Tag: شہدا

  • معرکہ حق میں پاک فوج کے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان

    معرکہ حق میں پاک فوج کے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے معرکہ حق میں پاک فوج کے شہدا کے ورثا کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے شہدا اور زخمیوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افواج کے شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ سے ایک کروڑ 80 لاکھ کی رقم دی جائے گی۔ لواحقین کو گھر کی سہولت کے لیے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک انکی مکمل تنخواہ جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ان کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔

    وزیراعظم نے پاک فوج کے زخمیوں کے لیے 20 سے 50 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثا کو ایک کروڑ اور زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-sharif-address-in-muzaffarabd/

  • بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    راولپنڈی : بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد علی قریشی سمیت 4 شہدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بلوچستان میں دہشتگردحملوں میں جام شہادت نوش کرنے والےشہدا کو ان کے آبائی علاقوں سپرد خاک کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کیپٹن محمدعلی قریشی شہید کو لاہور میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیاگیا جبکہ نائیک عطااللہ شہید کو ضلع مردان سپاہی محمد سلیم شہید کو میانوالی اور سپاہی محمد بشیر شہید کو ملتان میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کاامن اور ،ترقی سبوتاژ کرنےکی کوششوں کوناکام بنانےکیلئےپرعزم ہیں ، ہمارےشہداکی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، شہدا کی تعداد 11 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی

    غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، شہدا کی تعداد 11 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ 40 ویں روز بھی جاری رہا، اسرائیلی فوج کی خان یونس اور وسطی غزہ میں گھروں پر بمباری سے مزید 14 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، جس کے بعد شہدا کی تعداد 11 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کئی دن کے محاصرے کے بعد آج غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کو بھی نہ بخشا۔

    الشفا اسپتال میں داخل ہوکر اسرائیلی فوجیوں نے ایمرجنسی اور سرجیکل وارڈز کی تلاشی لی اور طبی عملے کو اسپتال سے نکل جانے کا کہا تاہم ڈاکٹروں نے مریضوں کو چھوڑ کر اسپتال سے باہر جانے سے صاف کردیا۔

    عالمی ادارہ صحت نے بھی الشفا اسپتال میں طبی عملے سے رابطے منقطع ہونے کی تصدیق کردی۔

    غزہ کے سب سے بڑے اسپتال پر اسرائیلی چڑھائی کے باعث نومولود بچوں کو دوسرے وارڈز میں شفٹ کرنا پڑ گیا، جبکہ مریض، طبی عملہ اور بے گھر افراد اسپتال میں محصور ہو کر رہ گئے۔

    اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسپتال سے کوئی یرغمالی نہیں ملا تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتال سے اسلحہ ملنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا، الشفا اسپتال پر چڑھائی کے دوران اسرائیلی فوج نے 200 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

    ڈاکٹروں اور حماس نے اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفا اسپتال سے اسلحہ ملنے کے دعوؤں کوجھوٹا قرار دے دیا۔

    امریکی صدر بائیڈن پر حماس نے الشفا اسپتال پر حملے کی ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکا کا غلط مؤقف اسرائیلی فوج کو حملوں کی ترغیب دے رہا ہے۔

    اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے ادھر القدس بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیل کا ڈرون مار گرایا جبکہ جنوبی لبنان سے بھی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹوں سے حملے کیے گئے۔

  • غزہ: خواتین اور بچوں سمیت 24 گھنٹوں میں مزید 306 فلسطینی شہید

    غزہ: خواتین اور بچوں سمیت 24 گھنٹوں میں مزید 306 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اس دوران مزید 306 فلسطینی شہری جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 328 ہوگئی ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 306 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

    بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے باعث مزید 78 خواتین اور 139 بچے شہید ہوئے، مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2719 خواتین اور 4237 بچے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے جن راستوں کو انخلا کے لیے محفوظ قرار دیا ہے، انہی راستوں پر موت بانٹی جارہی ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے ان راستوں کو بے گھر افراد کے لیے پھندوں کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں کابینہ کا اجلاس ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مملکت غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو جاری رکھی گی۔

    کابینہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کرتے رہے اور کر رہے ہیں آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع،انصاف پرمبنی حل کیلئے کام کر رہا ہے۔

  • بنوں حملہ: صدر مملکت کی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت

    بنوں حملہ: صدر مملکت کی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے فون پر تعزیت کی اور شہدا کی بہادری اور وطن کے لیے قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے فون پر تعزیت کی، صدر مملکت نے شہید صوبیدار میجر خورشید کے پسماندگان سے اظہار افسوس کیا۔

    صدر عارف علوی نے سپاہی سعید احمد کے بھائی سے بھی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے 19 دسمبر کو میران شاہ میں شہید ہونے والے نائیک عابد کے والد سے بھی تعزیت کی۔

    صدر مملکت نے شہدا کو وطن کے لیے خدمات اور جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہدا کی بہادری اور وطن کے لیے قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔

    صدر مملکت نے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ بنوں میں قید دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی حکام کو یرغمال بنالیا تھا، جنہیں چھڑوانے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن میں 35 کے قریب دہشت گردوں کا صفایا ہوا جبکہ فورسز کے دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا اور 3 افسران سمیت 10 سپاہی زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • مغربی سرحد پر فائرنگ کے واقعات، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

    مغربی سرحد پر فائرنگ کے واقعات، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

    اسلام آباد: مغربی سرحد پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ دیر میں ہونے والے واقعے میں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مغربی بارڈر پر 2 مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایک واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا جہاں پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے 23 سالہ سپاہی اختر حسین شہید ہوگیا۔

    سپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا۔ واقعے میں جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہوئے۔

    دوسرا واقعہ دیر میں ہوا جہاں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، افغانستان کی جانب سے فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوئے۔

    شہدا میں لانس نائیک سعید امین آفریدی، لانس نائیک محمد شعیب سواتی اور سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔ 28 سال کے لانس نائیک سعید امین آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے تھا، 31سال کے لانس نائیک محمد شعیب کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا جبکہ 22 سال کا سپاہی کاشف علی ضلع نوشہرہ کا رہائشی تھا۔

    خیال رہے کہ رواں برس جولائی کے آخر میں بھی شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ پٹرولنگ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں پر کی گئی، فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل رواں برس ہی یکم مئی کو شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑھ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا تھا، الوڑہ کے مقام پر 60 سے 70 دہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے حملہ کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

    گزشتہ برس آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر باڑھ لگانے کا عمل جاری ہے۔ دسمبر 2019 تک پاک افغان سرحد پر باڑھ کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ 843 قلعوں میں سے 233 قلعوں اور 1200 کلو میٹر میں سے 802 کلو میٹر باڑھ پر کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ باڑھ لگانے سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کی جا سکے گی۔

    یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر خاردار تاریں لگانے کا عمل کچھ عرصے سے جاری ہے، 5 مئی 2018 تک شمالی وزیرستان میں 70 کلو میٹر رقبے تک باڑھ لگائی گئی تھی۔

    جون 2017 میں پاک افغان سرحد پر باڑھ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا، پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی میں باڑ لگائی گئی۔

  • پاکستانی ڈاکٹرز کا مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان مثبت قدم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستانی ڈاکٹرز کا مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان مثبت قدم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز کا مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان مثبت قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے یکجہتی کا جذبہ صرف افواج تک محدود نہیں ہے، قومی جذبہ ملکی دفاع کے لیے بہت ضروری ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف کہتے ہیں وہ عظیم فوج کے سپہ سالار ہیں، مائیں بچوں کو فوج میں بھیجتی ہی اس لیے ہیں کہ وہ جام شہادت نوش کریں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے، یوم دفاع کے دن جہاں بھی جس گلی میں ہو شہید کے گھر جائیں گے۔

    [bs-quote quote=”چھ ستمبر شہدا کی گلی اور محلوں میں ضرور جائیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ڈی جی آئی ایس پی آر” author_job=”میجر جنرل آصف غفور”][/bs-quote]

    آصف غفور نے کہا کہ خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان جیا ملک دنیا میں نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں، زندہ قومیں اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی، مرکزی تقریب صبح ساڑھے 8 بجے ہوگی، سویلین شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد فورسز سے زیادہ ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں اپنے ادارے پر فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 81 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ دیا، میری درخواست ہے کہ شہدا کی گلی اور محلوں میں ضرور جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ 81 ہزار سے زائد ہیروز غازی بھی ہیں اور شہید بھی، شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے، شہید کی فیملی، ان کے بچوں کی پوری ذمہ داری پاک فوج اٹھاتی ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق شہدا کے خاندان کا خیال رکھتی ہے، ہمارے لیے بلاتفریق شہید صرف شہید ہے، شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شہید سپاہی کے خاندان کا شہید افسر کے خاندان سے زیادہ خیال رکھتے ہیں، وزیراعظم نے کہا غیرممالک مفادات کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں، لندن ہو یا سری لنکا مقبوضہ کشمیر پر لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فوج 72 سال سے کشمیر کے لیے جنگ لڑ رہی ہے، عالمی دنیا نے کشمیر کے معاملے پر زیادہ توجہ نہیں دی، مودی کی وجہ سے کشمیر ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی ار نے کہا کہ ایل او سی فائرنگ میں پاکستان کا زیادہ نقصان ہوتا ہے، بھارتی فوج ایل او سی پر ہماری شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔

  • شہدا کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے حادثاتی چیئرمین فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہے: مراد سعید

    شہدا کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے حادثاتی چیئرمین فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ شہدا کے ساتھ کھڑا ہونےکے بجائےحادثاتی چیئرمین فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہے.

    ان خیالات کا اظہار مراد سعید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    انھوں نے کہا، سوچا تھا، پرچی والا چیئرمین اپنے والد کے سیاہ کارناموں پر معافی مانگے گا، قبائلی عوام سے سچ بولے گا، مگر ایسا نہیں‌ ہوا، چارسدہ کا جلسہ حادثاتی چیئرمین کے لئے سیاسی شرمندگی کا سامان کر گیا.

    مراد سعید نے کہا کہ حکومت162ارب ضم شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پرصرف کرنے جا رہی ہے، حادثاتی چیئرمین کی جماعت نے چھ بار آئی ایم ایف کی دہلیز پر سجدہ کیا، حادثاتی چیئرمین اپنے والد کے جرائم پر شرمندہ کیوں نہیں ہوتا.

    انھوں نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین پاناما کوئین کا اتحادی، ڈرگ لارڈ کا وکیل بن گیا، پختونخوا کے عوام کا سیاسی شعور دیگر حصوں سے سب سے زیادہ ہے، وہاں کے عوام نے حادثاتی چیئرمین کے والد کی سیاست، کرپشن دریا برد کر دی، حادثاتی چیئرمین فاٹا انضمام کے مخالف مولوی کے ہاتھ پربیعت کرچکا ہے.

    مزید پڑھیں: قبائلی علاقوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسا آصف زرداری دور میں دیا گیا: بلاول بھٹو

    عوام جانتے ہیں کہ پی پی پی نے سندھ کوایڈز جیسی جان لیوا بیماری کاگڑھ بنا دیا، پی پی نے تھر کو موت کی وادی، کراچی کو کوڑے کا ڈھیر بنا ڈالا، پی پی کے کرتوتوں پرسپریم کورٹ کہنے پرمجبورہوگئی ہے کہ سندھ کرپٹ ترین صوبہ ہے

    انھوں نے کہا کہ جتنا مرضی شور مچائیں چوروں، منشیات کا دھندہ کرنے والوں سے رعایت نہیں ہوگی، کراچی سے خیبر تک سیاست، حکومت اور معیشت آلودہ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے.

  • سانحہ کرائسٹ چرچ، شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے جھنگ میں ہزاروں افراد کا انوکھا اقدام

    سانحہ کرائسٹ چرچ، شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے جھنگ میں ہزاروں افراد کا انوکھا اقدام

    جھنگ: سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے جھنگ میں بیس ہزار افراد نے خود کو مسجد النور کے خاکے میں ڈھال لیا.

    تفصیلات کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کو ایک ماہ مکمل ہونے پر شہدا کو جھنگ کے شہریوں نے انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا.

    ہزاروں افراد نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے کرائسٹ چرچ کی مسجد النور کے خاکے میں‌ ڈھال کر پیغام دیا کہ مساجد امن کی جگہ ہے اور اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔

    دربار سلطان باہو میں بیس ہزار افراد اکٹھے ہوئے، جنھوں نے سفید عمامہ اور سنہری ٹوپیاں پہن رکھی تھیں، ان افراد نے کمال ترتیب کا مظاہر کرتے ہوئے خو دکو نیوزی لینڈ کی النور مسجد کی شکل میں ڈھالا.

    اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور دوردو سلام سے فضا گونج اٹھی، ہزاروں افراد نے یک آواز ہو کر دنیا کو بتایا کہ اسلام پرامن مذہب ہے، اس موقع پر شہداء کی تصاویر لگائی گئیں اور ان کے لیے دعا کرائی گئی.

    سانحہ کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں‌ جدید اسلحہ رکھنے پر پابندی کا بل منظور

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں دہشت گرد حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 50 نمازی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    اس واقعے کے نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا اور واقعے کو دہشت گردی قرار دیا تھا.

  • 8 پاکستانی شہدا کی تدفین کل نیوزی لینڈ میں ہوگی‘ معظم شاہ

    8 پاکستانی شہدا کی تدفین کل نیوزی لینڈ میں ہوگی‘ معظم شاہ

    ویلنگٹن: ڈپٹی ہائی کمشنرمعظم شاہ کا کہنا ہے کہ شہید اریب کا جسد خاکی جلد پاکستان پہنچایا جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر معظم شاہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے 9 میں سے 7 پاکستانیوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کل جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں 8 پاکستانیوں کو سپردخاک کیا جائے گا جبکہ شہید اریب کی میت کو جلد پاکستان بھجوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    ڈپٹی ہائی کمشنرمعظم شاہ کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے میں 9 پاکستانی شہید ہوئے تھے۔

    سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے افغان باشندے حاجی داؤد اورفجی سے تعلق رکھنے والے حافظ موسیٰ پٹیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے آج پریس کانفرنس کے دوران آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد پر حملے میں آٹومیٹک اور سیمی آٹو میٹک اسلحہ استعمال کیا گیا۔

    نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا شہدائے کرائسٹ چرچ کوزبردست خراج عقیدت

    یاد رہے کہ 19 مارچ کو سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے حملہ آور کو دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند قرار دیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حملہ آور دہشت گردی کے اپنے عمل سے بہت کچھ چاہتا تھا جس میں ایک چیز شہرت بھی ہے، اسی وجہ سے اس کا نام میں کہیں نہیں لوں گی۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے اجلاس کے دوران شہید پاکستانی نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔