدوار کو صرف ’ایک ووٹ‘ ملا ہے، شہباز گل

    لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ جی بی میں شگر کے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آیا ہے، ن لیگ کے امیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ جی بی میں شگر کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے امیدوار طاہر شگری کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ووٹر کو سب ڈھونڈ رہے ہیں، مریم نواز نے بھی فون کیا، ن لیگ اس اکلوتے ووٹر کو شاید سی ای سی میں شامل کرنا چاہے گی۔

    علاوہ ازیں شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گلگت میں کل 23 نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، ن لیگ کے پاس صرف 6 نشستوں پر امیدوار ہیں، مریم صفدر عوام کو الجھانے کی ناکام کوشش فرما رہی ہیں۔

    شہباز گل نے سوال کیا کہ جن 17 نشستوں پر ان کے امیدوار ہی نہیں وہاں عوام کس نشان پر ٹھپہ لگائیں، امیدوار ملے نہیں کیلبری کوئین ووٹر ڈھونڈنے چلی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بغیر لڑے دھاندلی سے الیکشن جیتنا ن لیگ کا وطیرہ ہے، دور بدل چکا ہے اب عوام باشعور ہیں آپ کی نوٹنکی نہیں چلنے دیں گے۔

  • ’’سندھ کے چوہے گوداموں سے 43 کروڑ کی گندم کھا گئے‘‘

    ’’سندھ کے چوہے گوداموں سے 43 کروڑ کی گندم کھا گئے‘‘

    لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ کے چوہے گوداموں سے 43 کروڑ کی گندم کھا گئے، ہر چیز کا الزام وفاق پر دھر کے سندھ حکومت اپنی کارکردگی کو چھپا نہیں پائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چند وزیر صرف پریس کانفرنس کے لیے رکھے گئے ہیں، کیا سندھ کے بنیادی مسائل پر قابو پالیا گیا ہے، گندم بحڑان کے ذمہ داران وفاق پر ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ سندھ نے گندم چوری اسکینڈل میں 10 ارب پلی بارگین کی، سندھ کے عوام نے آپ کو خدمت کے لیے ووٹ دیا ہے نا کہ وفاق پر الزامات لگانے کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کو چھوڑے سندھ پر توجہ دے، سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ہمیشہ وفاق پر الزام لگاتی آئی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے کراچی کو لاڑکانہ بنادیا، پیپلزپارٹی کارکردگی نہیں مال بنانے پر یقین رکھتی ہے، سندھ کے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔

  • ’’ان آفیسر کی جگہ میں بھی ہوتا تو شاید مجھ سے بھی غلطی ہوتی‘‘

    ’’ان آفیسر کی جگہ میں بھی ہوتا تو شاید مجھ سے بھی غلطی ہوتی‘‘

    لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے خود احتسابی کے عمل کو بڑھ کر نبھایا، ان آفیسر کی جگہ میں بھی ہوتا تو شاید مجھ سے بھی غلطی ہوتی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے خود احتسابی کے عمل کو بڑھ کر نبھایا، جنرل باجوہ کو ففتھ جنریشن وار کا بھی ادراک ہے، جنرل باجوہ کو ادراک ہے کہ پاکستان کو کن چیلنجز کا سامنا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ افسران کی ٹریننگ ہوتی ہے قومی اثاثوں کے لیے جان بھی قربان کردیں، جنرل باجوہ اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں، اپنی روایت برقرار رکھنے پر مسلح افواج کے اقدام کو سراہتا ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/military-court-of-inquiry-completed-in-ig-sindh-incident/

    انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے عملاً ان آفیسرز کی اتنی بڑی غلطی نہیں تھی، مزار قائد کی حرمت جیسے معاملے پر ردعمل فطری ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے واقعے کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی، کورٹ آف انکوائری کی سفارش پر متعلقہ آفیسرز کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تجربہ کار آفیسرز کے طور پر انہیں ناپسندیدہ صورتحال سے گریزکرنا چاہیے تھا ، ذمہ دار آفیسر کی وجہ سے ریاست کے 2اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، ضابطہ کی خلاف ورزی پر آفیسرز کیخلاف کارروائی جی ایچ کیومیں کی جائے گی۔

  • ‘پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سےکلین سویپ کرے گی’

    ‘پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سےکلین سویپ کرے گی’

    لاہور : معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سے کلین سویپ کرے گی، لیگی بیانیے کا مسترد ہونا پی ٹی آئی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپوزیشن کے جلسوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جی بی لوگوں کا لیگی بیانیے کومسترد کرنا پی ٹی آئی کی کامیابی کا ثبوت ہے، پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سےکلین سویپ کرےگی۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاایک اورفلاپ سیاسی تھیٹر، کھودہ پہاڑنکلا چوہا،کے سوا کچھ بھی نہیں، ساری زندگی کرپشن کرنیوالا ٹولہ گلگت کے لوگوں کو جھانسا دے رہا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ کےغداری ،کرپشن کے چرچے بلتستان کی گلیوں میں بلند ہورہےہیں، منافقت کی انتہا ہے، سیر سپاٹے کے علاوہ کبھی لوگوں کا حال تک نہ پوچھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج یہ عوام کے ووٹوں کیلئےدن رات وہاں قیام پذیرہیں، اپوزیشن کا اداروں کیخلاف ہر جگہ ہرزہ سرائی کرنا پرانا وطیرہ ہے، اپنے دورمیں تحائف ہڑپنے والے کس منہ سے عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

  • ن لیگ ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گل

    ن لیگ ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گل

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔ مسلم لیگ ن ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ این آر او نہ ملنے پر مسلم لیگ ن نے اپنی اصلیت دکھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کی حرکت سے پورے پاکستان کو پتہ چل جانا چاہیئے کہ مسلم لیگ ن اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ غداری اور کیا ہوتی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں آج کل غداری کے سرٹیفیکیٹ بٹ رہے ہیں، کیا ملکی سلامتی پر پہلے کبھی ایسے حملے ہوئے؟ یہ غداری ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ این آر او نہ ملنے پر جس طرح مسلم لیگ ن نے اپنی اصلیت دکھائی یہ اب سب کے سامنے ہے، سپاہی مقبول نے زبان کٹوا دی لیکن کچھ نہ کہا اور ایک یہ ہیں جن کی زبانیں رکتی نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنے مفاد تک محب وطن ہیں ورنہ میر جعفر اور میر صادق ہیں، اللہ نے یہ سعادت بھی عمران خان کو دی کہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے۔

  • قومی سلامتی کیخلاف بیانیہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، شہباز گل

    قومی سلامتی کیخلاف بیانیہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، شہباز گل

    لاہور: معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں قومی سلامتی کے خلاف بیانیے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اویس نورانی اور پی ڈی ایم نے آج آئین کی سنگین خلاف ورزی کی، کل فیصلہ کریں گے کہ ان لوگوں کے ساتھ کیا ہونا چاہئے، جو کچھ پی ڈی ایم کے جلسے میں کیا گیا وزیراعظم کے نوٹس میں آچکا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک دشمن بیانیے کا حصہ بن رہے ہیں، پی ڈی ایم جلسے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ ملک دشمنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نورانی صاحب کے صاحبزادے نے بہت نامناسب، احمقانہ بات کی، یہ دراصل آئین کی سریح خلاف ورزی ہے، اب حکومت کو اس پر جواب دینا پڑے گا، عمران خان اورپوری قوم اپنے چپے چپے کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ 11 چوروں کا ٹولہ ملا ہوا ہے، یہ مل کر بھی حکومت کو ہلا نہیں سکتے، وزیراعظم اور متعلقہ وزیر کل فیصلہ کریں گے کہ کیا ہونا چاہئے۔

    شہباز گل نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پی ڈی ایم 50 جلسے اور کرے، یہ اپنے جلسوں میں ملک دشمن بیانیے کا حصہ نہ بنیں، وزیراعظم اور پوری قوم غم وغصے کا اظہارکررہے ہیں۔

    اس سے قبل شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اویس نورانی اور پی ڈی ایم نے ریاست توڑنے کی بات کی، ان لوگوں نے سیکشن 124/125 کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب وکلا برادری اور بار کونسلز کے آگے آنے کا وقت ہے، ملک اور ریاست کے خلاف کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے، عمران خان ان تمام چوروں کا اکیلا مقابلہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں: پی ڈی ایم رہنما اویس نورانی بھارتی زبان بولنے لگے

  • کپیٹن صفدر کی گرفتاری ،  شہباز گل نے تمام حقائق سے پردہ اٹھادیا

    کپیٹن صفدر کی گرفتاری ، شہباز گل نے تمام حقائق سے پردہ اٹھادیا

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کپیٹن صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہے، دروازے پر باہر سے کسی قسم کا نشان نہیں، دروازے کا لیچ اندر سے ٹوٹا ہے، مطلب اسے اندر سے توڑا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج کے پریس کانفرنس میں چند حقائق رکھنے ہیں، پچھلے چالیس سال دو ٹبرایسے آئے جن کی پی ایچ ڈی جھوٹ میں ہے ، کرپشن پکڑوانے میں بڑا ہاتھ مریم نواز کاہے ، تین چار کردار ایسے ہیں جنہوں نے خاندان کی کرپشن کو پبلک کیا، اب یہ چاہتی ہے انکے ہر ڈرامے اوربات کوتسلیم کیا جائے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سلام میں ایسی گواہ کی گواہی کونہیں ماناجاتا جو جھوٹا ہو، عدالتوں سے انکا ماضی ڈکلیئرڈ ہے ،اعلی ترین عدالت نے لکھا مریم صفدر کےجعلی دستاویزات جمع کیے، کہاکہ والدکی تیمارداری کرنی ہیں اسی لیے جیل سے باہرہیں، والد کی بیماری پر انکو ضمانت ملی ،یہ سرٹیفائیڈ جھوٹی ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بڑی بات ہوئی دروازہ توڑا گیا، پولیس آئی ، اپنی ہی گارڈ ان سے ہدایات لے رہے تھے، اپنے گارڈز کو اداروں کا بنا کر پیش کیا گیا ، کراچی واقعےکی یہ لوگ اپنی ویڈیو کیوں نہیں دےرہے؟ ہر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص ویڈیوبنانظرآتاہے، ایک ایک پولیس والے کی ویڈیوبنائی گئی۔

    انھوں نے بتایا کہ ویڈیو بنانے والا پروفیشنل تھا،ٹرائی پوڈکی مددسےویڈیوبنائی گئی، پہلےاس ویڈیو کولندن اورپھرپاکستان میں چلوایاگیا، ویڈیوبنانےوالاہرجگہ موجودتھا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سےواضح ہے دروازے پر باہر سے کسی قسم کا نشان نہیں ، دروازے کا لیچ اندر سے ٹوٹا ہے، مطلب اسے اندر سے توڑا گیا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے تحقیقات کی اپیل کرتے ہیں اور کیپٹن (ر)صفدر کہتے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس لینا چاہیے جبکہ مریم نوازالگ بات کرتی ہیں عدلیہ اور حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم نوازکوپروفیشنل کیمرہ مین کی ویڈیوشیئرکرنی چاہیے، لندن سےمن پسندصحافی اورچینل کوویڈیو جاری کی گئی، اصل میں ان لوگوں نےمریم نوازکومادرملت بناناہے۔

    انھوں نے مزید کہا گڑگڑاکراین آراومانگاجارہاتھاجونہیں ملا، کہاگیاان کی بیٹی کانوازشریف کی تیمارداری کےلیےجاناضروری ہے، اشرافیہ اورعوام کے لئے قانون کی روش بدلنی پڑے گی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا خواتین کی عزت کی بات ہےتوجیلوں میں خواتین کیوں ہیں؟ مریم نوازکوملک کےخلاف بیانیہ بنانے کے لیے چھوڑا ہے تو دیگرخواتین کو بھی چھوڑیں، دہشت گردی میں ملوث خواتین بند رکھیں دیگرکو چھوڑیں، یہ وہ دہرے معیار ہیں جن پرچل کر یہ بادشاہ بنتے ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدرکو پکڑنا ہوتا تو اور طریقوں سے پکڑا جاسکتا ہے، ان کو سندھ میں ایسے جرم پر پکڑا جائے گا، جس کی ضمانت ہوجائے، منہ بولے بھائی بہن نے یہ ڈرامہ رچایا ہے یا بلاول نے بدلہ لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کیپٹن صفدر کو پکڑا گیا تو بھارت میں خانہ جنگی کی خبریں چلیں، یہ سب کچھ پلانٹڈ تھا،بھارت کے مستند چینلز پر خبریں چلیں، عوام کو اندازہ نہیں یہ ملک کے لیے کونسے گڑھے کھودنے کی کوشش کررہےہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ میجرکللکرنی کہہ رہاتھاکوئی شک نہیں پاکستان میں خانہ جنگی ہورہی ہے، ان کاسوداتویہ ہےکہ کرپشن کیسزسےجان چھڑائی جائے، بدلےمیں فوج ،سی پیک اور چین کونشانہ بنایاجارہاہے،مریم صفدرصرف تب جھوٹ نہیں بولتیں جب نہیں بولتیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم صفدرکی تعلیم اچھی نہیں ،ڈرامہ بناتی ہیں جوفیل ہوجاتاہے، اب ان سےیہ بیانیہ چل نہیں رہا،کل بلوچ طلبا کواستعمال کرنے کی کوشش کی، دوسرابیانیہ ہےاپنی کرپشن بچانےکےلیےعالمی اسٹیبلشمنٹ کی مددلیناہے، عالمی اسٹیبلشمنٹ کامقصدفوج کوہدف بناناہے، تیسرا ایجنڈا نوازشریف صاحب کوانقلابی بناناہے۔

    انھوں نے کہا کہ سب سےپہلےنوازشریف کوخودقانون پرعمل کرناچاہیے، ان کوپاکستان آکرسزائیں بھگتناچاہییں، پہلےتویہ طےکرلیں کہ یہ انقلابی ہیں یافالتوہیں، اگرآپ واپس نہ آئیں تویادرکھیں عمران خان جو طے کرلے وہ کرتا ہے۔

  • شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

    شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل اس پر یقین ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مریم اورنگزیب یا مریم صفدر جب چاہیں جہاں چاہیں، مناظرے کو تیار ہوں، جن کے بزرگ بریف کیسوں میں پیسے بانٹتے رہے ان سے کیا مناظرہ ہو سکتا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل جب اس بدبخت نے میری مری ہوئی ماں کو گالی دی تواس پریقین ہو گیا۔