Tag: شہداء کے والدین

  • 9 مئی کے شرپسند واقعات نے شہدا کے والدین کا درد ہرا کردیا

    9 مئی کے شرپسند واقعات نے شہدا کے والدین کا درد ہرا کردیا

    راولپنڈی : 9مئی کے شرپسند واقعات نے شہدا کے والدین کا درد ہرا کردیا، والدہ لیفٹیننٹ ناصرخالدشہید نے کہا کہ ‘ایک شہید ہونے والے کی فیملی کا درد میرے دل سے پوچھو، میں نے بھی اپنے جوان 22 سال کے لختِ جگر کو کھو دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہدا پاک فوج کے والدین نے قوم کو دکھ بھرا پیغام جاری کیا، جس میں 9مئی کے شرپسند واقعات نے شہدا کے والدین کا درد ہرا کردیا کیونکہ جن شر پسندوں نےشہداکی یادگاروں کوجلایاوہ انکی قربانیوں کوبھول گئے، شہدا کے والدین 9 مئی کے مناظر نہیں بھلا سکیں گے۔

    قوم کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے والدہ لیفٹیننٹ ناصرخالد شہید نے کہا میں بحیثیت پاکستانی یہ کہنا چاہوں گی کہ جب فوج کے جوان اپنی سرحدوں پہ اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے، اپنی قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دینےسے دریغ نہیں کرتا تو یہ عزت ایک ماں کی یا ایک گھر کے خاندان کی نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی ہے، پوری قوم کی ہے، پورے ملک کی ہے۔

    والدہ لیفٹیننٹ ناصرخالدشہید کا کہنا تھا کہ ‘ایک شہید ہونے والے کی فیملی کا درد میرے دل سے پوچھو، میں نے بھی اپنے جوان 22 سال کے لختِ جگر کو کھو دیا لیکن مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا”۔

    والد کیپٹن عبدالولی شہید نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘خدا کے لیے وطن سے محبت کرو، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہمارا نام و نشان نہیں ہو گا، تمام پاکستانیوں کیلئے میرا خصوصی پیغام ہے اپنےشہداسےمحبت کرو، ملک کو مت توڑو یہ ہماری پہچان ہے، ہماری شان ہے’۔

  • سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے والدین کی 24 گھنٹوں کی ڈیڈلائن

    سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے والدین کی 24 گھنٹوں کی ڈیڈلائن

    پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے والدین نے صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے شہداء کیلئے سول ایوارڈ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے سانحے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہداء کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کے قاتلوں کو سامنے نہ لایا گیا تو 19 مارچ کو وزیراعظم ہائوس اور سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 3 ماہ گزر جانے کے باوجود شہداء کے قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، حکومت ہر سال 16 دسمبر کو یومِ سوگ کے طور پر منائے اور قومی پرچم سرنگوں رکھے جبکہ اس روز پورے ملک میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا جائے۔

    انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی کہ انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس اپنا کردار ادا کریں۔