Tag: شہدائے پاکستان

  • یوم دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش

    یوم دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش

    راولپنڈی : یوم دفاع کے موقع پر شہدا کے لواحقین شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے جذبات کی عکاسی کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پرشہدائے پاکستان کو خراج عقیدت کیا جارہا ہے ، شہدائے پاک فوج شجاعت اور بہادری کی پہچان ہیں۔

    یوم دفاع کے موقع پر شہدا کے لواحقین نے اپنے جذبات کی عکاسی کی بیوہ میجر سعد نعمانی شہید نے کہا کہ جیسے 1965 کی جنگ میں پاک فوج کےجوان دشمن کے سامنے ڈٹ کرکھڑےتھے، آج بھی پاک فوج کےجوانوں کاوہی عزم اورحوصلہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1965 میں دشمن لاہورپہ جب حملہ آورہواتوعوام اورفوج کے زبردست جوابی حملے سے اسے منہ کی کھانی پڑی۔

    میجر محمد یاسر شہید کی بیٹی نے کہا کہ پوری قوم پاکستانی فوج پر فخر کرتی ہے جبکہ سپاہی طاہرعباس شہید کی بیوہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم جیسے 1965 کی جنگ میں پاک فوج کیساتھ کھڑی تھی آج بھی کھڑی ہے، 1965 کے جوانوں کی تصاویر دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کیسے جوان تھے جنہوں نےملک کی ماؤں بیٹیوں کی حفاظت کی۔

    سپاہی محمد وسیم عباس شہید کے بھائی نے پیغام میں کہا کہ پاک فوج نے 1965 میں بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوائے، 1956کے معرکے کے بعد دشمن پریہ واضح ہو گیا پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ ہے، ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی۔

  • اقوام متحدہ کا شہدائے پاکستان کے لیے اعزازات کا اعلان

    اقوام متحدہ کا شہدائے پاکستان کے لیے اعزازات کا اعلان

    یو این امن مشن کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ نے شہدائے پاکستان کے لیے اعزازات کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی ہال میں یو این امن مشن کی 75 ویں سالگرہ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس  نے کی۔

    اقوام متحدہ نے اس تقریب میں یو این امن مشن کے دوران 8 پاکستانی شہدا کو اعزاز سے نوازا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندے، سفیر محمد عامر خان اور کرنل راجہ افضال احمد نے سیکرٹری جنرل سے شہداء کے میڈلز وصول کئے۔

      8 میں سے 6 گزشتہ سال کانگو میں ہیلی کا پٹر حادثے میں شہید ہوئے تھے جس میں  لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل خان شامل ہیں۔

    جبکہ دیگر دو شہدا حوالدار بابر صدیق نے اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام نے سینٹرل افریقین ریپبلک میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • 25 مئی کو’’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘‘منانے کا فیصلہ

    25 مئی کو’’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘‘منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 25مئی کو’’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘‘ منانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،مرکزی تقریب جی ایچ کیو کی یادگارشہدا پر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہدا اور شہدائے پاکستان کا کردار نا قابل فراموش ہے، وطن پاکستان کےامن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

    شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنےکیلئے 25مئی کو’’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم تکریم شہدائے پاکستان کا مقصد جہاں ایک طرف شہداکی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے شہدااوران کی فیملیز،یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

    یوم تکریم شہدائے پاکستان میں ملک بھر میں تقریبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا، تقریبات میں شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا ئے گا۔

    خصوصی پروگرام اور تقریبات میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی اور افواجِ پاکستان ، پولیس ودیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی یادگارشہداکوسلامی دی جائے گی،

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو کی یادگارشہدا پر مرکزی تقریب ہوگی جبکہ پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز، پاک بحریہ ہیڈکوارٹرز،پولیس کی متعدد یادگار شہدا پرتقریبات شامل ہیں۔

    صوبائی دارالخلاف بشمول آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداپرتقریبات ہوں گی ، یوم تکریم شہدائے پاکستان تجدیدِ عہد کا یوم ہے، یہ دن نفرتوں ، تلخیوں کو بھلا کر محبت، امن، رواداری ،شہدا سے والہانہ محبت کاپیغام دے گا۔