Tag: شہد

  • شہد کےڈبوں چھپا کر’’5 من ہیروئن‘‘ اسمگل کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    شہد کےڈبوں چھپا کر’’5 من ہیروئن‘‘ اسمگل کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے منشیات اسمگلر کو گرفتار کر کے 5 من ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کورنگی صنعتی علاقہ میں ویٹا چورنگی کے قریب منشیات کے اسمگلر یاسر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 میں (200 کلو گرام) ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

    انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزم ہیروئن کو شہد کے ڈبوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کر رہا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش آسٹریلیا، دبئی اور نیوزی لینڈ منشیات کی کئی کھیپ بھیجنے کا بھی انکشاف کیا۔

    نارکوٹکس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق منشیات فروشوں کے بین الاقوامی گروہ سے ہے۔ 8 ماہ قبل اس کے باپ کو بھی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    نارکوٹکس حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گروہ کے دیگر کارندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا، بشریٰ بی بی

    میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا، بشریٰ بی بی

    راولپنڈی : سابقہ خاتون اوّل اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا۔

    اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان دیا جبکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل آئی تھی، میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا تاہم میں نے وہ سارا شہد کھا لیا ہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کچھ بھی کرلیں عوام میں چلنے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب جا رہے ہوتے تو رانا ثنا اللہ کبھی ایسا بیان نہیں دیتے۔ چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر نہیں جا رہیں، بانی پی ٹی آئی عوام اور ملک کے لیے جیل میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل آئی تھی، میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا تاہم میں نے وہ سارا شہد کھا لیا ہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی کسی کو نقصان پہنچایا نہ کسی کو مارنے کا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں، مسلمان کسی سے بدلہ نہیں لیتا۔

    ایک سوال کے جواب میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عوام کو چوروں کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

  • چہرے کی جھریوں سے نجات بہت آسان

    چہرے کی جھریوں سے نجات بہت آسان

    عمر کے ساتھ چہرے پر ظاہر ہونے والی جھریوں سے ہر شخص ہی پریشانی کا اظہار کرتا ہے بعض اوقات یہ جھریاں وقت سے ذرا پہلے ہی نمودار ہوجاتی ہیں جس سے چھٹکارا پانا ممکن ہے۔

    جھریاں محض بری ہی نہیں لگتیں بلکہ انسان کو اس کی عمر سے بڑا بھی ظاہر کرتی ہیں، وہ افراد جو کم عمری میں ہی اس مسئلے سے دوچار ہیں انہیں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے جھریوں سے نجات کیلئے نہایت آسان اور سستا حل بیان کیا جس پر عمل کرکے آپ اپنے چہرے کو تروتازہ اور خوبصورت بنا سکتی ہیں۔

    ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ دو چمچ پیاز کا جوس دو چمچ ٹماٹر کا جوس اور ایک چمچ شہد لیں اور ان کو اچھی طرح مکس کرکے رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ پی لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس مکسچر کو ایک چمچ پینے کے بعد تھوڑا سا اپنے ہاتھوں اور چہرے پر بھی لگا کر سوجائیں اور صبح اٹھ کر دھولیں، اس پر عمل کرنے سے چہرے اور ہاتھوں کی جھریاں ختم ہوجائیں گی۔

    ماہرین صحت کے مطابق جن افراد کو قبل از وقت جھریوں کی شکایت ہو ان کو چاہیے کہ اسٹریس بالکل نہ لیں، نیند پوری لیا کریں، صحت مند اور متوازن غذا لیں، گاجر زیادہ کھائیں اور گاجر کا جوس پیئیں ، چقندر اور کھیرے کا استعمال بھی روز مرہ خوراک میں بڑھا دیں۔ اس کے علاوہ اوپر دیا گیا نسخہ بھی جھریوں سے نجات دلانے میں اہم اور مدد گار ثابت ہوگا۔

  • ویڈیو: شہد جب خلا میں لے جایا گیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    ویڈیو: شہد جب خلا میں لے جایا گیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    سوشل میڈیا پر ایک خلا باز کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے شہد کو اپنے ساتھ خلا میں لے جا کر تجربہ کیا، اور اس کا عجیب نتیجہ برآمد ہوا۔

    کینیڈین اسپیس ایجنسی کی جانب سے یوٹیوب پر شیئر ہونے والی یہ ویڈیو دیکھ کر یوٹیوبر دنگ رہ گئے ہیں، کیوں اسے دیکھ کر سمجھ میں آتا ہے کہ کشش ثقل کی کتنی اہمیت ہے۔

    بہت سے لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ پانی خلا میں زمین کے مقابلے میں مختلف طریقے سے برتاؤ کرتا ہے، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ پانی ایک پرفیکٹ ویکیوم (خلا) میں صرف گیس کے طور پر ہی موجود رہ سکتا ہے، اور اسپیس ایک پرفیکٹ خلا نہیں ہے۔

    یہاں تک کہ انتہائی عام اشیا بھی خلا کے زیرو گریوٹی (صفر کشش ثقل) والے ماحول میں بہت مختلف انداز میں برتاؤ کرتی ہیں۔

    ویڈیو: سماعت سے محروم لڑکا پہلی بار آواز سنتے ہی رو پڑا

    ایسے میں کینیڈا کی خلائی ایجنسی کے خلاباز ڈیوڈ سینٹ جیکس نے دسمبر 2018 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کیا، تو اپنے 204 دنوں کے قیام کے دوران انھوں نے کچھ ہلکے پھلکے سائنسی تجربات بھی کیے، ان میں سے ایک تجربہ صفر کشش ثقل کے ماحول میں شہد کے برتاؤ کے بارے میں بھی تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ نے جار کا ڈھکن کھولا اور پھر دھیرے دھیرے اسے جار سے دور لے گیا، کیوں کہ شہد اس سے چپکا ہوا تھا، جو کچھ نظر آ رہا تھا وہ شہد کی طرح تو ہرگز نہیں تھا، بلکہ زرد رنگ کا پیسٹ لگ رہا تھا۔

    ڈیوڈ نے دونوں ہاتھوں سے جار کو چھوڑا تو وہ ہوا میں تیرنے لگا، پھر انھوں نے ڈھکن کو گھمایا تو اس سے چپکے ہوئے شہد کی لڑی بھی پیچ در پیچ گھوم گئی۔ انھوں نے ویڈیو میں کہا ’’جب آپ کشش ثقل کو ہٹاتے ہیں تو عجیب باتیں ہوتی ہیں۔‘‘

  • زخموں کو مندمل کرنے کی دوا کچن میں موجود

    زخموں کو مندمل کرنے کی دوا کچن میں موجود

    دن بھر مختلف سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے ہمیں معمولی نوعیت کے زخم اور کٹس لگتے رہتے ہیں جو کبھی کبھار بڑھ کر زیادہ تکلیف دہ بھی ہوجاتے ہیں، ایسے زخموں کے لیے دوا کے بجائے گھر میں ہی موجود ایک شے کام آسکتی ہے۔

    ان زخموں کے لیے مارکیٹ میں کئی طرح کی کریمیں دستیاب ہیں جو انہیں مندمل بھی کر دیتی ہیں تاہم اس میں وقت ضرور لگتا ہے، لیکن آج یہاں پر آپ کو کچن میں موجود ایک ایسی صحت بخش شے کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو صحت مند رکھنے کے ساتھ زخموں کا بہترین علاج بھی ہے۔

    یہ چیز شہد ہے، شہد ایک صحت بخش مکمل غذا ہونے کے ساتھ زخموں کو مندمل کرنے میں اینٹی بائیوٹکس سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے۔

    اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو زخموں کو تیزی سے بھرتی ہیں۔

    شہد میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو بیکٹیریا کے خاتمے کو یقینی بنا کرانفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں، کوشش کریں کہ زخموں کو بھرنے کے لیے اصلی شہد استعمال کریں۔

    جب شہد زخم کے ٹشوز پر لگایا جاتا ہے تو ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ گلوکوز آکسیڈیز انزائم ری ایکشن کے ذریعے پیدا ہوتا ہے۔ یہ آہستہ آہستہ جاری ہوتا ہے اور بافتوں کو نقصان پہنچائے بغیر اینٹی بیکٹیریل سرگرمی فراہم کرتا ہے۔

    اس مقصد کے لیے سب پہلے زخم کو اچھی طرح پانی سے دھولیں، اب اس پر شہد کی تھوڑی سی مقدار لگائیں اور پٹی باندھ لیں۔ ٹھیک ہونے تک کم از کم ہر 4 سے 6 گھنٹے بعد پٹی کو تبدیل کریں۔

  • شکاری پرندہ چھتے سے شہد کھانے لگا، ویڈیو وائرل

    شکاری پرندہ چھتے سے شہد کھانے لگا، ویڈیو وائرل

    آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ کسی شکاری پرندے نے شہد کھایا ہو، لیکن ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شکاری پرندے کو چھتے سے شہد کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے جب ویڈیو میں ایک شکرے جیسے پرندے کو شہد کی مکھیوں کے چھتے پر حملہ کر کے شہد کھاتے دیکھا، تو وہ حیران رہ گئے۔

    اس ویڈیو میں نظر آنے والا پرندہ دراصل ’ہنی بزرڈ‘ ہے جسے نخل خور یا شہد خور شکرا بھی کہا جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے کسی شکاری پرندے کو پہلی بار شہد کھاتے دیکھا، ہنی بزرڈ شکاری پرندوں کی ایک قسم ہے، ایک عقاب کی طرح کا پرندہ جو شہد کی مکھیوں اور بھڑوں کے لاروا شوق سے کھاتا ہے، اس کی چونچ خمدار، تیز اور مضبوط ہوتی ہے۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی، اب تک کئی لاکھ افراد اسے دیکھ چکے ہیں، صارفین نے ویڈیو دیکھ کر حیرات کا اظہار کیا۔

  • شہد اصلی ہے یا نقلی؟ جاننا آسان

    شہد اصلی ہے یا نقلی؟ جاننا آسان

    شہد اصلی ہے یا نقلی؟ یہ جاننا آسان بھی ہے اور اس کی دل چسپ نشانیاں بھی ہیں۔

    انگلی پر چپکنا

    شہد کو انگلیوں میں لے کر ہلکا سا رگڑیں اگر شہد انگلیوں پر چپک جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ نقلی ہے اور اگر نہیں چپکتا تو اس کا مطلب ہے اصلی شہد ہے۔

    جار کو ہلائیں

    شہد قدرتی طور پر گاڑھا ہوتا ہے، شہد کے جار کو ہلائیں اگر شہد جار کے ایک طرف سے دوسری طرف جانے میں تھوڑا وقت لگائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اصلی ہے، جب کہ نقلی شہد بہت ہلکا ہوتا ہے اور بہ آسانی ایک طرف سے دوسری طرف چلا جاتا ہے۔

    پھولوں کی خوش بو

    شہد چوں کہ پھولوں سے بنتا ہے لہٰذا اس میں سے پھولوں کی خوش بو آتی ہے، شہد کو کئی بار گرم کر کے ٹھنڈا کریں، یہ عمل کرنے سے اصلی شہد کی خوش بو میں فرق آ جائے گا، جب کہ نقلی شہد میں کوئی خوش بو نہیں ہوتی۔

    پانی میں ڈالیں

    اصلی شہد پانی میں آسانی سے حل نہیں ہوتا، ایک گلاس پانی میں ایک چمچا شہد ڈالیں اور ہلائیں، یہ گلاس کی تہہ میں بیٹھ جائے گا، جب کہ نقلی شہد بغیر ہلائے پانی میں حل ہو جائے گا۔

    ماچس کی تیلی

    شہد کو ماچس کی تیلی کے سرے پر لگائیں اور پھر اسے کسی دوسری تیلی کی مدد سے جلائیں، اگر شہد اصلی ہوگا تو تیلی جل جائے گی، لیکن اگر شہد نقلی ہوگا تو تیلی نہیں جلے گی، کیوں کہ اصلی شہد کبھی بھی موئسچرائزر خارج نہیں کرتا، اور نقلی شہد کے موئسچرائزر خارج کرنے کی وجہ سے تیلی گیلی ہو جائے گی اور نہیں جلے گی۔

  • پاکستان میں بلین ٹری سونامی شہد تیار ہوگا

    پاکستان میں بلین ٹری سونامی شہد تیار ہوگا

    اسلام آباد: پاکستان میں اب بلین ٹری سونامی شہد تیار ہوگا، پاکستان سالانہ 45 ارب مالیت کا شہد مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا جبکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار افراد روزگار حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹرین سونامی منصوبے سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان شہد کی پیداوار والا ملک بننے کو تیار، شہد سے کروڑوں ڈالر آمدن ہوگی۔

    وزیر اعظم آج بلین ٹری سونامی شہد منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کریں گے، پاکستان کے 10 لاکھ ہیکٹر جنگلات میں 7 اقسام کے شہد کی پیداوار ہوگی، پیداوار 12 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا کر 70 ہزار میٹرک ٹن ہوگی۔

    پاکستان ہزاروں میٹرک ٹن شہد بلین ٹری سونامی ہنی کے نام سے ایکسپورٹ کر سکے گا، تقریب آج شام 4 بجے ہوگی جس میں وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور گورنر خیبر پختونخواہ بھی شریک ہوں گے۔

    پاکستان میں بیری، کیکر، پھلائی، رشین اولیو اور روبینیہ کے شہد کی پیداوار ہوگی، پاکستان سالانہ 45 ارب مالیت کا شہد مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کر سکے گا۔ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار لوگ روزگار حاصل کریں گے۔

    شہد کی پیداوار کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلا سود قرض ملے گا، نیشنل بینک شہریوں کو قرض فراہم کرے گا جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو تربیت بی فراہم کی جائے گی۔

    بلین ٹری ہنی وزارت موسمیاتی تبدیلی سمیت 4 اداروں کا مشترکہ منصوبہ ہوگا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک بھر میں شہد کی لیبارٹریز قائم کرے گی۔

  • گھر کی دیواروں سے پراسرار طور پر شہد نکلنے لگا

    گھر کی دیواروں سے پراسرار طور پر شہد نکلنے لگا

    پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر کی دیواروں سے شہد بہنے لگا، جسے دیکھ کر گھر والے حیران رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا کی بَکس کاؤنٹی کے علاقے پرکیزی میں ایک گھر کی دیواروں سے لیس دار پُراسرار چیز نکلنے لگی تو گھر والے حیران ہو گئے، بعد ازاں انھیں معلوم ہوا کہ یہ شہد ہے۔

    گھر کی خاتون آنڈریا ایزابیل نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کے شوہر نے دیواروں پر کالے سے دھبے دیکھے، بعد میں پتا چلا کہ یہ شہد ہے اور دیواروں کے اندر شہد کی مکھیوں نے بڑی تعداد میں بسیرا کر لیا ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعے کو اس علاقے سے استوائی طوفان فے (Tropical Storm Fay) گزرا تھا، جس کے بعد یہ واقعہ ہوا۔ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ شاید طوفان میں پانی سے دیواروں میں کوئی خرابی آ گئی ہے، تاہم جلد ہی انکشاف ہوا کہ دیواروں سے شہد لیک ہو کر بہہ رہا ہے۔

    اہل خانہ پر یہ انکشاف ہونے کے بعد کہ دیواروں سے شہد بہہ رہا ہے، انھوں نے ایک مقامی بی فارم سے مدد طلب کی، جہاں سے شہد کی مکھیوں کو پکڑنے والے اہل کار کو بھیجا گیا۔

    شہد کی مکھیوں کو پکڑنے کے ماہر ایلن لٹانزی نے گھر کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا کہ دیواروں کے اندر مکھیوں کی پوری کالونی نے بسیرا کر لیا ہے۔ لٹانزی نے کہا کہ وہ شہد کی مکھیاں اس کی لڑکیوں جیسی ہیں، وہ انھیں پکڑ کر گھر لے جائے گا اور اس کے لیے یہ مکھیاں شہد بنائیں گی۔

  • ان غذاؤں کو فریج میں رکھنے سے گریز کریں

    ان غذاؤں کو فریج میں رکھنے سے گریز کریں

    ریفریجریٹر جدید دور کی نہایت کارآمد اور فائدہ مند ایجاد ہے جس نے خوراک کو محفوظ کر کے اسے ضائع ہونے سے بچا لیا۔ فریج میں رکھی جانے والی اشیا عموماً تازہ رہتی ہیں مگر کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کو فریج میں رکھنا ان کو غذائیت سے محروم کرنے کا سبب بنتا ہے۔

    یہاں آپ کو ان غذائی اشیا کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو فریج سے باہر رہ کر زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

    کافی

    coffee

    کافی کو اگر فریج میں رکھا جائے تو یہ خشک ہوجاتی ہے۔ علاوہ ازیں اس کی خوشبو سے فریج کی فضا میں موجود تمام جراثیم اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔

    شہد

    شہد کو فریج میں رکھنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ فریج کی ٹھنڈک شہد کے مالیکیولز کو سخت کردیتی ہے جس کے باعث اسے نکال کر استعمال کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    ڈبل روٹی

    bread

    ڈبل روٹی معمول کے درجہ حرات پر تازہ اور نرم رہتی ہے۔ فریج میں یہ سخت ہوجاتی ہے۔

    آلو

    potatoes

    آلو کی ساخت اور ذائقہ فریج میں رکھنے پر تبدیل ہوجاتا ہے۔ آلو کو ہمیشہ فریج سے باہر مگر ٹھنڈی جگہ پر رکھنا چاہیئے۔

    پیاز

    onions

    بغیر چھلی ہوئی پیاز کو فریج میں رکھنا اسے خراب کرنے کا باعث بنتا ہے۔ پیاز کو فریج کے علاوہ کسی اور ٹھنڈی جگہ پر اور دیگر سبزیوں سے علیحدہ رکھنا چاہیئے۔

    ٹماٹر

    tomatoes

    ٹماٹر کو عموماً فریج میں رکھا جاتا ہے۔ اسے فریج میں رکھنے سے یہ خراب ہونے سے تو بچ جاتے ہیں، مگر ٹھنڈک ان کے ذائقہ پیدا کرنے والے اجزا کو متاثر کرتی ہے جس کے باعث ٹماٹر اپنی لذت کھو دیتے ہیں۔