Tag: شہداء کو خراج عقیدت

  • یوم دفاع : سانحہ کراچی ایئرپورٹ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

    یوم دفاع : سانحہ کراچی ایئرپورٹ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

    کراچی : یوم دفاع کے موقع پر سانحہ کراچی ایئرپورٹ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق کی ہدایت پر کراچی ایئرپورٹ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا، جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

    اس سلسلے میں سانحہ کراچی ایئرپورٹ کے شہید سب انسپکٹر سرور کی قبر پر لاہور کے سی ایس او لیفٹیننٹ کرنل ٹیپو علی خان نے حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    اس کے علاوہ اے ایس ایف لاہور کے سی ایس او کرنل ٹیپو علی خان نے شہید سب انسپکٹر سرور کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر شہید سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    سی ایس او لاہور لیفٹیننٹ کرنل ٹیپو علی خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ یاد رہے کہ آٹھ جون2014 کو کراچی ایئرپورٹ پر بہادری اور جواں مردی کے ساتھ اپنے فرائض نبھاتے ہوئے سب انسپکٹر سرور شہید نے جام شہادت نوش کیا۔

  • ڈیرن سیمی نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

    ڈیرن سیمی نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

    پشاور : ورلڈ چیمپئین ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، انہوں نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھی۔

    ورلڈ چیمپئین ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشاور آمد پر خوب سیر سپاٹے کیے اور مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے، سیمی کو روایتی پشاوری چپل پیش کی گئی جسے انہوں نے فوراً پہن کر بھی دیکھا۔

    ویسٹ انڈین کرکٹر نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ بھی کیا اور اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپر اسٹار کو اپنے بیچ دیکھ کر بچے خوشی سے جھوم اٹھے۔

    اس موقع پر اسکول کے بچوں نے انہیں اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا ،سیلفیوں کے خوب دور بھی چلے، ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور آکرانہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

  • سانحہ کارساز، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا  شہداء کو خراج عقیدت پیش

    سانحہ کارساز، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا شہداء کو خراج عقیدت پیش

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا سانحہ کارساز پر کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی جدوجہد میں خون کے دریا پار کیے جبکہ آصف زرداری نے کہا شہیدوں کی قربانیوں سے جمہوریت کاسورج طلوع ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی جدوجہد میں خون کے دریا پار کیے، بینظیر بھٹو سانحہ کارسازکے بعد جام شہادت تک دہشت گردی چیلنج کرتی رہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 18اکتوبر سانحہ کار ساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدجمہوریت کےروشن ستارےہیں، شہیدوں کی قربانیوں سے جمہوریت کاسورج طلوع ہوا، 11سال پہلے وطن دشمنوں نے کاروان جمہوریت پر حملہ کیا اور جیالوں نے جان کا نذرانہ دے کر شہید بینظیر بھٹو کا تحفظ کیا تھا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے روشن ستاروں کی قربانی سےجمہوریت کی فتح ہوئی ، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، 18 اکتوبر کو کراچی میں 30لاکھ عوام نے بینظیر بھٹو کے نظریے کی تائید کی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ قائداعظم،عوام کےپاکستان کوپرامن، جمہوری،باوقارملک بنائیں گے، پی پی نے1973کےآئین کوبحال، پارلیمنٹ کوبااختیاربنایا، صوبوں کوخودمختاری دی، کےپی،گلگت بلتستان کو پہچان دی۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت خطرےمیں ہے جوقربانیوں کےبعدملی تھی ، عوام کی منتخب پارلیمنٹ کادفاع کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ سانحہ کارساز کو گیارہ سال گزر گئے ہیں ، بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر پیپلزپارٹی کا قافلہ ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس کی جانب رواں دواں تھا کہ کارساز کے مقام پر ہونے والے دھماکوں سے ایک سو ستترافراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے گئے تھے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے آج یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔