Tag: شہدائے یادگار

  • یاد گارِ شہداء عزیز آباد، ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنان گرفتار

    یاد گارِ شہداء عزیز آباد، ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنان گرفتار

    کراچی : عزیزآباد میں واقع شہدائے یادگار پر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے شدید نعرے بازی کے بعد پولیس نے قائد ایم کیو ایم کے حق میں نعرے لگانے والے 7 کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی بغیر حاضری دیے پی آئی بی روانہ ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کو آخری مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ ایک ریلی کی صورت مزارِ قائد پہنچے اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وہ عزیز آباد میں واقع ایم کیو ایم کے شہدائے یاد گار حاضری دینے پہنچنا تھا۔

    Five arrested as MQM London, Pakistan workers… by arynews

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے خواجہ اظہار الحسن شہدائے یادگار پہنچے لیکن وہاں پہلے سے موجود ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے قائد ایم کیو ایم کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیے جس کے بعد خواجہ اظہار الحسن وہاں سے چلے گئے تا ہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنان کو گرفتار کر کے عزیز آباد پولیس تھانے منتقل کردیا۔

    بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے شہدائے یادگار پر حاضری دیے بغیر پی آئی بی میں واقع عارضی دفتر روانہ ہو گئے جہاں وسیم اختر اور دیگر رہنما میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

  • متحدہ لندن کی یاد گارشہدا پر حاضری، رینجرز نے نوجوانوں‌ کو روک دیا

    متحدہ لندن کی یاد گارشہدا پر حاضری، رینجرز نے نوجوانوں‌ کو روک دیا

    کراچی :متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنمائوں اور کارکنوں نے نائن زیرو کے قریب یادگارہ شہدا پر حاضری دینے کی کوشش کی تاہم رینجرز نے انہیں روک دیا اور صرف بزرگوں اور خواتین کو جانے کی اجازت دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی نو منتخب رابطہ کمیٹی کے رکن کنور خالد یونس سمیت بڑی تعداد میں بزرگ کارکنان اور خواتین نے ایم کیو ایم کے مرکز 90 کے قریب واقع شہدائے یادگار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    قبل ازیں رینجرز نے مکا چورنگی سے شہدائے یادگار تک کے علاقے کو گھیرے میں لے کر وہاں قائم سیکیورٹی چوکیوں کو مسمار کر کے بوریاں رکھ دیں اور اردگرد کے چند مکانوں کی تلاشی بھی لی۔

    ایم کیو ایم لندن کی اپیل کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد مکا چورنگی پہنچ گئی اور وہاں سے رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق کی قیادت میں شہدائے یادگارکی جانب بڑھے تاہم شہدائے یادگار پر موجود رینجرز اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے منع کردیا۔

    اس دوران رکن رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحق سے مذاکرات کے بعد رینجرز حکام نے بزرگ کارکنان اور خواتین کو شہدائے یادگار جانے کی اجازت دے دی اور رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس کی قیادت میں کارکنوں نے شہدائے یادگار پر فاتحہ خوانی کی۔

    فاتحہ خوانی کے بعد کارکنان نے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔