Tag: شہدائے پاک فوج

  • شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    لاہور: شہدا پاک فوج کے لواحقین نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوام کو پیغام دیا۔

    شہدا پاک فوج کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم فوجیوں کی مائیں ہیں، یہ سب کچھ دیکھ کر برداشت نہیں کر سکتی، میں نے بیٹے سے کہا مجھے قائد کا گھر دکھانے لے چلو، شرپسندوں نے قائد کا سارا گھر جلا دیا۔

    لواحقین نے کہا کہ آرمی چیف صاحب ان کو کبھی رہانہیں کرنا ان کی رہائی ہمارے لئے باعثِ موت ہو گی، ہمارے فوجی جوان جنہوں نے اپنی ساری زندگیاں اپنے وطن عزیز پر قربان کی، ان کی عظیم قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا۔

    شہدا پاک فوج کے لواحقین نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیرخان کے مجسمہ کو توڑا وہ جس کی دشمن نے بھی تعریف کی، ایم ایم عالم کے جہاز کو آگ لگائی، ہمارے قائد کا گھر جلادیا، ہم آج قائدکے آگے شرمندہ ہیں ان شرپسندوں نے قائد کے دیئے ہوئے ملک کا کیا حال کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ شرپسند خود لیڈر کہتے ہیں، ایسے دہشتگرد پالے ہوئے ہیں جو وطن عزیز کو نقصان پہنچاتے ہیں، ہمارے شہدا کی ماؤں سے پوچھو! ان کے دلوں پر کیا گزری؟ جو ان شرپسندوں نے شہدا کی عظیم یادگار تصویروں کے ساتھ کیا۔

    شہدا پاک فوج کے لواحقین نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو شہدا کی عظیم یادگار تصویروں پر قربان کرتے ہیں، دکھ محسوس کر رہا ہوں ہمارے قائد کے گھر کی اتنی بھیانک اور ہولناک صورتحال  ہے۔

    شہدا لواحقین نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے مقدس مقامات کا احترام نہ کیا،  مسجدکا احترام نہ کیا، انہوں نے ہر ایک مقدس مقام کو تباہ کیا، ہم اپنی پاک فوج اور وطن عزیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    شہدائے پاک فوج کے لواحقین نے شہداء ارضِ پاک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام دیا ہے۔

    شہید کیپٹن سلمان سرور کے والد نے کہا کہ شہدا کی عز ت وتکریم کل بھی دلوں میں تھی، آج  بھی ہے، آئندہ بھی رہے گی، جو قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو فراموش کرتی ہیں، وہ تاریخ کے اوراق میں گم ہو جاتی ہیں۔

    شہید کیپٹن آکاش آفتاب کے والدہ نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ اس دن کیلئے ہم نے گھر کے گلشن اور چمن اُجاڑے تھے، کیا اس دن کیلئے میرے آکاش نے اور دیگر شہدا نے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں ہیں؟۔

  • شہدائے پاک فوج  کے لواحقین کا اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام

    شہدائے پاک فوج کے لواحقین نے شہداء ارضِ پاک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام دیا ہے۔

    کیپٹن جواد اکرام شہید کی والدہ اور سپاہی عمران شہید کی بیٹی نے شرپسندوں سے سوالات کیے، کہا شہید بچوں کے خون کی ہی لاج رکھ لیتے، شہیدوں کی تصویروں کو کیوں جلاتے ہیں؟

    کیپٹن جواد اکرام شہید کی والدہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے 2 بیٹے شہید ہو چکے، اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے، مجھے آج بہت ہی دکھی دل کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ مجھے بہت افسوس ہوا کہ جن لوگوں نے بھی ہماری فوجی تنصیبات اور املاک کو نقصان پہنچایا، اس کا مجھے بہت دکھ ہوا‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ کم از کم ہمارے شہید بچوں کے خون کی ہی لاج رکھ لیتے، اتنا ہی سوچ لیتے کہ پاکستان کتنی عظیم قربانیوں سے بنا ہے، ہمارے بچوں نے اس مٹی میں اپنا خون ملایا ہے، اب جب بھی کوئی شہید ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میرا بیٹا شہید ہوا ہے۔

    سپاہی عمران شہید کی بیٹی نے پیغام دیاکہ ’کیا قصور ہے ان لوگوں کا جنہوں نے وطن کے لئے قربانی دی، ہم یتیم ہو جاتے ہیں تو آپ لوگ شہیدوں کی تصویروں کو کیوں جلاتے ہیں، ہم یتیم آپ لوگوں کے لیے ہوتے ہیں۔

    سپاہی عمران شہد کی بیتی نے کہا کہ میں اپنے بابا سے کہوں گی کہ آپ نے ان لوگوں کے لیے جان دی جو شہیدوں کی تصویریں تک جلا دیتے ہیں، جو شہداء سے محبت نہیں کر سکتے تو آپ نے ان کے لئے جان دی ہے، جب ہم دوسرے بچوں کے ماں باپ کو ان کے ساتھ دیکھتے ہیں تو ہمارے اوپر کیا گزرتی ہو گی؟۔